واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ہمارے ہیروز!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-04-11, 09:57 AM   #1
ہمارے ہیروز!
shafresha shafresha آف لائن ہے 19-04-11, 09:57 AM

کیا آپ مستانہ کو جانتے ہیں؟ نہیں بھی جانتے تو کیا فرق پڑتا ہے؟ پنجاب کے کمرشل تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے پیٹ میں بل ڈالنے والا مستانہ ستاون برس کی عمر میں بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں غربت اور کینسر کے ہاتھوں مرگیا۔حالانکہ اسے کچھ لوگوں نے دو تین لاکھ روپے کی خیرات بھی دی مگر مستانہ تو دو برس پہلے ہی فیصل آباد میں ایک سٹیج شو کے دوران ایک پولیس والے کا تھپڑ کھا کر ذہنی طور پر مرچکا تھا۔

مستانہ کے مرنے کے پانچ روز بعد کمرشل تھیٹر اور فلم کامیڈی کا ایک اور بادشاہ ببو برال باون برس کی عمر میں کینسر، شوگر، جگر اور پیسے کی تنگی کی تاب نہ لاتے ہوئے مرگیا۔حالانکہ اسے بھی کچھ لوگوں اور ایک آدھ سرکاری محکمے نے چار پانچ لاکھ روپے کی خیرات دی تھی۔

سندھ کی صوفی موسیقی کا بادشاہ سہراب فقیر، مستانہ اور ببو سے زیادہ خوش قسمت نکلا۔وہ دو سال پہلے دل اور جگر کےعارضے میں مقامی معالجوں کے دھکے کھاتا کھاتا تہتر برس کی عمر میں مرگیا۔حالانکہ حکومت نے اسے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا۔

سندھ کی ایک بڑی لوک فنکارہ زینت شیخ کو بڑھاپے اور ناقدری نے ٹھٹھہ کی گلیوں میں بھیک منگوا دی اور پھر ریڈیو پاکستان والوں نے ترس کھا کر اس کے لیے بینیفٹ شو کیا اور وظیفے کا بھی اعلان کیا۔سنا ہے زینت پھر فاقے کی دہلیز پر ہے۔دعا کیجئے اس کی مشکل جلد آسان ہوجائے۔

صفی اللہ عرف لہری جس کے کٹیلے اور شگفتہ فقروں کے بغیر سن ساٹھ اور ستر کے عشرے میں کوئی بھی پاکستانی اردو فلم کامیاب نہیں تھی۔پچھلے پچیس برس سے کراچی کے ایک فلیٹ میں شوگر کے ہاتھوں ایک پاؤں کٹوا کر فالج میں پڑا ہے۔لہری کو بھی وقتاً فوقتاً پانچ چھ لاکھ روپے کا عطیہ مل چکا ہے لیکن عادتِ فقرے بازی پھر بھی نہیں جاتی۔

پشتو لوک گلوکاری کا چہرہ معشوق سلطان ہے۔اس کا ایک بیٹا مقدمے بازی کا شکار ہے اور معشوق سلطان پشاور کے چغل پورہ میں کرائے کے مکان میں ذیابطیس سے لڑ رہی ہے۔دو چار لوگ اس کا بھی حال پوچھ لیتے ہیں پھر بھی معشوق سلطان خدا کا شکر ادا نہیں کرتی۔
حسین شاہ

حسین شاہ آج کل جاپان میں رہتے ہیں

منفرد پشتو لوک آواز زرسانگہ کا گھر سیلاب نے کھا لیا۔عمران خان نے اسے گھر بنوا کر دینے اور صوبائی حکومت نے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن زرسانگہ آج بھی عادتِ خانہ بدوشی سے مجبور ہے۔

ایک اور منفرد پشتو سنگر گلزار عالم کراچی میں ٹیکسی بھی چلاتا رہا۔ باچا خان فاؤنڈیشن نے ترس کھا کر بیس ہزار روپے پر ملازم بھی رکھ لیا لیکن کرنے کو کام نہیں دیا۔گلزار عالم نے ملازمت چھوڑ دی۔اب پاؤں تڑوائے گھر میں غیرت کی بوسیدہ چادر اوڑھے پڑا ہے۔ معروف فوک سنگر ہارون باچا زیادہ ذہین نکلا اور امریکہ میں سیٹل ہوگیا۔ کامیڈین عالم زیب بھی چالاک نکلا۔اس وقت کوالالمپور میں ٹیکسی چلاتا ہے اور خوش ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کا ایک گول کیپر محمد قاسم کینسر اور گمنامی میں مرگیا۔ ٹیسٹ کرکٹر انتونی ڈی سوزا کب اور کہاں مرگیا کچھ نہیں معلوم۔ فٹ بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی غفور، موسی، غازی اور عمر کو کراچی کے لیاری کی گلیاں نکل گئیں۔ انٹرنیشنل باکسر رحمان بولٹن مارکیٹ میں فروٹ کا ٹھیلہ لگاتا تھا۔ کچھ عرصے سے دکھائی نہیں دے رہا۔ایک اور بین الاقوامی باکسر عبدالعزیز جونا مارکیٹ کی فٹ پاتھ پر چابیاں بناتا تھا۔اب وہ بھی نظر نہیں آ رہا۔ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتے والا دیدار احمد گذشتہ برس اپنے تمغے اور انعامات سڑک پر لے آیا۔حکومت نے خجالت مٹانے کے لیے اسے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ ویسے دیدار احمد اگر بم دھماکے میں مرجائے تو اسے کم ازکم تین لاکھ روپے ملیں گے۔اولمپیئن باکسر حسین شاہ زیادہ پھرتیلا نکلا۔ پاکستان کے لیے سول اولمپکس سمیت کئی بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والا حسین شاہ آج کل جاپان میں رہتا ہے اور خدا کا شکر ادا کرتا ہے۔

میں نے بہت کوشش کی کہ اس کالم میں شامل کرنے کے لیے تنگدست، بیمار، خستہ حال، نظرانداز کسی سابق جرنیل، ریٹائرڈ جوائنٹ سیکرٹری یا سابق ایم پی اے کا نام تلاش کرلوں۔تادمِ تحریر کامیابی نہیں ہوئی ۔معلوم ہوا تو ضرور بتاؤں گا۔

بشکریہ بی بی اُردو
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 241
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (19-04-11), محمدخلیل (19-04-11), محمدعدنان (19-04-11), مرزا عامر (23-04-11), عدنان دانی (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 10:07 AM   #2
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,204
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,053 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
میں نے بہت کوشش کی کہ اس کالم میں شامل کرنے کے لیے تنگدست، بیمار، خستہ حال، نظرانداز کسی سابق جرنیل، ریٹائرڈ جوائنٹ سیکرٹری یا سابق ایم پی اے کا نام تلاش کرلوں۔تادمِ تحریر کامیابی نہیں ہوئی ۔معلوم ہوا تو ضرور بتاؤں گا۔
چراغ لیکر ڈھونڈوں گے تب بھی نہیں ملے گا۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 10:43 AM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 277,997
شکریہ: 1,151
6,264 مراسلہ میں 14,132 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

یہی توہمارے مُلک کا المیہ ہے جب تک اداکارجوان ہے کام لیتے ہیں۔ بوڑھے ہو جائیں یا بیماری آن گھیرے تواُنکو پوچھتا کوئی نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں۔ اُنکی اَداکاری اورکردار کو فراموش کر دیا جاتا ہے۔

یہی حال دیگرشعبوں سے وابستہ ہیروزکیساتھ ہوا جو گمنامی کی موت مرے لیکن پوچھنے والا کوئی نہ ہوا،
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-04-11), منتظمین (19-04-11), محمدعدنان (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 11:01 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
میں نے بہت کوشش کی کہ اس کالم میں شامل کرنے کے لیے تنگدست، بیمار، خستہ حال، نظرانداز کسی سابق جرنیل، ریٹائرڈ جوائنٹ سیکرٹری یا سابق ایم پی اے کا نام تلاش کرلوں۔تادمِ تحریر کامیابی نہیں ہوئی ۔معلوم ہوا تو ضرور بتاؤں گا۔
لیکن ان کے ساتھ ایسا کیوں‌نہیں‌ہوتا؟
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 11:57 AM   #5
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,204
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,053 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہم تو ٹھہرے اجنبی مراسلہ دیکھیں
لیکن ان کے ساتھ ایسا کیوں‌نہیں‌ہوتا؟
آپ پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں، آپ پر کیس بھی چل سکتا ہے، آئیندہ ایسے سوالات نہیں پوچھنا
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوشش, کراچی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, نظر, آج, اللہ, امریکہ, اردو, تلاش, تحریر, جلد, خوش, خان, خدا, دل, ریڈیو پاکستان, سال, عالم, غازی, غربت, صوفی, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زخیرہ اندوز میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 1 28-04-10 11:05 AM
روز بینگن، روز بینگن، Wahid Mahmood مزاحیہ ادب 2 08-11-09 04:53 PM
فوج نے اپنی حدود سے تجاوز کیا:فرحت اللہ بابر کی ہرزہ سرائی حیدر خبریں 0 09-10-09 08:52 AM
اردو کی بورڈز تمام کے تمام عبداللہ حیدر معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 10 05-01-09 04:54 PM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:47 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger