واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


تکمیل دین کے بعد دین میں اضافہ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-07-09, 02:55 AM   #1
تکمیل دین کے بعد دین میں اضافہ؟
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 20-07-09, 02:55 AM

اللہ تعالیٰ نے ہر امت کی طرف اپنے رسول مبعوث فرمائے تا کہ ان تک خالق کائنات کا پیغام پہنچا دیں اور انہیں اللہ کی طرف سے ایسا ضابطہ حیات دیں جو دنیا اور آخرت میں بھلائیوں کا سبب ہے۔ یہ سلسلہ آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور ہمارے نبی علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم پر اس کا اختتام ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کیوں کہ آخری نبی ہیں اس لیے اللہ سبحانہ و تعالٰی نے اپنا دین ان صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے ذریعے مکمل کر دیا ہے:
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا (سورۃ المائدۃ آیت 3)
"آج مکمّل کردیا ہے میں نے تمہارے لیے تمہارا دین اور پُوری کردی تم پر اپنی نعمت اور پسند کرلیا ہے تمہارے لیے اسلام کو بطور دین۔"
یہ آیت شریعت کے مکمل اور پورے ہونے کی دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے تخلیق کیا ہے اور اس مقصد عبادت جو کچھ ضروری تھا وہ سب شریعت میں بیان کر دیا گیا ہے۔

امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اپنی تفسیر “تفسیر القرآن العظیم” (تفسیر ابن کثیر) میں لکھتے ہیں:
اس امت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس نے ان کے لیے دین کو مکمل کر دیا ہے۔ اب انہیں کسی دوسرے دین کی ضرورت نہیں‌ ہے اور نہ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے بعد کسی دوسرے نبی کی حاجت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسی لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو اپنا آخری نبی بنا کر جن و انس کی طرف بھیجا (کہ ان کے ذریعے دین کی تکمیل ہو جائے)۔ اب حلال وہی ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے حلال بتایا، اور حرام وہی ہے جسے ان صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے حرام قرار دیا، دین وہی ہے جو ان صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے ذریعے سے پہنچا اور ہر وہ چیز جس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے دی وہ لا شک و لا ریب حق و سچ ہے۔”

قرآن کریم کی اس آیت اور ایک متفق علیہ تفسیر سے معلوم ہوا کہ اسلام میں اس بات کا کوئی تصور نہیں ہے کہ کوئی شخص اٹھے اور نیک نیتی یا بدنیتی سے شریعت میں کوئی اختراع کرنے بیٹھ جائے۔ ایسا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہے کیونکہ اس کا فاعل اپنی دانست میں دین کو مکمل نہیں سمجھتا۔ اس کے خیال میں دین میں کچھ نہ کچھ کمی ایسی رہ گئی ہے جسے وہ اپنے خیال و عقل فاسد سے پوری کرنا چاہتا ہے۔
امامِ مدینہ مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے:
جس نے اسلام میں کوئی نئی چیز اسے اچھا سمجھتے ہوئے نکالی اس نے(شعوری یا لاشعوری طور پر) گمان کیا کہ محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے (نعوذ باللہ) رسالت کا فریضہ ادا کرنے میں خیانت کی۔حالانکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ” (المائدۃ)
“آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کر دیا ہے”
تو جو چیز (اس آیت کے نزول کے وقت) دین نہیں تھی وہ آج بھی دین کا حصہ نہیں بن سکتی”


بعد کے اضافے دین کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اور جو چیز دین کا حصہ ہی نہیں اس میں منہمک ہو جانا نہ صرف یہ کہ کار عبث اور سعی لا حاصل ہے بلکہ عذاب اور گناہ کا سبب ہے۔
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ تَصْلَى نَارًا حَامِيَةً سورۃ الغاشیۃ آیات 1 تا 4
"بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی ( قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے؟ کتنے ہی چہرے اس دن ہوں گے خوفزدہ۔ (عبادت میں) محنت کرنے والے تھکنے والے۔ (لیکن) جائیں بھڑکتی آگ میں،ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا۔"
یہ کون بد نصیب ہیں جنہوں نے عبادتوں اور ریاضتوں میں زندگیاں گزار دیں، محنتیں کیں، جسم و جاں کو تھکا مارا لیکن صلہ کیا ملا؟ جہنم کی بھرکتی ہوئی آگ۔ اللہ مجھے اور آپ کو اس سے محفوظ رکھے۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے انبیاء اور رسل کی ہدایات کے برعکس اپنے فہم اور عقل سے دین میں خود ساختہ عبادتیں متعارف کرائیں اور ان کی ترویج اور ان پر عمل میں لگے رہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال نصارٰی ہیں جنہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کے بتائے ہوئے صاف ستھرے سچے دین میں رہبانیت کی بدعت ایجاد کی۔ امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی تفسیر میں امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ
"مر عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه بدير راهب قال فناداه يا راهب فأشرف قال فجعل عمر ينظر إليه ويبكي فقيل له يا أمير المؤمنين ما يبكيك من هذا ؟ قال ذكرت قول الله عز وجل في كتابه " عاملة ناصبة تصلى نارا حامية" فذاك الذي أبكاني "
"ایک مرتبہ امیرالمومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا گزر ایک راہب کی خانقاہ پر ہوا۔ راہب کو دیکھ کر انہوں نے اسے آواز دی۔ جب وہ حاضر ہوا تو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طرف دیکھتے جاتے اور روتے جاتے۔ کہا گیا "اے امیر المومنین! آپ اس شخص کو دیکھ کر کیوں روتے ہیں"؟ فرمایا " مجھے اللہ تعالیٰ‌کا فرمان یاد آ گیا کہ "(عبادت میں) محنت کرنے والے تھکنے والے۔ (لیکن) جائیں بھڑکتی آگ میں (تو یہ شخص بھی خود ساختہ عبادت میں زندگی گزار رہا ہے لیکن نہیں جانتا کہ اس کے بدلے میں اسے کچھ ملنے والا نہیں ہے۔"
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں‌کو دین میں اضافہ کرنے سے بچائے اور اس خالص ستھرے دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جو اس نے اپنے بندے اور رسول محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے ذریعے نازل کیا۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

Last edited by عبداللہ حیدر; 02-08-09 at 12:31 AM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 3498
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (28-02-12), sahj (21-07-09), Tishnagi (12-09-09), فیصل ناصر (20-07-09), میاں شاہد (21-07-09), مسافر (22-07-09), ام طلحہ (23-07-09), ابن آدم (23-07-09), احمد بلال (04-09-09), اخترحسین (08-09-09), تفسیر حیدر (20-07-09), خرم شہزاد خرم (20-07-09), رضی (20-07-09), سحر (20-07-09)
پرانا 20-07-09, 11:00 AM   #2
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,792
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 20-07-09, 01:56 PM   #3
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
و ایاک ۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-07-09, 04:16 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,169
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ آپکو اجر دے بھتیجے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-07-09, 01:24 AM   #5
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اللہ آپکو اجر دے بھتیجے
السلام علیکم، اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (21-07-09)
پرانا 21-07-09, 10:14 AM   #6
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,186
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default


ماشا اللہ، سبحان اللہ

آپ نے بہت عمدہ اور بہترین باتیں پیش کی ہیں
اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
آپ کا بہت بہت شکریہ
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
مسافر (22-07-09), عبداللہ حیدر (21-07-09)
پرانا 21-07-09, 04:26 PM   #7
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم و جزاک اللہ خیرا میاں جی۔ کافی دنوں بعد تشریف آوری ہوئی ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-07-09, 11:04 AM   #8
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,186
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بس بھائی
غریب الوطنی کا مزہ چکھ رہے ہیں
آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے
بہت تھکا ہوا نیٹ‌میسر ہے، ای میل بھی بمشکل ڈاؤن لوڈ‌ہو پاتی ہے
اس لئے بس
الحمد للہ علی کل حال
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
مسافر (22-07-09)
پرانا 22-07-09, 03:06 PM   #9
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,307
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
مسافر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 22-07-09, 04:09 PM   #10
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
بس بھائی
غریب الوطنی کا مزہ چکھ رہے ہیں
آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے
بہت تھکا ہوا نیٹ‌میسر ہے، ای میل بھی بمشکل ڈاؤن لوڈ‌ہو پاتی ہے
اس لئے بس
الحمد للہ علی کل حال
ہائیں؟؟؟؟؟؟؟ آپ بھی ملک بدر ہو گئے؟
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-07-09, 04:10 PM   #11
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مسافر مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ
اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزا دے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-07-09, 09:44 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ کل خیر ، بھتیجے ، ماشا اللہ تبارک اللہ ، اللہ تعالیٰ اور زیادہ خیر عطا فرمائے اور اسے نشر کرنے کی ہمت بھی اور اس پر عمل کی توفیق بھی ، جیتے رہو ، اللہ تم پر راضی ہو اور اپنی رضا میں راضی رکھے ، و السلام علیکم ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 22-07-09, 09:47 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
بس بھائی
غریب الوطنی کا مزہ چکھ رہے ہیں
آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے
بہت تھکا ہوا نیٹ‌میسر ہے، ای میل بھی بمشکل ڈاؤن لوڈ‌ہو پاتی ہے
اس لئے بس
الحمد للہ علی کل حال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اھلاوسھلا و مرحبا ،باخی الکریم ،
میاں جی ، سچ کہا ، """"الحمد للہ علی کل حال """"
کیا کسی افریقی ریاست میں جا پہنچے ہیں جہاں ایسی ایچھ سہولیات میسر ہیں ، یا واقعتا الکمونیا میں جا بسے ہیں ،
بہرحال ، جہاں بھی ہیں اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں رکھے دین دنیا اور آخرت کی آسانیاں عطا فرمائے و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-07-09), عبداللہ حیدر (22-07-09)
پرانا 22-07-09, 10:08 PM   #14
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ کل خیر ، بھتیجے ، ماشا اللہ تبارک اللہ ، اللہ تعالیٰ اور زیادہ خیر عطا فرمائے اور اسے نشر کرنے کی ہمت بھی اور اس پر عمل کی توفیق بھی ، جیتے رہو ، اللہ تم پر راضی ہو اور اپنی رضا میں راضی رکھے ، و السلام علیکم ۔
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ میرے لیے مزید خیر کی دعا کرتے رہیے گا۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-07-09, 03:41 PM   #15
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,186
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
ہائیں؟؟؟؟؟؟؟ آپ بھی ملک بدر ہو گئے؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اھلاوسھلا و مرحبا ،باخی الکریم ،
میاں جی ، سچ کہا ، """"الحمد للہ علی کل حال """"
کیا کسی افریقی ریاست میں جا پہنچے ہیں جہاں ایسی ایچھ سہولیات میسر ہیں ، یا واقعتا الکمونیا میں جا بسے ہیں ،
بہرحال ، جہاں بھی ہیں اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں رکھے دین دنیا اور آخرت کی آسانیاں عطا فرمائے و السلام علیکم۔
نہیں جناب بس یوں‌سمجھیں‌کہ الکمونیا پہنچ چکا ہوں

آج کل فیصل آباد کی خاک چھان رہا ہوں
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-07-09), عبداللہ حیدر (23-07-09)
جواب

Tags
arabic, color, green, گمان, پاک, پسند, لوگ, مکمل, متعارف, معلوم, اللہ, امیر, اسلام, بہترین, حکم, حال, خبر, دعا, شخص, عیسیٰ, عقل, علی, عبادت, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger