واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


حسن اور حسین رضی اللہ عنہما سے محبت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-11, 12:49 AM   #1
حسن اور حسین رضی اللہ عنہما سے محبت
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 03-12-11, 12:49 AM

حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی محبت و عظمت اور مقام و منقبت کے منہ بولتے ثبوت میں متعدد صحیح احادیث موجود ہیں۔ آئیے ۔۔۔ ان میں سے چند ایک کو ذیل میں ملاحظہ فرمائیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہیتے نواسوں (رضی اللہ عنہما) سے اپنی محبت کو اپنے دلوں میں بسا لیں۔

ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
مَنْ أَحَبَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ فَقَدْ أَحَبَّنِي ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي
جس نےحسن و حسین (رضی اللہ عنہما) سے محبت کی ، پس تحقیق اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا۔
سنن ابن ماجه , أبواب في فضائل أصحاب رسول الله ... » باب فضل الحسن والحسين ابني علي، حسنہ الالبانی

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرمایا :
هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا
یہ (حسن اور حسین رضی اللہ عنہما) دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔
صحيح البخاري » كتاب المناقب » باب مناقب الحسن والحسين رضي الله

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا ہے :
أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ
اور حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) جنت کے نوجوانوں کے سردار ہوں گے۔
جامع الترمذي » كتاب الدعوات » أبواب المناقب » باب مناقب الحسن , والحسين رضي الله، صححہ الالبانی

ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اس دوران حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) نمودار ہوئے جنہوں نے سرخ رنگ کی قمیصیں پہنی ہوئی تھیں اور بار بار پھسل رہے تھے چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے ، اپنا خطبہ روک دیا ، انہیں اٹھایا اور اپنی گود میں بٹھا لیا ، پھر آپ انہیں اٹھائے ہوئے منبر پر چڑھے اور فرمایا :
صَدَقَ اللَّهُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلادُكُمْ فِتْنَةٌ سورة التغابن آية 15 ، رَأَيْتُ هَذَيْنِ فَلَمْ أَصْبِرْ
اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے کہ (بےشک تمہارے اموال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں) میں نے انہیں دیکھا تو مجھ سے رہا نہ جا سکا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا خطبہ مکمل فرمایا۔
سنن أبي داود » كتاب الصلاة » باب تفريع أبواب الجمعة » باب الإمام يقطع الخطبة للأمر يحدث، صححہ الالبانی


اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم تمام مسلمانوں کے دلوں میں حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی محبت و عظمت کے جذبات پیدا کرے اور ہر قسم کے بغض و نفرت سے اپنا آئینہ دل صاف کرے۔ کیونکہ یہ کامیابی و کامرانی کے لیے ضروری ہے۔


 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 203
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-12-11), محمدعدنان (03-12-11), wajee (03-12-11), حیدر Rehan (03-12-11), رضی (03-12-11), شھزادباجوہ (03-12-11), عبداللہ آدم (03-12-11)
پرانا 03-12-11, 01:27 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,169
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ بھتیجے !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر Rehan (03-12-11), عبداللہ حیدر (03-12-11)
پرانا 03-12-11, 08:00 AM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,175
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ بھائی ۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-12-11, 12:47 PM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,197
شکریہ: 7,909
2,141 مراسلہ میں 4,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حسنین رضی اللہ عنھما جنت کے جوانوں کے سردار

1۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
الحسن و الحسین سید اشباب اہل الجنہ
(جامع الترمذی، 2 : 21
حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔

خاتون جنت کے فرزندان ذی حشم علی کرم اللہ وجھہ الکریم کے لخت جگر حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ کو جنت کے نوجوانوں کا سردار فرمایا گیا ہے اور یہ فرمانا ہے تاجدار کائنات نبی آخر الزمان رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا۔

حسنین کریمین کی محبت، محبت رسول ہے
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-12-11), عبداللہ حیدر (03-12-11)
جواب

Tags
color, green, فرمایا, کائنات, کرم, وآلہ, وسلم, نوجوانوں, محبت،, اللہ, الحسن, الزمان, ابو, بھائی, بھتیجے, جگر, جنت, جامع, حضرت, روایت, رحمۃ, رسول, رضی, سید, سعید


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:52 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger