|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
میٹھے پکوان (Sweet Dish)
اورنج سُوفلے Orange Souffle اشیاء : تین چمچ مکھن ¼ کپ میدہ نمک 2/3 کپ دودھ ¹/3 کپ اورنج جوس 4 انڈے ¼ کپ چینی ترکیب : سوفلے بیک کرنے کے لۓ رکابی (Dish) کے چارو طرف گھی لگا کر تیار کر لیں۔ مکھن کو گرم کریں، اس میں میدہ اور نمک اچھی طرح ملا دیں، چولہے سے اتار کر اس میں دودھ ڈال کر چمچ سے اچھی طرح ملا لیں اور پھر اسے پکا کر گاڑھا کر لیں۔چولہے سے اتار کر اس میں اورنج جوس ملا لیں۔ الگ سے چار انڈوں کی زردی کو پانچ منٹ کے لۓ پھینٹ لیں، اور ان کو آہستہ آہستہ اورنج جوس والے آمیزے میں ملا لیں۔ اب الگ سے چار انڈوں کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور آہستہ آہستہ اس میں چینی ملا لیں اور پھینٹتے جائیں، پھر اس کو اورنج والے آمیزے میں آہستہ سے ملا کر گھی لگی رکابی میں ڈال دیں، اسے 325̊ پر 60 منٹ کے لۓ بیک کریں یا جب تک چھری درمیان میں ڈالنے سے وہ صاف نہ نکلے۔ اسے گرم گرم پیش کریں۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
انڈوں کا کسٹرڈ Baked Egg Custard
اشیاء : چار انڈے دو کپ دودھ چٹکی نمک ½ کپ چینی ایک چمچی ونیلا ترکیب : انڈوں کو پھینٹ لیں ، ان میں دودھ ، چینی، نمک اور ونیلا ملا لیں۔ ایک بڑے برتن میں پانی ڈالیں اور اس میں سانچا رکھیں اور سانچے میں انڈوں کے آمیزے کو ڈالیں اس برتن کو اوون میں جس کا درجہ حرارت 325 ہو اس وقت تک رکھیں جب تک چھری اس میں ڈالنے پر صاف نہ نکلے۔ سانچے میں چارو اطراف چھری پھیر لیں تاکہ پلیٹ میں نکالتے ہوۓ آسانی رہے۔ پیش کرتے وقت اس پر ملائی پھینٹ کر ڈال سکتے ہیں اور اس پر بادام باریک کاٹ ( ہوائیاں ) کر ڈالیں۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
زردہ Sweet Yellow Rice
اشیاء : دو کپ باسمتی چاول زعفران تھوڑا سا ¼ چمچی زردے کا رنگ آدھا کپ تیل چار عدد لونگ چار عدد سبزالائچی دو کپ چینی آدھا کپ پانی ایک چمچی لیموں کا رس ایک یا دو چمچ دودھ چند قطرے کیوڑا ترکیب : چاول دھو لیں اور آدھے گھنٹہ کے لۓ بھگو لیں۔ زعفران اگر استعمال کرنا ہے تو تھوڑے سے گرم پانی میں بھگو کے رکھ لیں۔ زیادہ سارا پانی ابالنے کو رکھیں اور اس میں چاول، زردے کا رنگ ( یا بغیر رنگ کے ) اوردو الائچی کو کھول کر یا کچل کر ڈالیں اسے ابلنے دیں ۔آنچ ہلکی کر دیں اور پندرہ منٹ پکنے دیں یا اتنی دیر کے چاول پکنے کے قریب ہو جائیں ، ان کو چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نکل جاۓ۔ گھی گرم کریں اور اس میں دو الائچی کچل کر ڈالیں، چمچ ہلاتے رہیں ایک منٹ بعد اس میں چینی اور آدھا کپ پانی ڈال دیں، اسے اتنی دیر پکائیں کہ چینی حل ہو جاۓ اور پانی کچھ کم ہو جاۓ۔اب اس میں چاول ، زعفران اور لیموں کا رس ڈالیں اور ہلاتے رہیں اور پانچ منٹ بعد آنچ ہلکی کر دیں ، دودھ اور کیوڑا ڈالیں ( اگر چاول بغیر رنگ کے ابالے تھے تو تھوڑے تھوڑے سے پانی میں الگ الگ دو یا تین رنگ گھول لیں اور چاولوں پر الگ الگ جگہ پر ڈال دیں مگر چاولوں میں چمچ نہ چلائیں ) ۔ ڈھکن بند کر دیں اور کم از کم پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں تاکہ تمام پانی خشک ہو جاۓ۔ چمچ سو تمام چاول ملا لیں اور گرم گرم پیش کریں۔ اس میں آپ ڈھکن بند کرنے سے پہلے اپنی پسند سے جو ڈالنا چاہیں ڈال سکتے ہیں مثلاً کھویا، رس گلے یا چم چم، میوہ، چھلکا اترے اور کاٹے ہوۓ بادام، باریک کاٹی ہوئی گری یعنی ناریل، پستہ، خشک مربہ وغیرہ ۔ پلیٹ میں نکال کر اس پر چاندی کا ورق لگا سکتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 76
کمائي: 304
شکریہ: 31
46 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب بھائی آپ تو باورچی بن گئے
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
گاجرکا حلوا Gajar ka Halva
اشیاء : ایک کلو گاجر ، کدوکش کر لیں چار سبز الائچی ایک یا ڈیڑھ کپ چینی کھویا روح کیوڑا آدھ کپ گھی یا تیل آٹھ چمچ سوکھا دودھ بادام، پستہ، کشمش یا جو کچھ بھی آپ ڈالنا چاہیں ترکیب : کدوکش کی ہوئی گاجروں کو الائچی کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکنے کو رکھ دیں ، جب گاجریں گل جائیں اور ان سے نکلنے والا پانی خشک ہو جاۓ تو اس میں چینی ڈال دیں اور اس کا پانی بھی خشک کر لیں، اب اس میں تیل ، کھویا، سوکھا دودھ اور بادام وغیرہ ڈال کر پانی مکمل خشک کر لیں اور روح کیوڑا ڈال کر گرم گرم پیش کریں یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔ |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
گاجرکا دودھ والا حلوا Gajar ka Halva
اشیاء : ایک کلو گاجر،کدوکش کر لیں ایک سے دو کپ چینی آدھ کلو ہاف اینڈ ہاف چار بسز الائچی بادام اور کشمش ترکیب : گاجر اور الائچی ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھیں جب وہ گل جاۓ تو اس کا پانی خشک کر لیں اور اس میں دودھ ڈالیں اور اس کو بھی خشک کر لیں۔ اب اس میں چینی ڈالیں اور اس کا پانی بھی جب خشک ہو جاۓ تو اس میں بادام وغیرہ ڈالیں اور چولہے سے اتار لیں ۔ |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
شیر خرمہ Sheer Khurma
اشیاء : چار کپ دودھ چار سبز الائچی چار سے چھ چمچ چینی روح کیوڑا ایک کپ سویاں ایک کپ پستہ ، گری، کشمش اور بادام ( پانی میں بھگو لیں) ¼ کپ کاٹے ہوۓ چھوارے یا کھجوریں( پانی میں بھگو لیں) ترکیب : دودھ ، الائچی اور چینی کو ہلکی آنچ پر پکائیں کہ یہ گاڑھا ہو جاۓ پھر اس میں سویاں ڈالیں ، جب سویاں نرم ہو جائیں تو بھگوۓ ہوۓ خشک پھل اس میں ڈال دیں تھوڑی دیر بعداس میں روح کیوڑا ڈال کر چولہے سے اتار لیں اور حسبِ پسند گرم گرم یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔ |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
کٹلس ، گنڈیری Sweet Cutlets
اشیاء : ایک کلو کھویا 200 گرام میدہ 50 گرام سوجی 10 گرام میٹھا سوڈا تین کلو چینی سوا لیٹر پانی مختلف کھانے کے رنگ ترکیب : چینی اور پانی کو گرم کریں اور شیرہ بنا لیں۔ سوڈا ، کھویا ، میدہ اور سوجی ( سوجی کو تھوڑے سے پانی میں بھگو لیں) اچھی طرح ملا لیں، اگر مشکل ہو تو پانی کا چھینٹا دے لیں۔اس آمیزے کے چار حصے کر لیں ، ایک حصہ میں سبز رنگ ملا لیں ، ایک میں سرخ اور ایک میں پیلا۔ ہر حصے کو ایک انچ موٹی تہہ میں چکور بیل لیں ، اب ان کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر گنے (رول ) کی طرح گول کر لیں اور اس کے چھری سے کاٹ کر گنڈیری کی طرح حصے کر لیں ، انہیں گھی میں تل لیں اور شیرے میں ڈال دیں، کچھ دیر بعد نکال لیں۔ احتیاط : گرم تیل ہو جاۓ تو چولہا بند کر کے ایک گولی تیل میں ڈالیں اگر پھٹ جاۓ تو آمیزے میں میدہ اور ملا لیں۔ اگر گنڈیری شیرے میں ڈال کر سکڑ جاۓ تو آمیزے میں تھوڑا گھی شامل کر لیں۔ گھی میں تلتے وقت جب گنڈیری اوپر اٹھ آۓ تو ایک منٹ بعد نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
عربی توشہ
اشیاء : ایک کلو کھویا 200 گرام میدہ 50 گرام سوجی 10 گرام میٹھا سوڈا تین کلو چینی سوا لیٹر پانی انڈے کی زردی ترکیب : چینی اور پانی کو گرم کریں اور شیرہ بنا لیں۔ سوڈا ، کھویا ، میدہ اور سوجی ( سوجی کو تھوڑے سے پانی میں بھگو لیں) اچھی طرح ملا لیں، اگر مشکل ہو تو پانی کا چھینٹا دے لیں۔اس آمیزے سے آدھ انچ موٹی روٹی بیل لیں اور اس میں سے چکور ٹکڑے کاٹ لیں اور ان پر زردی لگا دیں ، دس منٹ بعد انہیں گھی میں تل لیں اور شیرے میں ڈال دیں، کچھ دیر بعد نکال لیں۔ احتیاط : گرم تیل ہو جاۓ تو چولہا بند کر کے ایک ٹکڑا تیل میں ڈالیں اگر پھٹ جاۓ تو آمیزے میں میدہ اور ملا لیں۔ اگر ٹکڑا شیرے میں ڈال کر سکڑ جاۓ تو آمیزے میں تھوڑا گھی شامل کر لیں۔ گھی میں تلتے وقت جب عربی توشہ اوپر اٹھ آۓ تو ایک منٹ بعد نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔ |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
گاجر سوفلے Carrot Soufflé
اشیاء : آدھا کلو گاجر ایک کپ چینی دو انڈے ایک چمچی ونیلا ½ چمچی جاۓ پھل ½ چمچی دارچینی کا سفوف چٹکی نمک ایک کپ ملائی ترکیب : گاجریں چھیل کر آدھا کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلا لیں اور food processor میں ان کو باقی چیزوں کے ساتھ باریک کر لیں۔ تیز آنچ پر ان کو کم از کم تیس منٹ پکائیں اور پیش کریں۔ |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بیسن کی برفی Barfi
اشیاء : ایک کپ بیسن ایک کپ گھی ایک کپ چینی چار الائچی بادام وغیرہ ( ضروری نہیں ہیں ) ترکیب : گھی گرم کر کے اس میں الائچی اور بیسن کو بھون لیں اس دوران چمچ مسلسل ہلاتے رہیں بیسن جب ہلکا سا بادامی ہو جاۓ اور خوشبو اٹھنے لگے تو چولہے کو بند کر دیں اور اس میں چینی اور بادام ملا لیں اور پلیٹ میں آدھا انچ موٹی تہہ بنا کر اس کو ٹکڑیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
تِل کی برفی Barfi
اشیاء : تین کپ تِل ایک کپ بادام یا اخروٹ وغیرہ ڈھائی کپ چینی آدھا کپ ناریل کدوکش کی ہوئی ترکیب : تِلوں کو ہلکا سا بھون لیں تاکہ خوشبو آنے لگے، بادام وغیرہ جو بھی استعمال کر رہے ہوں ان کو بھی بھون لیں۔ تِلوں کو پیس لیں مگر بہت باریک نہیں جبکہ بادام وغیرہ کو باریک پیس لیں۔ ایک کپ پانی کے ساتھ چینی کا شربت بنا لیں اور گارھا کر لیں، اس میں تِل اور بادام ڈالیں اور مسلسل چمچ ہلاتے رہیں جب دیگچی سے الگ ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیں اور اس میں ناریل ڈال کر گھی لگی تھالی میں ایک انچ موٹی تہہ جما لیں اور من پسند انداز میں کاٹ لیں۔ |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بیسن کی برفی Barfi
اشیاء : ایک کپ بیسن ایک کپ گھی دو کپ چینی چار الائچی ایک کپ باریک سوجی ایک کپ ناریل کدوکش کی ہوئی ایک کپ دودھ ترکیب : چینی اور دودھ ملا کر دھیمی آنچ پرگرم کریں اور اس میں ناریل ، آدھا گھی اور الائچی شامل کویں، کم از کم ایک ابال آ جاۓ تو اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے بیسن اور سوجی کو ڈالتے جائیں لیکن چمچ ہلاتے رہیں اور آخر میں باقی گھی بھی ڈال دیں،ں اتنی دیر بھونیں کہ یہ دیگچی سے الگ ہونے لگے۔اسے گھی لگی تھالی میں نکال لیں اور کچھ دیر بعد ٹکڑیوں میں کاٹ لیں۔ |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
گلاب جامن Gulab Jamuns
اشیاء : ایک کلو کھویا 200 گرام میدہ 50 گرام سوجی 10 گرام میٹھا سوڈا تین کلو چینی سوا لیٹر پانی ترکیب : چینی اور پانی کو گرم کریں اور شیرہ بنا لیں۔ سوڈا ، کھویا ، میدہ اور سوجی ( سوجی کو تھوڑے سے پانی میں بھگو لیں) اچھی طرح ملا لیں، اس سے چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اگر بنانے میں مشکل ہو تو پانی کا چھینٹا دے لیں۔ انہیں گھی میں تل لیں اور شیرے میں ڈال دیں، کچھ دیر بعد نکال لیں۔ احتیاط : گرم تیل ہو جاۓ تو چولہا بند کر کے ایک گولی تیل میں ڈالیں اگر پھٹ جاۓ تو آمیزے میں میدہ اور ملا لیں۔ اگر گولی شیرے میں ڈال کر سکڑ جاۓ تو آمیزے میں تھوڑا گھی شامل کر لیں۔ گھی میں تلتے وقت جب گولی اوپر اٹھ آۓ تو ایک منٹ بعد نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, food, پھول, پسند, مکمل, میٹھے پکوان (Sweet Dish), بھائی, جواب, حل, صاف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| A SWEET LOVE STORY | سیپ | Chit Chat | 1 | 08-02-11 10:54 PM |
| مسجد میں حلقہ باندھ کر بیٹھنا اور یوں ہی بیٹھنا | ھارون اعظم | صحیح البخاری | 0 | 19-04-10 11:35 PM |
| very Sweet Bears | اخترحسین | ایس ایم ایس | 3 | 09-10-09 08:54 AM |
| sweet sayings by me | ام غزل | موبائل وال پیپرز | 0 | 09-02-09 04:58 AM |
| Sweet Home 3D 1.3 | میاں شاہد | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 0 | 02-05-08 09:05 AM |