واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


جنت کا عاشق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-11, 11:07 AM   #1
جنت کا عاشق
نبیل خان نبیل خان آف لائن ہے 21-11-11, 11:07 AM

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمافرماتے ہیں کہ ملک حبش کا ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ اور اسنے کہا “ اے اللہ کے رسول ! آپ لوگ بنوّت سے نوازے گئے ۔اور آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اچھا رنگ بھی دیا : ہمارے اندر نبی مبعوث نہیں ہوا اور ہم سیاہ رنگ کے ہیں : مجھے بتائیں میں اگر ایمان لاؤں اور عمل کروں تو کیا جنت میں آپ کے ساتھ رہ سکوں گا ؟ ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” وہ تمام لوگ جنہوں نے لاالٰہ الااللہ کہا ہو گا ، اللہ کریم انہیں جنت میں میرا ساتھ نصیب فرمائے گااس نے اپنی کتاب میں وعدہ کیا ہے :انساء 7/69: پھر فرمایا جو شخص سبحان اللہ کہے گا اس کے نامہ اعمال میں ایک لاکھ نیکیاں لکھی جائیں گی “ تو کسی نے کہا کہ ” اللہ کے رسول ! اس کے بعد ہم لوگ کس طرح جہنم میں جائیں گے ؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے ، آدمی قیامت کے دن اتنے اعمال لیکر آئے گا کہ اگر وہ پہاڑ پر رکھ دیئے جائیں تو پہاڑ بھی نہ اٹھا سکے ، لیکن جب اس کا مقابلہ اللہ کی نعمت سے ہو گا تو یہ نعمت اس کے سارے اعمال پہ بھاری ہو گی : اس لئے نیک اعمال پہ کسی کو غرور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جنت تو اللہ کے فضل ، رحمت اور اس کے احسان کے نتیجے میں ملے گی :
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ دہر کی تلاوت فرمائی جس میں نا شکروں کے برے انجام اور اہل جنت کے انعامات کا ذکر ہوا ہے ۔ یہ سن کر حبشی آدمی نے کہا ” اے اللہ کے رسول ! جس طرح جنت کی نعمتوں کو آپ دیکھتے ہیں ، کیا میری آنکھ بھی جنت میں ان نعمتوں کو دیکھے گی ؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہاں “ یہ سن کر وہ حبشی رونے لگا یہاں تک کہ اس کی روح پرواز کر گئی ،
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے قبر میں اتارتے ہوئے دیکھا : بحوالہ ترٍغیب وترہیب۔طبرانی
:

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رضی اللہ تعالٰی عنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Last edited by نبیل خان; 21-11-11 at 11:12 AM..

نبیل خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,507 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
compaq (21-11-11), فیصل ناصر (21-11-11), بنت حوا (21-11-11), سحر (21-11-11), صبیحہ (21-11-11)
جواب

Tags
color, green, کتاب, گئی, وسلم, لگا, لوگ, مقابلہ, ملک, ملے, ؟“, آنکھ, آدمی, ایمان, انجام, جائیں, خدمت, دیکھا, روح, رنگ, رسول, شخص, عاشق, عبداللہ, غرور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger