واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


ھذا صراط علی مستقیم

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-07-11, 06:27 PM  
ھذا صراط علی مستقیم
حیدر Rehan حیدر Rehan آن لائن ہے 25-07-11, 06:27 PM

اگر میں کبھی آل محمد علیہ سلام کی تعریف میں کچھ نیا کہہ دوں تو فورا پکڑ ہوجاتی ہے. یعنی ایک جملہ جو بہت عام ہے اور اس کے کہنے اور سننے میں شائد ہی کوئی کبھی پکڑا گیا ہو اس پر بھی میں پکڑا گیا . آپ نے یقینا سنا ہوگا کہ رسول اللہ ص کا راستہ سیدھا ہے.
آصحاب نبی رض کا راستہ سیدھا ہے ..اور اگر کبھی مولائی سے پوچھا ہوگا تو وہ فورا بولا ہوگا کہ ’’علی حق‘‘ ،اگر کسی اہل تشیع سے پوچھا ہوگا تو یہ سنا ہوگا کہ ’’علی کا راستہ ہی سیدھا راستہ ہے‘‘، اگر پوچھنے والا مخالف ہوگا تو وہ بھی فورا کہے گا:- کہ بیٹا/ میرے بھائی صرف علی ہی کیا سارے آصحاب اکرم رض کا راستہ سیدھا ہے.
یعنی کوئی مضائقہ نہی تھا اس جملہ میں کہ اگر میں یہ کہتا کہ آصحاب نبی رض کا راستہ سیدھا ہے مگر چونکہ علی کا راستہ سیدھا کہا تھا اس لیے کچھ حضرات برا مان گئے .جس سے مجھے یہ تو اندازہ ہوگیا کہ وہ محبت اہلبیت ع میں زبانی جمع خرچ کرے ہیں کیونکہ اگر مولا علی کو نفس رسول ص اور ان کا بھائی نہ بھی مانتا ہوتا اور صرف اور صرف آصحاب نبی رض میں ہی شمار کیا ہوتا اور مانتا تو یہ نہ کہتا جو کہا .....بس پھر کچھ لوگ بنا سوچے سمجھے غلو غلو چلانے لگے. تو سوچا کہ کچھ لکھ ہی دوں تاکہ لوگوں کو کم از کم کچھ سوالوں کا تو جواب مل جائیں.

اہدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ 1:6 ہمیں سیدھا راستہ دکھا
سورہ الحمد کی اس آیت میں اللہ نے مومنین سے حالت نماز میں بھی اس طرح دعا کروائی ہے یعنی اللہ کے سامنے اظہار تسلیم، اس کی ذات کی عبودیت ، اس سے طلب مدد کے مرحلے تک پہنچ جانے کے بعد اللہ کا بندے سے پہلا تقاضا یہ ہے کہ وہ سیدھی راہ کی دعا کرئے جن پر انعام بھی ہوا ہو۔

ایک راز . .. . .
بس جو لوگ الحمد شریف پڑھنے کے بعد ’’آمین‘‘ کہتے ہیں وہ درآصل صراط مستقیم کے لیے یہ دعا کرتے ہیں کہ ہمیں دکھا دے یعنی ابھی تک دکھی نہی ہے. اور جو لوگ ’’الحمدللہ رب العاالمین‘‘ کہتے ہیں یعنی اللہ کا شکر وہ لوگ کرتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں وہ صراط مستقیم نہ صرف دیکھائی ہے بلکہ اس پر لے بھی آیا ہے.

رسول خدا ص نے فرمایا: علی حق کےساتھ ہیں اور حق علی کے ساتھ ہے اور یہ بھی کہ قران اور اہلبیت ع حوض کوثر تک ساتھ ساتھ پہچ جائیں گئے. اور یہ بھی کہ میرے ص اہلبیت کی مثال کشتی نوح کی مثال ہے....وغیرہ وغیر
مولا علی ع نے فرمایا : امام ضلالت کی تاریکیوں میں درخشاں چراغ ہے۔اور اللہ تک پہنچنے کا راستہ اور سیراب کرنے والا پانی اور موجزن سمندر ہے۔ وہی روشن چاند اور علوم معارف سے بھرا ہوا تالاب ہے۔ وہی صراط الہٰی ہے.
امام زین العابدین ع نے فرمایا لوگو :خدا نے ہم(آل اہلبیت ع) کوپانچ فضیلت بخشی ہیں :
۱ ۔ خدا کی قسم ہمارے ہی گھرمیں فرشتوں کی آمدورفت رہی اورہم ہی معدن نبوت ورسالت ص ہیں۔
۲ ۔ ہماری شان میں قرآن کی آیتیں نازل کیں، اورہم نے لوگوں کی ہدایت کی۔
۳ ۔ شجاعت ہمارے ہی گھرکی کنیزہے ،ہم کبھی کسی کی قوت وطاقت سے نہیں ڈرے اورفصاحت ہماراہی حصہ ہے، جب فصحاء فخرومباہات کریں۔
۴ ۔ ہم ہی صراط مستقیم اورہدایت کامرکزہیں اوراس کے لیے علم کاسرچشمہ ہیں جوعلم حاصل کرناچاہے اوردنیاکے مومنین کے دلوں میں ہماری محبت ہے۔
۵ ۔ ہمارے ہی مرتبے آسمانوں اورزمینوں میں بلندہیں ،اگرہم نہ ہوتے توخدادنیاکوپیداہی نہ کرتا،ہرفخرہمارے فخرکے سامنے پست ہے، ہمارے دوست (روزقیامت ) سیروسیراب ہوں گے اورہمارے دشمن روزقیامت بدبختی میں ہوں گے۔


انبیا ع اور رسول اکرم ص کے ساتھ ساتھ یہ قران بھی سیدھا راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے.
وَإِنَّكَ لَتَدْعُوہمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
اور بیشک آپ تو (انہی کے بھلے کے لئے) انہیں سیدھی راہ (الی صراط مستقیم) کی طرف بلاتے ہیں 23:73

إِنَّ ہـذَا الْقُرْآنَ يَہدِي لِلَّتِي ہيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَہمْ أَجْرًا كَبِيرًا 17:09
بیشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے اور خوشی سناتا ہے ایمان والوں کو جو اچھے کام کریں کہ ان کے لیے بڑا ثواب ہے۔
ایک نبی ص کے عہدے پر رہتے ہوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ کی طرف سے یہ حکم ہے کہ لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف ھدایت دیں .بس کتنی ہی آیات و آحادیث نے مولا علی ع کی طرف رہنمائی کروائی کیا غدیر میں یہ کہنا کم ہے کہ جس جس کا میں ص مولا ہوں اس اس کا علی ع مولا ہیں
.
حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم صراط مستقیم پر ہیں : (عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ)اس سے پہلے کہ ہم یہ دیکھیں کہ صراط مستقیم کون ہے یا کہاں ہے پہلے ہم یہ دیکھتے کی کوشش کرتے ہیں کہ کہ رسول خدا ص کہاں ہیں کیا ایک نبی ص ہونے کی حیثیت سے وہ صراط مستقیم کے اوپر ہیں یا خود صراط مستقیم ہیں اور یہ بھی کہ انبیا علیہ سلام کی زمہ داری تھی کہ لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف لے جائیں یا کچھ اور ....بس پھر ہمیں صراط مستقیم کی اہمت کا اندازہوگا .
سورہ یاسین میں اللہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمارہا ہے کہ
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیشک آپ ضرور رسولوں میں سے ہیں

عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ۔۔۔۔۔۔۔سیدھی راہ پر/سیدھے راستے پر ہو//On a right way.
Upon a straight path
.

قران پاک میں ایک اور جگہ اللہ کا فرمان ہے کہ
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ إِنَّكَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
پس آپ اس (قرآن) کو مضبوطی سے تھامے رکھیئے جو آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے، بیشک آپ(عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ) سیدھی راہ پر ہیں.

اللہ بھی صراط مستقیم پر ہے. ( اللہ کا یہ کہنا مثال ہے رسول اللہ ص کی وجہ سے)
إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّہ رَبِّي وَرَبِّكُم مَّا مِن دَآبَّہ إِلاَّ ہوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِہا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ 11:56
میں اللہ پر جو میرا اور تمہارا (سب کا) پروردگار ہے، بھروسہ رکھتا ہوں (زمین پر) جو چلنے پھرنے والا ہے وہ اس کو چوٹی سے پکڑے ہوئے ہے۔ بےشک میرا پروردگار (عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ) سیدھے رستے پر ہے

صِرَاطِ اللَّہ الَّذِي لَہ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ أَلَا إِلَى اللَّہ تَصِيرُ الْأُمُورُ 42:53
اللہ کی راہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں، سنتے ہو سب کام اللہ ہی کی طرف پھیرتے ہیں

یہ ترجمہ اس وجہ سے صحیح ہے کہ اللہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صراط مستقیم پر ہونے کو خود کے لیے صراط پر ہونے کا لفظ استعمال کیا ورنہ اللہ کسی راستے پر نہی چلتا ۔ بس جس طرح اللہ کے ہاتھ نہی ہیں مگر رسول خدا ص کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ قرار دیا اور فرمایا .کہ اے رسول ص یہ تمھارا ہاتھ نہی بلکہ میرا ہاتھ ہے بلکل اسی طرح یہاں بھی مثال دی گئی ہے۔
اہلسنت ولجاعت اس آیت سے بھی یہی مراد لیتے ہیں کہ اللہ صراط مستقیم پر ہے مگر زرا دوسرے طریقے سے۔

مومنین بھی صراط مستقیم پر ہیں.(عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ)
وَالَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا صُمٌّ وَبُكْمٌ فِي الظُّلُمَاتِ مَن يَشَإِ اللّہ يُضْلِلْہ وَمَن يَشَأْ يَجْعَلْہ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ 6:39
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں، تاریکیوں میں (بھٹک رہے) ہیں۔ اﷲ جسے چاہتا ہے اسے (انکارِ حق اور ضد کے باعث) گمراہ کردیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے اسے (قبولِ حق کے باعث) سیدھی راہ (عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ) پر لگا دیتا ہے/ پر چلاتا ہے

وَضَرَبَ اللّہ مَثَلاً رَّجُلَيْنِ أَحَدُہمَا أَبْكَمُ لاَ يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَهُوَ كَلٌّ عَلَى مَوْلاَهُ أَيْنَمَا يُوَجِّههُّ لاَ يَأْتِ بِخَيْرٍ ہيَسْتَوِي ہو وَمَن يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَہوَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
اور بتائی اللہ نے ایک دوسری مثال دو مرد ہیں ایک گونگا کچھ کام نہیں کر سکتا اور وہ بھاری ہے اپنے صاحب (مالک) پر جس طرف اسکو بھیجے نہ کر کے لائے کچھ بھلائی کہیں برابر ہے وہ اور ایک وہ شخص جو حکم کرتا ہے انصاف سے اور ہے (عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ) سیدھی راہ پر 16؛76

مومنین کو گمراہ کرنے اور انھیں روکنے کے لیے شیطان بھی صراط مستقیم پر بیٹھ گیا ہے اور کہتا ہے کہ میں صراط مستقیم پر چند لوگوں کے سوا ہر ایک کو بہکاونگا .
قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَہمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ 7:16
اس (ابلیس) نے کہا: پس اس وجہ سے کہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے (مجھے قَسم ہے کہ) میں (بھی) ان (افرادِ بنی آدم کو گمراہ کرنے) کے لئے تیری سیدھی راہ (صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ ) پر ضرور بیٹھوں گا (تآنکہ انہیں راہِ حق سے ہٹا دوں)

ایک سوال : جس راستے پر اللہ تعالی خود ہے اور رسول خدا ص ہیں مومنین ہیں اور شیطان خود بھی بیٹھ گیا ہے یہ کہہ کر کہ میں کسی کو اگے بڑھنے نہی دونگا جو راستہ اللہ اور رسول اللہ ص اور مومنین کے نیچے ہے. وہ راستہ اللہ کے اوپر کس طرح ہوسکتا ہے.??

قَالَ ہذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ 15:41
اللہ نے ارشاد فرمایا: یہ راستہ مجھ پر سیدھا ہے

جس صراط/ راستہ پر چلا جاتا ہے وہ راستہ خدا سے اوپر کیسے ہوسکتا ہے بس چلنے والہ اللہ سے اوپر نہی چل سکتااور یہ بھی باطل اور غلط ہے. پس سیدھی راہ وہی ہے جس پر رسول خدا ص ہیں اور مومنین ہیں اور خدا سے اوپر کوئی شے نہی ہے ھو فوق کل شئی .. وہ ہر شے سے اوپر ہے بس خدا سے اورپر تلفظ اعراب لگا کر علی سے عَلَيَّ سے ثابت کی گئی ہے وہ غلط ہے باطل ہے کیونکہ خدا سے اورپر کوئی شئے نہی ہے بس یہ دشمنی و بغض مولا علی میں ہی تسلیم کیا گیا ہے کہ اسم مقدس علی کو اعراب غلط دے کر عَلَيَّ بنایاگیا ہے جس سے خدا کی نافرمانی ثابت ہوتی ہے.

اگر اس کی تاویل یہ کی جائے کہ عَلَيَّ سے مراد اللہ کی طرف سیدھی راہ ہے تو اس کے لیے اول تو اس آیت کو متشابہات میں سے ثابت کیا جائے اور پھر جو اس کی تاویل کی جائے وہ رسول اکرم ص سے بیان کی جائے کیونکہ وہی راسخون فی العلم ہیں اور یہ بھی کہ خدا نے اپنی متشابہات آیات کی تاویل انہی کو سمجھائی ہے نہ کہ علمائے اسلام کو

دوسرے اگر ’’علی‘‘ سے مراد میری طرف ہوتا تو اس کی جگہ ’’الی‘‘ استعمال کیا جانا چاہیے تھا جسکا ترجمہ میری طرف ہوسکتا ہے.
یعنی ’’کی طرف‘‘ اور ’’ پر / اوپر‘‘ کے لیے قرآن پاک میں ایک دو جگہ نہی بلکہ بہت ہی زیادہ جگہ إِلَى اور عَلَى استعمال کیا گیا ہے.
پھر غور کریں...
یعنی تقریبا 16 جگہ قرآن پاک میں............ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
اور 5 بار استعمال کیا گیا ہے.................... عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
اور صرف ایک جگہ آیا ہے .......................صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ

بس خدا تک پہچنے کہ لیے صراط مستقیم پر چلانا ہوگا جس کے دوسرے سرے پر خدا ہوگا جس راستے پر انسان اور شیطان چلیں اور بیٹھ جائیں وہ راہ خدا سے اوپر کسی طور پر نہی سمجھی جاسکتی اور جو راستہ اللہ کے اوپر سے گزر جائے وہ تو کسی کے بھی سر کے اوپر سے گزر جائے گئی کہ بات سمجھ نہی آئی .

بس صراط مستقیم کہہ کر قران میں اللہ نے مولا علی کے لیے نص فرمائی ہے اور ان نصوص کو اعراب کی مدد سے شک پیدا کرنا یا انکار کرنا اور شبہ پیدا کرنا نفاق کی علامت ہے بس جس کہ ساتھ کوئی نیکی فائدہ نہ دے گئ. صوائق محرقہ اور وینابیع مودت میں لکھا ہے کہ بس علی کی دوستی ہی وہ نیکی ہے جو لے کر ائے گا وہ کامیاب ہوگا. فرمان رسول ص ہے کہ اگر لوگ علی ع کی محبت پر ایک ہو جاتے تو اللہ جہنم خلق نہ کرتا..صوائق محرقہ اور وینابیع مودت اور مشکواہ شریف

پس علی کا راستہ ہی سیدھا راستہ ہے جو کہ سورہ الحمد سے بھی ثابت ہے ہمیں ان لوگوں کی راہ پر چلا جن پر تو نے انعام کیا ہے بس درود وہ خاص انعام ہے جو کسی پر نہی ہوا صرف اور صرف حضرت محمد ص اور ان کی آل پاک پر ہوا . اس کے علاوہ بھی بہت کچھ انعام ہوا ہے مگر اس پر پھر کہیں بات کریں گئے.

لفظ ھذا ثابت کرتا ہے کہ اس وقت نورانی اجسام میں یہ پنجتن موجود تھے .اور جو لوگوں کو صراط مستقیم سے بٹھکائے درآصل وہ شیطان کا کام کرتا ہے .. بس مولا علی ع کے قدم کے نشان سے ہی صراط مستقیم بنا ہے

عالعین سے مراد بھی یہی مقدس نورانی اجسام ہیں جن پر اللہ کی طرف سے آدم ع کو سجدہ کا حکم نہ تھا العالین پر بعد میں پھر کبھی بات کریں گئے

پس لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ اللہ کی توہین کرتے ہیں صرف اس لیے کہ مولا علی ع کو اللہ نے صراط مستقیم کہا ہے تو اس بات کا انکار کرنے کے لیے آیت کے ترجمہ میں صراط مستقیم کو اللہ کے اوپر قرار دیتے ہیں جو کہ باطل عقیدہ ہے جبکہ آیات ظاہر کرتی ہیں کہ اللہ اور رسول اکرم ص ، مومنین صراط مستقیم پر ہیں اور شیطان بھی راہ سے بھٹکانے کے لیے صراط مستقیم پر بیٹھ گیا ہے. بس اس بات سے لوگوں کی نیتوں کا بھی پتا چلتا ہے کہ لوگ کہتے یہی ہیں کہ محمد ص و آل محمد ع ہی کا راستہ سیدھا ہے مگر دل سے نہی مانتے.

اگر بغیر اعراب کے پڑھا جائےتو بات صاف ظاہر ہے . . .
قَالَ ہذَا صِرَاطٌ علی مُسْتَقِيمٌ .15:41
(اللہ نے فرمایا) یہ علی کا راستہ سیدھا ہے.


یہ بھی یاد رکھیں کہ صراط مستقیم صرف ایک ہی راستہ ہے کیونکہ دو نقطوں کے درمیان خط مستقیم صرف ایک ہی ہوسکتا ہے جو نزدیک ترین راستے کو تشکیل دیتا ہے۔

بس یہی صراط وسیلہ بھی ہے جس کے ڈھنڈنے کے لیے اللہ نے حکم دیا ہے. کہ اللہ تک پہچنے کا وسیلہ تلاش کرو. . ..

اللہ نے حرف مقطعات کو جو قرآن پاک میں مختلف سورتوں کا شروع میں نازل کیے ہیں اگر سب کو جمع کیا جائے اور تمام مکررات کو الگ کردیا جائے تو چودہ حرف مفردات برآمد ہونگے .جو سورتوں کے قبل حروف مقطعات نازل ہوئے ہیں وہ یہ ہیں.

الم 6 ، سورتوں کے ساتھ الرا5، المص 1، المرا 1، کھیعص 1،طہ 1، طسم 2، طس 1، یس 1، ص 1،
حم 7،سورتوں کے ساتھ ق 1، ن 1، اور حمعسق 1، ایک سورت کے ساتھ ، کل اسی حروف ہوئے.

جن میں13 الف ،13 ل ، 18م، 3ص اور 6ر اور 1ک اور 2ہ اور 2ی اور 2ع اور 4ط ، 5س، 8ح اور 2ق اور 1ن ہے .

مکررات کو ایک طرف کریں . . .
ا ل م ص ر ک ہ ی ع ط س ح ق ن ....یہ حرف چودہ 14 بنے گئے (رسول خدا ص اور جناب فاطمہ س کے ساتھ 12 امام) .
جب ان کو لکھ کر ایک جملہ بنائیں تو فقط ایک ہی جملہ بنتا ہے.
صراط علی حق نمسکہ. بس علی ہی سیدھا راستہ ہیں جسے ہم نے اختیار کیا ہے.


امام صادق (ع) کا ارشاد اھدنا الصراط المستقیم کی تفسیر میں یوں ہے :
الطریق و معرفہ الامام ۔.......... اس سے مراد امام کا راستہ اور اس کی معرفت ہے.
مختلف اور جگہوں پر ارشاد فرمایا ہے کہ :
واللہ نحن صراط المستقیم۔...... بخدا ہم صراط مستقیم ہیں . ایک جگہ فرماتے ہیں صراط مستقیم امیرالمومنین علی(ع) ہیں.
یہ قرآن اس راستہ کی ہدایت کرتا ہے جو بالکل سیدھا ہے۔ اس سے مراد امام معصوم ہے.
اصول کافی، ج۱، ص ۲۱۶۔
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک

Last edited by حیدر Rehan; 01-08-11 at 12:41 PM..

 
حیدر Rehan's Avatar
حیدر Rehan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1298
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
پیارا (26-07-11), شمشاد احمد (27-07-11)
پرانا 27-07-11, 05:37 PM   #31
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,339
کمائي: 52,075
شکریہ: 4,381
1,826 مراسلہ میں 6,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default گذشتہ سے پیوستہ

اسلام علیکم معزز قارئین کرام صراط مستقیم کی تفسیر کہ حوالہ سے شیعی تلبیسات کے تحقیقی اور تنقیدی جائزہ کی صورت میں یہ آخری مراسلہ حاضر خدمت ہے
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (27-07-11), حیدر (28-07-11), شھزادباجوہ (14-08-11)
پرانا 27-07-11, 07:08 PM   #32
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,339
کمائي: 52,075
شکریہ: 4,381
1,826 مراسلہ میں 6,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شیعہ مفسرین کے حوالہ سے صراط مستقیم کا اصل مفھوم

گذشتہ سے پیوستہ

اسلام علیکم معزز قارئین کرام صراط مستقیم کی تفسیر کہ حوالہ سے شیعی تلبیسات کے تحقیقی اور تنقیدی جائزہ کی صورت میں یہ آخری مراسلہ حاضر خدمت ہے اس میں ہم شیعہ کتب سے صراط مستقیم کی اصل تفسیر نقل کریں گے اور واضح کریں گے ہر شیعہ مفسر نے صراط مستقیم سے مراد اول اللہ اور اسکے رسولوں کا راستہ اور دین حق ہی لیا ہے اگرچہ بعض شیعہ مفسرین ائمہ اہل بیت کو بھی صراط مستقیم قرار دینے کی کوشش کی ہے مگر اس ضمن میں فقط اقوالات نقل کرنے پر ہی اکتفاء کیا ہے کسی نے بھی دلائل سے ثابت نہیں کیا کہ قرآن میں صراط مستقیم سے مراد خصوصیت کے ساتھ حضرت علی اور ائمہ اہل بیت ہیں ۔

جبکہ ہمارے ممدوح جناب حیدر ریحان صاحب کا یہ دعوٰی ہے اور بڑے دڑلے سے یہ دعوٰی ہے کہ قرآن میں تخصیص کہ ساتھ حضرت علی کو صراط مستقیم قرار دیا گیا ہے ۔

قارئین کرام اگر آپ کو قرآن اور علوم قرآن سے ہلکا سا بھی شغف رہا ہو تو آپ پر یہ بات روز روشن کی عیاں ہوگی کہ اصول تفسیر میں جب کسی آیت کی تفسیر میں متعدد اقوالات آجائیں تو ان میں سے کسی ایک قول کو تخصیص کہ ساتھ مراد لینے پر وجوہ ترجیح بیان کرنا پڑتی ہیں نیز اگر کسی آیت کی تفسیر میں متعدد اقوالات ہوں تو آیت کا مدعا اپنی دلالت کہ اعتبار سے محتمل ہوجاتا ہے یعنی اس میں کئی احتمالات آجاتے ہیں اور جب کئی احتمالات آجائیں تو پھر آیت تخصیص کہ ساتھ اپنی معنٰی پر دلالت نہیں کرتی یعنی ہھر اُس آیت سے آپ اپنا مدعا بطور دلالت النص قطعی کہ ثابت نہیں کرپاتے۔
زیر بحث آیت میں اگر فقط شیعہ مفسرین کہ حوالہ سے ہی غور کیا جائے تو انھوں نے صراط مستقیم کہ کئی مراجع بیان کیئے ہیں اور قریبا ہر مفسر نے جو اولین مراجع بیان کیئے ہیں وہ اللہ اور قرآن اور اسکے رُسل ہیں لہذا خود شیعہ مفسرین کہ گھر سے آیت پاک سے صراط مستقیم کی دلالت حضرت علی کہ حق میں قطعی نہ رہی اور ایسے میں جب شیعہ مفسرین صراط مستقیم سے مراد اللہ اور اسکے انبیاء اور قرآن پاک لیتے ہوں اور انہی اقوالات کو اول تفسیری نکات کہ حوالہ سے پیش بھی کرتے ہوں اور پھر ان پر دلائل بھی دیتے ہوں تو ایسے میں کسی غالی شیعہ کا تخصیص کہ ساتھ فقط حضرت علی کو ہی صراط مستقیم قرار دینا دین میں ظلم اور زیادتی نہیں تو اور کیا ہے نیز اسکو ہم جہالت نہ کہیں تو کیا کہیں ؟؟؟؟


زیل میں ہم مشھور شیعہ مفسر صاحب تفسیر نمونہ کےحوالہ سے صراط مستقیم کی وضاحت میں انکے متعدد اقوالات اور پھر اپنا محاکمہ بیان کریں گے ۔ ۔ ۔

نام کتاب: تفسیر نمونه( جلداول)
مصنف: آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی


صاحب تفسیر نمونہ صراط مستقیم کیا ہے کہ عنوان قائم کرکے اسکی تفسیر وضاحت میں جو پہلا قول کرتے ہیں وہ درج زیل ہے ۔۔

اقتباس:
صراط مستقیم کیا ہے ؟
آیات قرآن مجید کے مطالعے سے معلوم ہوتاہے کہ صراط مستقیم آئین خدا پرستی، دین حق اور احکام خدا وندی کی پابندی کا نام ہے۔ :


یہ تو دعوٰی تھا اب اس پر شیعہ مفسر دلائل رقم کرتا ہے اور دلائل کہ ضمن میں قرآن پاک کی متعدد سورتوں کی متعدد آیات سےا ستدلال کرتا ہے

جیسے سورہ انعام کی آیت ۱۶۱ میں ہے :
سورہ یسن آیت ۶۰، ۶۱ میں ہے :
سورہ آل عمراں آیت ۱۰۱ :
اوپر والی تینوں آیات کا ترجمہ نقل کرنے کے بعد شیعہ مفسر ان سے استدلال کرتے ہوئے اپنے الفاظ میں اپنے تفسیری نوٹس بھی لکھتا ہے جو کہ ہم یہاں طوالت کی وجہ سے نقل نہیں کیے احباب اوپر دیے گئے لنک پر جاکر خود پڑھ سکتے ہیں پھر آگے جاکر شیعہ مفسر اپنے مندرجہ بالا دعوٰی کی وضاحت کرتے ہوئے رقمطراز ہے کہ ۔۔۔

اقتباس:
اس نکتہ کی طرف بھی نظر ضروری ہے کہ صراط مستقیم صرف ایک ہی راستہ ہے کیونکہ دو نقطوں کے درمیان خط مستقیم صرف ایک ہی ہوسکتا ہے جو نزدیک ترین راستے کو تشکیل دیتا ہے۔
لہذا اگر قرآن کہتا ہے کہ صراط مستقیم در اصل اعتقادی و عملی پہلوؤں سے دین و آئین الہی ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ دین ہی نزدیک ترین راستہ ہے خدا سے ربط پیدا کرنے کا اور یہی وجہ ہے کہ دین حقیقی و واقعی ہے بھی فقط ایک۔
ان الدین عنداللہ الاسلام۔ دین خدا کے نزدیک اسلام (ہی) ہے۔ (آل عمران ، ، ۱۹)۔
نوٹ : قارئین کرام آپ نے دیکھا دو نقطوں کہ درمیان جو ایک ہی راستہ بطور صراط مستقیم کے شیعہ مفسر نے مراد لیا اسے وہ دین کہتا ہے نہ حضرت علی جبکہ ہمارے ممدوح شیعہ مفسر کے اسی قول کو اس کے اصل موقع محل سے الگ کرکے چراتے ہوئے اسے بطور حضرت علی مراد لینے کے معنٰی میں نقل کیا تھا کتنی بڑی تحریف ہے یہ خود اپنے ہی گھر ڈاکا زنی اور نقب زنی کہ مترادف ہے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

پھر آگے چل کر شیعہ مفسر ائمہ اہل بیت اور حضرت علی کو بھی صراط مستقیم کا محمل قرار دیتا ہے مگر ان معنوں میں نہیں کہ جن معنٰی میں ہمارے ممدوح نے بیان کیا تھا بلکہ ائمہ اہل بیت کو مراد لینے والے اقوال کو نقل کرنے سے پہلے ان کی توضیح کرتا ہے اور پھر اقوال نقل کرتا ہے ۔۔ملاحظہ ہو شیعہ مفسر کی وضاحت۔۔

اقتباس:
بعض نے اس کے معنی اسلام کئے ہیں بعض نے قرآن، کچھ مفسرین نے اس سے رسول و آئمہ برحق مراد لئے ہیں اور کچھ نے اللہ کا آئین کہ جس کے علاوہ خدا کو کوئی چیز قبول نہیں۔ ان تمام معانی کی برگشت اسی دین و آئین الہی کی طرف ہے تمام تر اعتقادی و عملی پہلوؤں کے ساتھ۔
جو روایات مصادر اسلامی میں اس سلسلے میں وارد ہوئی ہں ان میں سے ہر ایک اس مسئلے کے ایک زاویے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ سب کی بازگشت ایک ہی اصل کی طرف ہے۔ رسول اکرم(ص) نے ارشاد فرمایا :
الصراط المستقیم صراط الانبیاء وھم الذین انعم اللہ علیھم
یعنی شیعہ مفسر لکھتا ہے اختلاف اقوالات اول تو سب کا مرجع مکمل دین کے حوالہ سے ایک ہی ہے اور وہ ہے دین اسلام لہذا لکھتا ہے کہ :ان میں سے ہر ایک اس مسئلے کے ایک زاویے کی طرف اشارہ کرتی ہے نیز سب کی بازگشت ایک ہی اصل کی طرف لوٹتی ہے اور وہ اصل ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپکا یہ ارشاد مبارک کہ الصراط المستقیم صراط الانبیاء وھم الذین انعم اللہ علیھم

اب ذیل میں دوسرے شیعہ مفسر کہ حوالہ سے اسی آیت کی تفسیری نکات نقل کرتے ہیں :

نام کتاب: تفسير راہنما (جلداول)
مصنف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني


آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی صاحب نے اھدنا الصراط المستقیم کی تفسیر میں اول صوفیانہ طریق اپناتے ہوئے اھدنا الصراط المستقیم کو طریق دعا اور آداب دعا میں سے بیان کیا ہے اور پھر آگے چل کر اپنے تفسیری نکات کو اھدنا الصراط المستقیم کہ حوالہ سے توحیدی نکات کی صورت میں بیان کیا ہے چناچہ تفسیری نکتہ نمبر 7 کی نسبت سے لکھتے ہیں کہ :

اقتباس:
يكتا پرستى اور فقط خدا سے مدد طلب كرنا '' صراط مستقيم '' ہے پھر اس پر دلیل " الصراط " کہ "الف لام " کو نحوی اعتبار سے " الف لام عہدی " قرار دیکر کر لاتے ہیں اور اسکا سرا پچھلی آیات سے جوڑتے ہوئے فقط خدا سے مدد طلب کرنے کے معنٰی میں کرتے ہیں ۔پھر اسی آیت میں مزید توحیدی نکات کو بیان کرنے کہ بعد آخر میں متعدد اقوال بیان کرتے ہیں جو کہ درج زیل ہیں ۔

اقتباس:
امام رضا (ع) سے روايت ہے :''اہدنا الصراط المستقيم استرشاد لدينہ واعتصام بحبلہ و استزادة فى المعرفة لربہ عزوجل ... (1)

''اہدنا الصراط مستقيم'' اللہ كے دين كى طرف ہدايت، اسكى رسى كو مضبوطى سے تھامنے اور اللہ جل جلالہ كى معرفت ميں اضافے كى دعا ہے_

13_ امام صادق (ع) سے روايت ہے كہ آپ (ع) نے فرمايا: ''الصراط المستقيم'' صراط الانبياء و ہم الذين انعم اللہ عليہم (2)

'' صراط مستقيم '' سے مراد انبياء (ع) كا راستہ ہے يہى وہ ہستياں ہيں جن پر اللہ تعالى نے اپنى نعمتيں نازل فرمائيں_

14_ عن رسول اللہ (ص) انہ قال ( فى قول اللہ عزوجل)_
اہدنا الصراط المستقيم دين اللہ الذى نزل بہ جبرئيل (ع) على محمد (ص) ... (3)
رسول اللہ (ص) سے روايت ہے كہ آپ (ص) نے اہدنا الصراط المستقيم كے بارے ميں فرمايا اس سے مراد اللہ كا دين ہے جو جبرائيل (ع) كے ذريعے محمد (ص) پر نازل ہوا _

15_ عن رسول اللہ(ص) وعن على (ع) فى معنى ''الصراط المستقيم '' انہ كتاب اللہ (1)
پيامبر اسلام (ص) اور حضرت على (ع) سے روايت ہے كہ صراط مستقيم سے مراد اللہ كى كتاب ہے_
16_ امام صادق (ع) سے روايت ہے كہ آپ (ع) نے فرمايا:
''الصراط المستقيم اميرالمومنين علي(ع) '' (2)
صراط مستقيم امير المومنين على عليہ السلام ہيں_
آپ نے دیکھا قارئین کرام شیعہ مفسر نے صراط مستقیم کا اولین مصداق اللہ کا بھیجا ہوا دین کتاب اللہ اور رسول اللہ کو قرار دیا اور پھر آخر میں ایک قول حضرت علی کا بھی لکھ دیا حالانکہ اوپر انہی ائمہ سے صاف صاف روایات لکھیں کہ دین سے مراد اللہ اور اسکا بھیجا ہوا دین جو کہ کتاب اللہ ہے اور اللہ کے انبیاء ہیں اور یہ روایات خود امام علی سے اور آپکی اولاد سے نقل کیں پھر آخر میں اپنے شیعہ ہونے کے " اعتذار " کی وجہ سے ساتھ حضرت علی کے بھی صراط مستقیم ہونے کا قول مجبورا نقل کردیا ۔

آئیے اب ایک اور شیعہ مفسر کی تفسیر دیکھتے ہیں ۔

نام کتاب: تفسیر انوار الحجّت
مصنف: حجة الاسلام والمسلمین سید نیاز حسین نقوی


نیاز حسین نقوی صاحب صراط مستقیم کی تفسیر میں رقمطراز ہیں کہ :

اقتباس:
صراط مستقیم کی وضاحت قرآن مجید نے مختلف مقامات پر بیان فرمائی ہے بعض مقامات پر راہ اعتدال،اتحاد اور استقامت مراد ہے کیونکہ انسان کو ہر لمحہ لغزش اور کجروی کا خوف رہتا ہے۔اللہ تبارک وتعالی فرماتا ہے۔
ان ھذاصراطی مستقیما فاتبعوہ ولا تتبعوا السبل فتفرق لکم عن سبیلہ
یہ ہمارہ سیدھا راستہ ہے اس کی اتباع کرو اور دوسرے راستوں کی طرف نہ جاؤ کہ راہ خدا سے الگ ہو جاؤ گے۔
اسلام کا تربیتی راستہ معتدل اور درمیانی راہ ہے اس میں کوئی افراط وتفریط نہیں پائی جاتی ہے۔قرآن مجید نے صراط مستقیم سے آئندہ کا آئین،دین حق اور احکام خدا وندی کی پا بندی بھی مراد لی ہے جیسا کہ اللہ کا فرمان ہے۔
قل اننی ھدانی ربی الی مستقیم دینا قیما، ملة ابراہیم حنیفا و کان من المشرکین۔
کہہ دیجیے کہ میرے پروردگار نے مجھے صراط مستقیم کی ہدایت کی ہے جو کہ سیدھا دین ہے اور اس ابراہیم کا آئین ہے جس نے کبھی خدا نے شرک نہیں کیا۔
اسی طرح اللہ تبارک و تعالی نے اپنی عبادت کا نام بھی صراط مستقیم رکھا ہے جیسا کہ فرمان خدا وندی ہے۔
وان اعبد ونی ھذا صراط مستقیم
اور میری ہی عبادت کرو کیونکہ یہی صراط مستقیم ہے۔
صراط مستقیم تک پہنچنے کا راستہ اللہ سے تعلق و ربط کے ساتھ ممکن ہے اس سلسلے میں خدا وند والم رشاد فرماتا ہے۔
من یعتصم باللہ فقد ھدی الی صراط المستقیم
جنہوں نے اللہ تعالی کے دامن کو تھامے ر کھا انہو ں نے ہی صراط مستقیم کی ھدایت پائی۔


اوپر کے تمام اقوالات کا اگر خلاصہ پیش کیا جائے تو درج زیل ہے

صراط مستقیم سے مراد : راہ اعتدال،اتحاد اور استقامت ہے ۔
صراط مستقیم سے مراد: آئندہ کا آئین،دین حق اور احکام خدا وندی کی پا بندی بھی ہے
صراط مستقیم سے مراد: اللہ پاک نے اپنی عبادت کو بھی صراط مستقیم قرار دیا ہے ۔

پھر آگے چل کر شیعہ مفسر محبت اہل بیت کو بھی صراط مستقیم قرار دیتا ہے اور پھر آخر میں ان سب اقوالات کا محاکمہ یوں بیان کرتا ہے کہ :


اقتباس:
بہر الحال بعض مفسریں نے صراط مستقیم سے اسلام،بعض نے قرآن بعض نے انبیاء بعض نے حضرت رسول اعظم (ص) بعض نے معرفت امام بعض نے حضرت امیر المومنین اور بعض آئمہ بر حق مراد لئے ہیں۔
مرحوم طبرسی فرماتے ہیں کہ اس آیت کریمہ کو عموم پر حمل کرنا بہتر ہے تا کہ تمام موارد کو شامل ہو جائے یعنی صراط مستقیم وہ دین ہے جس کا خدا وند ولم نے ہمیں حکم دیا ہے اور توحید،عدل اور (نبوت امامت) اور ولایت کی اطاعت کو ہم پر واجب اور ضروری قرار دیاہے۔
معزز قارئین کرام اس نشست کہ ساتھ ہی ہماری تحریر اپنے انجام کو پہنچی اور جناب حیدر ریحان صاحب کی تمام تلبیسات ، تحریفات ،تاویلات اور ترجیحات بلا مراجع کا قلع قمع ہوا اور ساتھ ہی میں شیعہ مفسرین کے حوالہ سے ہمارے مؤقف کی تائید خود انکے گھر سے ہوئی امید کرتا ہوں کے یہ سب کافی ہوگا قریبا سب ہی اہم باتوں کا جواب آگیا ہوگا سوائے حیدر ریحان صاحب کی سفاہتوں کے کیونکہ جب انکا مبلغ علمی ہی اتنا ہے تو پھر زیادہ مزید باتیں ان کو کیسے سمجھ میں آسکتی ہیں ۔
اللہ کے حضور دعا ہے کہ وہ ہماری اس سعی کو " سعیا مشکورا " بنا دے اور اسے ہمارے لیے توشہ آخرت نیز اس تحریر میں آپکو جو بھی حسن و خوبی نظر آئے وہ محض اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فضل و عطا سے ہے اور جو بھی قبح نظر آئے وہ ہمارے نفس کی شامت اعمال میں سے ہے اللہ پاک اسے معاف فرمائے آمین بجاہ نبی الامین ۔۔۔ والسلام

Last edited by آبی ٹوکول; 27-07-11 at 07:17 PM.
آبی ٹوکول آن لائن ہے  
9 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (28-07-11), مرزا عامر (27-07-11), احمد نذیر (30-07-11), حیدر Rehan (28-07-11), سیفی خان (28-07-11), شھزادباجوہ (05-08-11), شمشاد احمد (27-07-11), طاھر (27-07-11), عبداللہ حیدر (27-07-11)
پرانا 28-07-11, 07:29 AM   #33
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,461
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,927 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
جنھیں اپ رسول اللہ ص اور مولا علی کا دوست کہہ رہے ہیں وہ سب کے سب جنگ احد میں رسول خدا ص کو چھوڑ کر پہاڑ پر بھاگ گئے تھے ۔ تنہا مولا علی ہی تھے جن کی دفاع رسول خداص میں تیس تلواروں سے زیادہ تلواریں ٹوٹیں ۔ ۔ ۔
اس میں صداقت کتنے فیصد ہے ؟

اقتباس:
اور زلفقار بھی تب ہی انکو ملی تھی۔۔
کہاں سے ؟ امید ہے آپ وضاحت فرمائیں گے
سیفی خان آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (28-07-11), حیدر (28-07-11), حیدر Rehan (01-08-11), شھزادباجوہ (05-08-11)
پرانا 28-07-11, 04:29 PM   #34
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,197
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیفی خان مراسلہ دیکھیں
اس میں صداقت کتنے فیصد ہے ؟

کہاں سے ؟ امید ہے آپ وضاحت فرمائیں گے
ایک علمی بحث میں اپ یہ کیا سوال کررہے ہیں ۔ ۔ ۔۔۔
چلیں خیر اپ کی بے حد فرمائش پر اپ کو ایک مشہور فلم کا نام بتاتےہیں اور اپ وہ دیکھیں تاکہ ہم یعنی میں اور آبی بھائی کچھ باتیں کرلیں ۔۔
فلم کا نام ہے
THE MESSAGE
بہت ہی اچھی اور مذہبی فلم ہے سب جانتے ہیں جیو پر کئی بار آچکی ہے یعنی تقریبا تمام اہم باتیں اس میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔

جنگ احد میں رسول اللہ ص کو یہ ظاہر کیا گیا کہ رسول خدا ص پہلے ہی پہاڑ پر موجود تھے یعنی ان کا خیمہ پہلے ہی پہاڑ پر نسب تھا ۔
باقی لڑنے والے سارے کے سارے پہاڑ اور میدانوں کی طرف بھاگے جارہے ہیں ۔۔

خیر اس کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ جب بنوری مسجد میں یہ مسلہ میرے دوست نے بھیجا تو علمائے اکرم نے فرمایا کہ اگرچہ ایسا ہی ہوا تھا اور جنگ میں کچھ خاص اصحاب بھی نہ رہے تھے مگر اللہ نے ان کو معاف کردیا تھا اس لیے اپ ایسی باتیں نہ سوچیں جیسا اپ سوچ رہے ہیں
جاتے جاتے ساتھ میں ایک آیت کا حوالہ بھی دیا کہ صبح شام پڑھتے رہیں تاکہ کچھ افاقہ ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یہ سب اس لیے بتادیا کہ اپکا سوال مکمل ہوجائے۔۔۔۔
حیدر Rehan آن لائن ہے  
پرانا 28-07-11, 05:29 PM   #35
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,197
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام ان پر جو حق کے طرفدارہیں ۔۔۔
اب چونکہ رمضان شریف بلکل نزدیک ہے بلکہ بہت سے لوگوں نے تو روزہ رکھنا بھی شروع کردیا ہے تو اس موضوع کو یہاں ختم کرتے ہیں۔
۔
مگر ساتھ ساتھ ایک باریک بات جو مسلسل ان تمام باتوں میں چلی ہے جسے صراط مستقیم کی مثال ’’دین‘‘ ہے اس پر میری نظر پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے یعنی جن علمائے اکرم نے ’’صراط مستقیم‘‘ کی مثال ’’دین‘‘ کہا ہے ۔
ان کا یہ کہنا کیا مقصد ہے ؟؟



ہم الحمد میں پڑھتے ہیں کہ اللہ مالک ہے یوم الدین کا ۔ کیا دین سے مراد وہی ہے جو لوگ سمجھتے ہیں؟؟

ترجمہ بنتا ہے اللہ مالک ہے ’’دین کے دن کا‘‘ کیا دین کا کوئی دن بھی ہوگا؟؟

بس اگر کسی کے نزدیک صراط مستقیم کی مثال ’’دین ‘‘ ہے
تو ہم پھر کہہ سکتے ہیں کہ یہاں ’’مولا علی‘‘ یعنی ’’صراط مستقیم‘‘ کی مثال ’’دین‘‘ یعنی ’’مولا حسین ع‘‘ ہے ۔
بس جس طرح ایک باریک بات ’اللہ کے نور کی مثال مشکواہ ہے‘ بلکل ایسی طرح صراط مستقیم کی مثال دین ہی ہوسکتی ہے ۔

دین کی تعریف اپ جتنی چاہیں ڈھونڈ لیں ہر تعریف نامکمل ملے گئی۔کیونکہ اس پر کئ کتابیں لکھی جاچکی ہیں

اب جو تعریف میں یہاں پیش کررہا ہوں اس سے بہتر اور مکمل تعریف ہوہی نہی سکتی کیونکہ دین کی یہی اصل تعریف ہے جو اہلبیت علیہ سلام کی تصدیق شدہ ہے۔
یعنی دین کون ہے اور وہ بھی وہ جس دین کا دن ہو ؟؟

چلیں پوچھتے ہیں کسی قلندر سے ۔۔
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرماتے ہیں ۔۔


شاہ ہست حسین پادشاہ ہست حسین
دین ہست حسین دین پناہ ہست حسین
سرداد نہ داد دست در دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ ہست حسین
۔
۔
۔
۔اس موضوع کا سلسلہ رمضان کے بعد اگے چلائیں گئے۔۔

اگر نہ آسکے تو سلامِ آخر۔ ۔

Last edited by حیدر Rehan; 30-10-11 at 08:44 AM.
حیدر Rehan آن لائن ہے  
پرانا 28-07-11, 06:17 PM   #36
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,104
شکریہ: 25,210
16,388 مراسلہ میں 41,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ اہل بیت پرستی لگتی ہے مجھے تو، دین سے کافی دور تک نکل جائیں گے اس طرح اگر عقل کا استعمال جاری رکھا گیا تو
معذرت اگر گراں گزرے تو
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (30-07-11), شھزادباجوہ (14-08-11)
پرانا 28-07-11, 08:37 PM   #37
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک سوال اور اسکا جواب . . .
یہاں ایک سوال سامنے آتا ہے کہ اگر ہم ہمیشہ خدا سے صراط مستقیم کی ہدایت کی درخواست کرتے رہتے ہیں، کیا ہم گمراہ
ماشاء اللہ ابی بھائی خوب یہاں ایک بات میں بھی عرض کردوں مجتھد فرمان علی شیعہ اپنے ترجمہ تفسیر میں اھدنا الصراط المستقیم کا ترجمہ یون کرتا ھے تو ھم کو سیدھی راہ پرثابت قدم رکھ اور اسکے حاشیہ میں اس ترجمے کے بارے میں لکھتے ھیں آئمہ طاھرین کے ارشادات کی روشنی مین یہ معنی اختیار کیا یہاں دعا تو ثابت قدمی کی ھے او یہ انکے آئمہ کا فیصلہ ھے
حسن قادری آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (29-07-11), احمد نذیر (30-07-11), حیدر Rehan (30-07-11), سیفی خان (29-07-11), شھزادباجوہ (14-08-11)
پرانا 28-07-11, 10:28 PM   #38
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اب چونکہ رمضان شریف بلکل نزدیک ہے بلکہ بہت سے لوگوں نے تو روزہ رکھنا بھی شروع کردیا ہے تو اس موضوع کو یہاں ختم کرتے ہیں۔
ہمارے ہاں تو رمضان المبارك ميں‌دين متين كي دعوت اور تعليم كاكام زيادہ ہو جاتا ہے آپ كيوں بند كر ديتے ہيں۔۔۔۔ خير
ابھي دو ايك روز باقي ہيں اگر طبيعت پر بار نہ گزرے تو ميرے مراسلہ نمبر 16 كے صرف ايك ايك سطر كے جواب تحرير فرما ديں۔۔۔۔‌اگر دے سكتے‌ہيں۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (30-07-11), حیدر Rehan (30-07-11), شھزادباجوہ (14-08-11)
پرانا 30-07-11, 09:28 AM   #39
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یک صاحب تو تیسرے دن واپس ائے تھے ہانپتے ہوئے
اور کہا یا رسول اللہ ص اصل میں میرے پیچھے کچھ لوگ لگ گئے تھے اور میں بہت دور نکل گیا تھا ۔
ان صاحب کا نام نہی لونگا ۔۔۔۔ اگر کوئی اور ان شخصیت کا نام لکھ دے تو میں سمجھونگا کہ نہ صرف سچ بلکہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر سنی تو بمقتضائے بشریت پاوں اکھڑ گے تھے چونکہ انکا منشا معاذاللہ بزدلی اور نفاق نہ تھا بلکہ غایت محبت وتعلق تھا اسی پر اللہ نے انکی بخشش کا اعلان فر مایا سورۃ آل عمراں پارہ 4۔۔۔۔۔۔ آیت 155 ۔۔۔۔ ان الذین تولو منکم یوم التقی الجمعان جن بعض لوگوں نے تم میں سے پشت پھیری جس روز دونوںجماعتیں باھم مقابل ھوئیںانھیں شیطان نے لغزش دی انکے بعض اعمال کی وجہ سے۔۔۔ ولقد عفااللہ عنھم اور تحقیق اللہ نے انکی لغزش معاف کردی بیشک اللہ بڑا بخشنے والا اور حلم والا ھے
اللہ نے انھیں معاف کردیا مگر آپ ابھی تک اسمعافی پر معترض ھیں یہ معافی کیوں ھوی باقی اسد ن علم پہلے حضرت مصعب ابن عمیر کے پاس تھا انکی شہادت پر حضرت علی مرتضی رض کو ملا
14 صحابہ آپکیے ساتھ رھے جن میں حضرت ابوبکر حضرت عمر 7 مہاجر اور 7 انصار جن میں ابودجانہ ۔۔ سعد بن معاذ رض دیکھے بخاری ج 2 ص 579۔۔۔ باب غزوہ احد۔۔۔۔ نسائی شریف ج2 ص42۔۔۔۔ کتاب الجہاد۔۔۔۔۔۔ مسلم ج 2 ص107 باب غزوۃ احد کتاب الجہاد والسیر
حسن قادری آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (30-07-11), آبی ٹوکول (30-07-11), احمد نذیر (30-07-11), شھزادباجوہ (14-08-11)
پرانا 30-07-11, 11:03 AM   #40
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,197
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
یہ اہل بیت پرستی لگتی ہے مجھے تو، دین سے کافی دور تک نکل جائیں گے اس طرح اگر عقل کا استعمال جاری رکھا گیا تو
معذرت اگر گراں گزرے تو
پہلی بات:-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اللہ اور فرشتے ہمہ وقت درود و سلام بھیج رہے ہیں اور مومنین کو بھی حکم ہے کہ ہر وقت وہی کام کریں جو اللہ اور اس کے فرشتے کررہے ہیں۔

یعنی
ایک طرف :- مومن کی پہچان یہی ہے کہ وہ ہمہ وقت درود و سلام پڑھنے کی کوشش کرتا ہے
دوسری طرف :-اللہ نے نماز جسی عبادت بہترین اور خالص عبادت میں بھی کسی کو روکا نہی بلکہ زور کے ساتھ حکم ہے اور اتنا کہ وہ عبادت قبول ہی نہ ہوگئی جس میں حضرت محمدص اور آل محمد ع پر درود نہ پڑھا جائے ۔

دوسری بات:
اللہ کے سوا درود و سلام سے کوئی روک نہی سکتا اور نہ یہ کہنے کا اختیار رکھتا ہے کہ یہ شخصیت پرستی ہے۔

اس لیے شخصیت پرستی کہہ کر اگر کسی کو روکنا ہے تو حسن بھائی اور سیفی بھائی کو روکیں کہ وہ ان لوگوں کی تعریف میں اپنے اپ کو مصروف نہ کریں ۔
کیونکہ اللہ کو ان کے سوا کسی کی تعریف پسند نہی اور اگر پسند بھی ہوتو وہ ایک وقت تک کے لیے ہے نہ کہ ہر وقت کے لیے۔

اس بات کو طنز مت سمجھیں۔۔اور نہ یہ سمجھیں کہ لاجواب کرنے کی کوشش کی ہے۔
شکریہ
حیدر Rehan آن لائن ہے  
پرانا 30-07-11, 11:52 AM   #41
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,197
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آبی بھائی کے لیے تفسیر رہنما کی ایک اور ویب سائٹ لنک ۔ ۔ ۔

www.maaref-foundation.com
Attached Images
 

Last edited by حیدر Rehan; 30-07-11 at 11:55 AM.
حیدر Rehan آن لائن ہے  
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
پاک, قدم, قرآن, قران, لوگ, نماز, مولا علی, محبت, ایمان, اللہ, انسان, امام زین العابدین, اسلام, بھائی, تلاش, جواب, حکم, خدا, دوست, دل, درخواست, دعا, راستہ, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا جاویداسد خبریں 10 29-11-10 07:51 PM
::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں‌ ::: سوال 7 ::: وہ راستہ کون ساہے جو اللہ کی رضا اور خوشنودی تک پہنچاتا ہے اور وہ راستہ کون ساہے جو اللہ تعالیٰ عادل سہیل اسلامی عقیدہ 1 23-06-10 05:13 PM
پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع راجہ اکرام سیاست 3 27-01-10 12:41 AM
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں وجدان عمومی بحث 2 04-07-08 03:00 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger