واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ہپناٹزم ؛ ترغیب ایک انسانی چور دروازہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-11-09, 01:41 PM   #1
ہپناٹزم ؛ ترغیب ایک انسانی چور دروازہ
گوہر گوہر آف لائن ہے 27-11-09, 01:41 PM

انسانی ذہنوں کی ارادی قوت کو اپنی مرضی کے مطابق ردعمل میں تبدیل کرنے والی صلاحیت کے بل بوتے بہت سے لوگوں نے دنیا پر حکمرانی کی ہے جبکہ آج کے میڈیا کا ہتھیا ر بھی یہی قوت ہے

تحریر:محمد الطاف گوہر
انسانیت کی نہج کبھی بھی ایک ڈگر پر گامزن نہیں رہی بلکہ تغیر و تبدل کا عمل دخل ہر لحظہ نظر آتا ہے جبکہ فطرت بھی کچھ اسی تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے مہربان نظر آتی ہے کہ اگر ایک طرف دن ہے تو دوسری طرف رات، ایک طرف دھوپ ہے تو دوسری طرف چھاوں ، ایک طرف آفتاب ہے تو دوسری طرف مہتاب، ایک طرف آہ ہے تو دوسری طرف قاہ حتیٰ کہ ایک طرف اگر قربتوں پر وصل کی مہربانی ہے تو دوسرے ہی لمحے فراق کا قہر۔
ماحول ، آب و ہوا ، بلندی و پستی ہر حال میں نہ صرف انسان پر اپنے اثرات چھوڑتے ہیں بلکہ اسکے چاہتے نہ چاہتے لحظہ بہ لحظہ اپنا تاثر قائم رکھے ہوئے ہیں۔ تبدیلی کا عنصر افراد پر کیونکر اثر انداز ہوتا ہے ؟ ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا انکشاف ہے کیونکہ یکسانیت کے گرداب سے دوری ایک صحتمند انسانی فطری تقاضا ہے جبکہ تبدیلی کے محرکات جابجا موجود ہیں جسکے باعث اسے پھلنے پھولنے کا موقع غیر ارادی طور پر بھی ملتا رہتا ہے۔لہذا، ا گر افراد کی تربیت نہ کی جائے تو کیا ایک بچہ چلنا ، بولنا اور کھانا پینا کیسے سیکھ سکتا ہے، حالانکہ تمام محرکات موجود ہیں؟
بظاہر زندگی کا کاروبار بطور ردِعمل نظر آتا ہے جو بعد میں انسانی رویوں کی صورت اختیار کر لیتا ہے جبکہ تربیت ایک ایسا عنصر ہے جو جبلی تقاضوں سے بالاتر ا پنے نقوش چھوڑتا چلا جاتا ہے جسکے باعث مثبت تبدیلی جنم لیتی ہے ۔ یہ ایک ایسا ہی عمل ہے جیسے جنگلات کے مقابلے میں باغات ا گائے جائیں ، چاہے جنگلات کتنے ہی بھلے معلوم کیوں نہ ہو جو حسن انسانی ہاتھوں کے ترتیب دیئے باغات میں ہے وہ جنگلات میں کہاں؟ اکتسابی عمل ، تربیت کا اعجاز ہے کہ ایک ہی جیسے افراد دنیا کے مختلف شعبوں کے بانی و سربراہ ہیں حالانکہ انکی طبعی حالت ایک جیسی ہے ، اگر ایک ڈاکٹر ہے تو دوسرا انجنیئر ، ایک آرٹسٹ ہے تو دوسرا پہلوان، جبکہ کوئی گلوکار ہے تو کوئی موسیقار، کوئی کمپیوٹر پروگرامر ہے تو کوئی کمپیوٹر انجنیئر وغیرہ وغیرہ۔ جبکہ یہ تربیتِ اختیاری کا شاخسانہ ہے کہ ایک جیسے افراد مختلف شعبہ زندگی پر حکومت کر رہے ہیں۔
مگر ایک انکشاف جو کہ اس متن کو آگے بڑھاتا ہے کہ افراد کی ایک غیر ارادی ، غیر اختیاری تربیت بھی ہو رہی ہے جسکے اہداف انسانی چور دروازے سے پورے ہوتے ہیں!!! ۔۔۔۔جی ہاں۔۔۔ یہ ایسا چور دروازہ ہے جسکا کہ بعض اوقات متاثر ہونے والے کو بھی علم نہیں ہوتا ، وہ ایک سلسلہ ہے تسلسل کے ساتھ ترغیب کا یعنی مسلسل ترغیب کا عمل ایک ایسا جادو اثر نتائج کا حامل عنصر ہے کہ جو تیر کبھی خطا نہیں جاتا۔ کیونکہ جو ہپناٹزم کے ماہر ہیں وہ اپنی ترغیب کے ہتھیار سے وہ جادو اثر نتائج حاصل کرتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ اسی دروازے کے سہارے وہ لاکھوں کے مجمعے کو مبہوت کر دیتے ہیں کہ جسکا جواب نہیں۔ اسی کے بل بوتے وہ لوگوں کے اندر روابط تلاش کرتے ہیں اور اس زبان کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں جو اپنے راستے میں آنے والی کسی رکاوٹ کو آسانی سے عبور کر لیتی ہے ، لہذا انکی معاملات پر گرفت اور کامیابی کا گراف ہمیشہ آسمان کی بلندیوں پر رہتا ہے۔
انسانی ذہنوں کی ارادی قوت کو اپنی مرضی کے مطابق ردعمل میں تبدیل کرنے والی صلاحیت کے بل بوتے بہت سے لوگوں نے دنیا پر حکمرانی کی ہے جبکہ آج کے میڈیا کا ہتھیا ر بھی یہی قوت ہے۔ اگر ایک طرف کسی بھی خوبصورت انداز میں فلمائی گئی اشتہاری فلم، ایڈورٹائزمنٹ اپنا کام اس وقت کرتی ہے کہ جب آپ خریداری کرتے وقت کسی بھی چیز کو غیر ارادی طور پر چن لیتے ہیں تو دوسری طرف خوبصورت انداز میں فلمائے گئے ڈرامے ہیں جوکہ کسی بھی تہذیب کے زہر آلودہ رسم و رواج کو اسباق کی شکل دے کر اقساط میں فلم بند کئے جاتے ہیں اور اپنی رنگینی کے باعث دلربا ہوتے ہوئے روزمرہ کا حصہ بن جاتے ہیں جبکہ تیسری طرف ایک مثالی صورت کو کسی نفرت کے دوش چلانے کی کاوش نظر آتی ہے کہ ایک ایسا تاثر ابھرے جو دوسروں کو اس طرف راغب ہونے سے روکے۔
بہرکیف ، ایک انتہائی میسر آلہ جسکے اگر فوائد گنوائے جائیں تو ممکن نہیں ایک نشست میں بات مکمل ہو البتہ چیدہ چیدہ اہمیت کی حامل خصوصیات کا تذکرہ ضروری ہے۔ معاملات ،ماحول، اشتہارات ، دلچسپی کی حامل گفتگو اور دوستوں کے حلقے وغیرہ ایسے عناصر ہیں کہ جنکے اثرات افراد بغیر کسی مزاحمت کے براہ راست قبول کرتے ہیں اور انہی کی بدولت جو ردعمل ظاہر ہوتا ہے وہ غیر ارادی کیفیت کا حامل ہوتا ہے ۔ ترغیب کے معاملات ہمیں زندگی میں جا بجا نظر آتے ہیں مگر شخصی تربیت کا تقاضا ہے کہ آگاہی کے عمل سے گزرا جائے تاکہ چور دروازے سے ڈاکہ ڈالنے والے سے نبٹا جا سکے۔ جبکہ تنویمی عمل کی ایک جداگانہ حیثیت ہے کہ انسانی حواس کو تقریباً معطل کرکے کسی کے لاشعوری عمل یا غیر ارادی فعل کو قابو کرنا ، ایسے معاملات بھی سلسلہ زندگی میں بغور مشاہدہ کرنے سے دیکھے جا سکتے ہیں۔اگر کسی کو مسلسل برا بھلا کہا جائے تو یہ بھی اسی طرح ہے نتائج پیدا کرے گا اور اگر اچھی ترا غیب سے کسی کی زندگی سنوارنی ہو تو یہ بھی ممکن ہے ۔ جو والدین بچوں کا برا بھلا کہتے ہیں اسکے اثرات کا انکو بخوبی اندازہ ہو گا ، اگر کسی کو اچھائی کی طرف مائل کرنا ہوتو یہی آلہ انتہائی میسر ہوگا۔
ایک تحقیق کے مطابق انسانی جسم کی بیماریاں بھی ترغیب کے اثرات بخوبی قبول کرتی ہیں اوررفتہ رفتہ کوچ کر جاتی ہیں ، ماضی میں خود تنویمی کے عمل سے بے حساب لاعلاج امراض چھٹکارا حاصل کیا گیا، حتیٰ کہ کینسر جیسا موذی مرض بھی ترغیب کی زبان سمجھتاہے جسکی بہت سی مثالیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں( ایم کوئے کے تجربات)۔ اسی طرح ایک اچھی تحریر ایک اچھی ترغیب ہے تو ایک بری تحریر ایک جسکا اندازہ کسی بھی موضوع پر ایک مکمل کتاب پڑہنے کے بعد بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ شخصیت پر اس نے کیا اثرات چھوڑے ہیں.
کالج دور میں ایک ہم جماعت نے ہپناٹزم کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ بازار سے ایک کتاب خریدی ہے اوراس میں لکھی مشق کر رہا ہوں ۔ ایک سفید کاغذ پرایک سیاہ نقطہ لگا کر مسلسل دیکھتا ہوں اور اب حال یہ ہے دیکھتے دیکھتے وہ نقطہ دھندلا جاتا ہے مگر مجھے معلوم نہیں اسکے بعد کیا کرنا ہے ، تو مجھے اسکی حالت پر ہنسی آئی کہ نیم حکیم اور خطرہ جان ، کس کام کے پیچھے پڑ گئے ہو؟ بازاری قسم کی کتابیں پڑھنے کے بعد کیا عقل کے پردے کھل جائیں گے یا پھرکسی قسم کا کوئی نقصان کر بیٹھیں گے ؟
اسطرح کی کسی بھی مشق کا مقصد صرف ایک کیفیت پیدا کرنے سے بڑھ کر نہیں ، کیونکہ ایک نیم خوابی کی کیفیت یہ دراصل ایک ایسا شعوری مزاحمت سے پاک ماحول ہے کی ترغیب فوراً اپنا کام کرتی ہے۔ لہذا کسی بھی قسم کی تکرار یا بار بار ترغیب غنودگی جیسی کیفیت پیدا کرتی ہے کہ انسانی ذہن کسی بھی کمپیوٹر کیطرح پروگرام ہونے کیلئے تیارہو جاتا ہے کیونکہ اس طرح سے شعوری گرفت کم ہو جاتی ہے۔ مگر ایسی مشقیں جن کے اثرات اتنی اہمیت کے حامل ہوں کسی بھی طرح سے دورخی تلوار سے کم نہیں ۔لہذا نوجوانوں کو جو اسے شوقیہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ان عوامل میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ آج اگر معاملات ِ زندگی پر سواری کرنا مقصود ہو تو دیدہ دل وا کیجئے اور چند ایک مثبت ترغیبات کو روزمرہ میں شامل کر لیجئے پھر دیکھیں کہ کیا گل کھلاتی ہیں جبکہ انکا اعادہ دن میں ایک بار بھی کافی ہے ۔ یاد رکھیں عبادت کی تراغیب اللہ کے ذکر کے حلقے ہیں اور مساجد کے ماحول ہیں ، اسی طرح صحت کی تراغیب ہسپتالوں کے ماحول نہیں بلکہ کھیل کے میدان اور آبشاریں اور باغات ہیں ۔

 
گوہر's Avatar
گوہر
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 353
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (27-11-09), محمدعدنان (27-11-09), سائرہ علی (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 02:12 PM   #2
Senior Member
 
سائرہ علی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 262
کمائي: 6,400
شکریہ: 366
216 مراسلہ میں 640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گوہر بھائی بہت اچھی تحریر لکھہی ہے آپ نے
سائرہ علی آف لائن ہے   Reply With Quote
سائرہ علی کا شکریہ ادا کیا گیا
گوہر (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 02:15 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گوہر صاحب کیا اپ ہپناٹزم کرنا جانتے ہیں؟
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
گوہر (27-11-09), سائرہ علی (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 02:22 PM   #4
Senior Member
 
سائرہ علی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 262
کمائي: 6,400
شکریہ: 366
216 مراسلہ میں 640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
گوہر صاحب کیا اپ ہپناٹزم کرنا جانتے ہیں؟
میرے خیال میں تواس کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہے ۔
باقی گوہر بھائی ہی بہتر بتاسکتے ہیں
__________________
مجھے تم سے محبت ہے !
سائرہ علی آف لائن ہے   Reply With Quote
سائرہ علی کا شکریہ ادا کیا گیا
گوہر (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 02:34 PM   #5
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,484
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان موضوعات پر میں کافی زیادہ لکھ چکا ہوں،
میری صحبت/ میٹنگ میں رہنے والے لوگوں کو وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا ، مگر یہ بھی قدرتی صلاحیت ہے ۔ اس علم کو وجود ہے مگر اسکو جاننے والے بہت کم لوگ ہیں ، یہ علم شعبدہ باز لوگوں نے بدنام کیا ہے ورنہ دنیا کا تمام کاروبار اسکا محتاج ہے ، تمام تبلیغ اور تعلیم اسی کی مرہون منت ہے کیونکہ یہ نظر نہ آنے والا محرک ہے ۔
مجھے اس علم پر کوئی دعوا ہ نہیں ، بعض اوقات کچھ صلاحیتیں خداداد بھی ہوتی ہیں۔
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (27-11-09), سائرہ علی (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 02:35 PM   #6
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,484
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان موضوعات پر میں کافی زیادہ لکھ چکا ہوں،
میری صحبت/ میٹنگ میں رہنے والے لوگوں کو وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا ، مگر یہ بھی قدرتی صلاحیت ہے ۔ اس علم کو وجود ہے مگر اسکو جاننے والے بہت کم لوگ ہیں ، یہ علم شعبدہ باز لوگوں نے بدنام کیا ہے ورنہ دنیا کا تمام کاروبار اسکا محتاج ہے ، تمام تبلیغ اور تعلیم اسی کی مرہون منت ہے کیونکہ یہ نظر نہ آنے والا محرک ہے ۔
مجھے اس علم پر کوئی دعوا ہ نہیں ، بعض اوقات کچھ صلاحیتیں خداداد بھی ہوتی ہیں۔
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-02-10), محمدعدنان (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 02:40 PM   #7
Senior Member
 
سائرہ علی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 262
کمائي: 6,400
شکریہ: 366
216 مراسلہ میں 640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہوسکتا ہے کہ اس کا وجود ہو
لیکن میں نے پہلے اس کے بارے میں کہیں نہیں پڑھا سوائے کہانیوں کے
سائرہ علی آف لائن ہے   Reply With Quote
سائرہ علی کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 04:30 PM   #8
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,947
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہپناٹزم ایک سائنسی حقیقت ہے اور اس کے کئی پہلو ہیں البتہ اس مد میں لکھی جانی والی کہانیاں بے سروپا ہوتی ہیں
شاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 04:40 PM   #9
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,175
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گوہر بھائی کیا آپ ہمیں بتاسکتے ہو کہ یہ سب کیسے کیا جاسکتا ہے ؟
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
گوہر (27-11-09), محمدخلیل (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 05:01 PM   #10
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,851
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے بھی انتظار رہے گا ویسے ہم دوست مل کر ایسا کرتے تھے کافی حد تک ناکام رہیں ہیں
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-11-09, 05:03 PM   #11
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,484
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہپناٹزم ایک سائنسی حقیقت ہے اور اس کے تانے بانے سے لوگوں کو آسانی سے استعمال کیا جا رہا ہے ، اشتہاری کمپنیاں ، فلمیں ، اور کچھ تحاریر اسکے نمونے ہیں جہاں کہ اسکا استعمال مقاصد کو پورا ہونے میں معاون ہوتا ہے ۔ عالم اسلام کو بدنام کرنے کیلئے اسلام دشمن قوتیں اسامہ بن لادن کا مونوگرام ( ایک داڑھی والی شخصیت اور اسلامی چہرہ ( استعمال کرتی ہیں تاکہ لوگ اس مخصوص صورت کے لوگوں سے دور ہو رکھا جائے ۔ اسی طرح انڈیا کے ڈرامے ایک خوبصورت طریقے سے عوام کو ہندوازم تربیت دے رہے ہیں اور اپنی ثقافت کا رنگ ہم پر چھوڑ رہے ہیں۔ یہ سب کچھ ترغیبات، تلقینات ، سجیشن کے مرہون منت ہے جسکا اوپر والے مضمون میں تذکرہ موجود ہے
ایک مکمل مضمون اس پر اھار رہا ، اِنشاءاللہ جلد ہی تفصیلات لکھ دونگا
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (27-11-09), ایکسٹو (01-12-10)
پرانا 27-11-09, 08:26 PM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گوہر بھائی جب تک اپ شعور، لاشعور اور تحت الشعور پر روشنی نہیں ڈالیں گے ، تنویم کی وضاحت کرنا ناممکن ہو گا۔ امید ہے اس پہلو پر نظر رکھتے ہوئے اپ کوئی باقاعدہ کالم لکھیں گے۔ اگر اپ چاہیں تو ایک الگ سے سیکشن بھی بنایا جا سکتا ہے۔ نفسیات کی گھتیوں کو سلجھانے کے لیے۔ فرائڈ کے نظریات پر بھی کچھ روشنی ڈالتے رہا کریں اگرچہ وہ کچھ لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
گوہر (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 08:45 PM   #13
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,484
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اِنشاءاللہ گاہے بگاہے سلسلہ چلتا رہے گا ۔ آپ ایک سیکشن بنا دیں " تعمیرِ شخصیت" جس میں مختلف پر اسرا علوم، مراقبہ، ہپناٹزم و دیگر مشقیں رکھ دی جائیں اور اسکے طالب علم اپنے تجربات شیئر کریں ، کالم بھی اسی مد میں لکھے جائیں گے اور ایکسرسائیز بھی ہوں گی ۔ مگر یہ سلسلہ مہینوں تک محیط ہے کیونکہ ان مائنڈ سائنس کے علوم پر دسترس فوری نہیں آجاتی ۔
اسی طرح پیرا سائیکالوجی کا اپنا ہی شعبہ ہے مگر میں ایسے علوم سے باز آیا جو فضولیات کیطرف لیجاتے ہوں ، ہمیں معاشرے میں صحتمند اور محرک لوگ پیدا کرنے ہیں ناکہ ناکارہ
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-11-09, 08:45 PM   #14
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,484
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اِنشاءاللہ گاہے بگاہے سلسلہ چلتا رہے گا ۔ آپ ایک سیکشن بنا دیں " تعمیرِ شخصیت" جس میں مختلف پر اسرا علوم، مراقبہ، ہپناٹزم و دیگر مشقیں رکھ دی جائیں اور اسکے طالب علم اپنے تجربات شیئر کریں ، کالم بھی اسی مد میں لکھے جائیں گے اور ایکسرسائیز بھی ہوں گی ۔ مگر یہ سلسلہ مہینوں تک محیط ہے کیونکہ ان مائنڈ سائنس کے علوم پر دسترس فوری نہیں آجاتی ۔
اسی طرح پیرا سائیکالوجی کا اپنا ہی شعبہ ہے مگر میں ایسے علوم سے باز آیا جو فضولیات کیطرف لیجاتے ہوں ، ہمیں معاشرے میں صحتمند اور محرک لوگ پیدا کرنے ہیں ناکہ ناکارہ
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, کمپیوٹر, پاک, یو ٹیوب, نفرت, چینل, چور, نظر, مکمل, موقع, ممکن, معلوم, آج, اللہ, بچوں, تلاش, جواب, حال, حسن, زندگی, عقل, عبادت, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہپنا ٹزم کیا ہے (ہپناٹزم کے متعلق معلومات ) ایکسٹو عمومی بحث 11 16-11-11 10:55 PM
ہپناٹزم/ عمل تنویم ایکسٹو عمومی بحث 1 01-12-10 09:57 PM
ہپنا ٹزم؛ ترغیب سے زندگی تبدیل کریں گوہر اپکے کالم 7 07-02-10 01:21 AM
نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کی ،اسٹیفن فلیمنگنیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقی عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 11:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:57 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger