|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
جب رات کا آخری پہر ہوتا ہے
تو دل میں کسی کا گُزر ہوتا ہے میری تمام عُمر قُربان اُس لمحے پر جو لمحہ تیری یاد میں بسر ہوتا ہے سفرِ حیات بھی مُشکل سہی مگر اے صنم بہت کٹھن یہ جذبوں کا سفر ہوتا ہے میرے شوقِ عشق کو نامِ آوارگی نہ دے ہوس کہاں زمانے میں معتبر ہوتا ہے؟ تیرگیِ غم مِٹا سکو تو سُنو بہت گہرا یہ زخمِ جگر ہوتا ہے کُل جہاں محوِ تماشائے یار ہو دلِ معصوم سے پھر کہاں صبر ہوتا ہے جب کوئی گھائلِ حسنِ نظر ہوتا ہے اک تماشائے جُنوں دربدر ہوتا ہے پتھروں سے عبارت ہے ہر مکاں کی قسمت باغی جہاں انساں رہیں بس وہی گھر ہوتا ہے
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مراسلات: 24
کمائي: 623
شکریہ: 24
20 مراسلہ میں 70 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جب کوئی گھائلِ حسنِ نظر ہوتا ہے
اک تماشائے جُنوں دربدر ہوتا ہے بہت اچھے جی |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,527
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,007 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ جناب، میں سمجھی تھی کہ آپ نظم پر ہی طبع آزمائ کرتے ہیں،آپ تو ماشاءاللہ پورے شاعر ہیں ، اتنی اچھی غزل لکھی ہے وہ بھی 7،8 اشعار پر مبنی، تمام اشعار بہت اچھے لگے خاص کر یہ والا تو بہت ہی اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
جب کوئی گھائلِ حسنِ نظر ہوتا ہے اک تماشائے جُنوں دربدر ہوتا ہے اور یہ شعر تو بہت معنی لئے ہوئے ۔۔۔۔۔ بہترین سفرِ حیات بھی مُشکل سہی مگر اے صنم بہت کٹھن یہ جذبوں کا سفر ہوتا ہے جبکہ یہ شعر اپنے اندر بہت سی سچائ لئے ہوئے نظر آیا میرے شوقِ عشق کو نامِ آوارگی نہ دے ہوس کہاں زمانے میں معتبر ہوتا ہے؟ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتا, کہاں, کٹھن, کوئی, گھر, قسمت, لمحہ, نظر, مکاں, مگر, آوارگی, اُس, تمام, جہاں, جگر, حیات, دل, رات, زمانے, عُمر, عبارت, عشق, غم, صنم, صبر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|