واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-06-10, 08:16 PM   #1
::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 10-06-10, 08:16 PM

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ وحدہ و الصلاۃ والسلام و علی رسول اللہ ،
::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::
ہمارا اِیمان ہے کہ اِیمان والوں کا اِیمان بڑھتا اور کم ہوتا ہے ، کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہمیں یہ حقیقت بتائی ہے اورصحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ سمجھایا ہے کہ اِیمان بڑھتا اور کم ہوتا ہے ،
ایک عام قانون کے طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ اللہ کی نافرمانیاں اِیمان میں کمی کا سبب ہوتی ہیں اور نیکیاں اِیمان میں اضافے کا سبب ہوتیں ہیں ،
اِن شاء اللہ ، آج میں آپ کے سامنے اِیمان میں اضافے کے تین اہم بنیادی اسباب کو مختصراً یو یوں کہیے تعارفی طور پر پیش کرتا ہوں ، کیونکہ تقریباً سب ہی موضوعات پر تفصیلی گفتگو پہلے کہیں نہ کہیں ہو چکی ہے ،
::: پہلا سبب :::اللہ سُبحانہ ُ وتعالیٰ کو اُس کے ناموں اور صفات کے درست فہم کے مطابق پہچاننا ،کیونکہ جب کوئی اِیمان والا اپنے اللہ کو اِس کے ناموں اور صفات کے درست مفہوم کے مطابق پہچانے گا ، جانے گا تو یقیناً اُس کا اِیمان بڑھے گا ،اِس کی عملی دلیل ہم اپنے عُلماء اور عامہ سب ہی میں دیکھ سکتے ہیں کہ اللہ پر اِیمان تو سب ہی کا ہے لیکن جو اللہ کو جس قدر زیادہ اور درست طور پر جانتا ہے اُسی قدر اُس کا اِیمان مضبوط ہوتا ہے اور وہ مضبوطی اُس کے اعمال سے ظاہر ہوتی ہے جو کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تابع فرمانی پر مشتمل ہوتے ہیں ۔
::: دوسرا سبب ::: اللہ تبارک و تعالیٰ کی تخلیق میں اور اُس کی شریعت میں اُس کی نشانیوں پر غور و تدبر کرنا ، کیونکہ مسلمان جب جب اللہ کی تخلیق میں غور و فِکر کرے گا اُسکے اِیمان میں اضافہ ہو گا (((((وَفِي الأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ :::اور زمین میں اِیمان والوں کے لیے نشانیاں ہیں Oوَفِي أَنفُسِكُمْ أَفَلاَ تُبْصِرُونَ:::اور تُم لوگوں کی اپنی جانوں میں بھی))))) سورت الذاریات /آیات 20،21،
اللہ کی نشانیوں میں غور و تدبر کی دعوت اللہ کے بہت سے فرامین میں ہے ، اور اس غور و تدبر کا نتیجہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ (((((الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَاماً وَقُعُوداً وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ رَبَّنَآ مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ::: وہ لوگ جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ہوئے (ہر حال میں) اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں غور کرتے ہیں (اور اللہ پر اِیمان میں اضافہ پاتے ہیں اور کہتے ہیں) اے ہمارے رب تو نےیہ سب کچھ بے فائدہ نہیں بنایا تو پاک ہے ، ہمیں آگ کے عذاب سے بچا))))) سورت آل عمران /آیت 191،
پس اللہ کی مخلوق اور اللہ کی تخلیق میں غور و تدبر ایمان میں اضافے کا سبب ہے ۔
::: تیسرا سبب ::: اللہ تعالیٰ کی تابع فرمانی میں کثرت سے مسلمان کا اِیمان بڑھتا ہے خواہ وہ تابع فرمانی قولی ہو یا عملی یا قلبی ، مثلاً اللہ کا ذِکر اپنی ایک تاثیر رکھتا ہے اور ذاکر کے اِیمان میں اضافے کا سبب بنتا ہے ،
نماز ، روزہ ، حج، زکوۃ ، جہاد وغیرہ اپنی ایک تاثیر رکھتے ہیں اور فاعل کے اِیمان میں اضافے کا سبب ہوتے ہیں ،
اللہ کی توحید پر یقین اِیمان میں اِضافے کا سبب بنتا ہے ، اور اسی طرح باقی سارے نیک اعمال بھی ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عادل سہیل; 10-06-10 at 08:22 PM..

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1218
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (28-01-12), rana ammar mazhar (23-02-12), shafirajput (28-01-12), sjk (21-08-10), ھارون اعظم (06-08-10), محمد عاصم (10-06-10), محمدمبشرعلی (06-08-10), مرزا عامر (06-08-10), بلال اویسی (08-08-10), ضِرار Derar (13-06-10), عبداللہ آدم (06-08-10), عبداللہ حیدر (10-06-10)
پرانا 10-06-10, 08:26 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم ماڈریٹر ، اس دہری پوسٹ کو حذف کر دیجیے ، جزاک اللہ خیرا ، و السلام علیکم۔

Last edited by عادل سہیل; 10-06-10 at 08:31 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (23-02-12)
پرانا 10-06-10, 10:55 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,857
شکریہ: 10,606
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب عادل بھائی۔۔پہلے دو اسباب زیادہ پاور فل لگتے ہیں۔۔فرض تو فرض ہے ہر حال میں پورا کرنا ہے دل چاہ رہا ہو یا نہ۔۔
احمد بلال آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), عبداللہ آدم (06-08-10)
پرانا 11-06-10, 09:22 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
بہت خوب عادل بھائی۔۔پہلے دو اسباب زیادہ پاور فل لگتے ہیں۔۔فرض تو فرض ہے ہر حال میں پورا کرنا ہے دل چاہ رہا ہو یا نہ۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھائی احمد بلال ،
فرإئض کی ادإئیگی اگر طوعا و کرھا کی جائے یا عادتا کی جائے تو وہ ایمان میں اضافے اور مضبوطی کا سبب نہیں‌ہوتی ، یوں بھی تیسرے سبب میں اللہ کی تابع فرمانی کا ذکر فرائض کی ادإئیگی کے لیے مخصوص نہیں ہے ، زندگی کے ہر لمحے میں اس تابع فرمانی کا اطلاق ہونے کے بارے میں ہے ،
فرائض کا ذکر اُس تابع فرمانی کے ایک شعبے کے طور پر کیا ہے ،
بالکل آخری جملے میں یہ وضاحت میسر ہے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), ھارون اعظم (06-08-10), ضِرار Derar (13-06-10), عبداللہ آدم (06-08-10)
پرانا 06-08-10, 07:29 PM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,929
شکریہ: 23,988
4,984 مراسلہ میں 14,698 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم

چچا جان بہت بہت شکریہ۔

ہمارا حال بھی """طوعا و کرھا ""والا ہی ہوتا ہے اکثر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ ہمارے دل اپنے ساتھ""سیٹ""" فرما دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمین

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (23-02-12)
پرانا 06-08-10, 09:43 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,241
کمائي: 121,348
شکریہ: 15,086
4,225 مراسلہ میں 12,895 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللٰہ خیرا۔ بہت اچھی تحریر ہے۔ عادل صاحب، آپ کہاں غائب تھے اتنے دنوں؟
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), عبداللہ آدم (06-08-10)
پرانا 08-08-10, 12:30 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم

چچا جان بہت بہت شکریہ۔

ہمارا حال بھی """طوعا و کرھا ""والا ہی ہوتا ہے اکثر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ ہمارے دل اپنے ساتھ""سیٹ""" فرما دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمین

والسلام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھتیجے ، اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمت کے دریا رواں دواں ہیں ،اور اس سے تعلق بنانے جوڑنے اور جوڑے رکھنے کے مواقع ہمیشہ میسر ہیں ، حدیث قدسی میں اللہ کا فرمان ہے ((((( أنا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي وأنا معه إذا ذَكَرَنِي فَإِنْ ذَكَرَنِي في نَفْسِهِ ذَكَرْتُهُ في نَفْسِي وَإِنْ ذَكَرَنِي في ملأ ذَكَرْتُهُ في ملأ خَيْرٍ منهم وَإِنْ تَقَرَّبَ إلي شبرا تَقَرَّبْتُ إليه ذِرَاعًا وَإِنْ تَقَرَّبَ إلي ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ إليه بَاعًا وَإِنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً ::: میرا بندہ جو گُمان میرے بارے میں رکھتا ہے میں اسی کے مطابق اُس کے ساتھ برتاؤ کرتا ہوں اور میں اُس کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ میرا ذکر کرتا ہے ، پس اگر وہ میرا ذکر اپنے اندر کرتا ہے تو میں اس کو اپنے اندر ہی یاد کرتا ہوں اور اگر وہ میرا ذکر لوگوں کے گروہ میں کرتا ہے تو میں اُن لوگوں سے زیادہ خیر والے لوگوں کے گروہ میں اُس کا ذکر کرتا ہوں ، اور اگر وہ ایک بالشت میری طرف بڑھتا ہے تو میں ایک کلائی اُس کی طرف بڑھتا ہوں اور اگر وہ ایک کلائی میری طرف بڑھتا ہے تو میں ایک بازو اُس کی طرف بڑھتا ہوں اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر بڑھتا ہوں ))))) متفقٌ علیہ ،
تو بھتیجے ، اللہ کی طرف سے کوئی کمی نہیں ، ہم اخلاص اور اتباع رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ساتھ اس کی طرف چلیں تو سہی، ان شاء اللہ رفتہ رفتہ دل ، دِماغ ،جسد و روح، سب ہی کچھ اللہ کے ساتھ ہو جاتا ہے ،
اللہ تعالیٰ آپ کی دعاء قبول فرمائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (28-01-12), rana ammar mazhar (23-02-12), عبداللہ آدم (11-08-10)
پرانا 08-08-10, 12:45 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
جزاک اللٰہ خیرا۔ بہت اچھی تحریر ہے۔ عادل صاحب، آپ کہاں غائب تھے اتنے دنوں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ تعالیٰ آپ کو بھی بہترین اجر سے نوازے ہارون بھائی ،
تقریباً ایک ماہ سے سفر میں ہوں ، اور کافی مشغول ہوں اس لیے ادھر حاضر نہیں ہو سکا ، اِن شاء اللہ رمضان کے بعد حسبء سابق معمول کی حاضری کی کوشش کروں گا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (23-02-12)
پرانا 09-08-10, 11:44 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,857
شکریہ: 10,606
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک ماہ سے سفر میں ہیں؟؟
اتنا لمبا سفر یا تو بحری جہاز پہ ہوتا ہے یا تبلیغی بھائی کرتے ہیں۔
احمد بلال آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), عبداللہ آدم (11-08-10)
پرانا 23-08-10, 01:23 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک ماہ سے سفر میں ہیں؟؟
اتنا لمبا سفر یا تو بحری جہاز پہ ہوتا ہے یا تبلیغی بھائی کرتے ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
احمد بھائی دونوں میں سے کوئی معاملہ نہیں ،
سفر میں تھا اس طرح کسی ایک جگہ قرار میسر نہیں ہو پارہا تھا ، اب ان شاء اللہ رمضان کے بعد حسبء معمول حاضری کی کوشش کیا کروں گا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (23-02-12)
پرانا 28-01-12, 12:54 AM   #11
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,527
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,007 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ، بالکل نئی بات پتہ چلی کہ ایمان بڑھتا اور کم ہوتا ہے، اور اس کے اسباب بھی ۔۔۔۔۔۔ بہت اچھی باتیں شئر کی ہیں ۔۔۔ اللہ ہمیں ایمان پر ثابت قدم رکھے،آمین ،

میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ نواص بن سمعان کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ سے سنا کہ "ہر ایک دل رحمان کی دو انگلیوں کے بیچ میں ہے، وہ چاہے تو اسے سیدھا رکھے اور چاہے تو اسے ٹیڑھا کر دے اسی لئے آپ دعا کیا کرتے تھے کہ
یا مقلب القلوب ثبت قلوبنا علیٰ دینک

یہ ٹھیک ہے نا؟
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), shafirajput (28-01-12), عبداللہ آدم (28-01-12)
پرانا 28-01-12, 01:23 PM   #12
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (23-02-12)
جواب

Tags
color, green, quot, ہوتا, پہلے, پاک, یوں, نماز, مسلمان, مطابق, آج, ایمان, اللہ, بے, توحید, جانے, حال, دیکھ, روزہ, طور, علی, عمران, عذاب, غور, صفات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیرصحت کی مشیر کے گھر سے تین خواتین با زیاب جاویداسد خبریں 2 23-12-10 11:39 AM
کراچی:ٹارگٹ کلنگ میں تین گنا اضافہ ALI-OAD خبریں 0 17-12-10 09:10 PM
باراتیو ں سے بھری بس جھیل میں گر گئی، 24 خواتین، تین بچے اور ایک مرد ڈوب کر ہلاک جاویداسد خبریں 0 15-12-10 06:41 PM
خواتین میں کرتہ پہننے کا رواج جاویداسد گھر اور گھرداری 0 18-10-10 10:53 PM
تارکین وطن خواتین مقامی خواتین کی بری عادات اپنالیتی ہیں عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger