واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


’راہ راست‘ نہ ’راہ نجات‘۔۔۔۔۔۔ صرف اعلان برٱت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-09, 03:15 PM   #1
’راہ راست‘ نہ ’راہ نجات‘۔۔۔۔۔۔ صرف اعلان برٱت
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 22-10-09, 03:15 PM

نہ تو سوات آپریشن ہمارے لئے ”راہ راست “ تھا اور نہ ہی وزیر ستان آپریشن ہمارے لئے ”راہ نجات“ ہو سکتا ہے۔ہماری نجات اگر ہے تو صرف اور صرف ” اعلان برٱت “ میں۔ امریکہ سے برٱت ، امریکی پالیسیوں سے برٱت ، ملکی مفاد کے خلاف تمام فیصلوں سے برٱت ، اور ان تمام دوستوں سے برٱت جو ہماری خود مختاری کے خلاف ہیں، ہماری سالمیت کے لئے خطرہ ہیں،اور ہمارے ایٹمی اثاثے ان کی آنکھ میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔
جب سے دہشت گردی کا تعویز ہم نے گلے میں ڈالا ہے تب سے اس’ جن ‘نے وہ کرتب اور کرشمے دکھائے ہیں کہ ہر ذی روح حیران و پریشان ہے۔ ہم نے تو یہ سمجھا کہ یہ الہ دین کا چراغ ہے، جب جی چاہے رگڑو اور ڈالر کی برسات شروع۔ ابتداء میں تو یہ ’جن‘ باعث رحمت ہی لگا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اس نے پر پھیلانے شروع کر دئیے۔ وہ کرتب دکھائے کہ اب وطن عزیز کی ہر کوچہ و گلی لہو لہان ہے، ہر فرد نوحہ خواں ہے۔ کوئی شہر ، کوئی محلہ، کوئی ادارہ اور کوئی تجارتی مرکز محفوظ نہیں۔ اہم عسکری اداروں اور تربتی مراکز پر آئے روز حملے ہو رہے ہیں، حفاظت کے ذمہ دار خود حفاظت کے لئے سرگرداں ہیں۔ اور اب ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند۔
اکیسویں صدی ہے، دنیا ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے ۔ اور ہمارا حال یہ ہے کہ پہلے سے موجود اثاثوں کو بموں اور بارود سے اڑا رہے ہیں۔ کہیں دھماکے کر کے، کہیں خود کش حملوں کی صورت میں اور رہی سہی کسر آپریشن کے ذریعے تباہی پھیلا کر۔
صفحہ ہستی پر بسنے والے ممالک کے حالات پر ایک طائرانہ نگاہ دوڑائیے ، آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ سب سے زیادہ غیر مستحکم، غیر یقینی اور قابل رحم حالت اگر کسی ملک کی ہے تو پاکستان ہے۔ اور اس کی واحد وجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ جنگ خالصتا امریکہ کی ہے۔ لیکن ہم نے یک طرفہ دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنے کے لئے اسے اپنی جنگ قرار دے دیا اور اپنا سب کچھ اس میں جھونک دیا۔ امریکہ یہ جنگ اپنی سلامتی کے لئے لڑ رہا ہے اور ہم نے اپنی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا۔
اور اب صورتحال یہ ہے کہ امریکہ، جس کی یہ جنگ ہے ،ہر طرح سے پر سکون ہے، کوئی تعلیمی ادارہ تباہ نہیں ہوا، کسی یونیورسٹی میں دھماکے نہیں ہو رہے، جی ایچ کیو محفوظ ہیں، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تربیتی مراکز پر حملے نہیں ہو رہے، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کو دھمکیاں نہیں مل رہیں۔اور پاکستان کی حالت کا تذکرہ ہو چکا ہے۔بلکہ یوں کہنا زیادہ مبنی بر حقیقت لگتا ہے کہ آج پاکستان ایک آزاد ، خودمختار ملک ہونے کے باوجود افغانستان سے بھی بدتر حالات سے گزر رہا ہے۔
قوموں کی زندگی میں بعض فیصلے غلط ہو جاتے ہیں، لمحوں کی خطا پر صدیوں کی سزا ملتی ہے ،متاع کارواں لٹتا رہتا ہے ۔ مگر تشویش ناک صورتحال تب ہوتی ہے جب کارواں کے دل سے احساس زیاں ختم ہو جائے اور لوٹنے والوں میں اپنوں کا نام آجائے۔
ّّّاب تو حالات مزید ابتری کی جانب گامز ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پاک فوج کی جانب سے وزیرستان میں شروع کئے جانے والے آپریشن ”راہ نجات“ کا جواب دینے کے لئے افغانستان میں جہادی تنظیموں کا ایک اجتماع ہوا ہے، اس میں طالبان، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر بر سر پیگار تنظیموں نے شرکت کی، اور اس آپریشن کا مقابلہ کرنے کے لئے ”معرکہ خیرو شر“ کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اور یہ بھی طے ہوا کہ پاکستانی طالبان کی مدد کے لئے سرحد پار سے کمک آئے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ بیت اللہ محسود کے قتل کا بدلہ لینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
اور اس خبر کی سچائی پر حال میں ہونے والے سارے واقعات شاہد عدل ہیں۔ شانگلہ ، کوہاٹ، پشاور، جی ایچ کیو اور پھر لاہور، یہ سارے کے سارے واقعات جس تسلسل کے ساتھ رونما ہوئے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس اجلاس میں طے پانے والے امور پر کام شروع ہو چکا ہے۔دوسری طرف دیرینہ دوست امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ جن میں بے گناہ شہری درجنوں کے حساب سے مر رہے ہیں۔
تین ہاتھی کشتی کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام گھاس کی طرح مسلی جا رہی ہے۔ طالبان کے دھماکوں اور خود کش حملوں کا نشانہ عوام، پاک فوج کے آپریشن سے تباہ ہونے والے عوام اور امریکہ بہادر کے ڈرون حملوں میں مرنے والے بھی عوام۔ نقصان تمام صورتوں میں عوام ہی کا ہے۔
وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ دوسروں کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنا نقصان کرنے کے بجائے ہم اپنا راستہ خود تلاش کریں۔ اس دلدل سے نکلنے کی ”راہ راست“ اور ”راہ نجات“ کا تعین ہم خود کریں۔ کوئی بھی راہ منتخب کرنے سے پہلے اپنے حالات کا جائزہ لیں، اپنے نفع و نقصان کا تعین کریں، ملکی سالمیت اور خود مختاری کو مد نظر رکھیں۔ ورنہ اگر ہم دوسروں کی جنگ کو اپنی جنگ کہتے رہے، اور ان کی بنائی ہوئی لکیریں پیٹتے رہے تو آپریشن ”راہ راست“ سراسر گمراہی اور آپریشن ”راہ ئجات “ سرا سر تباہی بن جائے گا۔
سوات میں آپریشن”راہ راست“ ہوا۔ دوسروں کے کہنے پر ہوا اور ان کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق ہوا۔ اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں ۔ لاکھوں بے گھر، ہزاروں یتیم اور بیوہ، سینکڑوں زخمی اس کے ابتدائی ثمرات ہیں۔ اور اس کے نتیجے میں جو مجرم معاشرے کو ملے ہیں وہ اضافی بونس ہے۔ اب وزیرستان میں آپریشن ”راہ نجات“ شروع ہوا ہے۔ ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور ملک بھر میں دھماکوں کی سیریز شروع ہو چکی ہے۔ یہ دھماکے جہاں ایک طرف اس آپریشن کا رد عمل ہیں وہیں ہمارے لئے یہ انتباہ بھی ہیں کہ جسے آپ ”راہ نجات “ سمجھ بیٹھے ہیں وہ راستہ تباہی کا ہے۔
ایک فیصلہ غلط کیا اور پھر غلطیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تا حال ہم غلطیوں پے غلطیاں کئے جا رہے ہیں، دوسروں کو خوش کرنے کے لئے اپنوں کو مار رہے ہیں۔ اور نتیجتا اپنے ادارے تباہ کروا رہے ہیں۔فوج اور عوام میں دوریاں بڑھا رہے ہیں، لیکن سوچنے کی فرصت نہیں۔
اب ایک ہی راستہ ہے اس دلدل سے نکلنے کا اور وہ ہے ”اعلان برٱت“۔ ملکی و عوامی مفاد کے خلاف ہر چیز سے اعلان برٱت ، غیر ملکی فیصلوں سے اعلان برٱت ، دوسروں کی جنگ سے اعلان برٱت ، یک طرفہ دوستیوں سے اعلان برٱت ، خودمختاری کے منافی امداد سے اعلان برٱت اور سب سے اہم ہے امریکہ سے ” اعلان برٱت “۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، پانی سر سے گزر جائے ، چڑیاں کھیت چگ جائیں اور ہمارے پاس سوائے افسوس کے کوئی چارہ نہ ہو۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 693
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
Abdul Monem Riaz (22-10-09), sahj (29-10-09), shafresha (22-10-09), نیلم خان (27-10-09), مسافر (25-10-09), معظم (22-10-09), آبی ٹوکول (25-10-09), ام طلحہ (22-10-09), احمد بلال (27-10-09), حیدر (28-10-09), شاہ جی 90 (25-10-09), عامرشہزاد (27-10-09), عروج (21-01-11)
پرانا 22-10-09, 03:20 PM   #2
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 69
کمائي: 3,273
شکریہ: 41
37 مراسلہ میں 190 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بہت خوب۔ بس یہی دعاہے کہ اترجائےتیرےدل میں بات میری۔


والسلام
جاویداقبال
جاویداقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے جاویداقبال کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (27-10-09), راجہ اکرام (22-10-09), شاہ جی 90 (25-10-09), عروج (21-01-11)
پرانا 22-10-09, 03:40 PM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس ملک کا ہمارے اوپر حق بھی یہی ہے کہ حکمرانوں اور انکی پالیسیوں سے اعلان براءت کر دیا جائے۔ نہ یہ جنگ ہماری تھی نہ ہی یہ کاز ہمارا ہے۔نہ تو کوئی راہ راست پر آیایعنی ہمارے حکمران، نہ کسی کو نجات ملی، بلکہ مزید تباہی ہمارا مقدر بنی۔اللہ کرے افسوس کی نوبت آنے سے پہلے ہی ہماری قوم جاگ جائے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
Abdul Monem Riaz (22-10-09), معظم (22-10-09), احمد بلال (27-10-09), باسط (26-10-09), حیدر (28-10-09), راجہ اکرام (22-10-09), شاہ جی 90 (25-10-09), عروج (21-01-11)
پرانا 22-10-09, 05:47 PM   #4
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,538
کمائي: 66,916
شکریہ: 2,999
1,870 مراسلہ میں 4,772 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب عوام کو جاگنا ہو گا۔۔ یہ جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے جو خود ساختہ قیاس آرائیاں اور تھریٹ بنائے جا رہے ہیں ۔۔ یہ سب جواز بنانے کی کوشش کی جا رہے تا کہ امریکہ کو موقع دیا جائے محاز آرائی کا ۔۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
مسافر (25-10-09), راجہ اکرام (23-10-09), شاہ جی 90 (25-10-09), عروج (21-01-11)
پرانا 25-10-09, 05:53 AM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

its totally time wasting activity to comment on this issue

Last edited by شاہ جی 90; 26-10-09 at 04:50 PM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (25-10-09)
پرانا 25-10-09, 05:53 AM   #6
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

its totally time wasting activity to comment on this issue

Last edited by شاہ جی 90; 26-10-09 at 04:51 PM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (25-10-09)
پرانا 25-10-09, 12:18 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,080
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اکرام بھائی ، ام طلحہ بہن اور معظم بھائی
گستاخی معاف ، آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں اس آپریشن کے بارے میں ؟
میرا بڑا سنجیدہ سوال ہے آپ سب سے ۔
اس آپریشن میں ہمارے ملک کی سالمیت دائو پر لگی ہوئی ہے ۔
سلام شاہ جی
سب سہے پہلے تو یہ عرض کرنا ہے شاہ جی کی اختلاف رائے گستاخی نہیں ہوتی۔۔۔ بلکہ یہ صحت مند دماغ کی نشانی ہے۔
باقی رہا مسئلہ آپریشن کا۔۔ تو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرور ہونا چاہیے لیکن طریقہ کار، وقت اور اہداف کا تعین وہ بنیادی عناصر ہیں جو اس قسم کے آپریشن کی کامیابی کو یقینی بناتے ہیں۔
میرے خیال میں پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کے باوجود ہمیں ان غلطیوں کا اعتراف خندہ پیشانی سے کر لینا چاہیے جو ہم کرتے چلے آ رہے ہیں۔

اس میں کوئی دو آراء نہیں کہ اس علاقے میں تین ممالک سے بھی زائد کی ایجنسیاں سرگرم عمل ہیں۔ اور آج سے نہیں بلکہ ایک عرصہ سے۔۔۔ سوال یہ ہے کہ آئی ایس آئی اور اور ایف آئی اے اور دیگر خفیہ ادارے کہاں تھے؟
جب انہیں یہ سب معلوم تھا اور ہے تو اس پر اتنی خاموشی کی وجہ؟ اب جب کہ ان ہی خدشات کے پیش نظر یہ آپریشن جاری ہے تو دنیا کے سامنے ان کو آشکار کرنے میں تردد کیوں؟

عام آدمی اور اسٹیبلشمنٹ اور سٹریٹجک ماہرین میں بنیادی فرق ہی یہ ہے کہ حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لئے ایسی حکمت عملی بناتے ہیں جس میں نقصان کم از کم ہو ، بطور خاص سول آبادی کا۔
لیکن آپریشن راہ راست اور آپریشن راہ نجات میں جو کچھ ہوا اور ہو رہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ اور اس کی بنیادی وجہ ہے کہ یہ اس راہ نجات کا انتخاب ہم نے خود نہیں کیا۔ بلکہ ریموٹ کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔

اقتباس:
میرا آپ سب سے دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی دشمن ہمارے گھر کو آگ لگا رہا ہو تو ہم اسے چھوڑ دیں یا اس سے میٹھے لحجے میں گپ شپ لگانے لگیں کہ شاید اس طرح ترس کھا کر وہ ہمارے مکان کو جلانے کا ارادہ بدل دے گا ، دوستو ایسا کبھی نہیں ہوتا ۔ ہمیں اپنے گھر کو بچانے کے لیئے کوشش کرنی ہی پڑتی ہے ۔
جب کوئی آگ لگا رہا ہو گا تو ہم اسی وقت اسے روکیں گے۔۔ اگر یہ انتظار کرتے رہے کہ وہ آگ لگا لے، پھر آگ بھڑک اٹھے، گھر کا سارا قیمتی سامان جل جائے، کوئی دیوار اور الماری سلامت نہ رہے ۔۔۔اور پھر واویلا شروع کر دیا، اپنے ہی لوگوں کو مورد الزام ٹھہرا کر مارنا شروع کر دیا تو ہم سے بڑا بیوقوف اور کون ہو گا۔۔

ہمارا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنا کام خود کرنے کی جرات نہیں رکھتے۔ بلکہ باہر سے احکامات آنے کا انتظار کرتے ہیں۔ یا اس وقت کا انتظار کرتے ہیں کہ جب معاملات حد سے بڑھ جائیں، بات ہاتھ سے نکل جائے

اس لئے اگر گھر کو بچانا ہے تو اس ہاتھ کو آگ لگانے سے پہلے روکنا ہوگا۔ اور خود اپنا گھر سمجھ کر روکنا ہوگا، دوسروں کے احکامات کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔۔اور اس کے لئے ضروری ہے ’’اعلان برات‘‘ ۔۔
تمام ان قوتوں، فیصلوں اور پالیسیوں سے جن کے ہاتھ ہماری طرف بڑھ رہے ہیں، وہ بھی جو آگ لگا رہے ہیں اور وہ بھی جو آگ کو بھڑکا رہے ہیں ۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (29-10-09), عروج (21-01-11)
پرانا 25-10-09, 12:40 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,599
کمائي: 31,044
شکریہ: 7,103
2,935 مراسلہ میں 8,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کوئی صاحب اس آرٹیکل کا اردو ترجمہ کرسکتے ہیں؟

DAWN.COM | Pakistan | Tackling extremism

یہ آگ صرف ملٹری آپریشن سے نہیں بجھے گی۔ ضروری ہے کہ اس نام نہاد "اسلامی نظام" کے نعرہ لگانے والوں کا تعاقب کیا جائے۔ ان سب کو برطانیہ سے چلایا جاتا ہے۔

حزب التحریر جیسا زہر پاکستانی مدرسوں ہی میں نہیں، پاکستانی یونیورسٹیوں میں بھی ابل رہا ہے۔ جہادیوں کی نئی قیادت پاکستان کی یونیورسٹیوں سے آئے گی۔ اس لئے کہ یہ زہر برطانیہ سے درآمد ہورہا ہے اور گھول گھل کر پلایا جارہا ہے۔

صرف "اسلامی:" کے نام پر پاکستانی طلباء اس کو مزے لے لے کر پی رہے ہیں۔

کوئی صاحب اس درست مواد کا ترجمہ کریں‌تو بہت ہی عنایت ہوگی۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 25-10-09 at 12:44 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
S_S_G_Commando (27-10-09), شاہ جی 90 (26-10-09)
پرانا 25-10-09, 01:34 PM   #9
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,538
کمائي: 66,916
شکریہ: 2,999
1,870 مراسلہ میں 4,772 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم!

میرا نقطہ نظر اس سارے معاملہ پہ نہایت سادہ ہے۔ جیسے شاہ جی نے خود بیان کیا کہ اس سب کے پیچھے کون سے عوامل کار فرما ہیں۔ تو ایسی صورتحال میں جب امریکہ ہمارے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے تو اس کا بنیادی مقصد کیا ہے ؟ پاکستان کی خود مختاری کو جواز بنا کر وسائل پر قبضہ کرنا جو کہ وہ کچھ حد تک کر بھی چکا ہے۔ بہت سی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور بہت سی مستقبل قریب میں آئیں گی۔
ایک سوال جو میرے ذہن میں آتا ہے کہ گذشتہ دو دہائیوں سے یہ سبھی لوگ جنہیں آج ہم طالبان اور دہشت گرد کہ کر ہلاک کر رہے ہیں یہیں رہتے تھے ۔۔ کون سے خودکش حملے ہوتے تھے۔ کون سے بم دھماکے ہوتے تھے؟
آج ہماری حکومت نے ہر مدرسے پر دہشت گردی کے اڈے کی چھاپ لگا دی ۔ ارے خدا جانتا ہے ان سب کو جہاد کے رستے پر حکومت نے ہی لگایا تھا ۔۔ ان کو پیسہ فراہم کرنے والے بھی ہم ہی تھے ۔۔ یہ لوگ تو دو وقت کی روٹی کے بارے میں غیر یقینی ہوتے ہیں۔
خیر میں ان قوتوں کا حامی نہیں جو یہ سب افراتفری کے پیچھے ہیں ۔۔ بلکہ مجھے اعتراض ہے تو اسلام کا نام اس کے ساتھ جوڑنے سے۔۔
آج جتنے علاقوں میں آپریشن ہو رہے ہیں ، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کے یہ امریکہ کے تیار کردہ ہی کیمپس اور اڈے تھے ۔ جنہیں وہ اب مکمل طور پر نیست و نابود کرنا چاہتا ہے۔
مجھے پاک فوج سے الحمداللہ بہت پیار ہے اور وقت آیا تو انشاءاللہ بھرپور ساتھ دوں گا ۔۔ لیکن کن کے کیخلاف ؟؟ یہ بات سوچنے کی اور سمجھنے کی ہے۔ ٹھیک ہے ہم کہتے ہیں یہ ناسور ہیں ان کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے مگر ان لاکھوں بے گھر افراد کا کیا ؟ ان نوجوانوں کا کیا جو اپنے ہی علاقوں سے در بدر کیے جا رہے ہیں ؟ کیا وہ لوگ دوبارہ اپنی زندگی شروع کر سکیں گے؟
اللہ تعالٰی اس ملک پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ، جب تک ہم ڈکٹیشن لے کر کام کریں گے ہم کبھی ملک کے مفاد میں کچھ نہیں‌کر سکتے۔۔۔ ہمیں دوست اور دشمن کی پہچان نہیں کچھ بلین ڈالرز کے لیے ہم اپنا ملک بیچنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔۔

میری ذاتی رائے سے کسی کا متفق ہونا بالکل ضروری نہیں ۔۔ اور میں نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ جوش کی بجائے ہوش سے لکھوں ۔
پھر بھی کوئی غلطی ہو گئی ہو تو پیشگی معذرت کا طلب گار ہوں۔

والسلام
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
مسافر (25-10-09), راجہ اکرام (25-10-09), شاہ جی 90 (26-10-09)
پرانا 25-10-09, 01:59 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,599
کمائي: 31,044
شکریہ: 7,103
2,935 مراسلہ میں 8,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

درست بات یہ ہے کہ امریکہ پاکستان کی جوہری قوت پر ہاتھ صاف کرنا نہیں چاہتا۔ لیکن حزب التحریر جیسی کئی دوسری منظم جماعتیں ایسا چاہتی ہیں۔ پاک فوج اور حکومت اس بارے می بخوبی جانتی ہے۔

جس ڈان کے آرٹیکل کا اوپر ریفرنس دیا ہے اس کو پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ کونسی قوتیں پاکستان میں عمل کررہی ہیں۔ اور کون پاکستان کی جوہری قوت پر نظر رکھے بیٹھا ہوا ہے۔ اگر ی ہانتہا پسند غنڈہ عناصر کسی طور پاکستان کے جوہری اثاثوں‌ تک پہنچ جاتے ہیں‌ تو پھر امریکہ ہی کیا ساری دنیا پاکستان سے جوہری قوت چھیننے کے پیچھے ہوگی۔۔

امریکہ کا بہانا، حزب التحریر جیسی مذہبی انتہا پسند غنڈہ جماعتوں کا پھیلایا ہوا پراپیگنڈہ ہے۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-10-09, 07:35 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,080
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
درست بات یہ ہے کہ امریکہ پاکستان کی جوہری قوت پر ہاتھ صاف کرنا نہیں چاہتا۔


سلام فاروق بھائی
ایسی باتیں نہ کیا کریں بے اختیار ہنسی نکل جاتی ہے

گستاخی معاف
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (26-10-09), مسافر (25-10-09), ام طلحہ (29-10-09), سحر (26-10-09), عروج (21-01-11)
پرانا 25-10-09, 07:55 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,080
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاء اللہ معظم بھائی
انداز اور مواد دونوں بہترین ہیں۔ اختلاف یا عدم اتفاق ہر کسی کا حق ہے۔ اس لئے اس کی پروا مت کیجئے اور اسی طرح لکھتے رہیے۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
معظم (25-10-09)
پرانا 25-10-09, 08:30 PM   #13
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,307
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بات سیدھی سی ہے اگر افغان افغانستان میں کچھ کر رہے تھے تو ہمیں اس سے کیا ۔۔۔۔
آخر ہمارے پیٹ میں امریکہ کا ساتھ دینے کا درد کیوں اٹھا۔۔۔؎
ہمارے پاس کیا جواز تھا کہ ہم نے افغانستان پر حملہ کرنے کے لیے راستہ دیا اور دلالی کا کام کیا
ہم کو پہلے ہی دن سے اس جنگ میں نہیں پڑنا چاہئے تھا۔۔۔ ہم پٹھانوں اور امریکہ سے کہتے بھائی اپنی اپنی جنگ اپنے وسائل اور اپنے اپنے ملک میں لڑؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
مگر ہم تو خود اس جنگ میں پیش پیش رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈالروں کی بھیک مانگنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔مگر اس سارے کام میں
ڈالر تو لیڈروں کے ہاتھ لگے اور بم دھماکے ہمارے ہاتھ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر ہم اس وقت کیوں نہیں بولے جب ہم افغانوں کے ملک پر حملہ کروا رہے تھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

فرض کریں اگر کل کو آپ اسی طرح ہمسایہ ملک چین پر بھی حملہ کروا دیتے ہیں تو کیا چین جواب میں آپ کو پھولوں کےہار بھیجے گا۔۔ اور بم امریکہ کے شہروں پر برسائے گا۔۔۔۔۔ نہیں نہیں کبھی ایسا نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلکے وہ تو اس پر حملہ کرے گا جس کے گھر میں اسکا دشمن رہتا ہے

؟؟؟؟؟؟؟؟ تو کیا ہم نے بھی امریکیوں کو اپنے گھر میں پناہ نہیں دے رکھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کون نا مر جائے اس ادا پر اے خدا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا
sahj (29-10-09), معظم (25-10-09), راجہ اکرام (26-10-09), عروج (21-01-11)
پرانا 25-10-09, 08:42 PM   #14
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,538
کمائي: 66,916
شکریہ: 2,999
1,870 مراسلہ میں 4,772 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
ماشاء اللہ معظم بھائی
انداز اور مواد دونوں بہترین ہیں۔ اختلاف یا عدم اتفاق ہر کسی کا حق ہے۔ اس لئے اس کی پروا مت کیجئے اور اسی طرح لکھتے رہیے۔
بہت شکریہ راجہ بھائی ۔۔ یقین جانئیے کہ حوصلہ افزائی کے الفاظ کتنا حوصلہ دیتے ہیں اس کا اندازا آج ہوا۔ ۔
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (26-10-09), عروج (21-01-11)
پرانا 26-10-09, 06:20 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,599
کمائي: 31,044
شکریہ: 7,103
2,935 مراسلہ میں 8,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں

سلام فاروق بھائی
ایسی باتیں نہ کیا کریں بے اختیار ہنسی نکل جاتی ہے

گستاخی معاف
آپ ہنس لیجئے۔
کیا آپ جانتے ہیں‌کہ ویت نام کی فوج کی تعداد کیا تھی جب امریکہ نے وہاں حملہ کیا تھا اور کتنی فوج سے کیا تھا۔ یا کوریا کی فوج کی تعداد کیا تھی اور امریکہ نے کتنی فوج سے حملہ کیا تھا؟

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان فوج دنیا کی ساتوں‌بڑی فوج ہے۔ اس تناسب سے امریکہ کو کتنی فوج پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے چاہئیے؟

کیا امریکہ کو پاکستان کی جوہری صلاحیت سے کوئی خطرہ ہے؟ کیا پاکستان اپنی جوہری صلاحیت امریکہ کے خلاف استعمال کرسکتا ہے؟

آپ جانتے ہیں‌کہ ان سوالوں‌کا جواب نفی میں‌ہیں۔

امریکہ کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں، لیکن ااکستانی جوہری صلاحیت کے انتہا پسند غنڈوں کے ہاتھوں میں جانے سے اور کچھ ہو یا نہ ہو، ہنسنا بالکل بند ہوجائے گا کیونکہ اس وقت یہی انتہا پسند غنڈے آپ کے دروازے پر دستک دیتے ہوں گے اور آپ کی دولت اور عزت و قابل احترام خواتین، ان انتہا پسند غنڈوں ، طالبان ، کے ہاتھوں بالکل محفوظ نہیں‌ہونگی۔

دوسری طرف یہی لوگ مغربی ممالک اور امریکہ کو دھمکیاں دیں گے کہ خلیج سے باہر جاؤ۔ اس طرح وہ اثاثے جو امریکہ کا معاہدوں کے تحت قانون حق ہیں ، خطرہ میں‌پڑ جائیں‌ گے۔ امریکہ یہ خطرہ کبھی مول نہیں لے گا۔

ہونا کچھ نہیں‌ ہے ، زیادہ سے زیادہ کچھ سالوں کی کش مکش، چونکہ ان انتہا پسند غنڈوں‌کو پاکستان کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں‌ ہے، یہ پاکستانی جوہری اثاثوں کے استعمال میں ہیچھے نہیں ‌رہیں‌گے کہ مرتی ہے تو پاکستانی قوم مرے۔ ایک طرح سے یا دوسری طرح سے ان انتہا پسند غنڈوں کا سر تو کچلا ہی جانا ہے۔

اگر ابھی پاکستانی فوج او پاکستانی عوام کرتے ہیں تو بہت اچھا ہے کہ اس سے بے گناہ اور معصوم لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر پاکستان کے عوام انتظار کرتے ہیں کہ یہی غنڈہ عناصر پاکستان کے جوہری اثاثوں‌ پر قبضہ کرلیں اور پھر ایک عالی شان اسلامی نظام کا انتظار کرتے ہیں‌تو صاحب وہ اسلامی نظام کبھی آنا نہیں‌ ہے۔ لیکن اس جوہری قوت سے امریکہ کو دھمکی ضرور دی جانی ہے۔ جوہری قوت کے اس غنڈہ عناصر کے ہاتھوں‌ میں جانے کے خلاف امریکہ جو بھی ممکن ہوا کرے گا۔ چاہے اس کے لئے پاکستان کو دنیا سے صاف ہی کیوں‌ نہ کرنا پڑے۔

یہ انتہا پسند غنڈے صرف اور صرف ڈرپوک لوگوں پر مشتمل ہیں۔ اس وقت یہی لوگ امریکہ سے پیسہ کھا کر چپ بیٹھیں گے اور زیاد بہتر طریقہ سے پاکستان کے عوام کو چپ کرائیں گے۔ کھلے عام گردنیں کاٹ‌کر، لتر لگوا کر، کوڑوں کی سزا دے کر۔ ایک زبردست خوفزدگی کا ماحول پیدا کریں گے۔ جو لوگ آج بلاوجہ انسانی جان لینے سے نہیں‌چوکتے وہ کیسے جان لینے سے باز آئیں گے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو ان انتہا پسند غنڈوں کے ہاتھوں مزید ایک 300 سالہ انحطاط پاکستان کا منتظر ہے، ویسا ہی انحطاط جو کہ مغلیہ دور میں ان انتہا پسند مذہبی جنونیوں‌کے ہاتھوں ہندوستان میں‌ہوا۔ کہ انہوں‌نے بادشاہ کو تو تحفظ فراہم کیا لیکن عوام کو زمین میں‌دھنسا دیا کہ انگریز اس قوم پر پیدل چلتا ہوا چلا گیا بناء کسی مدافعت کے۔

بہتر یہ ہے کہ دنیا کے ممالک سے دشمنی مول لینے کے بجائے ، عزت و احترام کا راستہ اپنایا جائے۔ دنیا کے ممالک کے ساتھ ایک صف میں کھڑا ہوا جائے۔ ان سے تجارت کی جائے، اور اپنی معاشی صورت حال بہتر بنائی جائے۔ اور ان انٹہا پسند عاصر کی بیخ‌کنی کی جائے۔

دوسری صورت میں‌ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے دشمنی مول لے رہا ہے ، وہ کس لئے کہ ایک نام نہاد اسلامی نظام کے نام پر انتہا پسند غنڈہ عناصر سے فلرٹ کرنے لگ جائے۔

یہ لوگ جو پاکستان بھر میں‌ دھماکے کرتے پھر رہے ہیں ، آپ ان کے ساتھ کیوں ہیں؟ پاکستانی عوام کی خاموشی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ان کے ذہن بہت اچھی طرح‌ برین واش ہو چکے ہیں۔ ورنہ اپنے بھائی کا خون اور اپنی بہن کی عزت تو دنیا کا ارزل ترین شخص بھی معاف نہیں کرتا۔

کیا آپ میں‌ سے کسی کو شبہ ہے کہ ان معصوم لوگوں‌کے قتل کے پیچھے سچ مچ اسلامی نظام نافذ‌کرنے والے مومنین کا ہاتھ ہے اور یہ پاکستان کے کافر عوام کو قتل کررہے ہیں؟

راجہ صاحب آپ ان انتہا پسند قاتلوں کا ساتھ دیجئے۔ میں‌تو پاکستانی بھائیوں کے قتل عام پر بہت ملول و اداس ہوں۔۔۔ آپ توجہ ہٹانے کے لئے امریکہ امریکہ چلاتے رہئیے اس سے حقیقت تبدیل نہیں ہوجائے گی، ہاں اپنے ہی معصوم بھائیوں‌ کے اس قتل عام پر ہنستے رہئیے۔

Last edited by فاروق سرورخان; 26-10-09 at 06:30 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, واقعات, وزیر, لمحوں, نظر, مقابلہ, آپریشن, آج, اللہ, انتباہ, امریکہ, تلاش, جواب, حال, خوش, خلاف, خبر, دل, راستہ, زندگی, شہر, عزیز, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قربانی کی کھالوں کی’سیاست‘ چاچا کمال خبریں 2 04-12-08 08:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger