واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


::::::: أِسلام ، اِیمان ، اِحسان :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-10, 06:07 PM   #1
::::::: أِسلام ، اِیمان ، اِحسان :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 10-12-10, 06:07 PM

بسم اللہ و الحمد للہ وحدہُ و الصلاۃ و السلام علی من لا نبی بعدہُ
اللہ کے نام سے آغاز ہے اور تمام سچی تعریف صرف اللہ کے لیے ہے اور اللہ کی رحمت اور سلامتی ہو اُس پر جس کے بعد کوئی نبی نہیں
::::::: أِسلام ، اِیمان ، اِحسان :::::::
جبریل علیہ السلام نے محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے دریافت فرمایا (((((ما الْإِحْسَانُ::: احسان کیا ہے )))))رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے جواباً اِرشاد فرمایا(((((أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنْ لم تَكُنْ تَرَاهُ فإنه يَرَاكَ ::: احسان یہ ہے کہ تُم اللہ کی اِس طرح عِبادت کرو کہ(گویا) تُم اُسے دیکھ رہے ہو اور اگر (تُم سے) ایسا نہ ہو(سکے)تو اتنا(ضرور )ہو کہ وہ تُمہیں دیکھ رہا ہے))))) مُتفقٌ علیہ ،
اللہ تعالیٰ پر اِیمان ایک قلبی عمل ہے کہ انسان کا دِل اس پر مطمئن ہو اور یقین رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی میرا اور تمام تر مخلوق کا اکیلا لا شریک خالق اور مالک ہے ، پالن ہار ، داتا اور مشکل کشا ہے ، اور اُس کے عِلاوہ کوئی بھی اور کسی بھی طور ، کسی بھی عِبادت کا مستحق نہیں ، لہذا اُس کے عِلاوہ جِس جِس کی بھی جِس جِس طرح بھی عِبادت ہوتی رہی ، ہوتی ہے ، یا ہو گی وہ سب باطل معبود تھے ، ہیں اور ہوں گے ، سچا اور حقیقی معبود صِرف اور صِرف اللہ ہی ہے ،
اس اِیمان کی زبانی گواہی ((((( لَا إلَهَ إلَّا اللهُ))))) کہنا ہے ، جس کے معنیٰ اور مفہوم میں وہ سب کچھ آتا ہے جو ابھی بیان کیا گیا اور مزید بھی ، لہذا جس کی زُبان اور دِل کا ساتھ نہ ہوا اُس کا اِیمان صرف زُبانی گواہی تک ہی رہا ، اور اُس کےا عمال میں کبھی (((((لَا إلَهَ إلَّا اللهُ )))))کامکمل طور پرنفاذ نہ ہوا ، پس وہ دِن بھر ((((( لَا إلَهَ إلَّا اللهُ ))))) کی ہزاروں تسبیحات کرتا دِکھائی دے گا لیکن اُس کی زندگی میں((((( لَا إلَهَ إلَّا اللهُ )))))کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ،
اور نہ ہی ان لوگوں کی زندگیوں میں کہیں ((((( محمدٌ رسولُ اللہ ))))) کے موافق کوئی عمل نظر آتا ہے ، صرف ز ُبانی دعوے ہوتے ہیں ، عملاً وہ لوگ محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی رسالت کے گواہ نہیں ہوتے ، بلکہ انکاری ہوتے ہیں کہ اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اقوال و افعال کو اپنے فلسفوں اور نام نہاد عقل مندی کی بھینٹ چڑھاتے نظر آتے ہیں ،
ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا (((((إِذَا جَآءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُواْ نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ :::اور(اے محمد )جب آپ کے پاس منافق آتے ہیں اور کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں ، اور(اللہ کو اُن کی گواہی کی ضرورت نہیں کیونکہ ) اللہ جانتا ہے کہ آپ اُس کے رسول ہیں اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافقین یقیناً جھوٹے ہیں))))) ان کی گواہیاں صِرف زُبان سے ہوتی ہیں اور ان کے دِل میں اِیمان نہیں ہوتا لہذا اللہ نے اُن کے اِس زبانی قول کو جھوٹ قرار دِیا ، جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ محض زبانی اقرار اللہ کے ہاں کچھ قدر نہیں رکھتا لہذا محض زبانی اقرار کا آخرت میں کوئی فائدہ نہ ہوگا سوائے اس کے کہ ایسے شخص کو مسلمانوں کی صفوں میں کھڑا کیا جائے گا ،
اسی بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے سمجھاتے ہوئے ارشاد فرمایا (((((أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، لَا يَلْقَى اللهَ بِهِمَا عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍّ فِيهِمَا، إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ::: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی سچا اور حقیقی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں ، جو بندہ بھی ان دو باتوں میں شک کیے بغیر اللہ سے ملے گا وہ جنت میں داخل ہو گا ))))))صحیح مسلم /حدیث 27/کتاب الایمان/باب10،
تو اصل بنیادی معاملہ اِیمان کا دِل میں موجود ہونا اور دِل کا اُس پر مکمل یقین رکھنا ہے، اور جس طرح کا یقین ہو گا اسی طرح کا عمل ہو گا ،صرف ز ُبان سے کلمہ کا اقرار سچائی نہیں اوردِل میں ایک سچے اور حقیقی معبود اللہ تعالیٰ پر اور اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی رسالت پر یقین کی علامت نہیں ،لہذا جس کے پاس قلبی اِیمان نہیں وہ """ مؤمن """ نہیں ،صِرف زُبان سے (((((لَا إلَهَ إلَّا اللهُ مُحَمدُ رِّسُول ُ اللَّہ ))))) کہنے والا مُسلمان کہلائے گا ،
وہ لوگ جن کے دِلوں میں اِیمان موجود ہو ، اُن کے اِیمان کے بھی مختلف درجات ہوتے ہیں ، اور اُن میں سے ایک بہترین درجہ یہ ہے کہ بندے کا ہر عمل اللہ کی رضا کے لیے ہو ، پس اُس کا ہر وہ عمل جو اللہ کی رضا کے لیے ہو گا عِبادت ہو گا اور پھر اُس کی یہ عِبادت اس طرح ہو کہ بندہ جہاں کہیں بھی ہو ، تنہائی میں یا کسی کے ساتھ ، خوشی میں یا غم میں ، ضرورت کی حالت میں ہو یا مشکل کی حالت میں ، مالداری میں ہو یا غربت میں ، حاکم ہو یا محکوم ، طاقت ور ہو یا کمزور ،،،،، اُسے ہر حال میں یقین رہے کہ اللہ اُس کے ساتھ ہے ، یعنی اُسے اس بات پر یقین رہے کہ اُس کا کوئی کام کوئی بات اللہ تبارک و تعالیٰ کے عِلم سے خارج نہیں ، اور یہ یقین محض ایک قلبی احساس یا ذہنی سوچ تک ہی نہ ہو بلکہ اُس کے اعمال بھی اس پر گواہ ہوں ، کہ ، ،،،، ایسا ہو کہ تنہا ہو تو اللہ سے حیاء کرتے ہو ئے گناہ سے دُور رہے ، لوگوں میں ہو تو اللہ سےحیاء کرتے ہوئے اللہ پر توکل کرتے ہو ئے اللہ کے احکام پر عمل پیرا رہے ، خوشی میں ہو تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہو ، غمی میں ہو تو اللہ کی رضا پر راضی ہو ، ضرورت مند ہو تو صِرف اللہ سے حاجت روائی طلب کرتا ہو ، مشکل میں ہو تو صرف اللہ سے مشکل کشائی طلب کرتا ہو ، امیری کی حالت میں ہو تو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہو ، غربت کی حالت میں ہو تو صبر کرتا ہو ، حاکم ہوتو اللہ کے احکام کے نفاذ میں اپنی قوت استعمال کرتا ہو ، محکوم ہو تو اللہ کے احکام کے مطابق حکام کی اطاعت کرتا ہو ، طاقت ور ہو تو اپنی طاقت کو اللہ کی اطاعت میں استعمال کرتا ہو ، کمزور ہو تو اللہ کی تابع فرمانی کی کوشش میں رہتا ہو ،اُس سے کوئی گناہ ہو جائے تو شرمندہ ہو اور اپنے رب کی طرف پلٹ پڑے اور توبہ کرتا ہو ، یہ وہ""" احسان """ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے مذکورہ بالا فرمان میں بیان ہوا ہے ، کیونکہ جب کسی """ مؤمن """ کا اِیمان اس درجہ پر ہو گا کہ اُسے وہ اللہ تبارک و تعالیٰ کو اپنے سامنے محسوس کرتا ہو ، یا کم از کم اتنا ہو کہ خود کو اللہ کی نظر میں محصور جانتا ہو تو اُسے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اللہ کے عِلم میں ہونے اور پھر اللہ کے سامنے جواب دہ ہو کر جزاء اور سزا ملنے کا حقیقی یقین ہو گا تو وہ""" احسان """والا ہو گا ،
""" احسان """ وہ نہیں جو کچھ لوگوں نے اپنی طرف سے کچھ قلبی اور بدنی اعمال کو بنا رکھا ہے ،
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسا اِیمان عطاء فرمائے ، اور ہر کمزوری اور شر سے محفوظ رکھے ۔
و السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
.................................................. .............
مضمون کا برقی نسخہ """ یہاں """ سے اتارا جا سکتا ہے ،
اور
عربی متون کو درست طور پر دیکھنے کے لیے """ یہ فونٹ """ اتار کر اپنے خودکار محاسب کے خطوط میں شامل کیجیے ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 920
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
sjk (19-12-10), فیصل ناصر (10-12-10), محمد عاصم (15-12-10), wajee (10-12-10), ارشد کمبوہ (10-12-10), شمشاد احمد (11-12-10), عبداللہ آدم (11-12-10), عبداللہ حیدر (10-12-10), عروج (23-12-10)
پرانا 10-12-10, 07:25 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,169
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ آپ کو جزائے خیر دے عادل بھائی
اللہ ہم کو بھی ایسے عبادت کی توفیق دے جو اللہ کے نزدیک بہترین میں‌شمار ہوتی ہے

ایک چھوٹا سا سوال ہے
اقتباس:
تُم اللہ کی اِس طرح عِبادت کرو کہ(گویا) تُم اُسے دیکھ رہے ہو
عادل بھائی اللہ کے وجود کا تصور قائم کیسے ہو جبکہ وہ ہمارے تصور سے بالا تر ہے ؟

میری اپنی کوشش یہی ہوتی ہے کے میں خود کو اللہ کے سامنے محسوس کھڑا کر پاؤں‌
کبھی کبھار ایسا لگتا بھی ہے اور اس وقت جو کیفیات ہوتی ہیں وہ بیان سے باہر ہیں
پور ا وجود جیسے آنکھوں کی راہ بہنے کے لئے بے قرار ہوجاتا ہے
اس کیفیت گذرجانے کے بعد بھی دیر تک فرحت و انبساط کا ا حساس رہا کرتا ہے
لیکن
ایسا ہر بار نہیں ہوتا ؟ کبھی کبھار تو ہفتوں گذر جاتے ہیں‌
کیا اس میں ہماری کسی کمی کا دخل ہے ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (15-12-10), wajee (10-12-10), ارشد کمبوہ (10-12-10), شمشاد احمد (11-12-10), عادل سہیل (10-12-10), عبداللہ آدم (11-12-10)
پرانا 10-12-10, 09:03 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,118
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نماز جیسا سرور کہیں نہیں ملتا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
عادل سہیل (10-12-10), عروج (23-12-10)
پرانا 10-12-10, 11:47 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ آپ کو جزائے خیر دے عادل بھائی
اللہ ہم کو بھی ایسے عبادت کی توفیق دے جو اللہ کے نزدیک بہترین میں‌شمار ہوتی ہے

ایک چھوٹا سا سوال ہے


عادل بھائی اللہ کے وجود کا تصور قائم کیسے ہو جبکہ وہ ہمارے تصور سے بالا تر ہے ؟

میری اپنی کوشش یہی ہوتی ہے کے میں خود کو اللہ کے سامنے محسوس کھڑا کر پاؤں‌
کبھی کبھار ایسا لگتا بھی ہے اور اس وقت جو کیفیات ہوتی ہیں وہ بیان سے باہر ہیں
پور ا وجود جیسے آنکھوں کی راہ بہنے کے لئے بے قرار ہوجاتا ہے
اس کیفیت گذرجانے کے بعد بھی دیر تک فرحت و انبساط کا ا حساس رہا کرتا ہے
لیکن
ایسا ہر بار نہیں ہوتا ؟ کبھی کبھار تو ہفتوں گذر جاتے ہیں‌
کیا اس میں ہماری کسی کمی کا دخل ہے ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، فیصل بھإئی ،
اللہ سبحانہ ُ و تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائے ،
فیصل بھإئی سوال تو آپ نے چھوٹا سا کیا ہے لیکن اس کا جواب چھوٹا سا نہیں ہو سکتا ،
یہ معاملہ رویۃ اللہ تبارک و تعالیٰ کے مسئلے سے متعلق ہے جس میں بہت طویل و عریض مباحث شامل ہو جاتے ہیں ،
اِن شاء اللہ میں ان سب کا وہ حاصل ذکر کیے دیتا ہوں جو قران کریم اور صحیح احادیث مبارکہ کے مطابق ہے ،
فیصل بھإئی اللہ تبارک و تعالیٰ کے وجود کا تصور ایک وجود کی صورت میں واقعتا محال ہے ، کیونکہ ہمیں اللہ کے وجود کی کچھ ہی صفات کی خبر دی گٕئی ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ((((( لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَھُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ::: اللہ کے جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ دیکھتا اور سنتا بھی ہے ))))) سورت الشُوریٰ /آیت ۱۱ ،
اور دُنیاوی زندگی میں یہ بھی محال ہے کہ کوٕئی مخلوق اللہ تعالیٰ کو اپنی جاگتی آنکھوں سے دیکھ سکے ، اور نہ ہی انبیاء اور رسل کے خوابوں کے کسی اور کے خواب کی سچائی کا کوئی جواز ہے ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ((((( لَّا تُدْرِكُهُ ٱلْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ ٱلْأَبْصَارَ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلْخَبِيرُ ::: اللہ کو کوئی نظر نہیں پا سکتی اور وہ سب ہی نظروں کو جانتا ہے اور وہ (بہت ہلکے ہلکے سے) بھید بھی جاننے والا انتہائی خبر رکھنے والا ہے )))))سورت الانعام / آیت ۱۰۳،
یوں تو بظاہر حدیث شریف میں مذکور """ احسان """ اللہ کے اس مذکورہ بالا فرمان کے خلاف نظر آتا ہے، میں یہ بات خود سے اس لیے لکھ رہا ہوں کہ اس سے پہلے کہ کوئی ان الفاظ کے تراجم کی رو میں اس صحیح ترین حدیث شریف پر کوئی فتویٰ صادر کر کے اچھے خاصے موضوع کا کباڑہ کرنے کی کوشش کرے ، میں اس نکتے کو واضح کرتا چلوں ان شاء اللہ ، اس کی تفیسر دیگر احادیث مبارکہ میں ملتی ہے ، کہ اس کا معنیٰ اللہ تبارک و تعالیٰ کے وجود کریم کا بصری مشاہدہ نہیں ، آنکھ سے اسے دیکھنا نہیں ، بلکہ دل سے اسے دیکھنا ہے کہ اس کی قدرت اس کی خبر گیری ، اس کے علم و ادراک ، اور اس کے مراقبے پر اتنا یقین ہو کہ گویا وہ ہمارے سامنے ہے اور ہمارا کوئی بھی فعل و قول اس طرح جانتا ہے جیسے کہ ہمارے سامنے موجود ہم پر نظر رکھے ہوئے کوئی سمیع و بصیر شخص ہمارے اقوال و فعل کو جانتا ہے ، بلکہ اللہ اس سے بھی بڑھ کر جانتا ہے کہ مخلوق میں کوئی کسی کے دل اور دماغ کو اسرار نہیں جان سکتا لیکن اللہ جانتا ہے ،
ان شاء اللہ اس کی تفصیلی بات پھر کبھی ، یہ مسئلہ عقیدے کے اہم مسائل میں سے ہے اور یقنیاً ہر مسلمان کو اس کا صحیح علم ہونا چاہیے ، اللہ نے چاہا تو کبھی اس کے بارے میں تفصیلی بات کروں گا ، سچی بات یہ ہے فیصل بھائی کہ اب پاک نیٹ پر جس طرح لوگ لا علمی والے اعتراضات داغتے ہیں بات کرنےکو جی نہیں چاہتا ، جی اگرکوئی علمی اعتراض ہو ، بات سمجھنے کے لیے کوئی سوال ہو تو اور بات ہے لیکن اب تو یوں لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ مقصد دیا جا چکا ہے کہ ایسے مسائل کو اچھالا جائے جن کی بنا پر عام افتراق کو ہوا ملے اور قارئین اپنے دین کے ایک اہم بنیادی ماخذ سے ، اپنے علماء اور ائمہ سے ، دین دار طبقے سے اور بالاخر دین سے ہی بیزار ہو جائیں اور جس کا جس طرح جی چاہے دین کو سمجھتا رہے ، انا للہ و انا الیہ راجعون ،
آپ کا دوسرا استفسار ایمان کے بارے میں قلبی کیفیات کی تبدیلی کے بارے میں ہے تو میرے فیصل بھائی یہ تو ایک فطری سی بات ہے صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین بھی اس کے شاکی تھے ، تو ہم کس گنتی میں ہیں ، جی ہمیں یہ کوشش کرتے ہی رہنا ہے کہ ہمارا خشوع و خضوع برقرار رہے اور ہمارا ایمان """ احسان """ کے دونوں درجوں میں ہی اونچا نیچا ہوتا رہے ، ان سے خارج نہ ہونے پائے ،
قلب کی ان کیفیات کے کئی اسباب ہیں جو بہر طور افراط و تفریط کی حدود میں ہوتے ہیں ، کبھی خوف میں افراط و تفریط اور کبھی خوش امیدی میں افراط و تفریط ، کبھی خوش فہمیوں میں افراط و تفریط اور کبھی غلط فہمیوں میں افراط و تفریط ،
اگر ہم اپنے تمام تر قلبی ، رووحانی ، جسمانی ، دینی دنیاوی معاملات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ہدایت کے مطابق میانہ روی اپنائے رکھیں تو اس قسم کی کمزرویوں سے کافی حد تک بچے رہ سکتے ہیں ، ان شاء اللہ ،
ان اسباب میں سے ایک اہم سبب کا ذکر درج ذیل تھریڈ میں بھی ہے :::
::::::: انانیت ، اور عبادات کی بے ثمری کا عِلاج ::::::::::
اس کے علاوہ ان شاء اللہ مزید بات چیت اگلی فرصت میں ، آج ہمارے ویک اینڈ کا اینڈ ہے اور ہر مہینے کے پہلے ویک اینڈ میں تو میری بےچارگی اپنے عروج پر ہوتی ہے ،
آپ کی بھابھی مجھے ایسے گھور رہی ہے کہ بس
اور میں کچھ بول بھی نہیں سکتا ،
پچھلے دس دن سے گلے کی انفکیشن اور بخار وغیرہ کی وجہ سے اُس کی خصوصی موج ہے، بالکل انتہائی تابع فرمان خاوند جیسی آواز میں ایک دو لفظ بول پاتا ہوں ،
کہتی ہے اس طرح بولتے ہوئے آپ بہت اچھے لگتے ہیں
ابھی مجھے بازار کے کچھ چکر لگانا ہیں تا کہ باقی ہفتہ اس مشقت سے بچا رہوں ، لہذا فی الحال اجازت چاہتا ہوں ، باقی بات آپ کے اگلے جواب کے بعد ان شاء اللہ ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
sjk (19-12-10), فیصل ناصر (11-12-10), محمد عاصم (15-12-10), عبداللہ آدم (11-12-10), عبداللہ حیدر (11-12-10), عروج (23-12-10)
پرانا 11-12-10, 03:13 AM   #5
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,339
کمائي: 52,075
شکریہ: 4,381
1,826 مراسلہ میں 6,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
، اور نہ ہی انبیاء اور رسل کے خوابوں کے کسی اور کے خواب کی سچائی کا کوئی جواز ہے ،
۔
اسلام علیکم بھائی عادل سہیل مجھے آپکی مندرجہ بالا کوٹ شدہ عبات کی سمجھ نہیں آئی کہ در حقیقت آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں ؟؟؟؟ والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
عبداللہ آدم (11-12-10), عروج (23-12-10)
پرانا 11-12-10, 04:56 AM   #6
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آبی ٹوکول مراسلہ دیکھیں
اسلام علیکم بھائی عادل سہیل مجھے آپکی مندرجہ بالا کوٹ شدہ عبات کی سمجھ نہیں آئی کہ در حقیقت آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں ؟؟؟؟ والسلام
ميرا خيال ہے وہ يہ كہنا چاہ رہے ہيں

اقتباس:
اور نہ ہی انبیاء اور رسل کے خوابوں کے علاوہ کسی اور کے خواب کی سچائی کا کوئی جواز ہے
شايد جلدي ميں سرخ لفظ ٹأئپنگ ميں رہ گيا ہے۔

اور سچائي سے‌مراد حجت شرعي ليا جائے۔۔۔

باقي وہ خود بہتر تشريح كر سكتے ہيں۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-12-10), کنعان (11-12-10), محمد عاصم (15-12-10), آبی ٹوکول (11-12-10), عبداللہ آدم (11-12-10), عروج (23-12-10)
پرانا 11-12-10, 11:31 AM   #7
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,929
شکریہ: 23,988
4,984 مراسلہ میں 14,698 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن دوسروں کے خواب بھی تو سچے ہو سکتے ہیں اور ہو تے بھی ہیں.................
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-12-10), کنعان (11-12-10), عروج (23-12-10)
پرانا 11-12-10, 08:36 PM   #8
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
لیکن دوسروں کے خواب بھی تو سچے ہو سکتے ہیں اور ہو تے بھی ہیں.................
لیکن ان سچے خواب شرعا حجت نہیں ہوتے۔۔۔۔
جیسا کہ ‏آج کوئی شخص خواب میں اپنی اولاد کو ذبح کرتے ہوئے دیکھے۔۔۔ تو اس کا یہ خواب سچا تو شاید ہو سکتا ہے ہو کہ اس نےایسا ہی دیکھا ہو لیکن اس کے لئے ایسا کرنا جائز نہیں ہو گا۔۔۔

یا جیسے کہ میں خواب دیکھ لوں کہ عبد اللہ ‏آدم بھائی کے لئے میرے خواب میں ایک نورانی بزرگ نے یہ پیغام دیا ہے کہ مجھے ہر ماہ 15000 روپے دیا کریں۔۔۔۔۔ تویہ خواب سچا تو ہو سکتا ہے لیکن شرعا اس پر عمل کرنا ‏آپ کے لئے واجب نہیں ہو سکتا۔۔۔

لیکن اگر ‏آپ اس پر عمل کرنا ‌چاہیں تو کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔ اس پر ‏آپ کو گناہ کوئی نہیں ہو گا۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-12-10), محمد عاصم (15-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10), عروج (23-12-10)
پرانا 11-12-10, 09:30 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,169
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور شمشاد کی جگہ فیصل کرلیں تب بھی حرج نہیں‌
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (15-12-10), شمشاد احمد (13-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10)
پرانا 11-12-10, 10:40 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
ارے بھإئیو ، بھتیجو ، لڑو نہیں ، ان شاء اللہ یہ بوڑھا یہ بوجھ بھی اٹھا لے گا ، ادھر ہی بھیج دیا کرو ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
جزاک اللہ خیرا ، شمشاد بھإئی ،
آپ نے بالکل درست کہا ، اب اس عمر میں اور ایسے حالات میں کہ بڑی بی پاس بیٹھ کر گھورے جا رہی ہو تو ایک آدھ لفظ چھٹ جانا کچھ عجیب نہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
محترم عابد بھإئی ، کافی عرصہ بعد آپ کو اپنی گفتگو میں پا کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، امید ہے شمشاد بھإئی کے جواب سے آپ کو میری بات میں‌موجود کمی کی وجہ سے محسوس ہونے والا اشکال رفع ہو گیا ہو گا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
بھتیجے عبداللہ آدم ، خوابوں کی سچإئی اور کن کے خواب سچے ہو سکتے ہیں کے امکان کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات میری ایک کتاب """ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور ہم """" میں موجود ہے ، وقت ملے تو اس کا مطالعہ کر لیجیے گا ،
یہاں صرف اتنا ہی کہنا کافی ہو گا کہ اہل ایمان میں سے صالحین کے خوابوں میں سے سچے بھی ہوتے ہیں لیکن اس سلسلے میں خوب اچھی طرح سے سمجھنے کی دو باتیں ہیں ،
ایک تو جو شمشاد بھإئی نے فرمایا کہ کسی کا خواب شرعاً کوٕئی حجت نہیں ہوتا ،
اور دوسرا یہ کہ سچے خواب صرف اہل ایمان صالحین کے خوابوں میں ہی ہو سکتے ہیں ، لیکن ان کی سچإئی کے بارے میں بھی حسنءظن ہی سے کام لے کر انہیں سچا مانا جاتا ہے، جبکہ انبیاء اور رُسل علیہم السلام کے خواب بلا شک و شبہ اللہ کی طرف سے وحی ہوتے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
بھإئی فیصل ناصر ، کیا آپ کو میری ارسال کردہ سابقہ معلومات میں سے کچھ تسلی بخش جواب میسر ہوا ؟
و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-12-10), کنعان (12-12-10), محمد عاصم (15-12-10), آبی ٹوکول (11-12-10), شمشاد احمد (11-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10), عروج (23-12-10)
پرانا 11-12-10, 10:46 PM   #11
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اور شمشاد کی جگہ فیصل کرلیں تب بھی حرج نہیں‌
فيصل بھائي شمشاد كي جگہ فيصل تو كم از كم ميرے خواب ميں نظر آنےوالے بزرگ نہيں بوليں گے۔۔۔۔ آخر 15000 روپےكا سوال ہے بابا وہ بھي بيٹھے بٹھائے۔۔۔۔۔ اور اگر آپ اپنا نام شامل كرنا ہي چاہتے ہيں تو ميرے بزرگ سے كسي تگڑے كو خواب ميں‌آپ كو خود ہي ديكھنا ہو گا۔۔۔۔ تب كہيں‌عبد اللہ آدم بھائي مانيں‌گے۔۔۔۔


عادل سہيل بھائي كي وضاحت كے بعد لگتا ہے اب ہماري دال گلنے‌والي نہيں۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:43 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واللہ اعلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرحال تحریر کا شکریہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (18-01-11)
پرانا 18-01-11, 06:38 PM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عروج بہن ‏آپ کو کیوں اس میں شک سا محسوس ہو رہا ہے۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, document, final, green, کوشش, کلمہ, نظر, منافق, منافقین, مؤمن, اللہ, انسان, بہترین, حدیث, دریافت, زندگی, شخص, عقل, علی, غم, غربت, صبر, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger