واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


اللہ کی رحمت( محمد(ص) و نعمت ( آل محمد(ع) کا تزکرہ و شکر کرو ۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-02-10, 02:19 PM   #1
اللہ کی رحمت( محمد(ص) و نعمت ( آل محمد(ع) کا تزکرہ و شکر کرو ۔
حیدر Rehan حیدر Rehan آن لائن ہے 09-02-10, 02:19 PM

اللہ تعالی کی نعمتوں کو پاکر خوش ہونا ہی اللہ کا شکر ہے ۔
اللہ کی رحمت مل جانے پر کسی خاص ردے عمل کا نہ ہونا ناشکرا پن اور کفران نعمت ہے
اللہ کی ان نعمتوں کا بہت تذکرہ کیا کرو کیونکہ نعمتوں کا بار بار تذکرہ ہی نعمتوں کا شکر ہے۔ نعمت کا تذکرہ شکر میں شمار ہوتا ہے اور اس کو ترک کرسہی نہی۔

اللہ تعالیٰ نے خود اپنے نبی (ص) کو کہا ہے کہ وہ اپنے رب کی نعمت کا تذکرہ کیا کرے
”اور اگر تم شکر کرو تو اسے وہ تمہارے لئے پسند کرتا ہے“۔(الزمر: ٧)

”ابراہیم اپنی ذات میں ایک امت تھا، اللہ کا مطیع فرمان اور مکمل یکسو۔ جو مشرکوں سے الگ تھلگ تھا۔ اللہ کی نعمتوں کا شاکر۔ اللہ نے اس کو منتخب کرلیا اور سیدھا راستہ دکھایا۔ دنیا میں اس کو بھلائی دی اور آخرت میں وہ صالحین میں سے ایک ہوگا(النحل: ١٢٠۔١٢٢)

اللہ کی نعمتوں کا زکر کرو (القران )

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد (ص) اور ان کی آل (ع) رحمت و نعمت ہیں نعمتوں کا زکر کرتے رہیں یہی شکر ہے یہ نیکی ہے اب رہا کب کب تو جب تک سانس ہے اور زندگی ہے ۔
اللہ جب تک چاہتا ہے بندے کو نعمت سے لطف اندوز ہونے دیتا ہے پھر جب اس سے وہ کوئی شکر نہیں پاتا تو اسی نعمت کو عذاب میں بدل دیتا ہے۔ (یعنی پھر اس شخص کو ”من اللہ” کے بجائے ”غیر اللہ” کے پیچھے لگا دیتا ہے اور وہ غیر اللہ کی تعریف کرنے لگتا ہے بجائے اس کے کہ من اللہ کی تعریف کرے)


سب اشخاص اپنے پیاروں کی سالگرہ مناتے ہیں ان کی یاد مناتے ہیں اور ایک بہتر جواز بھی رکھتے ہیں ۔ ہمیں بھی اپنے پیارے نبی (صلی علیہ والہ وسلم ) کی اور ان کی زریت یعنی محمد (ص) اور آل محمد (ع) کی اس دنیا میں آمد کی یہی سوچ کر منانی چاہیے کہ وہ رحمت العالمین ہیں اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہیں ۔
قرآن میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل ورحمت کے ساتھ وہ ایمان والے خوش ہوں۔ یہ خوشی اس (دولت) سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔
بے شک ہر وہ عمل جو اللہ سے دور کردے اس کی ممانیت ہے نہ کہ اس عمل کی ممانیت ہو جو اللہ کی طرف لے جائے اور اللہ سے قریب کرے ۔

اسلام دین فطرت ہے ۔ کسی نعمت یا رحمت کے مل جانے پر اللہ کا شکر میں خوش ہونا ، اللہ ہی کی رضا ہے ۔

”جس طرح کہ ہم نے تمہارے درمیان خود تم میں سے ایک رسول بھیجا، جو تمہیں میری آیات سناتا ہے، تمہاری زندگیوں کو سنوارتا ہے، تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہ جانتے تھے۔ لہٰذا تم مجھے یادر رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرے شکر گزار بنے رہو، کفران نعمت نہ کرو“۔(البقرہ: )
[/SIZE]
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک

 
حیدر Rehan's Avatar
حیدر Rehan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 937
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
کنعان (10-02-11), مرزا عامر (09-02-11)
پرانا 16-02-10, 01:23 PM   #2
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,197
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ان دنوں ہر طرف " محمّد(ص) کی آمد " کا نور پھیلا ہوا ہے ۔ یقینا" ان کی معرفت اور عشق و اطاعت دلوں سے دنیوی آلودگیوں کی سیاہی دور کردے گی اور محبت و سچائی کے تحفے نچھاور کرے گی ۔ اگر تمام انسان ان کی رہنمائیوں کے پرتو میں زندگی گزارنے کا عہد کریں تو نجات و رستگاری قدم چومے گی ۔ اللہ نے بھی اس طرح کے انسانوں پر درود بھیجا ہے اپنے نبی (ص) کو خطاب کرکے وہ فرما چکا ہے :
" جب آپ کے پاس صاحبان ایمان آئیں تو ان سے کہئے : تم پر سلام ہو، تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر تمہارے حق میں رحمت لازم کرلی ہے "
اس لئے آج پوری کائنات اللہ کے آخری نبی محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کا جشن ولادت پورے جوش و خروش کے ساتھ منارہی ہے گویا زمین و آسمان، انسان اور فرشتے سب کے سب اپنی اپنی زبان میں آپ کی مدح سرائی میں مشغول ہیں جیسا کہ خود رسول اسلام (ص) نے ایک سائل کے سوال کے جواب میں کہا تھا :

مجھ کو محمد کہتے ہیں
کیونکہ اہل زمین میری نعت خوانی میں مشغول رہتے ہیں ۔
مجھے احمد کہتے ہیں کیونکہ آسمان والے میرا قصیدہ پڑھتے ہیں ۔
میری کنیت ابوالقاسم ہے کیونکہ خداوند عالم نے قیامت میں جنت اور جہنم کی تقسیم کے لئے میری محبت کو معیار قراردیا ہے ۔
پس جو مجھ پر ایمان لائے گا خدا اس کو بہشت میں جگہ عطا کرے گا ۔


محمّد کی محبّت دین حق کی شرط اوّل ہے

اسی میں ہو اگر خامی تو ا یمان نامکمل ہے



یہ بھی یا د رکھنا چاہیے کہ آج دنیا ئے بشریت ظلم و نا انصافی کے گہرے زخموں سے چور کراہ رہی ہے، اگرچہ اس نے بڑی تیزی سے علم و دانش کی عظیم راہیں عبور کرلی ہیں لیکن اب بھی آدمیت اخلاق اور انسانی وجدان کے بیچ راہ میں حیران و سرگردان کھڑی ہے ۔ اسے ایک ایسے" درخشاں نور " کی ضرورت ہے جو اس کی حیات کو گرمی اور تازگی عطا کردے نور محمدی کا آخری جلوہ کو ایک دنیا سراپا انتظار ہے ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
کنعان (10-02-11), مرزا عامر (09-02-11)
پرانا 16-02-10, 01:23 PM   #3
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,197
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تمام آشقان رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عید میلاد النبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سلسلے میں کی جانے والی محنتوں پر
بہت بہت مبارک
اور
بہت بہت شکریہ
.

Last edited by حیدر Rehan; 09-02-11 at 04:05 PM.
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (10-02-11)
پرانا 09-02-11, 04:44 PM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,197
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

۱۔ عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ن یمربباب فاطمہ ستۃ اشھر اذا خرج الی صلاة الفجر ،یقول :الصلاة یا اھل البیت انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت ویطھرکم تطھیرا(۱)

"حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چھ ماہ تک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول رہا کہ جب نماز فجر کے لیے نکلتے اورحضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے دروازے کے پاس سے گزرتے توفرماتے :اے اہل بیت !نماز قائم کرو ۔(اورپھر یہ آیت مبارکہ پڑھتے )اے اہل بیت اللہ چاہتا ہے کہ تم سے ہر طرح کی آلودگی دور کردے اورتم کوخوب پاک وصاف کردے "۔

حوالاجات

۱۔ ترمذی ، الجامع الصحیح ،۵:۳۵۲، رقم :۳۲۰۶

۲۔احمد بن حنبل ، المسند ، ۳:۲۵۹، ۲۸۵

۳۔احمد بن حنبل ، فضائل الصحابہ ،۲:۷۶۱، رقم ۱۳۴۰،۱۳۴۱

۴۔ابن ابی شیبہ المصنف ، ۳۸۸۶،رقم ۳۲۲۷۲

۵۔ شیبائی الآحادوالمثانی ،۵:۳۶۰،رقم :۳۲۲۷۲

۶۔عبدبن حمید ،المسند :۳۲۷،رقم ۱۲۲۳

۷۔حاکم ، المستدرک ، ۱۷۲۳، رقم ۴۷۴۸

۸۔طبرانی المعجم الکبیت ،۳:۵۲رقم :۲۶۷۱

۹۔بخاری نے الکنی (ص :۲۵،رقم:۲۶۷۱)میں ابو الحمراء سے حدیث روایت کی ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عمل کی مدت نو ماہ بیان کی گئی ہے

۱۰۔عبدبن حمید نے المسند (ص:۱۷۳،رقم ۴۷۵)میں امام بخاری کی بیان کردہ روایت نقل کی ہے۔

۱۱۔ابن حیان نے طبقات المحدثین باصبہان (۴:۱۴۸)میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی اس روایت میں آٹھ ماہ کا ذکر کیا گیا ہے

۱۲۔ابن اثیر ، اسد الغابہ فی معرفة الصحابہ ، ۷:۲۱۸

۱۳۔ذہبی ، سیر اعلام النبلا ء ۲:۱۳۴

۱۴۔مزی ۔تہذیب الکمال ،۳۵، ۲۵۰،۲۵۱

۱۵۔ابن کثیر ، تفسیرالقرآن العظیم ۳:۴۸۳

۱۶۔سیوطی نے الدرالمنثور فی التفسیر بالماثور (۵:۶۱۳)میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔

۱۷۔سیوطی نے الدالمنثور فی التفسیر بالماثور (۶:۲۰۷)میں حضرت ابوالحمراء سے روایت کی ہے۔

۱۸۔شوکانی،فتح القدیر ،۴:۲۸۰

۲۔ عن ابی سعید الخدری رضی اللہ تعالی عنہ فی قولہ :انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت۔قال :نزلت فی خمسۃ:فی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وعلی وفاطمۃ ،والحسن،والحسین رضی اللہ تعالی عنہ (۲)

"حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ نے اللہ تعالی کے اس ارشاد مبارکہ ۔۔۔۔اے اہل بیت !اللہ تویہی چاہتا ہے کہ تم سے ہرطرح کی آلودگی دور کردے ۔۔۔۔کے بارے میں کہاہے کہ یہ آیت مبارکہ پانچ ہستیوں ۔۔۔۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علی ،فاطمہ ، حسن،حسین رضی اللہ تعالی عنہ ۔۔۔کے بارے میں نازل ہوئی ہے"

حوالاجات

۱۔طبرانی ، المجعم الاوسط،۳:۳۸۰، رقم :۳۴۵۶

۲۔طبرانی المعجم الصغیر،۱:۲۳۱،رقم :۳۷۵

۳۔ابن حیان ، طبقات المحدثین باصبہان ، ۳:۳۸۴

۴۔خطیب بغدادی تاریخ بغداد،۱۰:۲۷۸

۵۔طبری ،جامع البیان فی تفسیرالقرآن ۲۲:۶
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (10-02-11)
جواب

Tags
color, ہوتا, ہے۔, پیاروں, پیارے, پسند, قرآن, مکمل, ایمان, اللہ, بے, بدل, ترک, تعلیم, جانے, خود, خوش, دی, دنیا, راستہ, زندگی, سالگرہ, شخص, عذاب, صالحین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عورت کی تزلیل کب تک ہو گی ایس اے نقوی اپکے کالم 20 25-05-11 03:44 PM
حال خوش تزکرہ نگاروں کا جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 14-06-08 11:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger