واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


اثباتِ وجودِ باری تعالیٰ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-03-11, 10:55 PM   #1
اثباتِ وجودِ باری تعالیٰ
مہتاب مہتاب آف لائن ہے 03-03-11, 10:55 PM

اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو پیدا فرمایا اس کی ہرچیز میں اپنی ذات اور صفات کے جلوے رکھے ہیں، انسان کو عقل کے نور سے سرفراز فرمایا، جس کی وجہ سے انسان اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کی معرفت حاصل کرسکتا ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کی راہنمائی کے لئے انبیاء اور رسول بھیجے، کتب اورصحائف نازل کئے تاکہ انسان کی راہنمائی ہو اور اللہ تعالیٰ اپنی ذات اور صفات کی معرفت عطا فرمائے، رب کائنات نے اپنی کمال مہربانی سے انسان کو گمراہیوں سے بچانے کا سامان فراہم کیا، وہ ہرزاویے اور ہر رُخ سے انسان کو اپنی طرف بلاتا ہے، سورج کے طلوع و غروب ، گردشِ ایام ، موت و حیات کے وقوع اور خوشی و غم غرض ہرطرح سے انسان کی سوچ کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے وہ آسمان و زمین کے حقائق و آثار اور بدلتے ہوئے حالات میں غور و فکر کی قوت دیتا ہے تاکہ کسی طرح انسان کج رَوی سے باز آئے اور اپنے خالق ومالک کو پہچانے، اس کی عنایات کا اعتراف کرے اور اس کے بے اندازہ لطف و کرم کے احساس سے ممنون ہوکر سجدہ شکر بجالائے ۔
اللہ تعالیٰ کی قدرت و حکمت اور واحدانیت پر چند دلائل:۔
٭ ....امام شافعی رحمٰ اللی تعالٰی علیہ ایک شہتوت کے درخت کے پاس کھڑے تھے کسی نے ان سے وجودِ باری تعالیٰ کے بارے میں سوال کیا کہ آپ کے نزدیک اللہ تعالیٰ کے وجود پر کیا دلیل ہے۔ آپ نے فرمایا اس شہتوت کے درخت کی طرف دیکھ لو اگر اس کے پتوں کو بکری کھائے تو دودھ دیتی ہے، شہد کی مکھی ان پتوں کو چاٹ لے تو شہد بنتا ہے، ریشم کا کیڑا ان پتوں کو کھائے تو ریشم بنتا ہے ہرن ان کو کھائے تو مُشک حاصل ہوتا ہے ان چاروں چیزوں کے حقائق و آثار مختلف ہیں اور شہتوت کے پتوں کا تقاضا ایک ہی ہوسکتا ہے کیونکہ طبیعت واحدہ کا تقاضا بھی واحد ہوتا ہے پس اگر ان پتوں کی طبیعت کا تقاضا دودھ ہے تو شہد کیسے حاصل ہوگا اور اگر ان کی طبیعت کا تقاضا شہد ہے تو ریشم کیسے بنے گا۔ معلوم ہو اکہ یہ اپنی ذات میں کسی چیز کا تقاضا نہیں رکھتے۔ اصل خواص پیدا کرنے والی ذات مقدسہ ہے جو چاہے وہی خواص پیدا ہوجائیں۔
٭ ....شیخ سعدی وجودِ باری تعالیٰ کے منکر کے بارے میں ایک حکایت بیان کرتے ہیں کہ ایک فقیر بغداد کے راستے میں بیٹھا تھا کہ اس کے پاس سے ایک دہریہ گزرا اس نے تین سوال پوچھے۔
(1) اللہ تعالیٰ ہے تو نظر کیوں نہیں آتا؟
(2)تم کہتے ہو کہ شیطان آگ سے بنا ہے اور اس کو دوزخ میں ڈالا جائےگا تو آگ کو آگ پر کیا اثر ہوگا؟
(3) جب ہر چیز کا خالق اللہ تعالیٰ ہے تو بندے سے کیوں پوچھا جائےگا؟
اُس فقیر نے مٹی کا بڑا سا ڈھیلا پکڑ کر اس کے مارا دہریے کو بڑی تکلیف ہوئی کہ میں نے تین سوال پوچھے ہیں اور تو مجھے مارتا ہے ۔ وہ دہریہ کوتوال کے پاس چلا گیا اور شکایت کی
کوتوال نے فقیر کو بلایا اور پوچھا کہ تو نے اس کو کیوں مارا؟ فقیر نے جواب دیا کہ میں نے اس کے سوالوں کے جواب دئیے ہیں
اس نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہے تو نظر کیوں نہیں آتا۔ یہ بتائے اس کو دَرد ہوئی ہے تودکھائے ، اس نے کہا دَرد نظر نہیں آتی محسوس ہوتی ہے۔ فقیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات بھی نظر نہیں آتی کائنات کی ہرچیز سے محسوس ہوتی ہے۔ دوسرا سوال اس نے پوچھا کہ شیطان آگ کا بنا ہو اہے تو آگ کو آگ پر کیا اثر ہوگا۔ تو انسان مٹی کا بنا ہوا ہے اگر مٹی کو مٹی پر اثر ہوسکتا ہے تو آگ بھی آگ پر اثر کرسکتی ہے۔ تیسرا سوال یہ تھا کہ جب ہرچیز کا خالق اللہ تعالیٰ ہے تو بندے سے کیوں پوچھا جائےگا۔ تو میں نے اس کو نہیں مارا بلکہ اللہ تعالیٰ نے مارا تو مجھے کوتوال کے پاس کیوں بلایا گیا ہے؟
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے

 
مہتاب's Avatar
مہتاب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 611
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
کنعان (04-03-11), مرزا عامر (09-03-11), ارشد کمبوہ (03-03-11)
پرانا 06-03-11, 12:56 AM   #2
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,067
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم

آخر میں نا مکمل لگتا ہے ۔





والسلام
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-03-11, 06:00 PM   #3
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ٹائم ملا تو مزید کچھ لکھ دیں گے ۔ ان شاء اللہ

Last edited by مہتاب; 09-03-11 at 11:59 AM.
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-03-11, 07:24 PM   #4
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,339
کمائي: 52,075
شکریہ: 4,381
1,826 مراسلہ میں 6,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مہتاب مراسلہ دیکھیں
ٹائم ملا تو مزید کچھ لکھ دیں گے ۔ انشاء اللہ
انشاء اللہ نہ لکھیئے گا بلکہ ان شاء اللہ لکھیئے گا والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا گیا
مہتاب (09-03-11)
پرانا 09-03-11, 11:58 AM   #5
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عابد بھائی غلطی کی نشاندہی کا شکریہ جزاک اللہ
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-11-11, 12:17 AM   #6
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,067
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب عابد صاحب ۔ ۔۔۔۔ ۔۔
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہوسکتا, ہے۔, کمال, گزرا, نظر, موت, معلوم, اللہ, انسان, بے, بدلتے, تقاضا, جواب, حیات, دیکھ, سوچ, سوال, سورج, سرفراز, عقل, غور, غم, غروب, صفات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب ابن یعقوب اقسام حدیث 16 24-05-10 10:03 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 0 28-10-09 09:28 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 3 12-10-09 01:53 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger