واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ہم زندہ قوم ہیں اسلئے پھر بھی مبارک.......

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-10, 07:57 PM   #1
ہم زندہ قوم ہیں اسلئے پھر بھی مبارک.......
ایس اے نقوی ایس اے نقوی آف لائن ہے 01-01-10, 07:57 PM

اس تلخ نوائی اور حقیقت کے باجود کہ:
کل گزرے سال کی آخری رات شباب و رباب اور رقص و سرور اور دعوتوں کا ایک طوفان ۔جو اسلامی جمہوریہ پاکساتن سمیت دنیا میں آیا تھا
جب جام پہ جام لنڈھائے گئے تھے ،نئے سال 2010کو بھینٹ دینے کےلئے خرید کی استاعط رکھنے والوں نے اپنی پسند کی ہر نرم و نازک اور سرد گرم چیز دہری قیمت پر بھی خرید کر سال کی اس آخری رات کو رنگین تر بنایا ہو گا
رامش و رنگ کی ان محافل میں نہ کوئی بندہ رہا ہو گا نہ بندہ نواز
اور جبان مخصوص اور پوش محلات اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں '' حوا کی بیٹیاں “ بھی ہوں گی اور ''ثنا خوان تقدیس مشرق '' بھھی تو کیا نظارے دیکھنے میں نہیں آئے ہوں گے لہذا ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں
چنانچہ میرے اہل وطن کو ،خاص طور پر برائے فروخت کا بورڈ ماتھے پر سجائے،عزتیں بیچنے والے محروموں،مجبوروں،بے کسوں،ناداروں،مسکیوں،یتیمو ں،اور کروڑوں بے آسرا عوام کو نیا سال مبارک
عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی مبارک،گیس اور آتے کی کمیابی مبارک،حصول چینی کےلئے آنے والی''موت''مبارک،مہنگا پٹرول مبارک،ٹوٹی سڑکیں،ٹریفک حادثے،بے انصافیاں،قتل ،آبروریزیاں،ظلم و زیادتیوں اور لوٹ کھسوٹ کا پھیلتا ہوا نظام مبارک
رشوت،بدعنوانی،اقربا پروری اور حق تلفی کی روایت مبارک،دودھ کھانے پینے کی اشیاء،بلڈنگ میٹریل اور جان بچانے کی دوائوں تک میں دو نمبری اور من حیث القوم قول و فعل کا تضاد مبارک
کھلے گٹر اور ان میں روزانہ گرتے ہوئے معصوم بچوں کی اموات مبارک،ونی کی رسم مبارک،دودھ نہ ملنے پر بلکتے بچے مبارک،جہیز نہ ملنے پر لاکھوں بوڑھی ہوتی ہوئیں بیٹیاں مبارک،اور اونچ نیچ و بے انصافی کی روش مبارک
مزدور کی وہی قسمت اور کسان کا روایتی نصیب مبارک،خواندگی کی شرمناک حد تک گرتی ہوئی شرح اور ملک میں چل رہے مختلف النوع کے نظام مبارک،مغربی ممالک میں ہماری تعلیمی اسناد کی بے حیثیتی اور بین القوامی ہوائی اڈوں پر پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کی ہوتی ہوئی تذلیل مبارک
چوریاں،ڈاکے،ھادثات اور آئے روز ہونے والے راہزنی کے واقعات ،قبضہ گروپ اور پولیس گردی مبارک،مسنگ پرسنز،سٹیل مل کے گھپلے،آئینی موشگافیاں،عدلیہ و حکومت کا باہمی تنائو،اخلاقیات کے''جنازے''غیر ملکی بینکوں اور نوکر شاہی کے بڑھتے ہوئے کھربوں ڈالر کے اکائونٹس ،لندن،نیو یارک،جدہ،دبئی،یورپ میں قومی رہنمائوں کے محلات ،فلیٹس اور اثاثے مبارک
اور ہماری اشرافیہ کے آٹھ ہزار سے زائد ''شرفا''کو ''NRO'' اور ملک و قوم کی دولت ڈکار جانے والوں کو مال مفت مبارک،اور صدر،وزیراعظم،وزراء کو حاکمیت ،بلٹ پروف گاڑیاں اور عوام کو دہشت گردی،خود کش دھماکے اور بے قصوروں کا خون ناحق مبارک
ڈرون حملے ،امریکہ شاہی،کیری لوگر بل کی دھمکیاں ،اور ہماری حکومت کی سبکیاں مبارک
عیدین ہو،نیا سال ہو یا کوئی دوسرا موقع،موبائل فونز اور ای میلز پر مبارکباد کے پیغامات کا ایک سیلاب ہوتا ہے جو ہمارے لوگ اندھادنھد بجھوانا شروع ہو جاتے ہیں،یہ میسیجز دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نہیں دیئے جاتے ان پیغامات میں سے اٹھانوے فیصد کا تعلق اور قصد رسما ہوتا ہے
قومی سطح پر ہماری اخلاقیات کی موت اس بڑے پیمانے پر ہو چکی ہے کہ ہم مبارکباد بھی سماجی،معاشی اور سیاسی رتبے کے مدنظر دیتے ہیں
حکمرانوں کا وتیرہ یہ ہے کہ مہینے میں خواہ پچیس دھماکے کیوں نہ ہو جائیں، انکے ماتھوں پر ملال و شرمندگی کی جھلک تک دیکھی نہیں جا سکتی، الٹا یہ قوم کو اس بات کی مبارکباد دیتے دکھائی دیتے ہیں کہ
شکر ہے بیس لوگ جاں بحق ہوئے اگر حملہ آور کو روکا نہ جاتا تو ہلاکتیں زیادہ ہوتیں

میں بد اخلاق نہیں ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میرا ضمیر مجھے روکتا ہے گزرے ہوئے خون آشام سال اور آج سے شروع ہونے والے بے یقین سال کی اپنوں کو مبارکباد دوں اور‌صاف نظر آنے والی ناامیدی کو روایتی مبارک کے جعلی لفظوں کا لبادہ اوڑھا کر اپنے پڑھنے والے دوستوں و حلقہ احباب سے پچھلے سال میں بے قصور مرنے والے اپنے ہم وطن بچوں،بوڑھوں اور جوانوں کا افسوس کروں اور دہشت گردی کرنے والوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کروں کہ خدا کےلئے اقتدار کے خول سے باہر نکلیں اور اس خونرزیزی کو جر سے ختم کریں،اور خودکش بمباروں سے استدعا کروں کہ انسانوں کو قتل کر کے تمہارے تخیل میں بسی ''جنت'' کا حصول ناممکن ہے تمہین گمراہ کیا گیا ہے
اوپر ذکر کئے گئے حقائق کے باوجود بھی اگر آپ سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں نئے سال کی مبارک دوں تو تھیک ہے جناب
سب کو نیا سال مبارک ہو


واضح رہے کہ میں نے ابھی تک کسی جگہ پر بھی نیا سال مبارک نہیں لکھا تھا ایک پوسٹ میں دعا کی درخواست کی تھی بس
اور جو یہ سوچتے ہیں کہ کہنے میں اور لکھنے و کرنے مین فرق ہے تو درخواست ہے کہ لکھا بھی نہیں اور کہا بھی اور نئے سال کا جشن بھی نہیں منایا
اور کچھ نے مختلف مقامات پر نئے سال کی مبارک دی ہے شکریہ
اللہ نگہبان

Last edited by ایس اے نقوی; 01-01-10 at 08:29 PM..

 
ایس اے نقوی's Avatar
ایس اے نقوی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 353
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (01-01-10), مرزا عامر (19-08-10), بزم خیال (01-01-10), حیدر (01-01-10), راجہ اکرام (01-01-10)
پرانا 01-01-10, 11:26 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,070
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,619 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اوپر ذکر کئے گئے حقائق کے باوجود بھی اگر آپ سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں نئے سال کی مبارک دوں تو تھیک ہے جناب
تو میری بھی یہی رائے ہے لیکن
لکھ میں پھر بھی نہیں سکتا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (18-08-10), حیدر (02-01-10)
پرانا 02-01-10, 08:17 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,365
کمائي: 95,409
شکریہ: 52,455
11,149 مراسلہ میں 35,187 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایس اے نقوی مراسلہ دیکھیں
چنانچہ میرے اہل وطن کو ،خاص طور پر برائے فروخت کا بورڈ ماتھے پر سجائے،عزتیں بیچنے والے محروموں،مجبوروں،بے کسوں،ناداروں،مسکیوں،یتیمو ں،اور کروڑوں بے آسرا عوام کو نیا سال مبارک
[COLOR="DarkRed"]ع
اللہ نگہبان
جی ہاں اس قوم کو میری طرفسے بھی مبارک باد۔ خوب ترجمانی کی آپ نے میری ۔شکریہ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 18-08-10, 03:36 PM   #4
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ بدر بھائی
کالم کے سیکشن میں بہترین تحاریر کی تلاش میں سرگرداں مجھے اپنی ایک تحریر مل گئی جو پیش خدمت ہے
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئی, گے, پہ, پسند, قیمت, چیز, مبارک, آیا, اپنی, اسلامی, تر, ثابت, جام, حوا, حقیقت, خوان, دیکھنے, دنیا, رکھنے, رقص, رنگین, رات, زندہ, سال, طوفان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مرنے کی چاہ میں نہ ابھی پھر سے جی اٹّھوں The Great شعر و شاعری 6 14-10-10 10:53 AM
مرنے کی چاہ میں نہ ابھی پھر سے جی اٹّھوں The Great شعر و شاعری 2 18-09-09 12:26 PM
حُسن ہو پھر بھی محبت میں بدل جاﺅ گی محمدعدنان میرے ہوکے رہو 2 08-11-08 01:31 AM
میں جانتا ہوں کہ تم نہ آئو گے پھر بھی کچھ انتظار سا ہے Shani شعر و شاعری 1 07-11-08 08:05 PM
حواس میں تو نہ تھے پھر بھی کیا نہ کر آئے جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 14-06-08 01:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger