واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


’جاؤ نیپا سے آؤ چھیپا سے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-11, 05:33 PM   #1
’جاؤ نیپا سے آؤ چھیپا سے‘
زبیرافتحار زبیرافتحار آن لائن ہے 26-08-11, 05:33 PM

ریاض سہیل

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تشدد کی حالیہ لہر کے دوران کئی عوامی ضرب المثل سامنے آئی ہیں جن میں شہر کی صورتِ حال پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کی گئی ہے۔

یہ جملے موبائل پیغامات کے ذریعے پھیلتے ہیں اور سنگین صورتِ حال کے باوجود لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتے ہیں۔

گلشنِِ اقبال کے علاقے نیپا پر فائرنگ کا سلسلہ معمول ہے اور یہاں اکثر منی بسوں پر فائرنگ کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ اسی لیے اب ایس ایم ایس میں کہا جا رہا ہے ’جاؤ نیپا سے، آؤ چھیپا سے‘۔

’چھیپا‘ ایک خیراتی ادارہ ہے جو شہر میں مستحقین کو ایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے۔ پچھلے چند سالوں میں اس ادارے نے تیزی کے ساتھ ترقی حاصل کی ہے۔

صورتِ حال کی منظر کشی کرنے والے ان جملوں میں شاعروں کے نام بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ جیسے احمد فراز کے نام سے شعروں کی پیروڈی کا پورا سلسلہ موجود ہے۔ ان میں ایک یہ بھی ہے۔

’ کراچی کے حالت تو اتنے خراب ہیں فراز

جو گھر پہنچ گیا وہ سکندر

اور جو نہ پہنچ سکا وہ بوری کے اندر‘

بالی ووڈ کی فلم دبنگ نے پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کی، اور اس کے کئی ڈائیلاگ لوگوں کی زبانی سننے کو ملتے ہیں۔ مگر ان میں ایک ڈائیلاگ کراچی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

فلم میں سلمان خان سے مخاطب ہوکر سناکشی سنھا کہتی ہیں ’صاحب تھپڑ سے نہیں پیار سے ڈر لگتا ہے‘۔ تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ اس ڈائیلاگ نے کراچی میں یہ شکل اختیار کی ’صاحب گولی سے نہیں بوری سے ڈر لگتا ہے‘۔

اس سے پہلے نوے کی دہائی میں جب شہر میں پرتشدد واقعات شدت اختیار کر گئے تھے تو اس وقت بھی کچھ شاعروں کے قلم نے جنبش کھائی تھی۔ ان میں سے ایک شعر آج بھی مقبول ہے۔

’دیکھ کر کراچی کے حالات کتے نے کتے سے کہا

بھاگ جا ورنہ انسان کی موت مارا جائے گا‘۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

 
زبیرافتحار's Avatar
زبیرافتحار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-08-11), ھارون اعظم (27-08-11), محمدعدنان (26-08-11), احمد نذیر (26-08-11), سیفی خان (26-08-11), شمشاد احمد (27-08-11), عبدالقدوس (26-08-11)
پرانا 26-08-11, 05:40 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,338
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دیکھ کر کراچی کے حالات کتے نے کتے سے کہا

بھاگ جا ورنہ انسان کی موت مارا جائے گا‘۔
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-08-11), محمدعدنان (26-08-11), شمشاد احمد (27-08-11)
پرانا 26-08-11, 07:48 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,734
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے ایک دوست نے فون کرکے پوچھا!

"کہاں سے بول رہے ہو؟؟؟؟"
گھر سے یا بوری سے!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-08-11), محمدعدنان (26-08-11), شمشاد احمد (27-08-11)
پرانا 26-08-11, 08:25 PM   #4
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,175
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ پاک سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے
آمین
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-08-11), شمشاد احمد (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 12:52 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,080
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ اپنا خصوصی کرم نازل فرمائے اور ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔۔ آمین


مجھے عید کے بعد کراچی جانا ہے اور حالات ایسے ہیں کہ بالکل دل نہیں چاہ رہا جانے کا
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 01:19 AM   #6
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,671
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اس سے پہلے نوے کی دہائی میں جب شہر میں پرتشدد واقعات شدت اختیار کر گئے تھے
آج ايك صاحب نے كسي صحافي كے آرٹيكل كے حوالے سے ايك عجيب بات بتائي ميں تو سن كے سن ہي ہو گيا ۔
نوے كي دہائي ميں جو كراچي كے حالات خراب ہوئے تھے اور وہاں آپريشن ہوا۔۔ اس ميں پوليس كے 200 جوانوں نے حصہ ليا تھا۔۔ آپريشن كے بعد اگلے پندرہ سالوںميں ان 200 جوانوں ميں سے195 جوان شہادت كے اعلي رتبہ پر فائز كر ديے گے۔۔۔ اور بقيہ تين چار نے معافي نامے لكھ كر۔۔۔ اپني تنزلي كرا كر شہادت سے زندگي كو ترجيح دي ہے۔۔۔

ان صاحب كا كہنا ہے كہ كراچي كي عملا صورت حال يہ ہے كہ مختلف پارٹيوں اور گروہوں نے تھانوں كو تقسيم كيا ہوا ہے۔۔ اور ان كي اجازت كے بغير پوليس علاقےميں نہ داخل ہو سكتي ہے اور نہ ہي وہاں كوئي تلاشي يا گرفتاري كر سكتي ہے۔۔۔

ان صاحب كا كہنا يہ ہے كہ اگر كراچي كےحالات درست كرنے ہيں اور واقعي كرنے ہيں تو 60 سے 70 ہزار لوگوں كي قرباني دينا ہو گي۔۔۔۔ جب يہ گند صاف ہو گا تو كراچي كے 1 كروڑ لوگوں سميت ملك كے 18 كروڑ لوگوں كو سكون نصيب ہو گا۔۔۔

ان كي باتيں سن كر مجھے ان سے اتفاق سا ہونے لگا كہ اگر ملك بھر كے 18 كروڑ لوگوں كي بہتري كے لئے 60 سے 70 ہزار كي قرباني كوئي مہنگا سودا نہيں ہے۔۔۔۔۔ اگر واقعي مسئلہ كا حل يہي ہے تو۔۔۔

92 سے 2003 تك ميں بھي كراچي ميں ہي رہا ہوں۔۔۔۔۔۔ اس وقت كے حالات سے اچھي طرح نہيں تو كافي حد تك آگاہ بھي تھا۔۔۔۔ اس زمانے ميں بھي سيكٹرز كي تقسيم۔
زبردستي جلسوں ميں لے جانا۔
فائرنگ
ٹارگٹ كلنگ
ہفتہ وار سوگ اور ہڑتال
بوري بند تحائف
وغيرہ كا سلسلہ چلتا رہا۔۔

خير اہل كراچي سے پوچھنا يہ ہے كہ كيا واقعي۔۔۔۔۔ وہ بھي يہ سمجھتے ہيں كہ 18 كروڑ كے لئے 60 سے 70 ہزار كي قرباني ايك بہترين فيصلہ ہو گا۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فلم, فراز, کراچی, گھر, گئی, پہلے, وقت, واقعات, نام, موبائل, موت, منظر, آج, ایس ایم ایس, انداز, انسان, احمد فراز, ترمیم, جائے, خان, شہر, شکل, عوامی, علاقے, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
موبائل ریپئرنگ شاپ کا اشتہار کس قسم کا ہونا چاہیے یاسر عمران مرزا Ask Experts ماہرین کی رائے 16 14-01-11 06:44 PM
نیپال کی مسجد کا مینار sahj دلچسپ اور عجیب 46 17-09-10 09:59 AM
ایک بچہ ایک عامل کیپاس گیا The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 03:43 PM
اسلامک ریپبلک فرانس فیصل ناصر عمومی بحث 24 16-08-09 09:22 PM
دنیا و ما فیھا سے بہتر عبداللہ حیدر جہاد 2 30-03-09 04:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger