واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ھمارے سرکاری ادارے اور ھماری ذمہ داریاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-08, 10:37 PM   #1
ھمارے سرکاری ادارے اور ھماری ذمہ داریاں
عبدالرحمن سید عبدالرحمن سید آف لائن ہے 08-10-08, 10:37 PM

اگر ھمارے ملک کے محافظوں کی زندگی پرسکون اور اطمنان بخش ھوگی، تو وہ کبھی بھی غلط راستہ اختیار نہیں کریں گے، ھر محکمے میں لوگ پریشان حال ھیں اور وہ ناجائز طریقہ کار کو استعمال کررھے ھیں، اگر حکومت سب سے پہلے ھمارے ملک کے تمام سرکاری ملازمین کو اپنے بجٹ میں تھوڑا سا اضافہ کرکے ان کا صحیح حق دلادیں، تو وہ لوگ اپنے فرائض سے کبھی بھی غافل نہیں ھونگے، کم از کم ان کی رھائیش، بچوں کی تعلیم اور خوراک کے حصول میں تسلی بخش رعایت ھو جائے کہ وہ سکون سے گزارا کرسکیں، اور کچھ بچت بھی کر سکیں، اس طرح وہ اپنے ملک کے عوام کی خدمت میں کوتاہی بھی نہیں برتیں گے، اور ھمارے ملک کے لوگوں کو تھوڑا بہت اطمنان اور سکون بھی میسر آجائے گا، ساتھ ھی ملک کی خدمت کرکے زیادہ سے زیادہ معاشی ترقی میں اضافہ بھی کرسکیں گے،!!!!!

اس وقت ھم جو ان سرکاری اداروں میں کام کررھے ھیں، ملک کی دولت میں اضافہ کرنے کے بجائے اسے چند سکوں کی خاطر دوسروں کی جیبوں میں ڈال رھے ھیں، اگر یہ چند سکے حکومت اپنے سرکاری ملازموں کو اگر اپنے پاس سے ادا کردے تو یہ حکومت کی دولت دوسروں کی جیبوں کے بجائے سرکاری خزانے میں جمع ھوگی، لوگ سرکاری اداروں کی مہربانیوں سے ھی ناجائز طریقوں سے اپنا انکم ٹیکس بچا رھے ھیں، اپنے ھی گھر میں ھم بجلی کی چوری کررھے ھیں، اور ناجائز بجلی کے کنکشن سے اپنا کاروبار چلا رھے ھیں، اور دوسروں کا حق مار رھے ھیں، اسی وجہ سے آج بجلی کے بحران کا ھم خود شکار ھیں، سرکاری اداروں کے کارندے لوگوں کی اپنی زمینوں پر سے انکا قبضہ دوسروں ‌کو دے رھیں ھیں اور اصل حق دار کو بے دخل کررھے ھیں، اور اکثر لوگ اپنی جائداد کا ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے، وہ بھی غیر قانونی طریقے سے معاف کروالیتے ھیں،!!!!!

اس کے علاوہ ھمیں بھی اپنی کم از کم اپنی ضروریات اور خواھشات میں کچھ تھوڑی بہت کمی لے آئیں تو بھی اس مسئلہ پر بھی کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ھے، اگر ھم 16 کروڑ عوام میں سے اگر 25 % لوگ بھی اپنے روزمرہ کے خرچ میں سے صرف 5 روپے کی بھی بچت کرلیں تو ھم اپنا اور اپنے ملک کی حالت میں کچھ تھوڑا بہت سدھار لا سکتے ھیں،!!!!!!

اس کے لئے سب سے پہلے ھم خود اپنے گھر سے ھی اس مہم کا آغاز کریں تو کتنا بہتر ھوگا، ھمارے گھر میں اپنے ملازم کے ساتھ پہلے بہتر سلوک اور اس کی مدد سے یہ سلسلہ شروع کریں، اس کے بعد اپنے رشتہ داروں اور ھمسایہ پڑوسی کے گھر میں پریشان حال مصیبت زدہ لوگوں کیلئے جو کچھ بھی ھم کرسکتے ھیں، مدد کرنے کی کوشش کرین، چاھے وہ ان کی اپنی زبان سے پر خلوص خبر گیری کا راستہ ھی کیوں نہ اختار کریں، اگر ھم اپنے خرچ میں تھوڑی بہت کمی لا کر اس مہم کی شروعات تو کریں، ھمارے بچوں کے ھی اخراجات کو لے لیجئے کہ ھم نے ان کی ھر جائز اور ناجائز خواھشات کو پورا کرنے کیلئے کتنی فضول خرچی کر جاتے ھیں، دعوتوں، شادی بیاہ کی بے فضول رسومات، اپنی اور بچوں کی سالگرہ، اور دیگر تقریبات میں ھم آج کل صرف دکھاوے کیلئے کتنا فضول پیسہ ضایع کررھے ھیں، ساتھ ھی ھم کھانے پینے کی اشیاء کو ضائع اور برباد کررھے ھیں، جبکہ اکثریت میں لوگ مہنگائی کے اس دور میں بھوک پیاس سے تڑپ رھے ھیں، یہ سب کچھ ھمارے سامنے ھے، اور ھم نے اپنی آنکھیں بند کی ھوئی ھیں، کس کس بات کو لے کر ھم رویں گئے، کہاں تک سنو گئے کہاں تک سناؤں،؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اور ھمارے سیاست داں اپنی ھی آپس کی سیاسی جنگ میں لگے ھوئے ھیں، عوام کو بس دلاسہ ھی دیتے آرھے ھیں، بہت بڑی بڑی باتیں کرتے ھیں، غربت اور فاقہ کشی کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے ھوئے دوسرے راستوں پر نکل لیتے ھیں، عملی طور پر نہ کوئی منصوبہ بندی ھے نہ کوئی اصلاحات ھیں، بس سب کچھ تقریروں اور کاغذات تک ھی محدود ھو کر رہ گیا ھے،!!!!!!
__________________
اپنے حصے کی خوشیاں دوسروں میں بانٹنے سے دیکھیں کتنا سکون ملتا ہے،!!!!

 
عبدالرحمن سید's Avatar
عبدالرحمن سید
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: Jeddah, Saudi Arabia
عمر: 61
مراسلات: 361
شکریہ: 432
242 مراسلہ میں 741 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 185
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالرحمن سید کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (17-04-10), منتظمین (08-10-08), محمدعدنان (12-10-08)
جواب

Tags
لوگ, مہنگائی, منصوبہ, بچوں, تعلیم, حال, خبر, راستہ, زندگی, سیاست, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger