واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


یاکوتیا: قدرتی معجزوں کا علاقہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-12, 08:27 PM   #1
یاکوتیا: قدرتی معجزوں کا علاقہ
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 01-02-12, 08:27 PM

روس میں شامل ری پبلک یاکوتیا سائبریا کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہے۔ یاکوتیا سخت موسمی حالات اور ہیروں کے بڑے قدرتی وسائل کے لیے مشہور ہے۔ یہاں موسم گرما بہت مختصر جبکہ موسم سرما طویل ہوتا ہے۔ سردیوں میں درجہ حرارت منفی ساٹھ سے ستر ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، بارہ مہنیوں میں سے سات ماہ زمین برف سے ڈھکی ہوئی ہوتی ہے۔ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں برف کبھی نہیں پگھلتی۔

یاکوتیا دنیا کے ان گنے چنے علاقوں میں سے ایک ہے جہاں انسانی سرگرمیوں سے فطرت پر کم سے کم اثر پڑا ہے۔ یاکوتیا کے نائب صدر Dmitriy Glushko نے بتایا: ہمارے ہاں لوگ فطرت کے بارے میں جو رویہ رکھتے ہیں اس کا موازنہ فلم "اوتار" میں دکھائے گئے فطرت کے بارے میں احتیاط کے رویے سے کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ہاں لوگوں کو ان علاقوں کی سیر کرائی جاتی ہے جہاں سے ہیرے نکالے جانتے ہیں، جبکہ ان صنعتی علاقوں کے عین قریب ایسے علاقے ہیں جہاں وہ کوہان دار بیل یعنی bison پالے جاتے ہیں جو برفانی دور میں دنیا میں پائے جاتے تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ قدیم جانور میموتھوں کے لاشے دریافت کئے جانے کے بیشتر واقعات یاکوتیا میں ہی پیش آئے۔

یاکوتیا کے قابل دید مقامات میں سے ایک "Lenskiye stolby " (یعنی "دریائے لینا کے کنارے پر ستون") نامی نیشنل پارک ہے جو بہت جلد عالمی ورثہ کی یونیسکو کی فہرست میں درج کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ قدیم زمانے میں بارش، دریا کی لہروں اور ہوا کے زیر اثر یہاں کے چٹانوں کی سطح غیرمعمولی شکل اختیار کر گئی تھی۔ اس کے علاوہ اس نیشنل پارک میں ٹائگا جنگل کے عین بیچ صحرائی علاقہ بھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کروڑوں سال پہلے یاکوتیا میں موسم بہت گرم تھا۔

بہر حال آج یاکوتیا میں شمالی نصف کرہ کا سرد ترین مقام واقع ہے جو بستی Oymiakon میں ہے۔ موسم سرما میں یہاں درجہ حرارات منفی اکہتر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ تاہم اس انتہائی سرد علاقے میں بھی انسان بستے ہیں۔ مقامی باشندوں کو ایوینکی کہا جاتا ہے۔ وہ بہت ہی ملنسار ہیں، سیاحوں کا ہمیشہ پرتپاک استقبال کرتے ہیں، انیہں اپنے طرز زندگی اور رسم و رواج کے بارے میں بتاتے ہیں، مچھلی اور قطبی ہرنوں کے گوشت سے بنائے جانے والے قومی کھانا کھلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو قومی تقریبات میں بھی حصہ لینے کا موقع مل سکتا ہے۔

سیاح یاکوتیا سے بہت زیادہ دلچسپ یادگاری اشیاء لے جا سکتے ہیں جن میں قطبی ہرن کے سمور اور میموتھ کی ہڈیوں سے بنائی گئی چیزیں اور قطبی ہرنوں کے سنگوں سے تیار کردہ ادویہ شامل ہیں۔ یہ ادویہ نظام اعصاب، رگوں اور غذائی نالی کی بیماروں کے علاج کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔ یادگار کے طور پر یاکوتیا کے مشہور ہیرے بھی لے جائے جا سکتے ہیں۔ یاکوتیا کا سفر کرنے والے سیاح نہ صرف ہیرے خرید سکتے ہیں بلکہ ہیرے نکالے جانے اور تراشے جانے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,274
شکریہ: 10,292
3,096 مراسلہ میں 7,444 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 136
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (02-02-12), rana ammar mazhar (05-02-12), shafresha (04-02-12), skjatala (01-02-12), کنعان (02-02-12), محمد یاسرعلی (01-02-12), بنت حوا (02-02-12), طاھر (02-02-12), عبیدرضا (02-02-12), عبدالقدوس (02-02-12)
پرانا 02-02-12, 09:24 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,133
کمائي: 12,504
شکریہ: 3,416
697 مراسلہ میں 1,606 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شئیرنگ کا شکریہ
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
بنت حوا کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (05-02-12)
پرانا 02-02-12, 10:33 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
عبیدرضا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: تماشاہ گاہِ دنیا
مراسلات: 115
کمائي: 1,436
شکریہ: 68
80 مراسلہ میں 177 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستانی بھائی شئیر نگ کا شکریہ
عبیدرضا آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیدرضا کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (05-02-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زرداری اور جوتیاں نویدظفرکیانی مزاحیہ شاعری 7 24-08-10 09:39 AM
جوتیاں پہن کر نماز sahj مطالعہ حدیث 2 01-04-10 06:51 AM
کترینہ فلمسازوں کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئیں محمدعدنان فلمی دنیا 0 14-04-08 07:12 PM
بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کےلئے پاکستانی فلم سازوں کی پبلسٹی مہم تیار محمدعدنان فلمی دنیا 1 10-10-07 09:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger