|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان دنیا کے اُن چند ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں قدرت نے اپنا ملکوتی حُسن بکھیرنے میں فیاضی سے کام لیا ہے۔ یہاں میدان ہیں تو پہاڑ بھی ہیں، صحرا ہیں تو مرغزار بھی ہیں، ایک طرف سنگلاخ پہاڑ ہیں تو اُن سے پھوٹتے ٹھندے پانیوں کی آبشاریں بھی ہیں۔ ایک جگہ شدید گرمی پڑ رہی ہوتی ہے تو دوسری جگہ پُر لطف موسم ہوتا ہے اور کہیں شدید سردی سے دانت بج رہے ہوتے ہیں۔
بدقسمتی سے پاکستان جن مسائل سے نبرد آزما ہے اُن کی وجہ سے سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ لیکن اگر ہم اپنے علاقوں کے حسن کا خیال رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اربوں ڈالرز سالانہ صرف سیاحت ہی سے نہ کما سکیں۔ ![]() بلوچستان جو پاکستان کے نصف رقبے پر محیط ہے، سنگلاخ پہاڑوں اور صحراوں کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز نہیں ہے۔ لوگوں کی زیادہ تر تعداد بلوچستان میں محض کوئٹہ اور زیارت کے ناموں سے ہی آشنا ہے۔ لیکن درحقیقت بلوچستان میں لاتعداد ایسے مقامات ہیں جو نہ صرف صحت افزا ہیں بلکہ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بھی بن سکتے ہیں۔بلوچستان میں ایسے ہی خوبصورت مقامات کے بارے میں، پاک نیٹ کے بلوچی فورمز میں کافی مضامین موجود ہیں۔ ساتھیو اس بار میں آپ کو بلوچستان کے ایک اور صحت افزا مقام کی سیر کرواؤں گا جو اُمید ہے آپ کو پسند آئے گا۔ ![]() ![]() ایسا ہی ایک صحت افزا مقام بلوچستان میں وادی اُڑک کہلاتا ہے۔ یہ وادی کوئٹہ سے محض 21 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس کی آبادی محض دس ہزار کے لگ بھگ ہے اور ساری کی ساری آبادی پٹھانوں پر مشتمل ہے۔ ![]() ![]() اُڑک کا موسم گرمیوں میں انتہائی معتدل ہوتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۰ ڈگری سیلسیس تک چلا جاتا ہے جبکہ ہوا میں فرحت آمیز ٹھنڈک موجود ہوتی ہے۔ لیکن سردیوں میں یہاں کا موسم انتہائی خشک اور انتہائی سرد ہوتا ہے۔ سردیوں میں یہاں کا درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے اور دسمبر، جنوری میں برف باری بھی ہوتی ہے۔ جو کہ ایک قابل دید منظر ہوتا ہے ۔ کیونکہ ارد گرد کے پہاڑ اور درخت سفید لبادہ اوڑھ لیتے ہیں۔ ![]() ![]() اس وادی میں سیب، انگور ، بادام کے باغات کثرت سے پائے جاتے ہیں اور انکی ہریالی کی وجہ سے وادی کے حُسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔یہاں کے پھل اپنی لذت اور معیار کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں انتہائی پسند کیے جاتے ہیں۔ ![]() ![]() اس وادی سے مزید پانچ کلومیٹر آگے ولی تنگی کا علاقہ آتا ہے۔ یہاں زرغون پہاڑ سے آنے والا پانی جمع ہوتا ہے۔ انگریزوں کے دور میں یہاں ایک بند بنا دیا گیا تھا تاکہ پانی ذخیرہ کیا جا سکے۔ یہ علاقہ بھی قابل دید ہے |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | فکری (26-09-11), نبیل خان (26-09-11), محمدعدنان (26-09-11), wajee (25-09-11), احمد نذیر (04-10-11), راجہ اکرام (02-10-11), رضی (25-09-11), سام (02-10-11), عبداللہ آدم (27-09-11), عدنان دانی (25-09-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,119
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حیدر بھائی کب ٹرپ دے رہے ہو اب اس علاقے کی
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ابھی تو خود بھی جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,120
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,627 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان واقعی بہت حسین ہے ،۔ بہت اچھے حیدر بھائی
سر ورق پر چسپاں کر دیں |
|
|
|
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یار کوئٹہ جانے کا بہت دل کر رہا تھا۔ مجھے وہاں کی فضائیں یاد آ رہی تھیں۔
لیکن پھر ماموں فوت ہو گئے تو بڑا بھائی چلا گیا۔ |
|
|
|
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امے یار ۔۔۔ جدھر میری جاب ہے۔۔۔انکا رویہ عجیب سا ہے۔ چھٹی دینے پر آ جائیں تو ہفتہ ہفتہ کی چھٹی دے دیتے ہیں۔ موڈ نہ ہو تو ایک دن کی چھٹی پر بخار چڑھ جاتا ہے۔
اور ادھر چھٹی یا تنخواہ مانگتے میری شان میں کمی ہوتی ہے۔ اس لیے صبر و شکر
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, ہوتے, ہوتا, فورمز, ہے۔, کوئٹہ, کوئی, کلومیٹر, گئی, گرد, پاکستان, پسند, چاند, منظر, مسائل, آبادی, آزما, حسن, دنیا, سیر, شدید, علاقہ, صحت, صحرا, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|