واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


یہ ظلم نہیں بربریت!!! میرافسر امان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-06-11, 12:08 PM   #1
یہ ظلم نہیں بربریت!!! میرافسر امان
JISOUTH JISOUTH آف لائن ہے 14-06-11, 12:08 PM

کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں ایک بے گناہ نوجوان سرفراز شاہ کا قتل ،ظلم سے بڑھ کر بربریت ہے اس پر جتنا بھی غم و غصہ کیا جائے کم ہے بے شک سارا ملک سوگوار ہے قانون کا نفاذ اوراپنے شہریوں کی حفاظت کرنے والے اداروں کے اندر ایسے سانڈھوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی سفاک بربریت نہ کر سکی۔جن اداروں نے قوم کی حفاظت کرنی ہوتی ہے اگر وہ ہی قوم کے نوجوانوں سے ایسی بربریت کریں تو اللہ کی زمین دکھوں سے بھر جائے گی اورپھر اللہ کے عذاب کو آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔سرفراز شاہ کو دکھوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا والدین رشتہ دار اہل محلہ غموں سے نڈھال ہیں انصاف مانگ رہے ہیں۔
قارئین یہ تو ہم سب کو معلوم ہے کہ ملک میں بے انصافی کا دور دورہ ہے لوگوں کے مال اور جان محفوظ نہیں ہیں یہ وہ دور آ گیا ہے کہ مرنے والے کو پتہ نہیں کہ مجھے کیوں مارا جار ہا ہے اور مارنے والے کو بھی پتہ نہیں کہ میں اس کو کیوں مارر ہا ہوں آئے دن لوگوں کی بوری بند لاشیں مل رہی ہیں تشد دسے مار کے لاشیں نالوں میںڈال دی جاتیں ہیں ویرانوں میں ڈال دی جاتیں ہیں ایک وزیر کے قتل پر سو محنت کشوں کو مار دیا جاتا ہے اپنی ہی تنظیموں سے اختلاف کرنے والوں کو ٹکانے لگا دیا جاتا ہے شہریوں کی حفاظت پر معمور اداروں کے سانڈ ھ بے گناہوں کو مار رہے ہیں ابھی کچھ دن پہلے لیاری میں رینجرز نے دو بے گناہ نوجوانوں کوقتل کیا تھا، ابھی خروٹ آباد واقعے کی بربریت کا انصاف نہیں ملا۔ابھی شہزاد صحافی کے ساتھ کی جانے والی بربریت کا انصاف نہیں ملا کہ یہ سرفرازشاہ کا واقع یش آ گیا۔جب تک غلامی کے دور کے پولیس کلچر اور تھانہ کلچرکو تبدیل نہیں کیا جاتا ایسے واقعات رونماء ہوتے رہیں گی۔اس ظم اور بربریت کی سپریم کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ قانون اور عوام کی حفاظت کرنے والے اداروں کے اندر ایسے سانڈ ھ خوف میں مبتلا ہوں اور آئندہ ایسی حرکت نہ کریں۔
شاید اللہ نے مظلوموں کی فریاد سن لی ہے کہ اپنے ایک بہادر بندے کو عین موقعے پر بھیج دیا۔ وزیر کے آنے تو بہانہ بن گیا جناب عبدالسلام سومر وایک سندھی ٹی وی چینل کے فوٹو گرافرنے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے سامنے آنے والی فوٹیج بنائی ورنہ سرفرازشاہ کے کیس کو بھی پولیس مقابلہ بنا کر دفتر داخل کر دیا جاتافوٹو گرافر کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ایک فوٹیج میں مقتول سرفراز شاہ کھڑے ہوئے ر یجنرز سے زندگی کی بھیک مانگ رہاہی۔ دوسری تصویر میںخون میں لت پت دونوں گھٹنوں پر ہاتھ رکھے ہوئے زمین پر بیٹھا ہی۔ تیسری تصویر میں لہولہان ہو کر زمین پر گر گیا ہے اورچوتھی تصویر میں سامنے زمین میں خون ہے اور بے گناہ کی لاش پڑی ہوئی ہی۔ ا یسی فوٹیج بنانے اور متعلقہ لوگوں تک پہنچانے پر اس بہادر فوٹو گرافر کو ضرور بہادری کا انعام ملنا چاہیے یہ ایک سرفراز شاہ کا معاملہ نہیں ہے آئندہ مظلوں کے لیے بھی ایک بہت بڑا کام ہے جس پر میں گزارش کروں گا میڈیا کی فوٹو گرافروں کی تنظیم سے کہ بہادر عبدالاسلام سومرو کو اس بہا دری پر خصوصی انعام کا اعلان کرنا چاہیے ۔
قومی اسمبلی میں قوم کے نمائندوں نے برپور انداز میں قوم کی حفاظت پر معمور اداروں کے اندر ایسے سفاک سانڈھوں کے خلاف آواز اھٹائی گئی ہی۔ایسے افراد ہی اداروں کی تباہی کا باعث بن جاتے ہیں خدا را ملک میں ایک اور بنگلہ دیش کا میدان نہ سجائوپوائنٹ آف آڈر پر فرنڈلی اپوزیشن رہنماء نے اپنی تقریر میں زور دیا۔وزیر اعظم صاحب نے بھی ذمہ داروں کو قانون کے کہٹرے میں لانے کی بات کی۔وردی میں دہشت گردی نا منظور ایسے لوگوں کو چوک میں گولی مار دینا چاہےی۔ قومی اسمبلی میںجوڈیشنل انکواری کا مطا لبہ بھی کیا گیا ۔ نوجوان کے قتل پر عالمی میڈیااور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اظہار مذمت کیا۔ ملکی ٹی وی چینلزپر غیر مسلح شخص پرفائرنگ کے بعد اسکورٹی ادارے شرمندگی میں مبتلا ہیں اپنے آپ کو قانون سے بالا سمجھتے ہیںایشین ہیومن رائٹ کمیشن کا بیان ۔ملک کے اندر تمام لوگوں نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پرنٹ میڈیا،الیٹرونک میڈیا ٹی وی اینکر پرسن کالم نگاروںاور مختلف مکتبہ فکر اور سیاسی نقطہ نظرر کھنے والے لوگوں نے اس بربریت پر آواز اُٹھائی ہمارے ملک کی سپریم کورٹ نے ازخود سومو ٹو نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دی۔ کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ تیس دن کے اندر فیصلہ سنایا جائے گا سات دن میں چالان پیش کرنے کا حکم۔روزانہ کی بنیاد پر کارروائی ہو گی تین دن میں ڈی جی ریجنرز کے ہٹانے
۲
کا حکم دے دیا گیا ہے رینجرز کے دو اہلکار وں کو جو قتل میں ملوث ہیں گرفتار کیے گئے ہیں عبداللہ شاہ غازی رینجرز کو واپس بیرکوں میں بلا لیا گیا ہے ۔قوم کو اپنی سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے نوجوان کے قتل پر عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے ماہریں قانون۔دوسری طر ف موجودہ حکومت نے اپنی پرانی روش پر عمل کرتے ہوئے عدالت کے احکامات پر عمل کرنے کی بجائے لیت و لال کرنا شروع کر دیا ہے اور سندھ حکومت کہہ رہی ہے اس میں ہیڈ آف ڈیپارنمنٹ کا کیا قصور ہے یہ افراد کا کام ہے اس سے قبل بھی معزز عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کرنے کے بجائے سڑکوں پر ریلیاں اور جلوس نکالے گئے اور عدالت کو اپنے فیصلے تبدیل کرنے کی غلط کوششیں کی گئیں۔ جبکہ خود اپنی پارٹی کے سابقہ لیڈر کے لیے انصاف حاصل کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہو ہے ۔ یہ دورنگی نہیںتو کیا ہی؟ کیا پاکستان کے عوام نہیں دیکھ رہے ہیں؟اللہ کے لیے انصاف کے راستے میں رکاوٹیں ڈ النے سے اجتناب کریں اور اپنے ملک کی معزز عداتوں کو اپنا کام کرنے دیں۔ایک طرف تو وزیر داخلہ صاحب انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا کہہ رہے ہیں دوسری طرف مقتول کو ڈاکو بنانے کی کوششیں ہو رہیں ہیں۔
کاش رینجرز کا ادارہ خود اس کیس کی تحقیقات کرواتا اور مجرم کو قرار واقعی سزا دیتا تو اس ادارے پر قوم کا اعتماد بحال ہوتا اور ہم دنیا کی قوموں کو کہہ سکتے کہ ہم میں خود احتسابی موجود ہے دنیا بھی ہماری تحریف کرتی اور ہمیں معزز قوموں میں شمار کرتی لیکن اس واقعے نے ہمیں دنیا میں بدنام کر دیا ہی

JISOUTH
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 66
شکریہ: 16
53 مراسلہ میں 142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 173
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے JISOUTH کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-06-11), مشال خان (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 01:27 AM   #2
Senior Member
 
مشال خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Kuwait
مراسلات: 388
کمائي: 6,375
شکریہ: 292
268 مراسلہ میں 802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مشال خان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مشال خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : JISOUTH مراسلہ دیکھیں
کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں ایک بے گناہ نوجوان سرفراز شاہ کا قتل ،ظلم سے بڑھ کر بربریت ہے اس پر جتنا بھی غم و غصہ کیا جائے کم ہے بے شک سارا ملک سوگوار ہے

اس ظم اور بربریت کی سپریم کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ قانون اور عوام کی حفاظت کرنے والے اداروں کے اندر ایسے سانڈ ھ خوف میں مبتلا ہوں اور آئندہ ایسی حرکت نہ کریں۔
قومی اسمبلی میں قوم کے نمائندوں نے برپور انداز میں قوم کی حفاظت پر معمور اداروں کے اندر ایسے سفاک سانڈھوں کے خلاف آواز اھٹائی گئی ہی۔کاش رینجرز کا ادارہ خود اس کیس کی تحقیقات کرواتا اور مجرم کو قرار واقعی سزا دیتا تو اس ادارے پر قوم کا اعتماد بحال ہوتا اور ہم دنیا کی قوموں کو کہہ سکتے کہ ہم میں خود احتسابی موجود ہے دنیا بھی ہماری تحریف کرتی اور ہمیں معزز قوموں میں شمار کرتی لیکن اس واقعے نے ہمیں دنیا میں بدنام کر دیا ہی
جناب اپکی ساری باتیں بہت اچھی ہے۔ میں صرف کچھ پواینٹس گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔
پہلی بات یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 21 افراد کو موت کے گھاٹ اتھارا جا چکا ہے۔ ان کا کیا قصور تھا، کیا یہ بربریت کی سرفراز شاہ والی مثال سے زیادہ بڑی مثال نہیں ہے۔ ان 21 شہریوں میں سے کتنوں کو پولیس، رینجرز یا آرمی نے مارا۔

سپریم کورٹ کو ان سانڈھوں کے خلاف بھی ایکشن لینا چاہیے جن کے ایک اشارے پر کراچی جیسے روشنیوں کے شہر کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے، لاشوں پرلاشیں گرادی جاتی ہے، اور سرفراز شاہ جیسے نجانے کتنے لوگ سسک سسک کر دم توڑ دیتے ہیں۔

جہاں تک قومی اسمبلی کے نمائندوں کی بات ہے، تو معذرت کے ساتھ انہی میں وہ سانڈھ بھی ہیں، جو کراچی میں خون کو ہولی کھیلتے ہیں۔ ان میں وہ سانڈھ بھی ہیں جن کے ایک اشارے پر کراچی کی سڑکیں خون میں لت پت ہوجاتی ہیں۔ بالکل اصل سانڈھ ہی وہ ہیں جو حالات کو اس ڈگر پر لے آئے ہیں کہ اس طرح کے واقعات معمول کا حصہ بننے لگے ہیں۔

ہمارے مسلح ادارے اپنا احتساب کرنا جانتے ہے، کسی ایک فرد کی غلطی کو پورے ادارے کے سر تھوپنے سے انصاف کا کوئی تقاضا پورا نہیں ہوتا۔ رینجرز آپنا احتساب بھی کرلیتے لیکن اس سے پہلے ہی یہ واقعہ ہمارے عزت ماءب سیاست دانوں کی نظر میں آگیا، اور پھر شروع ہوگئی وہی لاشوں پر سیاست۔ اسلئے پورے رینجرز ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹہرانا ازخود بہت بڑی ناانصافی ہے۔

آپ کا بہت شکریہ۔
مشال خان آف لائن ہے   Reply With Quote
مشال خان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 09:57 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,438
شکریہ: 52,468
11,152 مراسلہ میں 35,192 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پورے رینجرز ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹہرانا ازخود بہت بڑی ناانصافی ہے
۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-06-11, 01:43 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی اسی اصول کے تحت 2 مئی کے واقعے پر اس علاقے کا چوکیدار ہی ذمہ دار ٹھیرا جو سائیکل پر سیٹی بجاتا اور جاگتے رہو کا نعرہ لگاتا ہے
کمبخت نے کیوں ہیلی کاپٹڑ کو ڈنڈے نا لگائے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
fazain (15-06-11), حیدر (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 02:20 PM   #5
Senior Member
 
fazain's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 544
کمائي: 6,664
شکریہ: 602
343 مراسلہ میں 782 بارشکریہ ادا کیا گیا
fazain کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں fazain کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واقعی میں بہت افسوسناک واقعہ ہے
fazain آف لائن ہے   Reply With Quote
fazain کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 03:08 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ڈرامہ یا ڈراوا؟

یہ کہیں ھماری نفسیات سے کھیلنے کا ایک اور سین تو نہیں؟ ھم خود کو غیر محفوظ سمجھ کر کہیں انگریز وں کی سیکیورٹی ٹیموں کو ھی محافظ تو نہیں سمجھنے لگیں گے؟
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 03:12 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,438
شکریہ: 52,468
11,152 مراسلہ میں 35,192 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جی اسی اصول کے تحت 2 مئی کے واقعے پر اس علاقے کا چوکیدار ہی ذمہ دار ٹھیرا جو سائیکل پر سیٹی بجاتا اور جاگتے رہو کا نعرہ لگاتا ہے
کمبخت نے کیوں ہیلی کاپٹڑ کو ڈنڈے نا لگائے
اِسے کہتے ہیں ناک گھما کر کان پکڑنے کی کوشش کرنا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
fazain (15-06-11), فیصل ناصر (15-06-11)
جواب

Tags
فوٹو, کورٹ, کمال, کراچی, پولیس, پاکستان, واقعات, وزیر, چینل, موجودہ, مقابلہ, معلوم, اللہ, انعام, احتجاج, تصویر, حکم, خوش, خلاف, خدا, زندگی, سپریم, شہزاد, شخص, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خلافت ،ملوکیت اور جمہوریت میں فرق سحر عمومی بحث 80 27-02-12 03:05 PM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
جمہوریت میں موروثیت Zullu230 سیاست 5 24-06-10 10:08 PM
نواز شریف کابینہ میں شمولیت کے بغیر پی پی حکومت کی حمایت کا سوچ رہے ہیں عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:37 AM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger