واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، سستی اور آسان ٹیکنولوجی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-11, 02:30 PM   #1
کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، سستی اور آسان ٹیکنولوجی
سید محمد عابد سید محمد عابد آف لائن ہے 09-05-11, 02:30 PM

کلاﺅڈ کمپیوٹنگ سے مراد ایسی ٹیکنولوجی ہے جو انٹرنیٹ کو ڈیٹا اور اپلیکیشنز محفوظ کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ استعمال کنندگان اور کاروباری لوگوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے بغیر کسی تنصیب کے کسی بھی کمپیوٹر پر ایپلیکیشنز استعمال کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ اس ٹیکنولوجی کی بدولت انٹرنیٹ پر لامحدود تعداد میں ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور روزانہ بڑی تعداد میں صارفین کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کی مثال میلنگ سروسز فراہم کرنے والے اداروں جیسے گوگل، مائیکروسوفٹ اور یاہو سے لی جا سکتی ہے۔ ان سروسز کو استعمال کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے سوفٹ ویئر کو انسٹال کرنے یا سرور کی ضرورت نہیں پڑتی، تمام لوگ کسی بھی عام کمپیوٹر سے انٹرنیٹ کے ذریعے ای میلز کو موصول اور بھیج سکتے ہیں۔
کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے تحت سو فٹ وئیر بطور سروس، خدمات فراہم کرنے والا ایک پروگرام یا سوفٹ وئیر اپلیکیشن بناتا ہے، اس کو کسی ڈیٹا سنٹر پر ہوسٹ کرتا ہے اور انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں صارفین کو یہ مہیا ہو جاتا ہے۔ صارف اس کو برائوزر کی مدد سے استعمال کرسکتا ہے۔ اسکی مثال اگر ہم ورڈ پروسیسنگ اپلیکیشن کی لیں تو گوگل ڈوک، ایڈوب کا بزورڈ، ایجکس رائٹ، ڈوکلی اور گلائیڈ رائٹ ہیں۔
کلاﺅڈ کمپیوٹنگ بطور سروس پروگرام، اپلیکیشن بنانے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر تا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ خود اپنی اپلیکیشن ڈیزائن کرسکیں اور انہیں چلا سکیں، مثال کے طور پر ورڈ پریس یا گوگل ویب وغیرہ۔
آن ڈیمانڈ کمپیوٹنگ سروس ڈویلپرز اور آئی ٹی پروفیشنلز کے لئے ہے۔ اس میں صارف کو کم از کم خام کمپیوٹنگ اور اسٹوریج اسپیس مہیا کی جاتی ہے اور یہ سہولت صارف کی طلب پر ہے۔ آگر صارف اس کمپیوٹنگ پاور اور اسٹوریج اسپیس کو استعمال کرتے ہیں تو سروس فراہم کرنے والا ادارہ صارف کو وقت یا اسٹوریج کے حساب سے بل کرتا ہے۔اس کی مثال ایمیزون ہے۔
ڈویلیپرز ان سروز کو استعمال کرتے ہوئے، مختلف اپلیکیشنز بنا سکتے ہیں جو کہ ان کی ویب سائیٹس میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ گوگل میپ ویب سروسز کی ایک بہترین مثال ہے۔ کئی ادارے اپنے پتے اور دیگر معلومات کے لئے گوگل میپ کی ویب سروس کو اپنی ویب سائٹس سے منسلک کرتے ہیں۔
کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کی ایپلیکیشنز کاروباری لوگوں کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوئی ہیں۔ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ نے کاروباری اپلیکیشنر کی مد میں خرچوں کو قدرے ختم کر دیا ہے جس کی بدولت کمپنیز کے اخراجات میں کمی ہوئی ہے۔
موجودہ دور میں متعدد ویب سائٹس نے اپنا ڈیٹا کلاﺅڈ میں منتقل کر دیا ہے جس کے بعد ویب سائٹس پر لامحدود ڈیٹا اور ایپلیکیشنز محفوظ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو گئی ہے۔ ادارے مختلف کام، ڈیٹا سینٹرز سے نکال کر کلائوڈ میں لے کر جارہے ہیں۔ اس کی ایک اہم مثال گوگل کمرشل میل ہے جس کے تحت متعدد ادارے ایسے ہیں جنہوں نے اپنی ای میل سروسز کو گوگل میل سے تبدیل کر دیا ہے۔ جی میل، گوگل کیلنڈر، پکاسا، گوگل ڈوکس اور اسپریڈ شیٹ وغیرہ سب کلائوڈ کا حصہ ہیں۔
کلائوڈ کمپیوٹنگ کی بدولت انتہائی طاقتور اور مہنگے ڈیسک ٹوپ کمپیوٹرز کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ چونکہ زیادہ تر کام کلائوڈ میں ہوتا ہے لہذا ڈیسک ٹوپ کمپیوٹر کو زیادہ میموری، ہارڈ ڈسک اور پاور کی ضرورت نہیں رہتی۔ آجکل اکثر اداروں کا آئی ٹی بجٹ طاقتور ڈیسک ٹاپ خریدنے پر سرف ہوتا ہے جس پر کلاﺅڈ پروسیسنگ کی بدولت کافی بچت ہوسکتی ہے۔ جب اپلیکیشنز کو ڈیسک ٹوپ کمپیوٹر سے تبدیل کرکے کلائوڈ میں تبدیل کیا جاتا ہے تو انہیں کم کام کرنا پڑتا ہے یعنی اس ہارڈوئیر کی استعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اکثر ادارے اپنے بجٹ کا ایک بڑا حصہ بیک آفس اپلیکیشنز پر خرچ کرتے ہیں، یعنی ان سرورز پر جو کہ ڈاکومنٹ اسٹور کرتے ہیں اور ای میل وغیرہ بھیجتے ہیں۔ اسی باعث ان اداروں کو اکثر اسٹوریج اسپیس کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اور کبھی کمپیوٹرز اور سرورز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے جگہ کی کمی کا بھی سامنا کرناہوتا ہے۔ ایسے میں ڈیٹا اور کمپیوٹنگ کو کلائوڈ میں منتقل کردینے سے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے باعث کمپنیز کے آئی ٹی کے بجٹ میں کمی ہو جاتی ہے۔ مثلاً کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کی صورت میں چونکہ صارف کی جگہ پر بہت کم ہارڈوئیر کی ضرورت ہوتی ہے لہذا مشینوں کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی طرح کلائوڈ کمپیوٹنگ میں سوفٹ وئیر کی لاگت میں کئی طریقوں سے کمی آ جاتی ہے۔ کلائوڈ کمپیوٹنگ میں سوفٹ وئیر کمپنیز ایڈورٹائزنگ کی مدد سے اپنے اخراجات پورے کرتی ہیں لہذا ان کےلئے سستا سوفٹ وئیر فراہم کرنا آسان ہوتا ہے۔
کلائوڈ چونکہ کئی کمپیوٹرز کا مرکب ہے لہذا اس میں شامل تمام کمپیوٹرز کی مشترکہ طاقت کے باعث یہ بعض اوقات ایک بہترین ہائی کلاس سرور سے بھی اچھی پاور فل سروس فرہم کرتا ہے۔ کلاﺅڈ پر بنائی گئی کوئی بھی دستاویز دوسروں کے ساتھ بانٹی جا سکتی ہے۔ کلائوڈ کمپیوٹنگ ایک بہتر حفاظتی نظام مہیا کرتی ہے۔ سیکیورٹی کو کلائوڈ پر لاگو کرنا اپنے دفتر میں بہت سے کمپیوٹرز میں اس کے انتظام سے آسان ہے اور سب سے بہتر یہ کہ سیکیورٹی صرف اس ادارے کی ذمہ داری ہے جو آپ کو کلائوڈ مہیا کررہا ہے۔
ہم اکثر ضروری دفتری دستاویزات کو گھر یا آفس بھول جاتے ہیں جس کو منگوانے یا حاصل کرنے کے لئے بھاگ دوڑ کرنی پڑتی ہے، اگر یہ فائل کلاﺅڈ پر شیئر کر دی جائے تو اسے کبھی بھی کہیں بھی حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے کمپیوٹر کا استعمال ہونا بھی ضروری نہیں، موبائل فون یا آئی فون سے کلاﺅڈ کو چلایا جا سکتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب زیادہ تر ڈیٹا انٹرنیٹ پر محفوظ کیا جا سکتا ہے، تیزی سے انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ آج سے چند سال پہلے جب کمپیوٹر یا انٹرنیٹ کا استعمال نہایت کم تھا تولوگوں کو کاغذی دستاویزات بنانا پڑتی تھیں جبکہ رابطوں میں دشواری ہوتی تھی۔ آج دنیا میں ایک اندازے کے مطابق کم سے کم ساٹھ فیصد سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ ٹیکنولوجی بھی انٹرنیٹ ہی کہ بدولت ممکن ہوئی اور اس ٹیکنولوجی سے لوگوں کے لئے بہت مشکل کام آسان ہو گئے ہیں۔

تحریر: سید محمد عابد

کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، سستی اور آسان ٹیکنولوجی

Technology Times – Pakistan's First Ever Newspaper on S&T

(Syed Muhammad Abid) سید محمد عابد: کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، سستی اور آسان ٹیکنولوجی

 
سید محمد عابد's Avatar
سید محمد عابد
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 271
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سید محمد عابد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-05-11), معظم (10-05-11), ایم بلال (09-05-11), رضی (05-06-11), صبیحہ (09-05-11)
پرانا 09-05-11, 03:22 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,732
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس موضوع سے متعلق کچھ مواد یہاں‌پر بھی ہے!!!!
چلیں بادلوں کی طرف

کلاؤڈ کمپیوٹنگ|
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
رضی (05-06-11), سید محمد عابد (09-05-11)
پرانا 09-05-11, 03:29 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,199
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مزید معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔۔۔۔۔۔
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-05-11, 03:35 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-05-11, 03:40 PM   #5
Senior Member
 
صبیحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: my home
مراسلات: 413
کمائي: 4,719
شکریہ: 431
333 مراسلہ میں 736 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات ملین تھوڑی تو تھینکس
صبیحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-05-11, 06:57 PM   #6
Junior Member
اجنبی
 
ایم بلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 29
کمائي: 1,323
شکریہ: 73
23 مراسلہ میں 99 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب۔ زبردست
بہت ہی معلوماتی تحریر ہے۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو۔۔۔
ایم بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایم بلال کا شکریہ ادا کیا
رضی (05-06-11), سید محمد عابد (10-05-11)
جواب

Tags
com, pakistan, فارم, کلاس, کمپیوٹر, کرنی, ٹیکنالوجی، Technology, ٹاپ, پروسیسنگ, یاہو, ویب, ڈیزائن, ورڈ, موبائل, منتقل, ممکن, مسائل, آئی فون, انٹرنیٹ, بہترین, دنیا, سال, طاقتور, صلاحیت, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فلورملز کی ہڑتال ۔آٹے کی قلت۔ سستی روٹی بند جاویداسد خبریں 0 09-07-10 02:50 PM
کلاؤڈ کمپیوٹنگ طاھر کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 6 08-03-10 10:52 AM
کمپیوٹنگ ڈکشنری عدنان دانی ویب سائٹس کا جائزہ 0 09-11-09 04:15 PM
دنیا کی سب سے سستی کار champion_pakistani دلچسپ اور عجیب 10 10-09-09 02:57 PM
دنیا کی سستی ترین کار- ٹاٹا نینو قیمت صرف ایک لاکھ !!! قیصرجی دلچسپ اور عجیب 7 05-11-08 07:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger