واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


کچھ چٹ پٹی خبریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-11-11, 05:45 PM   #1
کچھ چٹ پٹی خبریں
skjatala skjatala آف لائن ہے 25-11-11, 05:45 PM

وفاقی وزیر ریلوئے حاجی بلور نے چاند ایکسپریس کا افتتاح کردیا، پہلے ہی روز پاکستان ریلوئے کو اربوں کا فائدہ:
کراچی: (نمائندہ خصوصی)آخر کار وہ دن بھی آ پہنچا جس کا پاکستانی عوام کو شدت سے انتظار تھا۔کراچی سے پہلی ٹرین عازمین چاند کو لے روانہ ہو گئی ۔دودن کا سفر طے کرنے کے بعد یہ ٹرین چاند کے معیاری وقت کے مطابق رات کے دوبجے چاند پر پہنچے گی جہاں پر وفاقی وزیر ہاوسنگ چاند انجم عقیل اس ٹرین کا استقبال کریں گے۔چاند پر اب تک پہنچنے والوں میںامریکہ،چین،روس اور بھارت شامل ہیں۔
train2moon.jpg
پاکستان ان سب سے بعد میں پہنچا یہ ممالک تقریباً پورے چاند پر قبضہ کر چکے تھے۔ان سے قبضہ چھڑوانے اور نئی کالونیاں آباد کرنے کے لئے رحمان ملک اور ذوالفقار مرزا کو مشترکہ ٹاسک دے کر بھیجا گیا جہنوں نے مفاہمت کی سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے برابری کی بنیاد پرچاند کا حصہ پاکستانی عوام کے لئے حاصل کر لیا۔ٹرین چاند کے راستے میں چار خلائی اسٹیشنوں پر قیام کرئے گی۔ان میں سے دو امریکہ ،ایک چائنا اور ایک بھارت کی ملکیت ہے۔افتتاح کے موقع پربلور صاحب گلاب کے پھولوںسے لدے پھندے مسکرا رہے تھے۔انہوں نے کہا پاکستان اپنی گولڈن جوبلی کے دن خلائی ٹرین چلانے والا پہلا ملک ہے ۔باقی ملک اب اس کی تقلید کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے ریلوئے کی ترقی کے لئے اپنے انداز میں دعا بھی کی۔

پاکستان سے خلائی ٹرین چاند پہنچ گئی۔رحمان ملک،ذوالفقار مرزا نے استقبال کیا:
چاندسپیشل اسا ئنمنٹ رپورٹر) خلائی ٹرین کا استقبال شازیہ خشک،حسن جہانگیرنے ڈھول کی تھاپ کے ساتھ کیا اس موقع پر حسن جہانگیر اپنے مخصوص لباس پیلے لاچے اور کرتے میں ملبوس تھے۔عدنان سمیع نے بتایا کہ وہ اپنی بیویوں کے آئے دن کے عدالتی کاروائیوں سے تنگ تھے اس لئے وہ مستقل چاند پر رہائش اختیار کر چکے ہیں۔شازیہ خشک کا اب دماغ خشک ہو چکا ہے وہ اپنا ہی گایا ہوا گانا دانے پہ دانا بار بار گاتی اور بھولتی رہیں۔جس پر عوام نے انہیں اب آرام کا مشورہ دیا ہے۔حسن جہانگیر کا ڈھول پر ناچتے ہوئے سانس پھول گیا۔بڑی مشکل سے مصنوعی تنفس کے ذریعے ان کی طبیعت بحال ہوئی۔چاند پر اترنے والی عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا۔رحمان ملک، ذوالفقار مرزا اور انجم عقیل اپنا ٹاسک پورا کرکے اسی ٹرین پر واپس آ رہے ہیں۔

سستی روٹی سیکم چاند پر بھی جاری رہے گی۔ خادم اعلی پنجاب:
چاندنمائندہ خصوصی) خادم اعلی پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چاند پر بھی روٹی دو روپے میں دستیاب ہو گی۔اس موقع پر انہوں نے چاند کے رہائشیوں کے لئے ییلو کیب سکیم بھی متعارف کروانے کا اعلان کیاتاکہ چاند پر ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آ سکیں۔ٹرین سے چاند پر پہنچنے والوں مسافروں میں پنجاب حکومت کی طرف مفت روٹی پیش کی گئی ،جبکہ سالن کے پیسے لئے گئے۔

پاکستان نے صفائی کے میدان میں روبوٹ داخل کر دیئے:
اسلام آبادنامہ نگار) روبوٹ لاکھوں انسانوں کا ورزگار چھین لیں گے یہ کبھی قصہ کہانیوں کی باتیں تھیں۔صبح سویرے سوئیپر کے جھاڑو کی آواز ایک جھنکار کی طرح محسوس ہوتی تھی۔اب یہ کوئی آپ کے دروازے پر آکر نہیں کہے گا ۔بی بی جی کوڑا۔اور اگر رات کی بچی ہوئی کوئی روٹی پڑی ہو تو ذرا میری پیالی آپ کے چھجے پڑی ہے اس میں چائے ڈال دیں۔اور ہاں سگریٹ لینے ہیں کوئی پانچ روپے ہوں تو دے دیں۔Name:  figla-robot.jpg
Views: 16
Size:  57.2 KB

روبوٹ آپ کو صرف اور صرف صفائی ستھرائی کرتے نظر آئیں گے۔بلکہ ترقی یافتہ پاکستان میں رات تو روبوٹ سڑکیں دھوتے اور کوڑا اٹھاتے نظر آئیں گے۔تاکہ صبح سویرے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور تازگی کا ایک خوشگوار احساس ہو۔نہ ان کے منہ میں پان ،ہونٹوں میں سگریٹ ،نہ ایک دوسرے کے گھر کا حال پوچھتے،اور نہ ہی کوئی چائے کا کہہ کر گیا ہے میں ابھی آیا۔جو کمانڈ ان کو دی گئی ہے ۔اس کے مطابق کام کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے شہر پیرس اور لندن کے شہروں کی طرح جگمگا رہے ہیں۔

پاکستان صحت کے نئے میدان میں داخل ہو گیا ۔امسال کوئی بھی بیماری رپورٹ نہیں ہوئی:
کراچی (نمائندہ) اس سال ترقی یافتہ پاکستان میں پاکسانی مرد کی اوسط عمر سوسال اور عورت کی اوسط عمر ننانوے سال ریکارڈ کی گئی۔دوران سال نزلہ ،زکام اور بخار کے علاوہ کوئی خطرناک بیماری رپورٹ نہیں ہوئی۔ہر پاکستانی کو سال میں ایک دفعہ سرکاری خرچے پر چیک اپ اور فری علاج سہولت فراہم کی گئی ہے ۔چونکہ خالص خوراک،خالص ماحول،خالص ادویات نے پیچدہ بیماریوں کو پاکستان سے اکھاڑ پھینکا ہے۔اس لئے عوام کو دوائی کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔بہت سے بابے اولڈ ہوم میں عید کا انتظار کرتے ہیں جب ان کے بیٹے اور بہوان کے پوتوں کوملانے لائیں گے۔ اور اپنے ماں اور باپ کو یا د کرتے ہیںکہ وہ کتنی جلدی اللہ کو پیارے ہو گئے۔نہ جانے ہماری باری کب آئے گی۔

شازیہ خشک نے روبوٹ کے ساتھ دھمال ڈالی:
کراچی( شوبز رپورٹر)شازیہ خشک اپنے البم کی تیاریوں میں مصروف ہے اس سلسلے میں روبی سٹوڈیو میں روبوٹ کے ساتھ دھمال ریکارڈ کروائی۔ دھمال کے دوران ایک روبوٹ بطور خاص شازیہ خشک کو دھمال گا کر سناتا رہا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ شازیہ خشک اپنے گائے ہوئی گانوں بار بار بھول جاتی جس کے لئے ایک کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو شازیہ کی آواز میں گاتا رہتا ہے ۔شازیہ خشک اگر دھمال ڈالتے ہوئے سانس پھول جائے تو روبوٹ محسوس نہیں ہونے دیتا کہ وہ گا رہی ہے یا شازیہ خشک خود محو گانا ہے۔شازیہ خشک نے روبوٹ کمپنی سے ڈیمانڈ کی ہے کہ وہ ہوبہو شازیہ خشک کی طرح کا روبوٹ بنا دے ۔کیونکہ بوڑھی ہونے کی وجہ سے اب نہ ان سے گایا جاتا ہے اور نہ ہی دھمال ڈالی جاتی ہے۔باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روبوٹ آخری مراحل میں ہے۔اور اس میں پہلا گانا دانے پہ دانا فیڈ کر دیا گیا ہے۔Name:  img_RobotDancing.jpg
Views: 16
Size:  16.1 KB

پاکستان کی آخری جیل بھی بند کر دی گئی:
لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کی آخری جیل بھی بند کر دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔صدر پاکستان نے کہا آخر کار وہ دن آ پہنچا کہ جس دن کا میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا۔جب معاشرے میں کسی قسم کی معاشرتی ناہمواری نہیں ہو گی۔جب انصاف بکے گا نہیں بلکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر ملے گا تو پھر معاشرے میں جرم نہیں ہو گا۔آج پاکستان میں امیر اور غریب برابر ہوتے جا رہے ہیں۔آج ایک سویپر بھی اپنی ذاتی گاڑی میں آتا ہے۔اب صرف ایک انٹرنیشل جیل غیر ملکی لوگوں کے لئے ہے کیونکہ ترقی یافتہ پاکستان میں بہت سے لوگ بارڈر کراسنگ میں پکڑے جاتے ہیں۔اس موقع پر رہا ہونے والے آخری قیدیوں میں حکومت کی جانب سے تحائف دیئے گئے۔

یورپی یونین نے پی آئی اے کی خلائی سروس پر پابندی عائد کر دی:

کراچی ( نمائندہ خصوصی)یورپی یونین نے یہ پابندی مینو سے ہٹ کر ایک دلیا نامی کیمیکل سے متاثر ہ ایک بزرگ انگریزکی شکایت پر لگائی ہے۔اس پابندی میں تین ائر ہو سٹس تحریم،شگفتہ،فوزیہ بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چونکہ پاکستان سے چاند کا سفر سستا اور نزدیک بھی ہے ۔اس لئے ذیادہ تر غیر ملکی چاند کے سفر کے لئے پالستان کا رخ کرتے ہیں۔انگریز جوزف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دوران سفر شگفتہ نامی ائر ہوسٹس نے کھانے کا پوچھا مگر طبیعت خراب ہونے کی بنا پر میں نے کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا ۔اس پر دو اور ائر ہوسسٹس ان کے ساتھ شامل ہو گئیں۔میں نے بتیسی نہ ہونے کا بہانہ کر دیا۔اس پر ساٹھ سالہ بڑھیا شگفتہ نے باقاعدہ اپنی بتیسی منہ سے نکال کر مجھے پیش کی جس کو دیکھ مجھے بہت گھن آئی۔ان کا یہ امر بین القوامی صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی تھا۔انہوں نے مجھے ایک نرم غذا دلیا نامی پیش کی جسے میں نے دو یا تین چمچ ہی لگائے تھے ۔اس وقت سے میری طبیعت خراب ہے۔یورپی یونین کو اس بات پر تشویش ہے کہ دلیا نامی کیمیکل کیسے جہاز میں کیسے لے جایا گیا اور اس کی چیکنگ کیوں نہ ہو سکی۔ فوری طور پر پی آئی کی خلائی سروس پر پابندی عائد کر دی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

حکومت ہند نے انفرادی طور پر کرنسی چھاپنے کی اجازت دے دی:
نئی دہلی (اکنامک رپورٹر)بھارت نے عوام کے باز نہ آنے کی صورت میںانفرادی کرنسی چھاپنے کو قانونی حیثیت دے دی۔ اس کام میں ذیادہ تر سکھ شامل تھے۔جو کہ بار بار پکڑے جاتے تھے۔ایک سرکاری اعلامیے میں اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے۔کہ وہ اس سلسلے میں کرنسی چھاپنے والے لوگوں سے تعاون کریں۔حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف قومی خزانے کو کرنسی چھاپنے کے اخراجات سے ریلیف حاصل ہو گا ۔کرنسی چھاپنے والے کو کرنسی کا پچاس فی صد حکومت کے خزانے میں جمع کروانا ہو گا۔اس اقدام سے حکومت اپنے دوسرے ضروری کاموں پر توجہ دے سکے گی۔یہ کرنسی صرف اپنے ملک میں استعمال ہو سکے گی ۔بیرونی ادل بدل کےلئے غیر ملکی کرنسی ہی استعمال ہو گی ۔اس سلسلے میں کرنسی چھاپنے والوں سے حکومت نے ہاتھ جوڑ کر استدعا کی ہے کہ غیر ملکی کرنسی چھاپنے سے گریز کریں۔نوٹ پر سیریل نمبرکی لسٹیں حکومت فراہم کرئے گی۔ نمایندے کے مطابق جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والے خوشی سے شادیانے بجا رہے ہیں۔

حکومت ہند نے عوام پرکرنسی چھاپنے پر پابندی عائد کر دی:
نئی دہلی (اکنامک رپورٹر)حکومت ہند نے یہ پابندی ایک کھرب روپے کے نوٹ چھاپنے پر لگائی ہے۔ایک کھرب کی ڈیمانڈ تو حکومت کی اپنی ہی تھی۔ مگر پابندی کیوں لگائی گئی اس بات کو کافی عرصہ راز میں رکھا گیا آخر ایک دن یہ راز بھی کھل گیا ۔اس کرنسی کو چھاپنے والے سنیل سنگھ کا موقف ہے کہ حکومت ہند اپنی کوتاہی کو چھپانا چاہتی ہے نہوں نے جیسی سیریل نمبر کی لسٹ فراہم کی میں نے وہی مشین کے کمپیوٹر میں فیڈ کر دیں۔ان ایک کھرب کے نوٹوں پر ایک ہی سیریل نمبر پرنٹ ہوا ہے۔سنیل سنگھ اپنی غلطی ماننے کے لئے تیار نہیں ۔اسی وجہ سے حکومت ہند نے اس کاروبار پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس سلسلے میں سنیل سنگھ دیوالیہ ہو گیا اوربین الاقوامی کرنسی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے لئے تیاریاں کر رہاہے۔Name:  currency note counting machines.jpg
Views: 16
Size:  45.5 KB

ایم کے خالد
ربط: کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام

__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

Last edited by skjatala; 25-11-11 at 05:47 PM..

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-11-11), ننھا بچہ (25-11-11), ملک اظہر (25-11-11), محمدعدنان (25-11-11), مرزا عامر (24-02-12), wajee (25-11-11), حسن قادری (25-11-11), عروج (24-02-12)
پرانا 25-11-11, 06:14 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Successful pak net member
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (25-11-11)
پرانا 25-11-11, 06:57 PM   #3
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعی چٹ پٹ خیبرئیں تھیں شکریہ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-12, 04:59 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن قادری مراسلہ دیکھیں
واقعی چٹ پٹ خیبرئیں تھیں شکریہ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،
مگر شکر ھے ابھی تک سچ نہیں ورنہ دھاندلیوں کی نئی داستانیں وھاں بھی شروع ھو جاتیں۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-12, 07:45 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

او یار خبریں تو چٹ پٹی ہیں لیکن خبریں پڑھتے ہوئے جیسے ہی نظریں دائیں طرف گھومیں دل ہی دہل گیا ۔ یوں لگا کہ تصویر ابھی اسکرین سے باہر نکل پڑے گی۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (26-02-12)
پرانا 24-02-12, 08:56 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,364
کمائي: 95,403
شکریہ: 52,450
11,149 مراسلہ میں 35,186 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تصویر نکل پڑے گی یا بابا تصویر سے نکل کر کچا چپا جائے گا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (26-02-12)
جواب

Tags
فری, کمپیوٹر, پیارے, پاکستان, پاکستانی, وزیر, قصہ, لندن, نظر, مفت, ماں, متعارف, اللہ, امیر, جیل, جرم, خلاف, درخواست, دعا, رات, سفر, سیاست, عورت, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رمضان میں معرکے،چھٹی اور مائک مولن ALI-OAD اپکے کالم 3 23-08-11 06:12 PM
شہباز بھٹی قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں زارا خبریں 4 31-03-11 11:22 PM
شہباز بھٹی فائرنگ میں ہلاک ابن آدم خبریں 34 08-03-11 03:37 PM
چٹ پٹی خبریں wajee قہقہے ہی قہقے 0 01-05-10 11:00 AM
ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں ڈی آئی جی سندھ الطاف حسین بھٹی گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger