واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > ایمان



ایمان ایمان


ہم اللہ کی عبادت کیسے کریں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-05-09, 02:07 AM   #1
ہم اللہ کی عبادت کیسے کریں؟
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 07-05-09, 02:07 AM

اللہ کی عبادت سے مراد انسان کے وہ تمام اقوال و ا فعال ہیں جن سے اللہ راضی ہو جائے۔ نماز، روزہ اور چند اذکار ہی عبادت نہیں بلکہ اس میں سونے جاگنے سے لے کر سیاست و معیشت اور تمام باہمی معاملات بھی شامل ہیں اور عبادت ہی ہمارا اصلی مقصد ہے۔ تو اب فطری طور پر اگلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اللہ کی عبادت کیسے کی جائے؟ اس کا طریقہ کیا ہے کیونکہ کوئی عمل طریقے کے بغیر ممکن نہیں۔ سوچنے کی بات ہے ہم عبادت میں کسی خاص طریقے کے پابند ہیں یا اپنی مرضی سے طریقہ اختیار کر سکتے ہیں یا جہاں سے بھی جو طریقہ اچھا لگے لے سکتے ہیں؟ ہر مذہب میں لوگوں نے اللہ کی عبادت کے لیے اپنے اپنے طریقے بنائے ہوئے ہیں جس نے جو طریقہ پسند کیا اسے عبادت کے لیے اپنا لیا حالانکہ پسند اللہ کی چلنی چاہیے۔کسی نے کہا کہ سانس روک کر فلاں فلاں عمل کرو پھر سانس اس طرح نکالو کہ تمہاری زبان ذکر نہ کرے، کوئی دل پرضربیں لگانے کو عبادت سمجھتا ہے۔ اس طرح کے مختلف طریقے لوگوں نے اپنا رکھے ہیں اور ان کی ساری محنت انہی طریقوں پر مسلسل جاری رہتی ہے۔ ان کے نزدیک نماز، روزہ وغیرہ سب ظاہری عبادتیں ہیں۔ اصل عبادت انکے اپنے بنائے ہوئے طریقے ہوتے ہیں۔ ان کے ہاں ظاہری اعمال یعنی نماز روزے کی خاص اہمیت نہیں ہوتی بلکہ وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم دل کی نماز پڑھتے ہیں ظاہری نماز کی اہمیت نہیں۔زیادہ تر لوگ مانتے ہیں کہ "اللہ کی عبادت ہمارا اصل مقصد ہے" لیکن اختلاف اور بگاڑ اس پر ہوتا ہے کہ اللہ کی عبادت کیسے کی جائے؟ وہ کونسا طریقہ ہے جس کے تحت ہماری سیاست، ہماری معیشت، ہماری تجارت، ہمارا معاشرہ، ہمارے حقوق و فرائض کا پورا نظام اللہ کی عبادت بن جائے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اللہ کی عبادت ہم اس طریقے سے کریں جس طرح اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے حکم دیا ہے۔ اس کے لیے صرف یہ کافی نہیں کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے جس کام کا حکم دیا ہے اس کی پیروی کی جائے بلکہ ضروری ہے کہ اس کام کو اسی طریقے کے مطابق انجام دیا جائے جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے بتایا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو مبعوث ہی اس لیے کیا تا کہ وہ لوگوں کو عمل بتائیں۔ مطلقًا احکام پہنچا دینا ہی ان کے ذمے نہیں ھا بلکہ ان احکام کی مراد اور ان پر عمل پیرا ہونے کا طریقہ بتانا بھی ان کے فرائض میں شامل تھا۔ اور اگر انبیاء یہ کام نہ کرتے تو ہر ایک حکم کی کوئی کچھ مراد لیتا اور کوئی کچھ۔ اللہ تعالیٰ نے جو بھی حکم نازل کیا ہے اس کا مقصد اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو بتا دیا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے سوا دنیا میں کوئی بھی اس
مقصد کو جاننے کا ذریعہ نہیں ۔ گویا طریقہ کی ساری بحث نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف ہے۔ ہر عمل کا طریقہ جو اللہ کو پسند ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم بتاتے ہیں کیونکہ اللہ انہیں بتاتا ہے۔ اللہ نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کا حکم دیتا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے طریقے سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ کی مراد کیا ہے۔ اللہ نے کہا اقیموا الصلوۃ، اب اگر صلٰوۃ کے طریقے کے لیے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے رجوع نہ کیا جائے اور اپنا مفہوم نکالنے کی کوشش کی جائے تو سوائے اختلاف اور انتشار کے کوئی چیز ہاتھ نہ آئے گی۔ اسی طرح سیاست، حکومت اور دیگر امور ہیں۔ گویا کہ ہماری عبادت تب اللہ کی صحیح عبادت ہو گی جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے بتائے ہوئے احکام اور طریقے کے مطابق عمل کریں گے۔ اپنی پسند سے جو بھی طریقہ نکالے گا وہ ہر گز صحیح عبادت نہ ہو گی۔ کوئی شخص کہے کہ دو ٹانگوں پر قیام کرنا کون سی بڑی عبادت ہے میں ایک ٹانگ پر کھڑے
ہو کر قیام کروں گا تو یہ ہر گز اللہ کی صحیح عبادت نہیں ہو گی کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ایسا کوئی طریقہ اختیار نہیں کیا۔ اسی طرح بعض لوگ سخت سردی کی راتوں میں یخ بستہ ٹھنڈے پانی میں کھڑے ہو کر عبادت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بعض لوگ چپ کا روزہ رکھ کر سمجھتے ہیں کہ یہ عبادت ہے، کوئی اپنے اوپر ایک مدت کے لیے چولہے کی پکی ہوئی چیزیں کھانا حرام کر لیتا ہے۔ ی طریقے ہندوؤں،سادھوؤں اور مسلمانوں کے بعض گروہوں میں بھی رائج چلے آ رہے ہیں۔ وہ اپنے اوپر زیادہ مشقتیں ڈال کر اپنے تئیں عبادت کا ایک سخت اور پختہ دورہ کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے اوپر جس قدر زیادہ مشقتیں ڈالیں گے، اسی قدر ہمارا ریاض، ہمارا دھیان گیان اور ہماری عبادت زیادہ مقبول اور زیادہ موثر نتائج کی حامل ہو گی۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جو ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر عبادت کرتا ہے وہ عقیدے کی خرابی میں مبتلا ہے، اس کی راہنمائی شیطان کر رہا ہوتا ہے کیونکہ ایسے طریقے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے نہیں سکھائے۔ یہ اللہ کی نافرمانی ہے۔ اسی لیے فرمایا گیا:
"اے ایمان والو! اللہ او ر اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے آگے مت بڑھو"
"اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو"
گویا کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں عمل ہو گا تو عبادت ہو گی۔ اور جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی اطاعت میں عمل نہ ہو گا وہ باطل اور برباد ہو گا، اس کا اللہ کے ہاں کوئی اجر نہیں ہو گا بلکہ قیامت کے دن ایسے اعمال پر عذاب ہو گا۔ انسان چاہے کتنا ہی اچھے سے اچھا اور خوبصورت عمل کرے، اگر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی اطاعت میں نہ ہو گا تو وہ باطل ہی ہو گا۔
(حاصل مطالعہ و تلخیص عبداللہ)

Last edited by عبداللہ حیدر; 07-05-09 at 03:09 AM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1800
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (16-06-11), shafresha (07-05-09), فیصل ناصر (21-07-09), منتظمین (07-05-09), ام غزل (07-05-09), تفسیر حیدر (23-07-09), خرم شہزاد خرم (07-05-09), رضی (29-06-09), سحر بٹ (17-06-11)
پرانا 07-05-09, 02:53 AM   #2
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,329
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ بھائی بہت اچھی تحریر لکھی ہے بہت پیاری بہت شکریہ بہت خوب بہت اچھا لگا منتظمین بھائی سرورق کے لیے درخواست کروں گا

Last edited by خرم شہزاد خرم; 07-05-09 at 03:20 AM.
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-05-09), فیصل ناصر (21-07-09), ام غزل (07-05-09), عبداللہ حیدر (19-07-09)
پرانا 07-05-09, 03:11 AM   #3
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پسند کرنے کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آپ کی تجویز کے مطابق تبدیلی کر دی ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-07-09), ام غزل (07-05-09), خرم شہزاد خرم (07-05-09)
پرانا 07-05-09, 04:35 AM   #4
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,499
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ ! بھائی بہت ہی خوبصورت اندز میں اللہ کا فرمان سامنے لانے پر میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد اور شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-05-09), فیصل ناصر (21-07-09)
پرانا 07-05-09, 04:36 AM   #5
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,499
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

منتظمین سے گزارش ہے کہ اس تحریر کو آج ہی سرورق پر لگایا جائے ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-07-09), عبداللہ حیدر (19-07-09)
پرانا 07-05-09, 10:50 AM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خرم شہزاد خرم مراسلہ دیکھیں
عبداللہ بھائی بہت اچھی تحریر لکھی ہے بہت پیاری بہت شکریہ بہت خوب بہت اچھا لگا منتظمین بھائی سرورق کے لیے درخواست کروں گا
درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ بس موضوع کا لنک لگا دیا کریں اور باری انے پر وہ تحریر سرورق پر لگا دی جاتی ہے۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
پرانا 19-07-09, 05:37 PM   #7
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کم اس کم ہم نےتو نہیں دیکھاکسی نےایک ٹانگ پرکھڑا ہوکرنماز پڑھی ہویہ کون سی دنیا کی بات کررھےھیں آپ
__________________
شائد کہ تِرےدل میں اترجائےمِری بات!
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے muhammad asif virani کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-07-09), عبداللہ حیدر (19-07-09)
پرانا 21-07-09, 05:17 PM   #8
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,595
شکریہ: 13,494
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

////////////////////

Last edited by کنعان; 16-06-11 at 08:30 PM.
کنعان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-07-09, 02:56 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم

اگر آپ لال رنگ کا لکھا ہوا صحیح طرح پڑھ لیتے تو آپ کو جو اس کی تشریح کی گئی ھے اس تشریح میں رائٹر جو غلطیاں کر گیا ھے وہ آسانی سے سمجھ آ جانی تھیں

والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
کنعان بھائی کیا ہی بھلا ہو کہ آپ قارئین کی مدد کرتے ہوئے اور ان کو غلطیوں کا شکار ہونے سے بچانے کے لے ، ان غلطیوں کی نشاندہی فرما دیجیے جن کی طرف آپ نے اشارہ فرمایا ہے ،
تا کہ کچھ اصلاح ہو سکے باذن اللہ ، اللہ آپ کو بہترین جزاء عطاء فرمائے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
تفسیر حیدر (23-07-09)
پرانا 23-07-09, 01:07 PM   #10
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,792
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کنعان بھائی انتظار رہے گا۔شکریہ
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-06-11, 08:18 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,504
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ الخیر واحسن الجزاء۔۔۔

اللہ قرآن و سنت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے آمین اللھم آمین
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
shafirajput کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, کنعان, پسند, قرآن, ممکن, مطابق, آج, ایمان, اللہ, انسان, بہترین, بھائی, تحریر, حکم, خرم, دل, درخواست, روزہ, سیاست, شہزاد, شخص, عبادت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اپنے بلاگ پر اردو کیسے منتخب کریں؟ عبدالقدوس اردو پریس (http://wordpress.pk) 30 24-08-10 06:21 PM
کدو کیسے پکائیں؟ عبداللہ حیدر باورچی خانہ 135 14-05-10 12:05 AM
تبادلۂ خیال کیسے کریں؟ محبوب عالم اردو زبان http://urduzuban.org 3 21-03-10 08:21 PM
سال کا آخری دن کیسے منائیں؟ راجہ اکرام عمومی بحث 9 19-12-09 07:33 PM
ہم اپنے ملک کو کیسے با وقار بنا سکتے ہیں؟ Zullu230 گپ شپ 1 25-08-07 01:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:57 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger