واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


غیر اللہ سے مدد مانگنا

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 03-03-11, 11:23 PM  
غیر اللہ سے مدد مانگنا
مہتاب مہتاب آف لائن ہے 03-03-11, 11:23 PM
درجہ بندی: (1 votes - 5.00 average)

غیر اﷲ سے مدد مانگنا (وسیلہ)
اﷲ عزوجل کے قادر مطلق ہونے کا کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ،یقینا وہ ہر چاہت پر قادرہے ، اگر چاہے تو تمام کائنات کوبغیرکسی وسیلے کے چلا سکتاہے لیکن یہ اس کی عادت کریمہ ہے کہ اس نے ہر کام کی تکمیل کےلئے کوئی نہ کوئی وسیلہ ضرور بنایاہے مثلا وحی پہنچانے ،بارش برسانے ہوا چلانے،روزی پہنچانے ، ماں کے پیٹ میں بچے کی صورت بنانے ،بدنِ انسان میں تصرف ، دشمنون سے حفاظت ،نامہ اعمال لکھنے،مُردوں سے سوال کرنے ،درود و سلام بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تک لانے ،عذابِ الٰہی دینے صور پھونکنے اور دیگر بے شمار کاموں کےلئے فرشتوں کو مقرر فرمایا
تبلیغ دین فرمانے ، لوگوں کو دولت ایمان سے نوازنے ، اﷲتعالیٰ سے ملانے اوردیگربہت سے پاکیزہ کاموں کےلئے انبیاء علیہم السلام کو معبوث فرمایا۔
دنیا میں ملک چلانے کیلئے ” لیڈر “ ، امراض کی تشخیص کیلئے ” ڈاکٹر اور حکیم“بیماریاں دور کرنے کیلئے ”دوائیاں“حاجات پوری کرنے کیلئے ”مال ودولت“ سردی گرمی سے محفوظ رہنے کیلئے ’’ لباس“ سایہ و فضا کو درست رکھنے کیلئے ”درخت“ زندگی کی بقاءکیلئے ”کھانا ہوا اور پانی“ علم کے حصول کیلئے ”کتابیں اور اساتذہ“ اور ملکی دفاع اور جنگیں لڑنے کیلئے ہتھیاروں کو وسیلہ بنایا ، جب یہ واضع ہو گیا کہ وہ ذاتِ پاک ہر چاہت پر قادر ہونے کے باوجود تقریباً ہر کام کیلئے وسیلہ قائم کرنا ہی پسند فرماتی ہے،تو اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ثابت ہو گیا کہ غیر اﷲ کی طرف رجوع کرنا اﷲ تبارک وتعالیٰ کی مشیت کے عین مطابق ہے اور ان سے مدد حاصل کرنا دراصل اﷲ تعالیٰ ہی سے مددطلب کرنا ہے کیونکہ یہ اسی کی عطا سے اور اسی کی طرف سے اس کام کیلئے مقرر کئے گئے ہیں اﷲ تبارک وتعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے !
فان اﷲ ھومولاہ وجبریل وصالح المومنین ج والملا ئکة بعد ذالک ظہیر (پ 28 التحریم 4)

تو بے شک اﷲ ان کا مدد گار ہے اور جبرئیل اور نیک ایمان والے اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں



ماخوز
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے

Last edited by مہتاب; 13-03-11 at 03:56 PM..

 
مہتاب's Avatar
مہتاب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 7733
8 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
Blue Chips (14-03-11), کنعان (04-03-11), مفتی (29-11-11), آبی ٹوکول (03-03-11), ارشد کمبوہ (03-03-11), اعجازلاثانی (27-02-12), بلال اویسی (28-02-12), حیدر Rehan (04-03-11)
پرانا 14-03-11, 08:56 PM   #256
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 26
کمائي: 719
شکریہ: 20
19 مراسلہ میں 52 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : موجو مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم

محترم بھائی میں نے سوال آپ سے نہیں کیا۔

بہرحال سوال کا حق پہلے اس کا ہے جس کو سمجھانے کےلیے یہ دھاگہ شروع کیا گیا ہے اور فورم کے ہر ممبر کے لیے یہ دھاگہ بنایا گیا ہے۔
جس سے بھی کیا ہے کیا میں آپ سے سوال نہیں کر سکتا ؟
اگر تھریڈ کا مسلہ ہے تو میں نیا تھریڈ کھول دیتا ہوں جس سے آپ سے سوال ہو جائے گا
یا آپ تھریڈ کھول لیں ؟
Blue Chips آف لائن ہے  
پرانا 15-03-11, 10:25 AM   #257
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,981
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالہادی احمد مراسلہ دیکھیں
افغان مجاہدین جب روس جیسی سپر پاور کوشکست سے دوچار کر چکے توعالمِ کفر نے مجاہدین کے مختلف گروہوں کو آپس میں ٹکرا کر اس عظیم الشان گوریلا قوت کو پارہ پارہ کر دیا۔وہ برسوں لڑ لڑ کر مرتے رہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکا نےاس منتشر قوم پرحملہ کر دیااور ان کے انتشار کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کمزوری سے فائدہ اٹھا کران کوخس وخاشاک کی طرح روند ڈالا۔
السلام علیکم بھائی عبدالہادی
آپ کی یہ بات بلکل سو فیصد غلط ھے ۔ دوبارہ سے تاریخ اور موجودہ حقائد کا جائزہ لیجئیے ۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالہادی احمد مراسلہ دیکھیں
آج بھی امت بحرانوں سے دوچار ہے اور ہم یہاں بریلوی وہابی کا جھگڑا نمٹانے میں لگے ہوئے ہیں۔کیا اس سےامت کی قوت میں اضافہ ہو گا؟نہیں،ہرگز نہیں ۔پاکستان کی سرزمین پر امریکا اسی لیے ڈرون حملے کر رہا ہےکہ ہم ایک قوم نہیں رہے۔کوئی پنجابی ہے،کوئی پٹھان ہے تو کوئی سندھی اور کوئی بلوچ۔۔۔کوئی دیوبندی ہے تو کوئی بریلوی۔صاف ظاہر ہےیہ مصنوعی فکری اور نظری جھگڑے اور جعلی مسلکی لڑائیاں ہمارے دشمن کرا رہے ہیں،تا کہ پاکستانی قوم مزید کمزور ہو۔ہمارا سب سے بڑا دشمن تو شیطان ہے۔اس لیے شیطان کے ہتھے چڑھنے والے،ایک دوسرے کواسلام کے نام پر گالیاں دینے والے،امت کے رہے سہے اتحاد کی دھجیاں بکھیرنےوالےاسلام کےنادان دوست ہی ہو سکتے ہیں۔ایسی لڑائیوں سےمسلکی نظریات توتبدیل نہیں ہوں گے،البتہ گھر گھر موجود نفرتیں مزیدشدت ضروراختیار کر لیں گی۔ آئیے ہم ان بھائیوں کو اس مہلک کام سے روکیں۔اس طرح کی عامیانہ گفتگو،فتویٰ بازی اور گالم گلوچ سے منع کریں۔اگر باز نہ آئیں تو ان سے بات چیت بند کر دیں۔۔۔اس وقت تک جب تک کہ وہ اس نفرت انگیزی سے مکمل کنارا کشی اختیار نہ کر لیں۔
اگر آپ کی بات یہاں تک ہی دیکھی جائے تو کافی مناسب بات ھے لیکن آپ اپنے پچھلے مراسلے میں خود ہی ایک نقطہ کی جانب اشارہ کرچکے ہیں
اقتباس:
کسی غلط عقیدے اور مہلک نظریے کے دفاع میں اپنے حریف پرفتح پا جائیں تو دراصل یہ ناکامی ہے اوراس سے ایمان بھی ضائع ہو سکتا ہے۔وَ ذٰلِکَ ھُوَ خُسرَان مُبِین"۔افسوس کسی نے میری بات کا جواب نہیں دیا۔حیرت کی بات ہے کہ نہایت غیر شائستہ تحریریں لکھی جا رہی ہیں مگر ان کی مذمت نہیں کی جاتی
بھائی عبدالہادی اگر آپ غور کریں تو آپ کو اپنی بات کے مطابق ہی ھوتا ھوا نظر آتا ھے کہ اک فریق کوئی بھی غلط بات جو کہ خود اسکے اپنے لئے بھی نقصان دہ ھوتی ھے لیکن وہ اسے ایسے پیش کرتا ھے کہ یہی درست عقیدہ ھے ۔ اور اسی کے رد میں کوئی ایک یا کچھ دوست بات کرتے ہیں ۔

امید ھے آپ سمجھ گئے ھوں گے

والسلام

حسین
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
پرانا 15-03-11, 09:16 PM   #258
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حسین بھائی
آپ کیا کہنا چاہتے ہیں میں بالکل نہیں سمجھ سکا۔شاید اس کی وجہ ہے کہ کتابت کی غلطیوں سے مطلب کچھ کا کچھ ہو گیا ہے۔کیا بات غلط ہے کچھ وضاحت توکریں!!
عبدالہادی احمد آف لائن ہے  
پرانا 01-05-11, 06:06 PM   #259
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 39
کمائي: 1,269
شکریہ: 8
36 مراسلہ میں 140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کے انعام بے حدو حساب ہیں، میرے سوہنے رب نے دوسروں کے در پر سر جھکانے جوگا چھوڑا ہی نہیں۔ جو مانگا اس نے اپنی بے پایاں‌رحمت سے عطا کیا۔ غیراللہ سے مانگنے کے قائلین مجھے بتائیں جو شخص‌ ساری زندگی اللہ کے سوا کسی سے نہ مانگے ا ن کے نزدیک اس پر کیا وبال ہے اور قیامت کے دن اسے کیاخسارا اٹھانا پڑے گا۔
ابوالحسن آف لائن ہے  
7 قاری/قارئین نے ابوالحسن کا شکریہ ادا کیا
skjatala (14-05-11), محمد عاصم (07-05-11), مرزا عامر (01-05-11), معظم (02-05-11), راجہ اکرام (01-05-11), عبداللہ آدم (02-05-11), عبداللہ حیدر (01-05-11)
پرانا 02-05-11, 03:55 PM   #260
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابوالحسن مراسلہ دیکھیں
اللہ کے انعام بے حدو حساب ہیں، میرے سوہنے رب نے دوسروں کے در پر سر جھکانے جوگا چھوڑا ہی نہیں۔ جو مانگا اس نے اپنی بے پایاں‌رحمت سے عطا کیا۔
پیارے بھائی! مراسلہ پڑھنے کے بعد سمجھ بھی لیا جائے تو مشکل پیش نہیں آتی ۔
اللہ پاک سے مانگنے کا کہیں بھی انکار نہیں کیا گیا اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا اتَّقُوا اللہَ وَابْتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الْوَسِیۡلَۃَ وَجَاہِدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِہ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ
(المائدہ 35)

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مہتاب مراسلہ دیکھیں
غیر اﷲ سے مدد مانگنا (وسیلہ)
اﷲ عزوجل کے قادر مطلق ہونے کا کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ،یقینا وہ ہر چاہت پر قادرہے ، اگر چاہے تو تمام کائنات کوبغیرکسی وسیلے کے چلا سکتاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب یہ واضع ہو گیا کہ وہ ذاتِ پاک ہر چاہت پر قادر ہونے کے باوجود تقریباً ہر کام کیلئے وسیلہ قائم کرنا ہی پسند فرماتی ہے،تو اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ثابت ہو گیا کہ غیر اﷲ کی طرف رجوع کرنا اﷲ تبارک وتعالیٰ کی مشیت کے عین مطابق ہے اور ان سے مدد حاصل کرنا دراصل اﷲ تعالیٰ ہی سے مددطلب کرنا ہے کیونکہ یہ اسی کی عطا سے اور اسی کی طرف سے اس کام کیلئے مقرر کئے گئے ہیں
وَمَا نَقَمُوۡۤا اِلَّاۤ اَنْ اَغْنٰہُمُ اللہُ وَرَسُوۡلُہ مِنۡ فَضْلِہ
اور انہیں کیا برا لگا یہی نہ کہ اللّٰہ و رسول نے انہیں اپنے فضل سے غنی کردیا
اس آیت کریمہ میں بتایا گیا کہ اللہ (عزوجل) اور حضور سیّـد عالم (صلی اللہ علیہ وسلم) اپنے فضل سے غنی فرماتے ہیں
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابوالحسن مراسلہ دیکھیں
غیراللہ سے مانگنے کے قائلین مجھے بتائیں جو شخص‌ ساری زندگی اللہ کے سوا کسی سے نہ مانگے ا ن کے نزدیک اس پر کیا وبال ہے اور قیامت کے دن اسے کیاخسارا اٹھانا پڑے گا۔
اللہ تعالٰی یقینا ہر چاہت پر قادر ہے ڈائریکٹ بھی توبہ قبول فرمانے والا ہے مگر شان رسالت (صلی اللہ علیہ وسلم) منکرین کو دکھانے کیلئے اللہ پاک وسیلہ کا حکم فرماتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے
وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا
اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللّٰہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شِفاعت فرمائے تو ضرور اللّٰہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں
(النساء 64)
کیااللہ تعالٰی اپنے آپ نہیں بخش سکتا تھا۔ پھریہ کیوں فرمایا کہ اے نبی! تیرے پاس حاضرہوں اورتو اللہ سے ان کی بخشش چاہے تو یہ دولت ونعمت پائیں گے۔ یہی ہمارا مطلب ہے۔ جو قرآن کی آیت صاف فرمارہی ہے۔

عن معاویہ رضی اللّٰہ عنہ قال سمعت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) یقول من یرد اللّٰہ بہ خیرایفقھہ فی الدین وانما انا قاسم و اللّٰہ یعطی ولن تزال ھذہ الا مة قائمة علی امر اللّٰہ لایضر ھم من خالفھم حتیٰ یا ؟تی امر اللّٰہ۔
(بخاری شریف جلد اول ،مسلم جلد اول)
حل لغات:یرد:ارادہ فرمائے ۔ یفقھہ:سمجھ عطا فرمائے۔قاسم : بانٹنے والا۔ یعطی:دیتا ہے ۔لایضرھم : نقصان نہ دے گا ۔یا ؟تی :آجائے ۔
ترجمہ :”سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلیہ واصحابہ وسلم)کو یہ فرماتے سنا ہے کہ اللہ تعا لٰی جس کے ساتھ بھلا ئی کا ارادہ فرمائے، اس کو دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے اور میں (صلی اللہ علیہ وسلم) صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ(عزوجل) عطا فرماتا ہے اور یہ امت ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر قائم رہے گی ۔ ان کی مخالفت کر نے والا ان کو ضرر نہ دے گا حتیٰ کہ قیامت آجائے ۔ “

اللہ پاک اپنے مقرب بندوں کو عطا فرماتا ہے اور وہ اللہ پاک کی عطاء سے مخلوقِ خدا کی مدد کرتے ہیں ، اولیاء اللہ کو باِذن اللہ مدد گار نہ ماننا اللہ تعالٰی کی ان پر عطاء کا اور بہت سی آیات اور احادیث کا منکر ہونا ہے
جیسے ڈاکٹر میڈیسن دیتا ہے تو شفاء اللہ تعالٰی کے اِذن سے ہی ملتی ہے دوائیاں اور ڈاکٹر صرف وسیلہ ہیں ،وسیلہ کا ذکر بہت دفعہ آیا ہے جیسے البقرہ آیت 89 میں ہے
وَکَانُوۡا مِنۡ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوۡنَ عَلَی الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا
اور اس سے پہلے اسی نبی کے وسیلہ سے کافروں پر فتح مانگتے تھے
اب اگر کوئی ان آیات اور احکامات کی روشنی میں اولیاء اللہ کو حاجت روا باِذن اللہ مان لے تو منکرین "حاجت روا باِذن اللہ" (بلکہ منکرین قرآن وحدیث) والوں کے نزدیک اس پر کیا وبال ہے اور قیامت کے دن اسے کیاخسارا اٹھانا پڑے گا؟

یَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِہ مَنۡ یَّشَآءُ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیۡمِ آل عمران 74
اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے جسے چاہے اور اللّٰہ بڑے فضل والا ہے

Last edited by مہتاب; 03-05-11 at 09:22 AM. وجہ: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمِ گرامی کے ساتھ درود پاک لکھنے سے رہ گیا تھا
مہتاب آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
کنعان (02-05-11), مفتی (20-01-12), آبی ٹوکول (02-05-11), اعجازلاثانی (07-03-12)
پرانا 04-05-11, 09:04 AM   #261
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آیات اور احادیث درست ہیں مگر تعبیر صحیح نہیں۔
جائز اور مشروع وسیلہ کی اقسام بڑی تفصیل سے قرآن و حدیث میں بیان ہوئی ہیں ان کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اس لیے کہ انسان اپنے علم کی کمی کی وجہ سے بعض اوقات شرک کی دلدل میں جا پھنستا ہے۔
 

?

E D H 

 $  :  X

7

$ @ 
1 

.
  





عبدالہادی احمد آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
skjatala (14-05-11), محمد عاصم (07-05-11)
پرانا 04-05-11, 10:13 AM   #262
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالہادی احمد مراسلہ دیکھیں
آیات اور احادیث درست ہیں مگر تعبیر صحیح نہیں۔
جائز اور مشروع وسیلہ کی اقسام بڑی تفصیل سے قرآن و حدیث میں بیان ہوئی ہیں ان کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اس لیے کہ انسان اپنے علم کی کمی کی وجہ سے بعض اوقات شرک کی دلدل میں جا پھنستا ہے۔
 

?

E D H 

 $  :  X

7

$ @ 
1 

.
  





پیارے بھائی! آپ کی بات درست ہے اللہ تبارک وتعالٰی توبہ کیلئے وسیلہ کو مشروع فرمارہا ہے تاکہ منکرین عظمت و شان رسالت سمجھ سکیں ، مگر ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم میں اکثر لوگ قرآن و حدیث کا مطالعہ نہیں کرتے اور دین کے نام نہاد ٹھیکیداروں سے سنی سنائی باتوں کو دین کُل سمجھ کر خود بھی گمراہ ہوجاتے ہیں اور لاعلمی میں شیطان لعین کا آلہ کار بن کر دوسروں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں، اب پیش کردہ آیتِ قرآنی کے منکرین اس آیت مقدسہ کا مفہوم اپنی گھڑی ہوئی توحید کے مطابق بتا دیں ؟

وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا
اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللّٰہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شِفاعت فرمائے تو ضرور اللّٰہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں (النساء 64)

Last edited by مہتاب; 04-05-11 at 10:16 AM.
مہتاب آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
کنعان (04-05-11), مفتی (05-01-12), آبی ٹوکول (04-05-11), اعجازلاثانی (07-03-12)
پرانا 07-05-11, 09:21 AM   #263
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وسیلے کی شرعی اور جائز حدود

قرآن اور حدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ اللہ تبارک وتعالٰی نے توبہ کرنے والے کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے نیک اعمال کو وسیلہ بنائےیااللہ رب العالمین کے پاک ناموں کےتوسل سے دعا مانگہے۔تاہم علماء کے درمیان انبیاءو صلحاء کو وسیلہ بنانے میں اختلاف ہے۔ہم لوگ قرآن و حدیث کاخود مطالعہ نہیں کرتے اورسنی سنائی باتوں کو دین سمجھ کر خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور دوسروں کی گمراہی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
علماء کا ایک گروہ کہتا ہے جب اللہ سے دعا کرنے والا کہتا ہے کہ اے اللہ میں تجھ سے فلاں نبی یاصالح بندے وغیرہم کی عزت اور حرمت اور وجاہت کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں ۔اگرچہ اس دعا کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک ان مقربین کی سچ مچ حرمت اوروجاہت ہو اور اگر یہ دعا صحیح ہے تواللہ اس دعا کو قبول کرتا ہے۔
تاہم علماء کے دوسرے گروہ کی رائے یہ ہے کہ چونکہ دعا شرعي عبادات ميں سےايك عظيم عبادت ہے جس كےساتھ اللہ تعالي كا قرب حاصل كيا جاتا ہے،لہذا عبادت کو اسی طریقے سے کرنا چاہیے جس کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہےیا جس پر آپ نے عمل فرمایا ہے یا کسی صحابی کو عمل کرتے دیکھ کر اس کی تحسین فرمائی یاروکا ٹوکا نہیں۔ بندے كےلیےجائزنہيں كہ وہ اللہ تعالي كي عبادت اس طريقے سےكرے جو نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي زبان یا عمل سے مشروع نہيں۔حديث ميں نبي كريم صلي اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:حضرت عائشہ رضي اللہ تعالي عنہا بيان كرتي ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نےفرمايا،" جس نےبھي ہمارے دين ميں كوئي ايسا كام ايجاد كيا جواس(دین )ميں سے نہيں تو وہ كام مردود ہے"صحيح بخاري حديث نمبر ( 2499 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 3242 ) اور مسلم كي ايك روايت كےالفاظاس طرح ہيں:" جس نےبھي ايسا كوئي عمل كيا جس پرہمارا حكم نہيں تو وہ مردود ہے" صحيح مسلم حديث نمبر ( 3243 )
علماء کا موخر الذکر گروہ کہتا ہے اللہ تعالي كواس كا وسيلہ يا واسطہ دينا جو نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم سےثابت نہيں نہ تو قولي اورفعلي طور پر اور نہ ہي ان صحابہ كرام نےكيا جونيكي اورخير ميں ہم سےزيادہ سبقت لےجانےوالےتھے تو ايسا كام كرنا بدعت اور برائي ہے۔وہ بندہ جو اللہ تعالي سےمحبت كرتا اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي اتباع وپيروي كرتا ہے وہ اس سےاجتناب كرے اورايسےطريقے سےعبادت نہ كرے جو شرعا ثابت نہيں۔
قرآن اور سنت سے یہ ثابت ہے کہ صحابہ کرام نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي زندگي ميں آپ کی دعا کووسيلہ بناتے تھے۔ نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم ان كےلیےاللہ تعالي سےدعا فرمايا كرتے تھے۔ نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم دنیا سے پردہ فرما گئےتوانہوں نے زندہ اور صالح افراد كو دعا كا وسيلہ بنايا،حالانکہ نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا مزار موجود تھا،لیکن کسی نے مزار کا رخ نہیں کیا،نہ ہی کبھی دعا میں آپ کی شان اور مرتبے کووسيلہ بنايا، جو كہ واضح طور پر اس بات كي دليل ہے كہ اگر نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي ذات يا ان كےمقام ومرتبے كا وسيلہ خيرو بھلائي اور مشروع ہوتا تو صحابہ كرام ہم سےسبقت لے جاتے۔
عمربن خطاب رضي اللہ تعالي عنہ نے نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے بعد آپ کےچچا كو دعا كا وسيلہ بناياجيسا كہ صحيح بخاري ميں انس بن مالك رضي اللہ تعالى عنہ بيان كرتےہيں كہ :" جب قحط پڑتا تو عمر بن خطاب رضي اللہ تعالي عنہ عباس بن عبدالمطلب رضي اللہ تعالي عنہ سےدعا كرواتے اور يہ كہتے: اے اللہ ہم تيري طرف اپنےنبي كا وسيلہ بنايا كرتےتھےتو ہميں تو بارش عطا كرتا تھا، اور اب ہم اپنےنبي كےچچا كا وسيلہ بناتےہيں توہميں بارش عطا فرما، وہ كہتےہيں كہ بارش ہوجايا كرتي تھي.صحيح بخاري حديث نمبر ( 954 )۔
دور نبوت میں متعدد صحابہ كرام کی رویات ہیں كہ جب قحط سالي ہوتی اور بارش نہ ہوتي تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے دعا كرنےکی درخواست کی جاتی۔ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كےدعا كرنےسےبارش ہوجاتي تھی۔
مصنف عبدالرزاق ميں ابن عباس رضي اللہ تعالي عنہما كي حديث آئی ہےكہ عمر رضي اللہ رضي اللہ تعالي نےعيدگاہ ميں بارش كي دعا كي اور عباس رضي اللہ تعالي عنہ كو كہنےلگے: اٹھو اور بارش كي دعا كرو، تو عباس رضي اللہ تعالى عنہ كھڑے ہوئے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ايك نيك ،صالح اور بزرگ شخص سےدعا کرانا صحيح اور مشروع ہے۔
اللہ تعالى ہميں آخری سانسوں تك اپنےدين اور شريعت پر ثابت قدم ركھے اور دین میں نئی اختراعات اور بدعات رائج کرنے سے مھفوط رکھے۔۔۔آمين۔

Last edited by عبدالہادی احمد; 07-05-11 at 09:29 AM.
عبدالہادی احمد آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), محمد عاصم (07-05-11), آبی ٹوکول (07-05-11), ارشد کمبوہ (08-05-11), عبداللہ حیدر (08-05-11)
پرانا 07-05-11, 09:30 AM   #264
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مہتاب مراسلہ دیکھیں
پیارے بھائی! آپ کی بات درست ہے اللہ تبارک وتعالٰی توبہ کیلئے وسیلہ کو مشروع فرمارہا ہے تاکہ منکرین عظمت و شان رسالت سمجھ سکیں ، مگر ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم میں اکثر لوگ قرآن و حدیث کا مطالعہ نہیں کرتے اور دین کے نام نہاد ٹھیکیداروں سے سنی سنائی باتوں کو دین کُل سمجھ کر خود بھی گمراہ ہوجاتے ہیں اور لاعلمی میں شیطان لعین کا آلہ کار بن کر دوسروں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں، اب پیش کردہ آیتِ قرآنی کے منکرین اس آیت مقدسہ کا مفہوم اپنی گھڑی ہوئی توحید کے مطابق بتا دیں ؟

وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا
اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللّٰہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شِفاعت فرمائے تو ضرور اللّٰہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں (النساء 64)
من گھڑت اصطلاحات بعد میں دیکھیں گے فی الحال ہمارے پہلے سوال کا جواب دے دیجئے باقی باتیں بعد میں کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ
مہتاب آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
مفتی (20-01-12), اعجازلاثانی (07-03-12)
پرانا 07-05-11, 09:58 AM   #265
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
کمائي: 32,888
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ عزو جل تمام مسلمانوں کو حق سچ والے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کر دے۔ ثمہ آمین۔
skjatala آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (07-05-11), ارشد کمبوہ (08-05-11)
پرانا 07-05-11, 10:38 AM   #266
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سکجاتلا انکل ! ایسا تب ہی ممکن ہے جب قرآن پاک کو ایسے ہی سمجھا جائے جیسے اللہ پاک کی چاہت ہے
مہتاب آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
skjatala (09-05-11), مفتی (20-01-12), ارشد کمبوہ (08-05-11), اعجازلاثانی (07-03-12)
پرانا 08-05-11, 07:51 AM   #267
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مہتاب مراسلہ دیکھیں
اب پیش کردہ آیتِ قرآنی کے منکرین اس آیت مقدسہ کا مفہوم اپنی گھڑی ہوئی توحید کے مطابق بتا دیں ؟

وَ لَوْ اَنَّھُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَھُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِيْمًا
اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللّٰہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شِفاعت فرمائے تو ضرور اللّٰہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں (النساء 64)
مجھے آپ کو توجہ دلانا ہے کہ آپ نے قرآن کی محولہ بالا آیت کا ترجمہ ہی غلط کیا ہے،اس آیت کے ترجمے میں"اے محبوب" کے زاید الفاظ شامل کر کے آپ عملی اور معنوی تحریف کے مرتکب ہوئے ہیں جو ناقابل معافی گناہ ہے۔یہ کام یہود کےعلمائے سو اور رہبان کیا کرتے تھے۔سورئہ بقرہ آیت75 سورۃ النساآیت 46 اور سورۃالمائدہ آیت 13 میں یہود کے اس جرم کا ذکر کر کے ان پر لعنت کی گئی ہے۔امید ہے آپ میری بات کا برا منائے بغیر اپنی غلطی کی اصلاح کر لیں گے۔
درست ترجمہ یہ ہے:
"اگر جب یہ اپنے نفس پر ظلم کر بیٹھے تھے تو آپ کے پاس آ جاتے اور یہ اللہ سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کے لیے معافی کی درخواست کرتے، تویقینا اللہ کو بخشنے والا اور رحم کرنے والا پاتے"
عبدالہادی احمد آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
skjatala (14-05-11), ارشد کمبوہ (08-05-11)
پرانا 08-05-11, 10:40 AM   #268
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,791
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مہتاب بھائی اے محبوب کو بریکٹ لگانا بھول گئے ہیں شاید۔
ارشد کمبوہ آن لائن ہے  
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (08-05-11)
پرانا 08-05-11, 07:31 PM   #269
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ پاک اپنے محبوب علیہ الصلوٰۃ والسلام سے مخاطب ہے تو اس کا ترجمہ منشاء الٰہی کے مطابق باادب ہونا چاہئے ناکہ بے ادبی والا ۔۔۔۔۔
اس آیت کریمہ میں اللہ پاک کی چاہت کیا ہے ؟ اس پر غور فرمائیں! ایسے فضول اور بلا مقصد اعتراضات تو ہم بھی کر سکتے ہیں مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے بات بڑھ جائے گی اور شائد آپ کی طبع پر گراں گزرے ۔
فی الحال تو آیت مقدسہ پر غور فرمائیں! کیا اللہ تعالٰی ڈائریکٹ نہیں بخش سکتا تھا۔ پھریہ کیوں فرمایا کہ اے نبی! تیرے پاس حاضرہوں اورتو اللہ سے ان کی بخشش چاہے تو اللہ توبہ قبول فرمائے ۔
یہی ہمارا مطلب ہے۔ جو قرآن کی آیت صاف فرمارہی ہے۔ اس سے اگلی آیت بھی ملاحظہ فرمالیں

فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوۡکَ فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡا فِیۡۤ اَنفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیۡتَ وَیُسَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا
تو اے محبوب تمہارے رب کی قسم وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تک اپنے آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنائیں پھر جو کچھ تم حکم فرمادو اپنے دلوں میں اس سے رکاوٹ نہ پائیں اور جی سے مان لیں
مہتاب آف لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
مفتی (20-01-12), اعجازلاثانی (07-03-12), حیدر Rehan (15-05-11)
پرانا 14-05-11, 07:45 PM   #270
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 657
کمائي: 18,048
شکریہ: 1,422
601 مراسلہ میں 1,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بلال اویسی آف لائن ہے  
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, کوئی, پسند, وسلم, قائم, قرآن, چاہت, نبوی, ملک, ملکی, ماں, مطابق, ایمان, اللہ, السلام, انسان, بے, بچے, ثابت, رکھنے, زندگی, سوال, علم, عادت, عزوجل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غیرمحرم کو سلام کرنے کا حکم ! شریف متفرقات 0 06-04-10 10:04 AM
زمبابوے پر اجلاس موگابے کے بغیر محمدعدنان خبریں 0 12-04-08 01:51 AM
نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کی ،اسٹیفن فلیمنگنیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقی عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 11:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger