واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


کیری لوگر بل ۔۔ سامراجیت کا تسلسل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-09, 09:46 AM   #1
کیری لوگر بل ۔۔ سامراجیت کا تسلسل
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 07-10-09, 09:46 AM

سرمایہ دارانہ سامراجیت کا واحد مقصد اور واحد ہتھیار ”زر“ ہے۔ مقصد اس لحاظ سے کہ کوئی اقدام ایسا نہیں ہو گا جس کا مقصد حصول زر نہ ہو، قطع نظر اس کے کہ طریقہ کار جائز ہے یا نا جائز۔ اور ہتھیار اس طرح کہ لوگوں کی مدد ، پھر اپنا اثر و رسوخ اور پھر قوموں کو غلام بنانا اسی ”زر“کی بدولت ہے۔ حصول زر اور اضافہ زر کے لئے خام مال اور منڈیوں کی اسے ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے ۔ جس کے لئے غریب اور ترقی پذیر ممالک اس کے لئے بہترین شکار گاہ اور تر نوالہ رہے ہیں۔

حکمت عملی اور طریقہ کار وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ بدل جاتا ہےلیکن مقصد ایک ہی ہے، دولت کو دگنا اور چگنا کرنا، چاہے اس کے لئے ہزاروں لاشیں گرانا پڑیں، شہراور بستیاں برباد کرنی پڑیں۔ ایسٹ انڈیا کمپنی اسی سامراجیت کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھی لیکن انداز ذرا مختلف تھا۔ تجارت کی آڑ میں ان بحری قزاقوں نے انڈیا کا رخ کیا جہاں بیک وقت دونوں چیزیں ، خام مال اور منڈی ، موجود تھیں۔ پھر حالات نے کیا رخ اختیار کیا ، اور کیا نتائج برآمد ہوئے ، کس طرح بر صغیر کو غلام بنایا گیا، وہ 1857ءاور اس کے بعد کے واقعات ، بر صغیر پر گوروں کی حکومت اور نو آبادیاتی نظام کے قیام کی صورت میں زندہ حقیقت کے طور پر دنیا کے سامنے ہے۔

اسی طرح فرانس نے افریقہ میں جو کچھ کیا وہ بھی تاریخ کا اک سیاہ باب ہے۔لیکن اس وقت برطانیہ اور فرانس کا ہی ڈنکا بجتا تھا، باقی ساری دنیا یا تو غلام تھی یا سر اٹھانے کے قابل نہ تھی اس لئے دفاعی اور عسکری میدان میں زیادہ محنت کی ضرورت نہیں تھی۔

اب حالات بدل گئے ہیں، صرف خام مال اور منڈی ہی نہیں بلکہ دشمنوں سے تحفظ بھی ضروری ہے۔ اب یک قطبی دور نہیں رہا، ہر میدان میں مقابل تیار ہیں ، لہذا صرف تجارت سے کام نہیں چلنے والا۔

بایں وجہ سامراجیت نے بھی انداز اور طریقہ کار بدل دیا۔ ایک طرف تیل اور معدنیات کے حصول کے لئے مشرقی وسطی اور مشرق بعید کے ممالک میں اپنی موجودگی کا جواز بنا نے کے لئے خطے کے ممالک کو ٓپس میں لڑایا، پھر ان کے سروں پر اسرائیل جیسی ننگی اور دودھاری تلوار لٹکا دی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر وسائل غصب کئے جا رہے ہیں ۔
دوسری جانب انسانی حقوق اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خوبصورت نعروں میں سامراجیت کے بھیانک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کبھی یلغار اور کبھی امداد کی صورت میں غریب اور ترقی پذیر ممالک کی شہ رگ تک پہنچا جا رہا ہے۔ اپنے دشمنوں پر نظر رکھنے کے لئے ان کے پڑوسی ممالک میں اپنے پاؤں مضبوط کئے جا رہے ہیں ۔

سامراجیت کے پھیلاؤ اور تحفظ کی اس دوڑ میں پاکستان نہ صرف متاثر ہے بلکہ پچھلے کچھ عرصہ سے دانستہ یا نا دانستہ طور پر شریک بھی ہے۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں میں سب سے اہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی ہوناہے۔پاکستان امریکہ کی توجہ کا مرکز اس دور سے رہا ہے جب روس عالمی طاقت تھا، اور خوش قسمتی سے دونوں کا مشترکہ دشمن تھا۔ تب سے دوستی تو چلی آرہی ہے لیکن یک طرفہ قربانیوں کے ساتھ۔ اور اب چین پر نظر رکھنے کے لئے افغانستان میں موجودگی ضروری ہے جس کے لئے پاکستان کا تعاون نا گزیر ہے، اور پھر افغان جنگ میں پاکستان اب براہ راست شامل ہو چکاہے، جنگ کا دائرہ سرحدیں پار کر کے سوات تک پہنچ گیا ہے۔

اس اتحاد نے پاکستان کو کیا دیا؟ 35 ارب ڈالر کا خسارہ، تین جانب سے سرحدی خطرات، غیر یقینی حالات، عدم استحکام، مہنگائی، لاشیں ، لاکھوں بے گھر افراد، لاپتہ افراد اور سب سے بڑھ کر خوف و ہراس کی ایک مستقل فضا جس نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیاہے۔ اس کے علاوہ مایوسی اور ناامیدی کی وہ سطح جو کسی بھی قوم کو تباہ کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔

لیکن امریکہ چونکہ ہمارا دوست اور ہم اس کے فرنٹ لائن اتحادی ہیں اس لئے ہمارے حالات کی نہ صرف خبر ہے بلکہ فکر بھی ہے۔ مختلف اوقات میں مدد امداد اور پابندیوں اور دھمکیوں کا سلسلہ اسی خبر و فکر کا نتیجہ ہے۔بطور خاص اس وقت پاکستان جن بحرانوں سے گزر رہا ہے، اور ہر در پر جھولی پھیلا ئے صدائے امداد لگا رہا ہے لازم تھا کہ اسے تنہا نہ چھوڑ اجائے۔اسی کے پیش نظر امریکہ نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کی امداد کا فیصلہ کیا ، اور کیری لوگر بل منظور ہو گیا۔

یہ بل کیا ہے؟ اس میں کیا شرائط ہیں؟ اس کا فائدہ پاکستان کو ہو گا یا امریکہ کو؟ کیا یہ بل نیک نیتی کے ساتھ صرف امداد کے لئے منظور کیا گیا ہے یا اس کے پس پردہ کچھ اور عزائم ہیں؟ کہیں یہ پاکستان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی کوشش تو نہیں؟

ان تمام سوالات کے جوابات اس دن سے سامنے آنا شروع ہو گئے تھے جس دن یہ بل منظر عام پر آیا تھا۔ بل کا اگر جائزہ لیا جائے تو پہلی نظر میں ہی واضح ہو جاتا ہے کہ پرانے شکاری نیا جال لے کر پہنچ گئے ہیں، پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے لے کر پاکستان کے تمام شہر غیر محفوظ ہو جائیں گے۔ ہمارے خفیہ ادارے جو پہلے ہی نشانے پر ہیں مزید مشکلات سے دوچار ہوں گے۔ قصہ مختصر یہ پروانہ غلامی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سمندر میں پھینک دینا ہے تا کہ مدافعت کی صلاحیت تک مفقود کر دی جائے۔

ویسے تو امریکہ نے اس بل سے پہلے بھی پاکستان کو اپنی کالونی بنایا ہوا ہے، جب اور جہاں چاہے جا سکتا ہے ، آزادانہ نقل و حرکت بمع خطرناک ہتھیار اس کے لئے کوئی مسئلہ نہیں، دار الحکومت اسلام آباد سے لے کر سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی تک ، اور پشاور سے کوئٹہ تک ، ہر گھر ، ہر ادارہ اور ہر دفتر ان کے لئے گھر کی بالکونی کی حیثیت رکھتا ہے، اور ہمارے حکام ان کے کام میں مداخلت کو برتر از گناہ تصور کرتے ہیں۔

لیکن اس بل کی منظوری نے تو ان کے تمام سیاہ کارناموں کو سند جواز دے کر اعمال حسنہ ہی نہیں بلکہ کارہانے نمایاں بنا دیا ہے۔ اب وہ شرائط کی خلاف ورزی کے عذر لنگ کو بنیاد بنا کر جب چاہیں جہاں چاہیں حملہ کر سکتے ہیں، جس کو چاہیں اٹھا کر لے جائیں، جس مسجد اور مدرسے کو چاہیں طلبہ سمیت زمیں بوس کر دیں، کوئی ان سے استفسار نہیں کر سکتا کیوں کہ ہم نے خود سر محضر مہر لگا کر انہیں تمام اختیارات اور سفید و سیاہ کا مالک بنا دیا ہے۔ الغرض اس بل پر دستخط ، خاکم بدہن ، پاکستان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے۔

جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے انڈیا میں تجارت کا سہارا لے کر اس کے وسائل اور اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، اسی طرح اب امریکہ اس بل کے ذریعے پاکستان پر اپنا قبضہ مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے اور مزید تعاون کے لئے بلیک واٹر تو پہلے ہی پاکستان میں پدھار چکی ہے۔ موجودہ حالات کا موازنہ اگر انیسویں صدی کے حالات سے کیا جائے جب انگریز نے بر صغیر کو جکڑنے کا آغاز کیا تھا تو لگتا ہے کہ کیری لوگر بل اور ایسٹ انڈیا کمپنی کا مشن ایک ہی تھیلے کے جٹے بٹے اور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

کیری اور لوگر جنہوں نے یہ بل تیار کیا اور امریکہ جو اس بل کو منظور کررہا ہے سب کے سب قابل فخر اور قابل داد ہیں۔ اس لئے کہ وہ امریکی ہیں ، انہیں اپنے وطن سے محبت ہے جس کا ثبوت انہوں نے اس بل کی تیاری میں دیا ہے۔
مدد اپنی جگہ لیکن ملکی مفاد کسی صورت نظر انداز نہیں کئے جا رہے چاہے اس کے لئے پاکستان کی خود مختاری ہی چیلنج ہو جائے۔ اور ویسے بھی امریکہ سے بے لوث اور بے غرض امداد کی توقع رکھنا بے وقوفی سے کسی طور کم نہیں۔یاد رہے وہ سرمایہ دارانہ نظام کے علمبردار اور مبلغ ہیں، وہ جس کی بھی امداد کرتے ہیں سود کے ساتھ واپس لیتے ہیں جس کا طریقہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ لہذا بغیر نفع کے وہ کسی کی امداد کریں ”خیال است“ اور ان سے یہ توقع رکھنا ”جنوں است“


پاکستان کے مفاد کا خیال رکھنا ہماری اور ہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اس لئے امریکہ یا کیری اور لوگر کو اس بل کی شرائط پر مورد الزام ٹھہرانا اور ان کی ہجو بیان کرنا کسی طور بھی قرین قیاس نہیں ۔ کیوں کہ
صیاد کو جو دیں بھی تو کس منہ سے دوش دیں
ہم اڑ کے آشیاں سے خود دام تک گئے


روزنامہ مقدمہ میں شائع ہو چکا ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 539
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی لڑکی (07-10-09), یاسر عمران مرزا (07-10-09), حیدر (07-10-09), شاہ جی 90 (10-10-09), عامرشہزاد (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 09:54 AM   #2
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ جی زبردست ، ہمارے حکمران تو پاکستان کو گروی رکھنے پر تلے ہیں
موضوع تفصیلی تبصرے کا تقاضہ کرتا ہے
انشااللہ بعد میں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 10:04 AM   #3
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,981
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب سیاسی پارٹیوں کا موقف سامنے آچکا ھے لیکن ابھی تک

متحدہ قادیانی موومنٹ
(ایم کیو ایم)
کا موقف سامنے نہیں آیا ؟

شاید "ریٹ" بڑھانے کا چکر ھے
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
حیدر (07-10-09), راجہ اکرام (07-10-09), شاہ جی 90 (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 10:37 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
سب سیاسی پارٹیوں کا موقف سامنے آچکا ھے لیکن ابھی تک

متحدہ قادیانی موومنٹ
(ایم کیو ایم)
کا موقف سامنے نہیں آیا ؟
شاید "ریٹ" بڑھانے کا چکر ھے
ان کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا‘‘
بس انتظار کریں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-09, 12:23 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا مضمون ہے، ہم سب لوگ جو کہنا چاہتے ہیں اسی کا متن، بہت شکریہ
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 03:13 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,103
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,462 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاک فوج نے بھی اس بل کی مخالفت کر دی

اب ایم کیو ایم کا دیکھوں انکا کیا ردے عمل ہوتا ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-09, 03:14 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,103
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,462 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ن لیگ ، ق لیگ ، جماعت اسلامی اور پاک فوج نے اس بل کی مخالف کی ہے کیا یہ بل پاکستانی پارلیمنٹ سے پاس ہو سکے گا۔

اگر یہ بل پاس ہوا تو سمجھوں سب آپس میں ملیں ہوئے ہیں کیونکہ بھٹی پارٹی میں وہ دم نہیں جو اسکو منظور کرا دے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-09, 03:34 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
ن لیگ ، ق لیگ ، جماعت اسلامی اور پاک فوج نے اس بل کی مخالف کی ہے کیا یہ بل پاکستانی پارلیمنٹ سے پاس ہو سکے گا۔

اگر یہ بل پاس ہوا تو سمجھوں سب آپس میں ملیں ہوئے ہیں کیونکہ بھٹی پارٹی میں وہ دم نہیں جو اسکو منظور کرا دے
محترم وقاص بھائی
یہ ماننا پڑے گا کہ اگر صرف مسلم لیگ نون اور پی پی پی بھی اگر راضی ہو جائیں تو بل بآسانی منظور ہو جائے گا۔
اور نون لیگ کا موقف بھی سعودیہ کے دورے کے بعد کافی نرم پڑ چکا ہے۔
جہاں تک قاف لیگ کا معاملہ ہے تو ان پر اعتبار کرنا ’مجنوں کا خواب‘ ہو گا۔ کیوں کہ ’وسیع تر قومی مفاد‘ میں وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے

جہاں تک تعلق ہے تحریک انصاف پاکستان اور جماعت اسلامی کا یقین رکھئے، ان میں سے کوئی اس کی حمایت نہیں کرے گا۔
اور یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ان کی مخالفت موجودہ حالات کے تناظر میں کوئی معنی نہیں رکھتی، پارلیمنٹ میں ان کا ایک فرد بھی نہیں جو مخالفت کر سکے۔
سڑکو‌ں پر کی جانے والی مخالفت سے میرے خیال میں پارلیمنٹ کا اثر نہیں پڑنے والا۔
اس لئے ان کی مخالفت کے باوجود بل کا اسمبلی سے پاس ہونا اس بات کی ہرگز دلیل نہیں بن سکتا کہ یہ لوگ بھی حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔۔

جہاں تک تعلق ہے ایم کیو ایم کا توان کی اب تک کی کارکردگی سے یہی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ ان کا موقف کسی صورت بھی حکومت سے مختلف نہیں ہو گا۔ اگرچہ وہ فوری طور پر حمایت کا اعلان نہیں کریں گے اس سے پارٹی کی وقعت نہیں رہتی۔
لیکن دو چار ملاقاتوں کے بعد اونٹ اسی کروٹ بیٹھے گا۔۔

البتہ فوج کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا ، یا اس کی مخالفت کا اسمبلی کے فیصلے پر اثر انداز ہونا، اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بس دعا کریں اللہ خیر کرے اور وہی ہو جو پاکستان کے حق میں ہے۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 03:39 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,103
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,462 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اوبامہ نے بھی ابھی دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-09, 04:48 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ اکرم بھائیجہاں تک تعلق ہے تحریک انصاف پاکستان اور جماعت اسلامی کا یقین رکھئے، ان میں سے کوئی اس کی حمایت نہیں کرے گا۔
اور یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ان کی مخالفت موجودہ حالات کے تناظر میں کوئی معنی نہیں رکھتی، پارلیمنٹ میں ان کا ایک فرد بھی نہیں جو مخالفت کر سکے۔
سڑکو‌ں پر کی جانے والی مخالفت سے میرے خیال میں پارلیمنٹ کا اثر نہیں پڑنے والا۔

اکرم بھائی دشمن نے میدان جنگ لگایا اور ہم میدان جنگ سے بھگ رہے ہیں ابھی تو یہ سرحدوں پر ہے اللہ نہ کرے یہ میدان جنگ ہمارے گھروں میں لگے
یہ بل کیا ہے آپ کی مکمل خودمختاری کا سودا آج تو ہم اہتجاج کر سکتے کل تو ہم اہتجاج بھی نہیں کرسکے گے
دوسرا میں اکرم بھائی کی بات سے بلکل اتفاق نہیں کرتا سڑکوں پر آنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا آنشاءاللہ ضرور حاصل ہوتا ہے
آپ کے سامنے تو کچھ دنوں کے پہلے کی بات ہے لانگ مارچحکومت نے لاکھ چاہا کہ ہم وکیل باحال نہیں کرے گے
لیکن حکومت کو عوام کے سامنے کھٹنے ٹیکنے پڑے
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (07-10-09), شاہ جی 90 (10-10-09)
پرانا 07-10-09, 06:42 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عامرشہزاد مراسلہ دیکھیں
اکرم بھائی دشمن نے میدان جنگ لگایا اور ہم میدان جنگ سے بھگ رہے ہیں ابھی تو یہ سرحدوں پر ہے اللہ نہ کرے یہ میدان جنگ ہمارے گھروں میں لگے
یہ بل کیا ہے آپ کی مکمل خودمختاری کا سودا آج تو ہم اہتجاج کر سکتے کل تو ہم اہتجاج بھی نہیں کرسکے گے
دوسرا میں اکرم بھائی کی بات سے بلکل اتفاق نہیں کرتا سڑکوں پر آنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا آنشاءاللہ ضرور حاصل ہوتا ہے
آپ کے سامنے تو کچھ دنوں کے پہلے کی بات ہے لانگ مارچحکومت نے لاکھ چاہا کہ ہم وکیل باحال نہیں کرے گے
لیکن حکومت کو عوام کے سامنے کھٹنے ٹیکنے پڑے

برادم عامر شہزاد

مجھے آپ کے خیالات پڑھ کر خوشی ہوئی ہے۔ اسی امید اور عزم کی ضرورت ہے موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے۔
اور مجھے بھی اس بات کا یقین ہے کہ اگر ہم سب مل کر نکل کھڑے ہوں تو تبدیلی ضرور آئے گی۔ لیکن شرط ہے کہ سب نکلیں۔
جب ہر کسی نے آدھی اینٹ کی مسجد بنا لی ہو، مفادات کی جنگ میں ہر کوئی دوسروں سے آگے نکلنے میں مسابقت کر رہا ہو، عوام کی پرواہ اور فکر کرنے کے بجائے بیرونی طاقتوں کی رضامندی حاصل کرنا مقصد ہو ، اور یہ سمجھ لیا جائے کہ آئندہ اقتدار عوام نے نہیں‌ بلکہ امریکہ نے دینا ہے تو پھر چند لوگوں کا نکلنا زیادہ مؤثر نہیں‌ ہوتا۔۔
بدقسمتی سے اس وقت حالات جس نہج پر جا رہے ہیں اس میں ہر کوئی امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں ہمہ تن مصروف عمل ہے ، چاہے وہ حزب اقتدار ہو یا حزب اختلاف۔ ہو سکتا ہے بعض کو اس سے اختلاف ہو لیکن مجھے حالات سے یہی اندازہ ہو رہا ہے۔۔

لانگ مارچ کی مثال آپ نے دی، بے شک وہ ہمارے پاس ایک قوی دلیل کے طور پر موجود ہے کہ اگر عوامی سیلاب کے آگے حکومتوں کے بند ریت کے گھروندے ثابت ہوتے ہیں لیکن یہ اس وقت ہوتا ہے کہ جب ذاتی مفادات شامل نہ ہوں، اور سب ایک ہی مقصد کے لئے کوشاں ہوں۔
عدلیہ بحالی کے وقت حالات بالکل مختلف تھے۔ وکلاء، عوام اور اکثر سیاسی جماعتیں اس مسئلہ پر متفق تھی۔ درپردہ مقاصد ہو سکتے ہیں کسی جماعت کے لیکن بظاہر سب ایک ہی مسئلے پر یکجا تھے۔ اور دنیا نے دیکھا کہ عوامی طاقت کس طرح فیصلوں‌پر اثر انداز ہوتی ہے۔۔

لیکن اب حالات یکسر مختلف ہیں۔ اقتدار کی دیوی کا تقرب حاصل کرنے کے لئے سب کچھ داؤ پر لگانے کے لئے اکثر سیاسی جماعتیں صف بستہ کھڑی ہیں۔
ان حالات میں اگر جماعت اسلامی یا تحریک انصاف یا کوئی اس طرح کی پارٹی سڑکوں پر نکل بھی آتی ہے تو اس کو اہیمت نہیں دی جائے گی۔۔

اس بات کی دلیل کے طور پر ایک چھوٹی سی مثال دینا چاہوں گا،
جماعت اسلامی نے ’گو امریکہ گو‘ ریلیاں نکالیں ۔ پاکستان بھرمیں۔۔۔ ان میں شرکاء کی تعداد مخالفین لاکھوں بتا رہے ہیں۔ (اور یہ میں‌ نے خود ایک جریدے میں پڑھا ہے) لیکن ہمارے قومی یا نجی ذرائع ابلاغ نے اس کو کتنی پذیرائی دی، کتنی کوریج دی؟
اس سے اندازہ لگا لیں کہ اب عوام کو نظر انداز کرنے کے بھی ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں۔

امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے لیکن حالات اور زمینی حقائق کا غیر جانبدارانہ تجزیہ بھی ضروری ہے۔ ورنہ حکمت عملی ناکام ہو سکتی ہے۔

اس بار پھر فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ اگر انہیں اپنا مستقبل بچانا ہے، پاکستان کو محفوظ کرنا ہے اور آزاد اور خودمختار کی حیثیت سے جینا ہے تو پھر سڑکوں پر نکلنا ہو گا، کسی بھی پارٹی کی طرف سے بلاوا آئے، تمام سیاسی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے حصے کا کام کرنے کے لئے نکل کھڑے ہوں
اللہ کی نصرت شامل ہو گی اور انشاء اللہ فتح حق کی ہو گی۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (07-10-09), شاہ جی 90 (10-10-09), عامرشہزاد (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 09:09 PM   #12
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
اوبامہ نے بھی ابھی دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے
انکار نہیں کیا جی، موخر کیا ہے
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-09, 09:21 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: karachi
مراسلات: 311
کمائي: 4,852
شکریہ: 7
167 مراسلہ میں 329 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صدر اور وزیر اعظم کا ایک ارو کارنامہ ، پاکستانیوں کو ایک اور تماچہ
naeemuddin آف لائن ہے   Reply With Quote
naeemuddin کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (10-10-09)
پرانا 07-10-09, 11:42 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,364
کمائي: 95,408
شکریہ: 52,450
11,149 مراسلہ میں 35,187 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ن لیگ اور پی پی پی کس منہ سے مخالفت کر سکتی ہیں (ویسے تو خیر سے ان دونوں کے پاس کئی منہ ہیں) اگر تو اس بل کو ملکی خؤد مختاری کے خلاف کہیں گی تو پھر یہ سوال اٹھے گا کہ اسی پارلیمنٹ کے کہنے کے باوجود ڈرون حملے نہیں رکے ۔ اگر یہ کہیں کہ امریکہ کو حکومت پر اعتبار کرنا چاہئے تو جنکی کرپشن کی داستانیں عام ہوں ان پر کوئی کیسے اعتبار کرے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (08-10-09), شاہ جی 90 (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 02:16 PM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپوزیشن لیڈر نے تو اس بل کو بارہا رد کیا ہے
اب دیکھئے کہ نون لیگ کیا کرتی ہے۔۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (10-10-09)
جواب

Tags
کوئٹہ, کراچی, پاکستان, واقعات, قصہ, چین, نظر, موجودہ, محبت, مسجد, الزام, امریکہ, اسلام, بہترین, خوش, خلاف, خبر, سرمایہ دارانہ, عسکری, صیاد, صلاحیت, صدی, صدائے, صرف, صغیر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تسلسُل shafresha باغی کی شاعری 3 09-02-12 08:43 PM
وجہ تسمیہ فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 1 24-08-09 01:27 AM
’چاہتے ہیں جیت کا تسلسل قائم رہے محمدعدنان کرکٹ 2 07-06-08 06:10 AM
نظریات کا تسلط عادل سہیل اپکے کالم 5 02-08-07 06:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger