واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ہمارے انگریزی کے انوکھے پاکستانی تلفظ اور لہجے کی کچھ وجوہات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-07-10, 01:20 PM   #1
ہمارے انگریزی کے انوکھے پاکستانی تلفظ اور لہجے کی کچھ وجوہات
ناصحی ناصحی آف لائن ہے 25-07-10, 01:20 PM

شاید آپکو معلوم ہو کہ ہم پاکستانیوں کا انگریزی زبان میں تلفظ اور لہجہ انگلینڈ ، امریکہ اور دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں کافی حد تک مشہور ہے ۔عام طور پر ہم انگریزی کے ہر لفظ کو کم سے کم Syllables یا حصوں میں کہنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر ہر حصے کو دبا دبا کر بولتے ہیں۔ اس اور کئی دوسری وجوہات کی بنا پر ہماری گُفتَگُو ان ممالک کے لوگوں کو مذاحیہ حد تک انوکھی لگتی ہے . اس خصوصیت کی وجہ سے ہمارا لہجہ انکی فیلموں، ٹی وی، محفلوں وغیرہ میں مزا حیہ تفریح کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ep-4.jpg

بہرحال پاکستان میں گفتگو کے دوران انگریزی کو اردو کے ساتھ مکس کرنے والے لوگوں کی کمی نہیں۔ زندگی کے ہر موضوع میں سیاسی سے لیکر مذہبی تک، لوگ انگریزی کا کم و بیش استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔شایدان کے تو وہم و گمان میں بھی نہیں کہ وہ اسےانوکھےانداز میں بولتے ہیں یا پھر کوئی اسکا مذاق بھی بنا سکتا ہے۔

 اکثر لوگوں کا تلفظ اتنا Clear یا صاف نہیں ہوتا ہے اور کبھی کبھی تو گفتگو سنتے ہوئے زور لگا کرسوچنا پڑتا ہے کہ کونسا لفظ استعمال کیا گیا ہے مثلاً جب کوئی شخص لفظ Coalition کہتا ہے تو لگتا ہے کہ وہ Collision کہ رہا ہے۔ اس قسم کے کنفیوزنگ تلفظ کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ایسے الفاظ کو بولتے وقت نہ ہی تو انکے ٹھیک طرح سے حصے کیے جاتے ہیں اور نہ ہی ٹھیک حصے پہ زور دیا جاتا ہے۔آپ کو شاید یہ سن کر حیرانگی ہو کہ تلفظ کا یہ انوکھا پن نہ صرف کم تعلیم یافتہ پاکستانیوں بلکہ ہمارے ملک کے بڑے بڑے پڑھے لکھے لوگوں، گورنمنٹ کے وزیروں آرمی کے جنرلوں وغیرہ کی انگریزی میں بھی کثرت سے ملتا ہے۔

ep-1.jpg

کئی الفاظ جو انگریزی زبان سے اردو میں داخل ہو ے ہیں ، ہمارا انکا تلفظ باقی دنیا سے بلکل الگ تھلگ ہے۔ میں تو نہیں کہہ سکتا کہ یہ تلفظ غلط ہے مگر مجھے یہ ٹھیک بھی نہیں لگتا۔ میری رائے میں انکا اصلی تلفظ سیکھیناچاہیے ، ایسا نہ ہو کہ ایک دن ہمیں کہیں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایسے الفاظ کی چند ایک مثالیں اس نیچے والے ٹیبل میں ملاحضہ فرمائیں۔

ep-2.jpg

اگرچہ میں نے یہاں چند ایک کا ذکر کیا ہے، ہماری زبان میں اس طرح کے غلط تلفظ سے استعمال ہونے والے الفاظ کی کمی نہیں ہے۔اگر آپکے زہین میں ایسے کوئی الفظ ہیں تومجھے بتانا نہ بھولیے گا، میں آپکو ان کے اصلی تلفظ ڈھونڈ کر بتانے کی کوشش کروں گا۔

 انگریزی زبان کےالفاظ کا تلفظ سیکھنےکیلے ایک بڑی مشکل ایسی ہے جو صرف ہمیں نہیں بلکہ اس کو سیکھنے والی دنیا کی دوسری قوموں کو بھی پیش آتی ہے۔ اگرچہ اس اہم بین القوامی زبان کو لکھنے کیلے اس کی پٹی میں صرف پانچ واول (vowel) دستیاب ہیں، سٹینڈرڈ انگریزی بولنے والے کم از کم پچیس قسم کی واول آوازیں استعمال کرتے ہیں جو نہ صرف ایک بلکہ دو اور تین واولوں کے ملنے سے بھی پیدا ہوتی ہیں ۔

Name:  Ep 3.jpg
Views: 32
Size:  190.9 KB

پاکستان میں اکثر لوگ اس زبان کو اپنے پڑھانے والوں کی طرح کتابوں سے سیکھتے ہیں اور اس دوران نہ تو وہ اسے مادری زبان کے طور پر بولنے والوں سے سنتے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی ایسے شخص سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔ضروری انگریزی واول آوازوں کی پیچان تو در کنار، وہ اسکی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی ان سے کافی حد تک لا علم ہی رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے تلفظ اور لہجے میں بہت مخصوص اور انوکھی قسم کا فرق پیدا ہو جاتا ہے ۔

عام طور پر ہم نا مناسب یا پانچ واولوں (vowels) کے سہارے سے الفظ کا تلفظ ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک دفعہ جب یہ تلفظ عادت کی شکل اختیار کر لیتا ہے، ُپھر اس سے چھٹکار آسانی سے حاصل نہیں ہوتا البتہ اس سے چھٹکار پانا نا ممکن بھی نہیں۔جو پاکستانی انگلینڈ یا امریکہ میں جا کر رھایش پزیر ہو تے ہیں انکے بولنے کا انداز ایک لمبے عرصے کے بعد بھی کچھ زیادہ نہیں بدلتا کیونکہ اس عادت کی وجہ سے وہ جس طرح مقامی لوگوں سے انگریزی سنتے ہیں اسطرح بولتے نہیں۔ اس کے بر عکس ان کے بچے جو وہاں پلتے اور تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ مادری زبان کے طور پربولنے والے مقامی لوگوں کی طرح ہی انگریزی بولتے ہیں۔ کیونکہ وہ اسے پڑھ کر نہیں بلکہ سن کر سیکھتے ہیں اور واولوں (vowels) کی تمام ضروری آوازوں سے آشنا ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا ٹھیک طرح سے استعمال بھی کرتے ہیں۔

زیادہ تر پاکستانی اور انڈین لوگوں کا انگریزی میں تلفظ اور لہجہ کافی حد تک ملتا جلتا ہے تا ہم اکثر دنیا کی ہر قوم کا انگریزی میں ایک مخصوص لہجہ ہے جو ان کی شناخت کا ایک اہم حصہ ہے۔ایک طرف ان میں سے کچھ قوموں کا لہجہ سٹیٹس سمبل کی حثیت رکھتا ہے تو دوسری طرف کچھ کو اپنے لہجوں کیوجہ سے نا قابل قبول امتیازی سلوک سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

امریکہ اور انگلینڈ کے لوگوں کا انگریزی زبان میں لہجہ الگ الگ ہے البتہ امریکہ والے انگلینڈ کے اونچے طبقے کے لہجے کو بہت رشک سے دیکھتے ہیں۔ اس اونچے لہجے میں بولنے والے پچیس سے بھی زیادہ انوکھی واول (vowel) آوازوں کا استعمال کرتے ہیں۔انڈیا اور پاکستان کے اونچے طبقے والے بھی اس کی نقل کرنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔

اس موضوع پر کہنے کو تو ویسے بہت کچھ ہے البتہ فی الحال اسے یہیں ختم کرتا ہوں۔ اگربعد میں آپ نے اس پرسوالات پوچھے تو مزید روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گا۔یہ تحریر میں نے اپنے تجربے اور مشاہدے کی بنیاد پر زیادہ تر آپکی معلومات کے لیے لکھی ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ اس سے آپکو اپنا انگریزی تلفظ بہتربنانے میں کچھ راہنمائی اور مدد بھی ملے گی۔

__________________

Last edited by ناصحی; 27-07-10 at 12:40 AM.. وجہ: To replce previous images with better quality ones

 
ناصحی's Avatar
ناصحی
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 359
Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-10), umerkhatab (26-07-10), پاکستانی (25-07-10), ھارون اعظم (25-07-10), یاسر عمران مرزا (25-07-10), نورالدین (26-07-10), منتظمین (25-07-10), محمدخلیل (25-07-10), مرزا عامر (25-07-10), معظم (25-07-10), wajee (25-07-10), آبی ٹوکول (25-07-10), ابرارحسین (25-07-10), احمد بلال (25-07-10), بلال اویسی (25-07-10), حیدر (25-07-10), سحر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10), عبداللہ آدم (25-07-10)
پرانا 25-07-10, 01:36 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

متفق علیہ ۔۔۔

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-10), ناصحی (25-07-10), مرزا عامر (25-07-10), احمد بلال (25-07-10), بلال اویسی (25-07-10), حیدر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10), عبداللہ آدم (25-07-10)
پرانا 25-07-10, 04:05 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دعا کے قبول ہونے کی امید ہو یا نا ہو کر لینی چاہئے۔
اچھا مضمون ہے- لیکن ایک بات کہنا چاہوں گا- غلط اردو بولتے ہوئے ہمیں شرمندگی نہیں ہوتی لیکن غلط انگریزی بولتے ہوئے کیوں ہوتی ہے؟
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-10), فیصل ناصر (26-07-10), پاکستانی (25-07-10), یاسر عمران مرزا (25-07-10), ناصحی (25-07-10), منتظمین (25-07-10), احمد بلال (25-07-10), بلال اویسی (25-07-10), حیدر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10), عبداللہ آدم (25-07-10)
پرانا 25-07-10, 05:06 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,689
کمائي: 31,854
شکریہ: 10,596
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
دعا کے قبول ہونے کی امید ہو یا نا ہو کر لینی چاہئے۔
اچھا مضمون ہے- لیکن ایک بات کہنا چاہوں گا- غلط اردو بولتے ہوئے ہمیں شرمندگی نہیں ہوتی لیکن غلط انگریزی بولتے ہوئے کیوں ہوتی ہے؟
زبردست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا اندر اتر جانے والی بات کی ہے جناب نے۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-10), ناصحی (26-07-10), مرزا عامر (25-07-10), حیدر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10)
پرانا 25-07-10, 05:16 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,103
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,462 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-10), ناصحی (25-07-10), مرزا عامر (25-07-10), حیدر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10)
پرانا 25-07-10, 05:37 PM   #6
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے جناب، بہت بہت شکریہ
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-10), ناصحی (25-07-10), مرزا عامر (25-07-10), حیدر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10)
پرانا 25-07-10, 06:15 PM   #7
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,909
شکریہ: 23,988
4,984 مراسلہ میں 14,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زبردست جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔جاری رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ آغاز پونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-10), ناصحی (25-07-10), مرزا عامر (25-07-10), حیدر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10)
پرانا 25-07-10, 09:52 PM   #8
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,989
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
متفق علیہ ۔۔۔

سرورق کے لیے پیش کریں۔
چند تبدیلوں کے بعد اسکو آپکی حوصلہ افزا تجویز کے مطابق سرورق کے لیے ضرور پیش کروں گا
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10), عبداللہ آدم (26-07-10)
پرانا 25-07-10, 09:57 PM   #9
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,989
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
دعا کے قبول ہونے کی امید ہو یا نا ہو کر لینی چاہئے۔
اچھا مضمون ہے- لیکن ایک بات کہنا چاہوں گا- غلط اردو بولتے ہوئے ہمیں شرمندگی نہیں ہوتی لیکن غلط انگریزی بولتے ہوئے کیوں ہوتی ہے؟
میں یہ کہنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ بحیثت قوم دعاوں سے پہلے ہمیں اپنے عمل درست کرنے کی ضرورت ہے۔
مضمون کو پسند کرنے کا شکریہ
شرمندگی کا انحصار ماحول پر ہے، بہر حال ایسے لوگ بھی ضرور ہیں جنہیں اردو پر عبور حاصل نہ ہونے کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے۔
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10), عبداللہ آدم (26-07-10)
پرانا 25-07-10, 10:09 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,364
کمائي: 95,409
شکریہ: 52,453
11,149 مراسلہ میں 35,187 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
دعا کے قبول ہونے کی امید ہو یا نا ہو کر لینی چاہئے۔
اچھا مضمون ہے- لیکن ایک بات کہنا چاہوں گا- غلط اردو بولتے ہوئے ہمیں شرمندگی نہیں ہوتی لیکن غلط انگریزی بولتے ہوئے کیوں ہوتی ہے؟
براووو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-07-10), ناصحی (26-07-10), مرزا عامر (25-07-10), شاہ جی 90 (31-07-10)
جواب

Tags
color, کوشش, کتابوں, گمان, پاکستانی, نظر, مکمل, موقع, ممکن, معلوم, انگریزی زبان, امریکہ, اردو, تحریر, تعلیم, جلتا, دنیا, زندگی, شناخت, شخص, علم, عادت, غلط, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دہشت گردی اور دین گُریزی نورالدین پاکستان میں دہشت گردی 21 13-11-10 09:54 PM
پاکستان میں خونریزی پر مبنی فلمیں بنوانے کے لیے امریکہ سرگرم حیدر خبریں 8 20-10-09 10:54 AM
انگریزی بولنے کی شوقین استانی وسیم قہقہے ہی قہقے 2 04-10-08 04:51 PM
انگریزی زبان کا ذخیرہٴ الفاظ Real_Light تعلیمی نوٹس 12 06-07-08 12:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger