واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


یہ بہنیں ہمیں چھوڑ کر چلی کیوں‌جاتی ہیں‌

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-09, 01:23 AM   #1
یہ بہنیں ہمیں چھوڑ کر چلی کیوں‌جاتی ہیں‌
شاہ جی 90 شاہ جی 90 آف لائن ہے 02-07-09, 01:23 AM

یہ بہن اور بھائی کا رشتہ اللہ میاں نے کیسا بنایا ہے۔ ہم اپنی بہنوں سے لڑتے بھی ہیں اور ان سے پیار بھی بہت کرتے ہیں‌۔
جب ہم قریب ہوتے ہیں تو ہمیں احساس نہیں‌ہوتا لیکن جب یہی بہنیں ہم سے دور ہو جاتی ہیں تو تب پتا چلتا ہے کہ ہم کس قدر تنہا ہو گئے ہیں ۔
آج میری بہن کی رخصتی تھی ۔ وہ روتی ہوئی اس گھر سے چلی گئی ، اور میں جو اس کی آنکھہ میں ایک آنسو نہیں دیکھہ سکتا تھا ، اپنے ہاتھوں اسے ڈولی میں بٹھا آیا ۔ پیار تو سب بہن بھائیوں میں ہوتا ہے لیکن ہم میں شروع سے کچھہ زیادہ ہی پیار تھا ۔ وہ جب 6th میں پہنچی تو میں اسے سکول چھوڑنے جاتا اور لے کر آتا ، سکول سے واپسی پر وہ جب تک پورے دن کی روداد مجھے سنا نہ لیتی اسے چین نہیں آتا تھا ۔ ہمارا یہی معمول اس کے ایم اے کر لینے تک برقرار رہا ۔ میں کبھی اس کی سہیلیوں سے نہیں‌ملا تھا لیکن سبھی کو ایسے جانتا تھا کہ ان کی عادات تک کا مجھے علم ہوتا تھا ، وہ ہر بات میں مجھہ سے مشورہ کیا کرتی ۔
کیا کیا بتائوں ، یادوں کا ایک ہجوم ہے ، اور ایک کے بعد ایک یاد خنجر کی طرح دل پر ایک گہری لکیر کھینچتی ہوئی گزر رہی ہے ۔
آج جب وہ جا رہی تھی تو امی ، ابو ، میرا چھوٹا بھائی ، میری بیوی ، باقی خاندان والے ، سبھی رو رہے تھے ۔ لیکن میں نہیں‌رویا ، بڑے صبر کےساتھہ میں نے اس روتی بلکتی گڑیا کو رخصت کیا ۔ گھر واپس آئے تو بھی میں سب کے ساتھہ ہنس بول رہا تھا ، اور جب سب مہمان چلے گئے ، میں اپنے کمرے میں اکیلا رہ گیا تو ، ایسے لگا جیسے میری زندگی میرا ساتھہ چھوڑ‌گئی ہو ، اسے گڑیوں کا شوق تھا اور اب بھی وہ گھر کی ڈیکوریشن کے لیے بہت سی باربی ڈولز اور دیگر ایسی چیزیں لائی تھی ، ہمارے کمرے کی سجاوٹ میری بیگم اور وہ مل کر کرتی تھیں ، اس کی تصویریں ، اس کی گڑیاں اور اس کا ننھا سا پرس جو اس نے میرے ساتھہ جا کر بڑے شوق سے لیا تھا ۔ وہ سبھی چیزیں ہمارے کمرے میں موجود ہیں نہیں ہے تو بس وہ ، کل مہندی کا فنکشن تھا میں نے کیمرہ چارجنگ کے لیے لگایا ، دو گھنٹے بعد دیکھا تو کیمرے کا سوچ نکلا ہوا تھا اور اس کی جگہ موبائل کا چارجر لگا تھا ، میں نے ناراض ہوتے ہوے کہا کہ اب مزے کرنا اس بیٹری سے صرف 20 منٹ کی ریکارڈنگ ہو سکتی ہے ۔ بولی بھائی میری غلطی ہے ، میں نے اپنا موبائل چارجر لگایا تھا ، میرے غصے کو دیکھہ کر اس نے وہی کہا جو ہمیشہ کہا کرتی تھی بھائی غلطی ہو گئی، معاف کر دیں ۔ میں حسب معمول ہنس دیا ۔ تب تک پتا نہیں کیوں‌میرا دل اس حقیقت کو نہیں مانتا تھا کہ کل یہ ہم سے جدا ہو جائے گی ۔
اس وقت سے اب تک چار گھنٹے ہو گئے مجھے روتے ہوے ، آنسو اب بھی میرا کہا نہیں مان رہے بہتے چلے جا رہے ہیں ۔ پھر مجھے خیال آیا کہ میرا بھی ایک خاندان ہے جہاں میں کھل کر رو سکتا ہوں ، اپنا دکھہ درد بانٹ‌سکتا ہوں ۔
میری آپ سب سے ایک التجا ہے ۔ آپ جو میرے بھائی ، بہنیں ہیں ، وہ آپ کی بھی بہن تھی ۔
اپنی اس بہن کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا کیجئیے ۔

اللہ اسے ہمیشہ سکھی رکھے ۔
اس گھر میں اس پر کوئی پریشانی نہ آئے ۔
اے اللہ اس کا شوہر اور دیگر سسرال والے اس کے حق میں نیک ثابت ہوں ۔
وہ جو معصوم ہے ، اسے دنیا کے چھل فریب کا کوئی پتا نہیں ۔ اللہ اسے اپنی حفظ و امان میں رکھنا ۔

کی بورڈ بار بار دھندلا جاتا ہے ۔ الفاظ غلط لکھے جاتے ہیں اور مٹا کر دوبارہ لکھہ رہا ہوں ۔
ایک روتے ہوے بھائی کی التجا سمجھہ کر اسے دعا دینا مت بھولئیے گا ۔
آپ کا بھائی
معظم شاہ

 
شاہ جی 90's Avatar
شاہ جی 90
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1773
Reply With Quote
30 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
Arabian (02-07-09), shafresha (02-07-09), فرحان دانش (09-07-09), نیلم خان (20-12-09), منتظمین (02-07-09), ماسٹر مقسود (04-08-09), مباح (02-07-09), محمد عدنان عباسی (24-08-09), محمدعدنان (02-07-09), مزمل فاروق (02-07-09), مسٹر شیف (04-03-10), معظم (02-07-09), wajee (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), ابن جلال (02-07-09), ابرارحسین (02-07-09), بزم خیال (03-07-09), حسین بٹ (15-07-09), خرم شہزاد خرم (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), سیپ (10-09-09), سحر (02-07-09), شیراز احمد (09-07-09), طارق راحیل (03-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09), عدنان دانی (20-12-09)
پرانا 02-07-09, 01:35 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ آپ کی بہن کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے
آمین
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مباح (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), خرم شہزاد خرم (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 01:45 AM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی اللہ ہماری بہن کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور اسے ہمیشہ پھولوں کی طرح تروتازہ اور مہکتا رہے۔


شاہ جی آپ نے مجھے بھی رلا دیا ہے مجھے بھی وہ دن یاد آگئے ہیں جب میری بہنوں کی رخصتی ہوئی تھی۔

اللہ ہماری بنہوں کو خوش و خرم رکھے اور خوشیاں ہی خوشیاں دے آمین
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), خرم شہزاد خرم (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09)
کمائي نے رضی کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-09-09 کنعان ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ 100
پرانا 02-07-09, 01:49 AM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری کوئی بہن تو نہیں
لیکن اپنی بیٹی کی شادی اور رخصتی کا تصور ہی لرزا دیتا ہے
بہت ہمت کی بات ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), خرم شہزاد خرم (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 01:56 AM   #5
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,492
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپنی اور آپ کی اس بہن کے لیے ہم انہی الفاظ کےساتھ دعا کرتے ہیں جن کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنی پیاری بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا اور اپنے محبوب صحابی علی رضی اللہ عنہ کی شادی کے موقع پر دعا فرمائی تھی۔
اللهم بارك فيهما ، وبارك لهما في بنائهما
رواه ابن سعد والطبراني في " الكبير " بسند حسن . و ذکرہ الشیخ الالبانی فی الآداب الزفاف ص 101

بارك الله لك ، وبارك الله عليك ، وجمع بينكما في خير
رواه سعيد بن منصور وكذا أبو داود ، والترمذي و ذکرہ الشیخ الالبانی فی "آداب الزفاف"

Last edited by عبداللہ حیدر; 02-07-09 at 02:04 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), خرم شہزاد خرم (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), سحر (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 01:57 AM   #6
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ آپ کی بہن کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے
آمین
بہت بہت شکریہ بھائی
اللہ تعالی آپ کو بھی ہمیشہ خوش و خرم رکھے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), خرم شہزاد خرم (02-07-09), رضی (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 02:00 AM   #7
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Razi مراسلہ دیکھیں
شاہ جی اللہ ہماری بہن کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور اسے ہمیشہ پھولوں کی طرح تروتازہ اور مہکتا رہے۔


شاہ جی آپ نے مجھے بھی رلا دیا ہے مجھے بھی وہ دن یاد آگئے ہیں جب میری بہنوں کی رخصتی ہوئی تھی۔

اللہ ہماری بنہوں کو خوش و خرم رکھے اور خوشیاں ہی خوشیاں دے آمین
رضی بھائی ، جس پر گزرتی ہے یا گزر چکی ہوتی ہے وہی جانتا ہے ۔
اللہ تعالی ہماری بہنوں کے حصے کے غم بھی مجھے دے دے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 02:02 AM   #8
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
میری کوئی بہن تو نہیں
لیکن اپنی بیٹی کی شادی اور رخصتی کا تصور ہی لرزا دیتا ہے
بہت ہمت کی بات ہے
بھائی بہنوں اور بیٹیوں کا اندیکھا نصیب رلاتا ہے ۔
اللہ تعالی ہماری بھتیجی کو زندگی صحت اور خوشیاں عطا کرے اور اس کی خوشیاں آپ کی زندگی میں بہار لے آئیں آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 02:04 AM   #9
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری سب بھائی بہنوں سے گزارش ہے کہ آپ جتنے بھی پاک نیٹ ممبرز کو جانتے ہیں ۔ ان سے اپنی اس بہن کے لیے دعا کی درخواست کیجئیے ۔
اور ہاں اپنے والدین سے بھی میری جانب سے التجا کیجئیے کہ وہ اپنی اس بیٹی کی خوشیوں کے لیے دعا کریں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-07-09), منتظمین (02-07-09), محمد عدنان عباسی (24-08-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 02:08 AM   #10
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,198
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاہ بھائی
مجھے اپنی بہنا کی یاد آگئی جو کہ اس وقت ہم سے دور سات سمندر پار بیٹھی ہوئی ہے
اللہ عزوجل سے التجا ہے کہ وہ ہم سب کی بہنوں کو ان کے گھروں میں ہمیشہ خوش و خرم اور شاد آباد رکھے
ان پہ کبھی کوئی غم /پریشانی کا سایہ نہ آئیں
وہ جس گھر میں بھی جائیں وہ گھر امن و خوشیوں کا گہوارا بن جائے

آمین
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
محمد عدنان عباسی (24-08-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09)
کمائي نے محمدعدنان کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-09-09 کنعان ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ 100
پرانا 02-07-09, 02:12 AM   #11
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
ہاہ بھائی
مجھے اپنی بہنا کی یاد آگئی جو کہ اس وقت ہم سے دور سات سمندر پار بیٹھی ہوئی ہے
اللہ عزوجل سے التجا ہے کہ وہ ہم سب کی بہنوں کو ان کے گھروں میں ہمیشہ خوش و خرم اور شاد آباد رکھے
ان پہ کبھی کوئی غم /پریشانی کا سایہ نہ آئیں
وہ جس گھر میں بھی جائیں وہ گھر امن و خوشیوں کا گہوارا بن جائے

آمین
بہت بہت شکریہ عدنان بھائی ، اللہ ہماری بہنوں کو ہمیشہ اپنی حفظ‌و امان میں‌رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
محمد عدنان عباسی (24-08-09), محمدعدنان (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 02:15 AM   #12
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,198
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
بہت بہت شکریہ عدنان بھائی ، اللہ ہماری بہنوں کو ہمیشہ اپنی حفظ‌و امان میں‌رکھے آمین
آمین
ثم آمین ۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 02:52 AM   #13
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (03-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 08:30 AM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,356
شکریہ: 25,212
16,401 مراسلہ میں 41,655 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معظم شاہ بھائی
سلام مسنون
یقین کریں یہ تحریر پڑھ کر نہ جانے کیوں دل دکھی سا ہو گیا اور آنکھوں میں بے اختیار آنسو آنے لگے۔ یقین مانئے کئی سال ہو گئے ہیں مجھے روئے ہوئے۔ در اصل بہن اور بھائی کا رشتہ ہی ایسا ہے جدائی کا تصور ہی رلا دیتا ہے۔
اللہ ہماری بہن کو ڈھیروں خوشیاں دے اور ہمیشہ سکھی رکھے۔ اور تمام بہنوں کے نصیب اچھے ہوں،
خدا کرے کہ اس کا پل پل خوشیوں‌بھرا ہو آمین۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-07-09), ابو عمار (02-07-09), رضی (03-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 08:37 AM   #15
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے بھائی یہ کیا؟
ایسے موقعوں پر اداس تھوڑی ہوتے ہیں۔خوش ہوتے ہیں کہ اللہ نے اس ذمہ داری میں سرخرو کیا۔ نبیوں نے بھی بیٹیاں رخصت کی ہیں۔ کون روک سکا ہے آج تک؟اللہ تعالیٰ اسے لاکھوں کروڑوں اربوں بلکہ ان گنت خوشیاں دے۔ اس شادی کو دونوں کے لئے مبارک بنادے ۔غم کا سایہ بھی اس کے قریب نہ آئے۔اداسی چھوڑ دیں۔ شادی کے بعد جب وہ اسی طرح ہنستی کھلکھلاتی آپ کے پاس آیا کرے گی تو میں بتا نہیں سکتی آپکے دل کو کتنا سکون ملے گا۔ اب ولیمے میں اسے یہ اداس صورت دکھا کر مت ملئے گایہ والی نہیں یہ والی
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (03-07-09), سحر (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09)
جواب

Tags
arabic, color, com, کمر, گانے, پاک, نظر, موقع, ماں, محبت, آج, اللہ, بھائی, تحریر, حسن, خوش, خرم, دُعا, دل, دعا, زندگی, سال, عدنان, غم, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ولیوں‌ کو کوئی غم اور خوف نہیں‌ ہوتا عبداللہ حیدر توحید 3 29-07-10 11:05 PM
زندگی میں‌ شادی کرنا بہت ضروری ہے ۔پوچھو کیوں‌۔۔۔ The Great قہقہے ہی قہقے 3 18-10-09 08:53 AM
چھوٹی گھڑی کیوں‌نہیں‌پہنتے وسیم قہقہے ہی قہقے 0 23-01-09 02:59 PM
دُعائیں کیوں‌قبول نہیں‌ہوتیں؟ میاں شاہد علوم حدیث 7 04-08-08 04:55 PM
بنکوں‌کا سودی جال: خوشیوں‌میں‌دفنایا دُکھ میاں شاہد عمومی بحث 0 16-05-08 11:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger