واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > گرافکس اور اینیمیشنز > ایڈوب فوٹو شاپ



ایڈوب فوٹو شاپ ایڈوب فوٹو شاپ Adobe Photo Shop


فوٹو شاپ میں مہر یعنی سٹامپ بنائیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-10, 07:10 PM   #1
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Talking فوٹو شاپ میں مہر یعنی سٹامپ بنائیں

فوٹو شاپ میں مہر یعنی سٹامپ بنائیں

ایک مہر بنانے کے لیے کورل ڈرا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اوریہی زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے۔ تاہم فوٹو شاپ میں بھی مہر بنائی جا سکتی ہے۔ مہر کا سائز عام طور پر تین سینٹی میٹر سے پانچ سینٹی میٹر تک ہو سکتا ہے۔ اس پراجیکٹ کے لیے ہم پانچ ضرب پانچ سینٹی میٹر کی ایک مہر بنائیں گے۔ یعنی اس کی چوڑائی بھی پانچ سینٹی میٹر ہو گی اور لمبائی بھی۔ اس پراجیکٹ کے لیے میں فوٹو شاپ کا سی ایس تین ورژن استعمال کر رہا ہوں۔ آپ کوئی بھی ورژن استعمال کر سکتے ہیں کیوں کہ طریقہ کار تقریبا ایک جیسا ہی ہو گا۔ آئیے شروع کرتے ہیں۔
فوٹو شاپ کھولیں اور File مینو پر جا کر New کا آپشن اخیتار کریں یا شارٹ کٹ کی Ctrl + N دبائیں۔ ایک ڈائیلاگ ونڈو کھلے گی جس میں آپ نے سائز اور ریزولوشن متعین کرنا ہے ۔



Width اور Height میں 5 کی مقدار لکھیں اور اس سے ملحقہ ڈراپ ڈاون مینیو سے cm یعنی سینٹی میٹر اختیار کر لیں۔ ریزولوشن کی مقدار 300 رکھیں اور اسے ملحقہ مینیو میں pixel/inch اختیار کر لیں۔ اگر آپ کےپاس یہ آپشن نظر نہ آ رہا ہوتو اسے چھوڑ دیں۔ Background Contents والے خانے میں White کی مقدار منتخب کر لیں۔ باقی تمام چیزیں اپنی پہلی حالت میں ہی رہنے دیں اور OK کا بٹن دبا دیں۔
اب آپ کو ایک نئی فائل حاصل ہو چکی ہے۔ جس کی شکل کچھ ایسی ہے۔



فوٹو شاپ کی مرکزی ٹول بار جس کی شکل یہاں اوپر نظر آنے والی شکل سے مختلف بھی ہو سکتی ہے سے دائرہ یعنی Ellipse Tool منتخب کریں۔ جس کی شارٹ کٹ کی U ہے۔ اگر آپکو دائرہ نظر نہ آئے اور کچھ دوسری شکل ظاہر ہو رہی ہو تو آپ پہلے U دبائیں ، اسکے بعد ٹول بار پر جو بھی بٹن نمایاں ہو اس کے اوپر ماوس کا تیر لا کر چند ثانیے کے لیے ماوس بٹن دبا کر رکھیں۔ تو آپ پاس ایک ذیلی مینیو ظاہر ہو جائے گا اس میں سے بیضوی دائرے کی شکل والا Ellipse Tool منتخب کر لیں۔




یہ ٹول اختیار کرنے کے بعد سکرین پر جو نئی فائل آپ نے پہلے سے کھول رکھی ہے۔ اس کے سفید حصے پر ماوس کرسر لائیں ، کی بورڈ سے Shift کا بٹن دبا لیں اور اوپری کونوں سے ماوس بٹن دبا کر ڈریگ کریں ۔ آپ دیکھیں گے کہ ایک دائرہ بننا شروع ہو چکا ہے۔ اس دائرے کو بغیر Shift کا بٹن چھوڑے اتنا بڑا کر لیں کہ دائرہ سفید جگہ میں مکمل طور پر سما جائے، لیکن اس کی حدوں سے باہر نہ نکلے۔ اگر آپ کا دائرہ بالکل کونوں کو نہیں چھو پاتا تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
فوٹو شاپ کی دائیں طرف آپ کو کئی ڈبے نظر آ رہے ہوں گے۔ جن کو پیلٹ Palette کہتے ہیں۔ اس میں Layers پیلٹ عموما نیچے واقع ہوتی ہے۔ اسکی شکل کچھ ایسی ہو گی۔



اس میں آپ کو ایک عدد بیک گراونڈ لیر نظر آ رہی ہے اور ایک Shape 1 کے نام سے۔ پہلے کی بورڈ سے V کابٹن دبائیں پھر Layers پیلٹ میں Shape 1 پر کلک کر کے اسے نمایاں کریں۔ اس کے بعد کی بورڈ سے Shift کی دبائیں اور Background پر کلک کر دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ دونوں Layers نمایاں ہو چکے ہیں۔ نمایاں ہونے کی نشانی ان کا رنگ نیلا ہونا ہے۔
اس کے بعد فوٹو شاپ کی سب سے اوپر والی ایک عدد ٹول بار پر جائیے اور یہ والے دو بٹن دبائیے۔ ان کو میں نے تصویر سے بھی واضح کیا ہوا ہے۔ اس سے ہو گا یہ کہ آپ کا لگایا ہوا دائر بالکل کینوس بورڈ کے مرکز میں آ جائے گا۔ چاہے آپ نے اسی درست انداز میں درمیان میں نہیں لگایا۔
Allign horizontal centers
Allign vertical centers
یہ دیکھیے۔



اب آپکی فائل کچھ اس طرح نظر آ رہی ہو گی۔




اب دوبارہ Layers پیلٹ کی طرف رجوع کیجیے اور Shape 1 کو نمایاں کیجیے۔ اور اس کے بعد اس پر ماوس کا بایاں بٹن دبائیے ۔ جس سے ایک ذیلی مینیو ظاہر ہو گا۔ جس میں سے آپ کو Blending options منتخب کرنا ہو گا۔




جس کے بعد ایک مزید ونڈو ظاہر ہو گی۔ جو اس طرح کی ہو گی۔



اس ونڈو میں آپ نے Stroke منتخب کرنا ہے اور اس سے ملحقہ چھوٹے چیک بکس کو کلک کر کے وہاں ٹک نشان لگا دینا ہے۔ دراصل Stroke کا مطلب فوٹو شاپ کی زبان میں باہری لائن لیا جاتا ہے۔ Stroke کے خصوصیات کو آپ نے اس طرح ترتیب دینا ہے۔
Size=4 px
Position=Inside
Blend Mode= Normal
Opacity:=100 %
Fill Type= Color
Color=(R=0 | G=0 | B=0)
یہ تمام مقداریں متعین کرنے کے بعد OK کا بٹن دبا دیں۔ ایسا کرنے سے آپکی فائل میں کوئی قابل ذکر تبدیلی فورا نظر نہیں آئے گی۔ لیکن دراصل آپ نے جو دائرہ لگایا تھا اس کے ارد گرد سیاہ رنگ کی ایک باریک لائن بن چکی ہے۔ ڈبے کے درمیان میں جو رنگ نظر آ رہا ہے وہ ہمیں مطلوب نہیں ہے اس کو ختم کرنے کے لیے ہم یہ طریقہ اختیار کریں گے۔ Layers پیلٹ کی طرف رجوع کریں اور Shape 1 کو منتخب کر لیں۔ اس کے عین اوپر آپکو دو سلائیڈر پر مشتمل ٹیکسٹ باکس نظر آ رہے ہوں گے۔ جن میں سے ایک کا نام Opacity ہے اور دوسرے کا Fill ۔یہاں پر دھیان سے Fill والے ٹیکسٹ باکس کی مقدار صفر کر دیں۔ تصویر ملاحظہ کریں۔



اب آپکی فائل کی شکل کچھ ایسی ہو گی۔ دائرے کا اندرونی رنگ ختم ہو چکا ہو گا اور بس اسکی باہری لائن موجود ہو گی۔



یہ عمل کرنے کے فورا بعد کی بورڈ سے Ctrl + J کا بٹن دو بار دبائیں۔ دراصل یہ ڈپلیکٹ لیئر Duplicate Layer بنانے کی شارٹ کٹ کی ہے۔ یہی عمل آپ Shape 1 لیئر نمایاں کرنے کے بعد ماوس کا بایاں بٹن دبا کر ذیلی مینیو سے Duplicate Layer اختیار کر کے بھی کر سکتے ہیں۔ اب Layer پیلٹ میں کچھ اضآفی Layer وجود میں آ چکے ہوں گے جن کے نام بالترتیب
Shape 1 copy
Shape 1 copy 2
ہوں گے۔ اور Layers پیلٹ کی شکل کچھ ایسی ہو گی۔




اب آپ Shape 1 copy کو نمایاں کر کے کی بورڈ سے شارٹ کٹ کی Ctrl + T دبائیں۔ دراصل یہ شارٹ کٹ کی Free Transform کی متبادل ہے جسے آپ فوٹو شاپ کے مینیو Edit سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اسکا کام فوٹو شاپ کینوس بورڈ میں موجود کسی بھی آبجیکٹ کو صارف کی مرضی کے مطابق چھوٹا یا بڑا کرنا اور اسکا مقام تبدیل کرنا ہے۔ آبجیکٹ سے مراد کینوس بورڈ پر موجود کوئی بھی شکل، دائرہ، لکیر یا کوئی اور شکل ہوتی ہے۔
اب آپ دیکھیں گے کہ کینوس بورڈ پر موجود دائرہ کے ارد گرد ایک باریک سی لکیر پر مشتمل مربع شکل نظر آ رہی ہے جس کے چاروں کونوں پر چھوٹے چھوٹے مربعے ہیں۔
اپنے کی بورڈ سے Shift اور Alt کے بٹن دبا لیں اور کسی بھی ایک کونے کے چھوٹے مربع کے اوپر ماوس کرسر لائیں۔ ماوس کرسر کی شکل تبدیل ہو جائے گی۔ اب ماوس کا دایاں بٹن دبا کر ڈریگ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ Shape 1 copy والا دائرہ چھوٹا ہو رہا ہے۔ اس کو بڑے مرکزی دائرے سے بالکل معمولی سا چھوٹا کریں اور ماوس روک دیں۔
اب کی بورڈ سے Enter کا بٹن دبائیں تو دائرے کے ارد گرد موجود مربع ختم ہو جائے گا اور اسکی شکل کچھ ایسی ہو گی، اگر ایسی نہ ہو تو دوبارہ یہی عمل کر کے ایسی بنا لیں۔




اس کے بعد Layers پیلٹ میں سے Shape 1 copy 2 کو نمایاں کریں۔ اور دوبارہ Ctrl + T کی شارٹ کٹ کی استعمال کرتے ہوے تیسرے دائرے کو کچھ زیادہ وقفہ دے کر چھوٹا کر لیں۔ اب شکل یوں ہو گی۔ اگر نہ ہو تو ایسی ہی بنا لیں۔



یہاں تک آپکی ڈرائنگ کا کافی کام مکمل ہو چکا اب لکھائی کا کام باقی ہے۔
کی بورڈ سے T بٹین دبائیں۔ اس سے Text ٹول منتخب ہو جائے گا۔ اس ٹول کی مدد سے فوٹو شاپ کینوس کے درمیانی حصہ میں کلک کریں تو وہاں آپ کو جلتا بجھتا کرسر نظر آئے گا جو ظاہر کرے گا کہ اب آپ لکھ سکتے ہیں۔ اسی ٹول کو آپ فوٹو شاپ کی مرکزی ٹول بار سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کی شکل کچھ ایسی ہوتی ہے۔




ہم اس مہر کو اردو میں بھی بنا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپکے پاس اردو فونٹ اور فوٹو شاپ کا مڈل ایسٹرن Middle Eastern ورژن ہونے کی شرط ہے۔ چونکہ تمام یوزرز کے لیے ایسا ممکن نہیں ہو گا اس لیے ہم فی الوقت مہر انگریزی میں ہی بنائیں گے۔
اب جلتے بجھتے کرسر کے نظر آنے کے بعد کی بورڈ سے ٹائپ کرنا شروع کریں۔ اور اپنی پسند کی لکھائی لکھ لیں۔ یہاں ہم
Super Admin
Muntazmeen
کے الفاظ دو لائنوں میں لکھیں گے۔ جب آپ ٹول بار میں سے Text ٹول منتخب کریں گے تو فوٹو شاپ کے مینیو کے نیچے ایک بار ظاہر ہو جائے گی جس میں لکھائی کی تمام خصوصیات موجود ہوں گی جن کو آپ درست طریقے سے متعین کر کے لکھائی کا سائز ، رنگ اور فونٹ کی شکل تبدیل کر سکتے ہیں۔ اسکی شکل ایسی ہو گی۔




یہ کسی بھی بنیادی معلومات رکھنے والے کمپیوٹر کے طالبعلم کے لیے نیا نہیں ہو گا اس لیے یہاں میں اس پر بحث نہیں کروں گا۔ تاہم اگر آپ کو کوئی مسلہ آئے تو آپ سوال کر سکتے ہیں۔ اس لکھائی کو میں نے یہاں 14 پوائنٹ سائز اور Calibri فونٹ استعمال کرتے ہوے لکھا ہے۔
یہ لکھائی شامل کرنے کے بعد آپکو کی بورڈ سےEnter بٹن دبانا ہو گا۔ اس کے بعد جلتا بجھتا کرسر ختم ہو جائے گا۔
اس کی پوزیشن کو درمیان میں لے آئیں۔ جس کے لیے آپ Align vertical centers اور Align Horizontal centers کی کمانڈز استعمال کر سکتے ہیں جن کا طریقہ کار میں نے اوپر بھی لکھا ہے۔ اب آپکی فائل کچھ اس شکل کی ہو گی۔



اس کے بعد Layers پیلٹ کی طرف رجوع کیجیے اور Shape 1 copy 2 نامی لیئر منتخب یا نمایاں کریں۔ جس میں ایک کالے ڈبے کے ساتھ ایک اور ڈبا جس میں ایک دائرہ ہے موجود ہو گا۔ اب آپ دائرے والے ڈبے پر کلک کریں۔ یہ ملحقہ ڈبہ دراصل فوٹو شاپ کی زبان میں Path کو ظاہر کر رہا ہے۔ تصویر دیکھیں۔




فورا اگلا عمل یہ کہ دوبارہ سے Text ٹول منتخب کیجیے اور ماوس کا کرسر فائل میں موجود سب سے اندر والے دائرے کا اوپری حصے کے درمیان میں لائے۔ آپ نے ماوس کرسر کو لکیر کے بالکل اوپر لانا ہے جب کرسر کی شکل تبدیل ہو کر ایسی نظر آنے لگے۔ یہ انتہائی اہم نقطہ ہے ۔ اسکے بغیر آپ کا کام مکمل نہیں ہو گا۔
کرسر کی شکل غور سے دیکھیں لیں۔




اب نئی عبارت کا اضافہ کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ نئی عبارت ایک دائرے کی صورت میں ڈھلتی جا رہی ہو گی۔
Pakistan ki Awaz
اس لکھائی کو آپ پہلی لکھائی سے قدرے بڑے سائز میں رکھیں گے یہاں میں اس لکھائی کو 18 پوائنٹ سائز اور Calibri فونٹ کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ یہ لکھائی سب سے اندرونی دائرے کی باہری لکیر کے ساتھ جڑی ہو گی۔ کی بورڈ سے کسی بھی وقت Ctrl + T شارٹ کی استعمال کر کے آپ اس کے سائز کو دوسرے اندرونی دائرے اور تیسرے اندرونی دائرے کے درمیان معین کر سکتے ہیں۔ اب شکل کچھ یوں ہو گی۔

__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (10-06-11), shafresha (09-11-10), پاکستانی (09-11-10), محمدعدنان (10-11-10), معظم (10-11-10), wajee (09-11-10), Zullu230 (10-06-11), راجہ اکرام (11-11-10)
پرانا 09-11-10, 07:11 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب آپکو اس Path کے منعکس ایک اور Path بنانی ہو گی۔ Shape 1 copy کو منتخب کیجیے۔ اور کی بورڈ سے شارٹ کٹ کی Ctrl + J دبا کر اس کا ایک ڈپلیکیٹ لیئر بنائیے۔ اس کے بعد شارٹ کٹ کی U دبا کرRectangle Tool منتخب کیجیے۔ جونہی آپ یہ ٹول منتخب کریں گے فوٹو شاپ کے مینیو سے نیچے کی ٹول بارتبدیل ہو کر کچھ اس طرح کی شکل اختیار کر لیے گی جس میں سے آپکو یہ ٹول متنخب کرنا ہے۔ Exclude overlapping shape areas



یہ ٹول متنخب کرنے کے بعد کی بورڈ سے Shift بٹن دبا کر فائل کے اوپر والے کونے بائیں کونے سے لے کر نچلے کونے کی دائیں طرف ایک مربع شکل بنائیں۔ تو آپ کو ایک نیا لیئر حاصل ہو گا۔ اسکا نام Shape 1 copy 3 ہو گا۔



آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ Path دوسری Path یعنی Shape 1 copy کا الٹ ہے۔ اسکے اندرونی ڈبے یعنی Path کو منتخب کرتے ہوے Text ٹول منتخب کیجیے۔ اب آپ کو دوسرے دائرے کی نچلی اور اندرونی طرف کی لکیر کے درمیان میں کلک کرنا ہو گا۔ آپکی آسانی کے لیے نیچے میں اسے ایک سرخ نقطے کی صورت میں دکھا رہا ہوں۔




Text ٹول کی مدد سے دوبارہ پہلے بتائے گئے طریقے کے مطابق عبارت لکھیں ۔
Pakistan kay forums
جس کے بعد آپ Shape 1 copy 3 کو کی بورڈ سے ڈیلیٹ کی دبا کر ختم کر سکتے ہیں۔ دھیان سے ، کہیں عبارت نہ حذف ہو جائے۔ اس کے بعد Ctrl + T شارٹ کٹ کی استعمال کریں اور نئی عبارت کودونوں لکیروں کے درمیان میں لائیں۔ تب تک آپ کے پاس یہ شکل حاصل ہو جائے گی۔



اب آپکی مہر تیار ہو چکی ہے۔ اس میں خوبصورتی کے لیے دو عدد ستارے شامل کر سکتے ہیں۔ ستارے اور دوسری کئی اشکال فوٹو شاپ کی Shape Library میں دستیاب ہوتی ہیں۔ اس کے لیے شارٹ کٹ کی U استعمال کریں اور Custom Shape Tool منتخب کریں۔ جو اس تصویر میں سب سے آخر پر ہے۔ لال نشان پر مت جائیے صرف آخری ٹول دیکھیے۔ مزید آسانی کے لیے نیچے دی گئی تصویر میں سے نمبروں کے ذریعے باآسانی آپ ستارہ تلاش کر سکتے ہیں۔



اس کے بعد دو عدد ستارے مہر کے دائیں اور بائیں طرف والی خالی جگہوں میں بنا کر مکمل ڈیزائن حاصل کریں۔ میری مہر تو ایسی بنی۔ آپ کی کیسی بنی، شئر ضرور کریں۔

یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-11-10), پاکستانی (09-11-10), محمدخلیل (09-11-10), محمدعدنان (10-11-10), معظم (10-11-10), wajee (09-11-10), Zullu230 (10-06-11), احمد بلال (09-11-10), عبدالقدوس (10-11-10), عدنان دانی (09-11-10)
کمائي نے یاسر عمران مرزا کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
09-11-10 محمدخلیل ایڈوب-فوٹو-شاپ/فوٹو-شاپ-میں-مہر-یعنی-سٹامپ-بنائیں 100
پرانا 09-11-10, 07:52 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چند ڈیفی نیشنز


نمایاں کرنا = یعنی سیلکٹ کرنا
اختیار کرنا=یعنی سیلکٹ کرنا
منتخب کرنا =یعنی سیلکٹ کرنا

کینوس بورڈ= فائل میں موجود وہ حصہ جہاں عام طور پر ڈرائنگ کی جاتی ہے۔ یہ حصہ عموما سفید کاغذ کی طرح ہوتا ہے۔
شارٹ کٹ کی=شارٹ کٹ کی کمپیوٹر کے کی بورڈ سے وہ ایک یا دو بٹن ہوتے ہیں جن کو دبا کر آپ کوئی مخصوص کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ یہ کام ہر شارٹ کٹ کی کے لیے پہلے سے معین ہوتا ہے۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-11-10), پاکستانی (09-11-10), Zullu230 (10-06-11), احمد بلال (09-11-10), عدنان دانی (09-11-10)
پرانا 09-11-10, 07:54 PM   #4
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,204
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,053 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے یاسر بھائی، بہترین۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-11-10), احمد بلال (09-11-10)
پرانا 09-11-10, 10:38 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,857
شکریہ: 10,606
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی ابھی پورا تفصیل سے تو نہیں پڑہا ٹائم کم ہے۔پرسوں پیپر ہے۔ جیسے ہی ٹائم ملتا ہے تفصیل سے پڑہتا ہوں۔
کیاآپ کا آرٹیکل آپکے نام اور original لنک کے ساتھ اپنے فورم یا سائیٹ پہ رکھ سکتا ہوں؟
احمد بلال آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-11-10), پاکستانی (09-11-10), یاسر عمران مرزا (09-11-10), محمدعدنان (10-11-10)
پرانا 09-11-10, 11:19 PM   #6
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
بھائی ابھی پورا تفصیل سے تو نہیں پڑہا ٹائم کم ہے۔پرسوں پیپر ہے۔ جیسے ہی ٹائم ملتا ہے تفصیل سے پڑہتا ہوں۔
کیاآپ کا آرٹیکل آپکے نام اور original لنک کے ساتھ اپنے فورم یا سائیٹ پہ رکھ سکتا ہوں؟
جی بھائی شامل کر سکتے ہیں۔ کوئی مسلہ نہیں۔میرے بلاگ کا لنک شامل کر دیں تو اچھا رہے گا۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-11-10), پاکستانی (09-11-10)
پرانا 10-11-10, 08:29 AM   #7
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,175
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی ماشاء اللہ بہت اچھے انداز میں آپ نے وضاحت کی ہے اور یہ ٹٹوریل مجھ جیسے سیکھنے والوں کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوگا ان شاء اللہ
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-11-10), یاسر عمران مرزا (10-11-10), Zullu230 (10-06-11)
پرانا 10-11-10, 10:24 AM   #8
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ عدنان بھائی، آپ نے پسند کیا۔
میں‌نے خاص طور پر یہ ٹیوٹوریل ان حضرات کے لیے بنایا ہے جو فوٹو شاپ کی الف بے سے بھی واقف نہیں۔ دراصل اسکا مقصد صرف ایک مہر بنانا نہیں‌بلکہ فوٹو شاپ کی چند بنیادی چیزوں جیسے
Layers
Pallet
Toolbar
Drawing Tools like Rectangle, Ellipse
وغیرہ سے روشناس کروانا ہے۔ اس لیے میں نے چھوٹی سے چھوٹی چیز کا سکرین شاٹ شامل کیا۔ اور دو دن وقفے وقفے سے لکھنے کے بعد یہ نتیجہ حاصل ہوا۔ اب میں‌چاہتا ہوں کوئی ایسابندہ جس نے کبھی فوٹو شاپ کھولا بھی نہ ہو، بذریعہ اس ٹیوٹوریل کے مجھے اس طرح کی مہر بنا کر دکھائے اور پھر اگر میں‌نے کسی چیز کی وضاحت نہیں‌کی تو مجھے بتائے ۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-11-10), Zullu230 (10-06-11)
پرانا 10-11-10, 11:41 AM   #9
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,200
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شاندار اور سہل انداز میں
فوٹو شاپ میں کام کرنے کا اتنی تفصیل اور شارٹ کٹس کے ساتھ
معلوماتی آرٹیکل لکھا ہے جس کے لئے یاسرعمران مرزا ڈنگہ والے مبارک باد کے مستحق ہیں
ماشاءاللہ
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی)
Visit My Blog
http://www.homeopathypakistan.blogspot.com
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-11-10), یاسر عمران مرزا (10-11-10), Zullu230 (10-06-11)
پرانا 10-11-10, 11:47 AM   #10
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ڈاکٹرنور مراسلہ دیکھیں
بہت شاندار اور سہل انداز میں
فوٹو شاپ میں کام کرنے کا اتنی تفصیل اور شارٹ کٹس کے ساتھ
معلوماتی آرٹیکل لکھا ہے جس کے لئے یاسرعمران مرزا ڈنگہ والے مبارک باد کے مستحق ہیں
ماشاءاللہ
ہا ہا ہا ہا ہا
مجھے پیر مرید تو نہیں بنا دیا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہا ہاہا
اور پسند کرنے کا شکریہ
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-11-10), ڈاکٹرنور (10-11-10), Zullu230 (10-06-11)
پرانا 10-11-10, 11:52 AM   #11
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,200
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
ہا ہا ہا ہا ہا
مجھے پیر مرید تو نہیں بنا دیا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہا ہاہا
اور پسند کرنے کا شکریہ
ناں ناں بھئی
یہ پیری مریدی بدر اور راجہ اکرام جانیں
میں نے تو آپ کا ڈنگہ پر آرٹیکل پڑھا تو
ڈنگہ والے لکھ دیا۔۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-11-10), یاسر عمران مرزا (10-11-10), Zullu230 (10-06-11), راجہ اکرام (11-11-10)
پرانا 11-11-10, 09:12 AM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,115
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,626 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم یاسر بھائی
بہت خوب جناب ۔۔ لگتا ہے اب مجھے بھی یہ سیکھنا پڑے گا ۔ بہت اچھے انداز سے آپ ہر بات سمجھاتے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 11-11-10, 09:27 AM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,115
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,626 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ڈاکٹرنور مراسلہ دیکھیں
ناں ناں بھئی
یہ پیری مریدی بدر اور راجہ اکرام جانیں
میں نے تو آپ کا ڈنگہ پر آرٹیکل پڑھا تو
ڈنگہ والے لکھ دیا۔۔۔۔
بدر بھائی نے اپنا الگ ’’ٹھیا‘‘ لگا لیا ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (11-11-10), Zullu230 (10-06-11)
پرانا 11-11-10, 10:20 AM   #14
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,344
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم یاسر بھائی
بہت خوب جناب ۔۔ لگتا ہے اب مجھے بھی یہ سیکھنا پڑے گا ۔ بہت اچھے انداز سے آپ ہر بات سمجھاتے ہیں
وعلیکم السلام راجہ بھائی۔
بس آپکی دعا ہے ورنہ ہم کس قابل ہیں۔
باقی آپ اگر یہ سیکھنے کی کوشش کریں گے تو مجھے بہت خوشی ہو گی۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-05-11, 08:31 PM   #15
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 4
کمائي: 239
شکریہ: 0
1 مراسلہ میں 1 بارشکریہ ادا کیا گیا
ثاقب امین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زبردست۔۔۔۔مزہ آگیا پڑھ کر۔۔
ماشاء اللہ بہت عمدہ۔۔
میں اور طریقہ سے بناتا ہوں۔
ویسے یہ زیادہ فائدہ مند اور آسان ہے۔۔
ثاقب امین آف لائن ہے   Reply With Quote
ثاقب امین کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
com, free, height, فوٹو, ہے۔, کورل, کلک, کمپیوٹر, پسند, نظر, مکمل, ممکن, مسلہ, مطابق, انداز, اردو, تصویر, جلتا, حصہ, شروع, طور, عبارت, غور, صفر, صارف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایڈوب فوٹو شاپ میں ٹیکسٹ کو آگ کا Effect کیسے دیتے ہیں !!! قیصرجی ایڈوب فوٹو شاپ 5 13-06-11 06:39 PM
گوگل کروم اور فائر فاکس براؤزرکے ذریعے براہ راست فوٹو لنک کاپی کر کے شیئر کریں ALI-OAD کمپیوٹر کی باتیں 2 01-02-11 01:17 AM
ایڈوب فوٹو شاپ میں تھری ڈی ڈیزائن بنائیں عدنان دانی ایڈوب فوٹو شاپ 4 16-12-09 03:31 PM
مریدکے: کروڑوں روپے مالیت کی اراضی جعلی رجسٹریوں کے ذریعے فروخت عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger