![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: KPK
عمر: 39
مراسلات: 81
کمائي: 1,604
شکریہ: 328
47 مراسلہ میں 111 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لال بیگ ایک انتہائی ڈھیٹ حشرات الارض کی قسم ہے۔ اسکی افزائش نسل بڑی تیزی سے ہوتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تمام گھر کو جہنم زار بنادیتا ہے۔ اس کی تمام گندگیوں میں سے سب سے خطرناک بات اسکا بچوں میں دمہ کا سبب بتایا گیا ہے۔ اسکے سکن سے جو باقیات جھڑتے ہیں وہ ہوا کو آلودہ کرکے بچوں کو خاص کر دمہ کا مریض بناسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ دمہ کے مرض میں مبتلا لوگوں کے تکلیف میں اٍضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔
یہ ایک ہفتہ سے زیادہ بغیر کھائے پیئے زندہ رہ سکتا ہے۔ اور تو اور یہ لکڑی، کاغذ، کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے وغیرہ سب ہی نوش کرنا پسند کرتا ہے۔ کیڑے مار دوائیاں اسکو ختم کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ لیکن ایک چیز ہے جو اس کی جان کا دشمن ہے۔ اور مزے کی بات کہ یہ چیز کیڑے مار دواؤں کی بنسبت انسان کے لئے کم نقصان دے ہے۔ اور وہ چیز ہے بورک پوڈر۔ جی یہ وہی بورک پوڈر ہے جو اکثر کیرم بورڈ پر ڈالا جاتا ہے۔ اور سپوڑٹس کی دکان یا عام کریانہ کی دکان میں بھی مل سکتا ہے۔ ترکیب: (یہ ترکیب آپکے کھانے کے لئے نہیں لال بیگ صاحب کی دعوت کیلئے ہے( اجزاء: بورک پوڈر ایک کپ میدہ ایک کپ چینی چار ٹیبل سپون دودھ آٹا گوندھنے کے لئے۔ طریقہ: میدہ، بورک پوڈر، چینی ایک باؤل میں ڈال کر دودھ ڈالکر اچھی طرح گُوندھ لیں۔ عام آٹے کے مقابلے میں سخت گوندھنا ہے۔ اب اسکی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنالیں (شامی کی طرح( اور ان ٹکیوں کو ایسے مقامات پر رکھیں جہاں لال بیگوں کا گزر ہو۔ لال بیگ عموماً چھپی ہوئی تنگ اور غیر روشن جگہیں پسند کرتا ہے۔ لہذا اسکو رکھنے کے لئے الماریوں کے پیچھے، کیچن سینک کے نیچے کسی خشک جگہ، باتھ روم میں واش بیسن اور کموڈ کے پیچھے، دیواروں کی دراڑوں میں۔ وغیرہ۔ کوشش کریں کہ خشک جگہ پر رکھیں تاکہ زیادہ عرصہ پڑے رہیں۔ البتہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ بورک پوڈر کھاکر لال بیگ اپنی جائے سکونت پر جاکر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ لال بیگ اپنے مردہ بیگ صاحبان کے باقیات بھی کھاتے ہیں اور اسطرح یہ انکے لئے بھی لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ یوں لال بیگوں کا ہنستا بنستا گھرانہ موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔اگر آپ کو کوئی لال بیگ مردہ حالت میں ملے یا آپ لال بیگ کے قتل کے مرتکب ہوں تو اسکی لاش کو اُٹھانے کے لئے گیلے کپڑے کا استعمال کریں۔ جھارو کا استعمال سے اس کی جسم پر نہ نظر آنے والے چھوٹے چھوٹے ذرے اور مردہ لال بیگ کا تو سارہ جسم ہی ہوا میں شامل ہوکر سانس کی بیماریاں پیدا کرسکتا ہے۔ چونکہ لال بیگ اپنے کنبہ کو قرب و جوار میں پھیلانے کا ماہر ہے۔ اسلئے ہوسکے تو ہمسایہ کو بھی یہ طریقہ بتادیں۔ اور اگر کوئی کنجوس ہمسایہ ہو تو لال بیگ شامی انکو بھی عنایت کریں۔ تاکہ بیرونی حملہ آوروں سے بھی بچا جاسکے۔ اس فارمولے کے سبب تقریباً آپ چار سے چھہ مہینے سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔ چلیں اب خوشیاں منائیں۔ میری یہ پوسٹ اردو مجلس پر بھی موجود ہے۔ Last edited by abrarhussain_73; 01-05-11 at 03:40 AM. |
|
|
|
| 11 قاری/قارئین نے abrarhussain_73 کا شکریہ ادا کیا | mama_shalla (01-05-11), Miss Khan (03-11-11), گلاب خان (02-05-11), یاسر عمران مرزا (01-05-11), نیلم خان (03-11-11), موجو (05-05-11), منتظمین (01-05-11), محمدمبشرعلی (03-11-11), آبی ٹوکول (01-05-11), بنت حوا (04-11-11), حسنین ایوب (02-05-11) |
| کمائي نے abrarhussain_73 کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 01-05-11 | سیپ | nice info | 2 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
Acha or maloomat.afza mzmoon hy...aap ki kafi gehri nazer hy laal.baigs pr....agrchey post parhney k doran dil mat'lata rha mgr mazmoon me dilchspi ka anser ghalib rha or iktataam tk himmat kr k prh hi lia....
Is muhim.jooyana tehreer ka shukria |
|
|
|
| mama_shalla کا شکریہ ادا کیا گیا | نیلم خان (03-11-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
کیا اس طریقے سے لال بیگ کھلی جگہوں پر مرتے ہیں؟
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 | |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: KPK
عمر: 39
مراسلات: 81
کمائي: 1,604
شکریہ: 328
47 مراسلہ میں 111 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]() جی کبھی کبھی کھلی جگہ پر بھی لال بیگوں کی ایک عاد لاش مل جاتی ہے۔ لیکن اس چیز کا اثر اچانک نہیں ہوتا بلکہ جب یہ لال بیگ اسے کھا تا ہے تو اس کے جی میں آتا ہے کہ اس دیار میں میرا جی نہیں لگتا اور یہ کہ کر اپنی جائے سکونت پر جاکر مضطرب اور بے چین ہوجاتا ہے اور آخر کار ہارٹ اٹیک۔
|
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
ہت خوب بھئی کیا بات ہے
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 389
کمائي: 6,364
شکریہ: 99
303 مراسلہ میں 791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم ،
یہ قدیم اور میٹھا نسخہ میں چار سال پہلے آزما چکی ہوں ،لال بیگ صاحب (کاکروچ جو کہ بن بلائے مہمان ہوتے ہیں انھوں نےتو تشریف لے جانا گوارا نہیں کیا بلکہ ان کی کزن چیونٹیاں بیگم اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ دعوت اڑانے آگیئں ۔ لیکن کہیں کہیں یہ نسخہ کام بھی کرجاتا ہے ،جیسا کہ ابرار حسین بھائی کے گھر سے شاید کاکروچ کہیں اور بوریا بستر سمیٹ کر کوچ کر گے ھونگے ، ویسے کسی کے پاس کوئی اور ترکیب ھو تو ضرور بتایئے گا میں تو تنگ آگئی ہوں ان کی فوج سے، دوائی ڈالنے سے کچھ دنوں تک نظر نہیں آتے لیکن پھران مہمانوں کی آمد شروع ھوجاتی ہے ،اور دوائی کے بعد کی صفائی اففففف
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" اُس شخص کے لئے جنت کی خوشخبری ہے جس کے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پایا گیا ۔ |
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: KPK
عمر: 39
مراسلات: 81
کمائي: 1,604
شکریہ: 328
47 مراسلہ میں 111 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میرا خیال ہے۔ آپ نے چینی اور آٹے کی مقدار زیادہ اور بورک پوڈر کی مقدار کم ڈالی ہوگی۔ شاید یہی وجہ ہو۔ کیونکہ بورک پوڈر چیونٹیوں کے لئے بھی کسی حد تک نقصان دہ ہے۔ اگر خشک بورک پوڈر ان کے جائے سکونت کے قرب و جوار میں چھڑک دیا جائے۔ گھر میں نظر ڈالیں اور اردگرد تمام دراڑیں اور ہولز سپرے کرنے کے بعد بند کردیں۔ انمیں اکثر یہ حشرات صاحبان ڈیرہ ڈالے ہوتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,532
شکریہ: 3,763
1,315 مراسلہ میں 3,008 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے واہ ، یہ تو آسان اور سستی ترکیب ہے، شکریہ جناب !
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,899
کمائي: 560,423
شکریہ: 25,569
10,399 مراسلہ میں 38,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لال بیگ
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا | abrarhussain_73 (06-11-11), خالد حسین (10-02-12) |
![]() |
| Tags |
| color, magenta, ہے۔, کیجئے۔, کوئی, کوشش, کریں۔, گھر, گھرانہ, پوسٹ, پسند, لال بیگ, نیند, چار, نظر, موت, آپکے, انسان, اردو, استعمال, بچوں, جائے, دے, روشن, عنایت, عرصہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے | گلاب خان | خبریں | 4 | 11-06-11 01:45 AM |
| بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری | ڈاکٹرنور | گپ شپ | 35 | 01-01-11 11:05 AM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 23-12-07 11:01 PM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 11:50 AM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 09:12 AM |