واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > بلوچی فورمز

بلوچی فورمز بلوچی فورمز

بلوچستان: ہم تمہیں نہیں جانتے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-03-11, 07:54 AM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلوچستان: ہم تمہیں نہیں جانتے

بلوچستان: ہم تمہیں نہیں جانتے

بلوچستان جو پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور تقریباً آدھے پاکستان پر مشتمل ہے۔
پنجاب پاکستان کا آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اور تقریباً آدھے پاکستان پر مشتمل ہے۔
بی بی سی کی طرف سے بنی یہ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کے ایک سب سے بڑے صوبے کے لوگ پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔ پاکستان میں میڈیا انقلاب کے بعد بھی یہ صورت حیران کُن ہے۔
اس ویڈیو میں جو رزلٹ آیا اُس نے مجھے حیران کر کے رکھ دیا۔ کبھی کبھی ہم اندھیروں میں رہتے ہیں ، لیکن خود کو روشنیوں کے مکین سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ یہی صورت حال ہماری بھی ہے۔ میں نے اس ویڈیو کا تجربہ اپنے دوستوں بھی کیا ۔ اور بعینہ وہی رزلٹ نکلا جو یہ ویڈیو ظاہر کر رہی ہے۔
اس ویڈیو کے بارے میں کُچھ کہنا عبث ہے۔ کئیونکہ یہ ویڈیو اُس سے زیادہ بتا رہی ہے جو یہ کہہ رہی ہے۔
ہمیں اس پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم سب پاکستان کے رہنے والے ہیں اور کہنے کو ایک دوسرے سے محبت بھی کرتے ہیں۔ایک دوسرے کو جاننے کی ضرورت تب زیادہ بڑھ جاتی ہے جب ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی خواہش ہو اور دشمن ہم کو گم راہ کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہوں۔ بلوچستان میں جاری انتہائی تشویش ناک حالات کے بعد بھی بلوچستان ہمارے لیے اجنبی ہے۔ ۔ لیکن ایک دوسرے کے بارے میں جانتے کیا ہیں ، اُس کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے۔

Last edited by حیدر; 11-03-11 at 09:31 AM.
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), ھارون اعظم (13-03-11), منتظمین (11-03-11), محمدعدنان (12-03-11), مرزا عامر (14-03-11), رضی (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 07:56 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بی بی سی سے ویڈیو کس طرح اپ لوڈ ہوتی ہے؟
براہ مہربانی کوئی ناظم اس ویڈیو کو اپ دیٹ کر دے

کوڈ

Last edited by حیدر; 11-03-11 at 09:02 AM.
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (29-05-11)
پرانا 11-03-11, 08:06 AM   #3
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,339
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
بی بی سی سے ویڈیو کس طرح اپ لوڈ ہوتی ہے؟
براہ مہربانی کوئی ناظم اس ویڈیو کو اپ دیٹ کر دے

کوڈ
<object width="470" height="320"><param name="movie" value="http://www.bbc.co.uk/emp/external/player.swf"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowScriptAccess" value="always"></param><param name="FlashVars" value="playlist=http%3A%2F%2Fwww%2Ebbc%2Eco%2Euk%2 Furdu%2Fmeta%2Fdps%2F2011%2F03%2Femp%2F110301%5Fba loch%5Fmedia%5Fkq%2Eemp%2Exml&config_settings_show PopoutButton=true&config_settings_language=ur&conf ig_settings_showFooter=true&"></param><embed src="http://www.bbc.co.uk/emp/external/player.swf" type="application/x-shockwave-flash" allowfullscreen="true" allowScriptAccess="always" width="470" height="320" FlashVars="playlist=http%3A%2F%2Fwww%2Ebbc%2Eco%2E uk%2Furdu%2Fmeta%2Fdps%2F2011%2F03%2Femp%2F110301% 5Fbaloch%5Fmedia%5Fkq%2Eemp%2Exml&config_settings_ showPopoutButton=true&config_settings_language=ur& config_settings_showFooter=true&"></embed></object>
بی بی سی ویڈیو ایمنڈ نہیں ہوسکتی فیس بک یا یوٹیوب پر اپلوڈ کریں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (29-05-11)
پرانا 11-03-11, 09:32 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویڈیو اپ ڈیٹ کر دی ہے۔ شکریہ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), ننھا بچہ (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 09:44 AM   #5
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,506
کمائي: 52,383
شکریہ: 5,864
3,220 مراسلہ میں 6,929 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لو جی
فکرِ روزگار نے نکما کر دئیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), حیدر (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 09:48 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

درست کہا ۔ لیکن خطرہ یہ ہے کہ یہ نکما پن ہم کو روزگار سے بھی ہاتھ دھونے پر ہی مجبور نہ کر دے۔
بندہ اپنی فیملی کے لیے کماتا ہے۔ لیکن اسی کمانے کی دھن میں اگر وہ اپنی فیملی کو ہی بھول جائے تو یہ کمانا نہیں بلکہ ضائع کرنا کہلائے گا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), ننھا بچہ (11-03-11), محمدعدنان (12-03-11), رضی (12-03-11), عبدالقدوس (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 09:54 AM   #7
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,506
کمائي: 52,383
شکریہ: 5,864
3,220 مراسلہ میں 6,929 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صحیح کہا آپ نے ہمارا احساس مرتا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), حیدر (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 08:31 PM   #8
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,339
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
بلوچستان جو پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور تقریباً آدھے پاکستان پر مشتمل ہے۔
پنجاب پاکستان کا آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اور تقریباً آدھے پاکستان پر مشتمل ہے۔
بی بی سی کی طرف سے بنی یہ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کے ایک سب سے بڑے صوبے کے لوگ پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔ پاکستان میں میڈیا انقلاب کے بعد بھی یہ صورت حیران کُن ہے۔
اس ویڈیو میں جو رزلٹ آیا اُس نے مجھے حیران کر کے رکھ دیا۔ کبھی کبھی ہم اندھیروں میں رہتے ہیں ، لیکن خود کو روشنیوں کے مکین سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ یہی صورت حال ہماری بھی ہے۔ میں نے اس ویڈیو کا تجربہ اپنے دوستوں بھی کیا ۔ اور بعینہ وہی رزلٹ نکلا جو یہ ویڈیو ظاہر کر رہی ہے۔
اس ویڈیو کے بارے میں کُچھ کہنا عبث ہے۔ کئیونکہ یہ ویڈیو اُس سے زیادہ بتا رہی ہے جو یہ کہہ رہی ہے۔
ہمیں اس پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم سب پاکستان کے رہنے والے ہیں اور کہنے کو ایک دوسرے سے محبت بھی کرتے ہیں۔ایک دوسرے کو جاننے کی ضرورت تب زیادہ بڑھ جاتی ہے جب ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی خواہش ہو اور دشمن ہم کو گم راہ کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہوں۔ بلوچستان میں جاری انتہائی تشویش ناک حالات کے بعد بھی بلوچستان ہمارے لیے اجنبی ہے۔ ۔ لیکن ایک دوسرے کے بارے میں جانتے کیا ہیں ، اُس کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے۔
میں بلوچستان اور پوری پاکستانی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی بھرپور مذمت کرتا آیا ہوں۔
ایک سوال کا جواب دیجئے
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میڈیا بالخصوص بی بی سی پاکستان دوست، ذمہ دار اور غیر جانبدار ہے؟
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), حیدر (12-03-11), عبداللہ آدم (14-03-11)
پرانا 12-03-11, 05:52 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں سمجھتا ہوں کہ بی بی سی محض ایک کاروباری ادارہ ہے ۔ اسکو جہاں مفاد نظر آتا ہے وہ وہی کام کرتا ہے۔
تاہم اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اسکا ہر کام ہی غلط ہو۔
یہ ٹاپک میں ہر گز نہ کرتا اگر بی بی سی کے اس ویڈیو کی تصدیق میں خود نہ کر بیٹھا ہوتا
جیسا کہ میں نے اپنے پہلے مراسلہ میں بھی کہا کہ
"۔ میں نے اس ویڈیو کا تجربہ اپنے دوستوں بھی کیا ۔ اور بعینہ وہی رزلٹ نکلا جو یہ ویڈیو ظاہر کر رہی ہے۔ "
یعنی میرے 5 ماسٹرز کوالیفائیڈ دوستوں (جن میں سے دو کالجز میں ٹیچر ہیں) میں سے کسی کو بھی سوائے کوئٹہ کے کسی علاقے کا علم نہیں تھا۔ چناچہ ہو سکتا ہے کہ یہ ویڈو جھوٹی ہو۔ قطع بُرید کی گئی ہو۔ لیکن مجھے اپنا جھوٹ بولنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (29-05-11)
پرانا 12-03-11, 09:12 PM   #10
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 434
کمائي: 9,608
شکریہ: 1,636
320 مراسلہ میں 937 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے عبدالقدوس بھائی والا سوال پڑھا اور پھر ویڈیو دیکھی
یہ الو کا پٹھا سارے انٹرویوز کے درمیان ہر کسی کو لاجواب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اگر کوئی چند شہروں کے نام بتا بھی رہا ہے تو اسے یہ کہہ رہا ہے کہ آپ کے رشتہ دار اگر وہاں نہ ہوتے توکیا آپ پھر بھی بلوچستان کے بارے میں جانتے؟
اگر ایک شخص یہ کہہ رہا ہے کہ میں نہیں جانتا تو پھر دوسری بار سوال کا تو کوئی تُک بنتا ہے؟
ایک شخص اس میں کہہ رہا کہ وہاں لوگوں کو اتار کر گولیاں ماریں میں کوئٹہ میں تھا اور پھر میں جہاز میں آیا تو اس پر پھر سوال ہوتا ہے کہ اگر آپ وہاں موجود نہ ہوتے تو آپ کو پتہ چلتا؟ ؟؟؟؟
اس شخص کے شر سے بچا وہی ہے جس نے کہا کہ میڈیا بکا ہوا ہے اس پر اگلا سوال نہیں کیا۔
میں اس ویڈیو کو دیکھ کر اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس شخص نے ایک نظریہ قائم کیا یا کسی نے اسے دیا اور اس پر اس نے یہ ویڈیو بنائی اس پوری ویڈیو میں اس کی کوشش یہی ہے کہ یہ بات ثابت کردی جائے کہ پنجاب کے لوگ خصوصا لاہوریے بلوچستان کے بارے میں نہیں جانتے حتیٰ کہ شہروں کے نام تک بھی۔
حیدر بھائی مجھے آپ پر بھروسہ ہے مجھے پتہ ہے کہ آپ نے مثبت انداز میں اس کو لیا اور پھر شئیر کیا ہے۔ لیکن میرے بھائی جو پہلو میں نے ذکر کیے ہیں ذرا ان پر بھی سوچیے۔
میں کہتا ہوں کسی بھی بازار میں جاتے فرد سے اس کے علاقے کی دو تین گلیوں میں رہنے والے چند لوگوں کے نام پوچھ لو وہ کنفیوز ہوجائے گا۔
اور پھر ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں شرح خواندگی کیا ہے؟
جس اسلام کے لیے لوگ جان دیتے ہیں خود اس کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔
میرے بھائیو
بھیڑیوں نے میرے پیارے وطن کو گھیرا ہوا ہے یہ بات ٹھیک ہے کہ بددیانت اور نااہل لوگ بھی ہیں میرجعفر اور میر صادق کی بھی کمی نہیں لیکن
ہم زندہ ہیں ہم دشمنوں کی سازشوں کو سمجھیں اور سمجھائیں اور پھر ان کا توڑ کریں اب ہم سب اس ویڈیو کا سد باب کرنے کا سوچیں کوئی لاھور کا میرا محب وطن دوست موجود ہے ؟
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے موجو کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 12-03-11, 10:40 PM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپکا بہت شکریہ بھائی کہ آپ نے تفصیلی رائے دی۔
آپکا اس بات پر بھی شکریہ کہ آپ نے میری باتوں کو مثبت لیا اور یہ بھی یقین رکھیے کہ جو مجھ سے اختلاف کر رہے ہیں ، میں انکو بھی مثبت ہی لے رہا ہوں۔

سب سے پہلے تو اس بات کو سمجھ لیجیے کہ میں ہر گز اس بات پر اصرار نہیں کر رہا کہ بی بی سی کی پیش کردہ ویڈیو درست ہے۔
میں اس بات پر بھی اصرار نہیں کر رہا کہ پنجاب میں بلوچستان کو جاننے والا کوئی نہیں۔

دوسری بات وہی جو آپ نے کہی کہ وہ نمائندہ اس ویڈیو کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں یہ بات لانا چاہتا تھا زبردستی کہ پنجاب میں کوئی بلوچستان کو نہیں جانتا۔ اس بات کو وہ کیوں "محسوس" کروانا چاہ رہا ہے؟اس بات پر بھی غور کیجیے گا

تیسری بات یہ جو میں نے کہی کہ یہ ویڈیو بہر حال میں نے اس لیے پیش کی کہ بد قسمتی سے میرے احباب میں بھی "اتفاق سے" یہی نا واقفیت پائی گئی۔

اب یہ جان لیجیے کہ اس ویڈیو کو پیش کرنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ جب ایک بھائی سے دوسرا بھائی ناراض ہوتا ہے یا "ناراض کروانے کی کوشش کی جاتی ہے" تو ایسے وقت میں ضرورت اس امر کی ہوتی ہے کہ "اینگری ینگ مین" پر توجہ میں اضافہ کر دیا جائے۔ کیونکہ اگر ایسے وقت میں اسکی ضروریات ، خواہشات اور نظریات کو سمجھنے کی کوشش نہ کی گئی تو وہ اپنی ناراضگی میں پکا ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ اسکی طرف سے یا تو گھر میں فساد یا پھر گھر چھوڑ دینے کی صورت میں نکلتا ہے۔ بعینہ یہی معاملہ اب بلوچستان کے ساتھ بھی ہے۔

میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ معاش۔ روزگار (جس کی طرف ننھے بچے نے اشارہ کیا تھا)، تعلیم کی کمی نے ہم کو س قدر مجبور کر دیا ہے کہ ہم بس روزی روٹی کمانے کے چکر سے باہر ہی نہیں نکل پا رہے۔
لیکن پھر اب ہم بنگلہ دیش کو یاد کر کے کیوں روتے ہیں؟
کیا ہم اس بات کے لئیے تیار ہیں کہ ایک دن اسی طرح بلوچستان کو بھی رو لیا کریں گے؟
چناچہ میں ہرگز بھی یہ نہیں چاہتا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کو بلوچستان کے شہروں کے نام رٹوائے جائیں۔ ۔ ۔ بلکہ ضرورت ایک دوسرے کو جاننے کی ہے۔ کیا وجہ ہے کہ میڈیا چنگھاڑتے ہوئے بالاچ مری ، براہمداخ بگٹی کو تو سنوا دیتا ہے ۔ ۔ ۔۔ لیکن آج تک عام آدمی کی آواز نہیں سنوائی اہلیان پنجاب کو۔
لیکن کیا تمام کی تمام ذمہ داری میڈیا کی ہے؟ میں سرف اتنا چاہتا ہوں کہ ہمارے اندر احساس پیدا ہو کہ اب ہم ایک دوسرے کو جاننا اور سمجھنا شروع کریں/ تاکہ اگر بھولے بھٹکے وکئی ہم کو باگی نوجوان مل ہی جائے یا ایسا نوجوان جس کے دماغ میں بغاوت کے جراثیم پیدا ہونے لگے ہوں تو وہ ہمارے انداز سے گرویدہ ہو جائے کہ "ہم اسکو جانتے ہیں"

خدا جانے میں اپنا مقصد سمجھا پا رہا ہوں کہ نہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (29-05-11)
پرانا 12-03-11, 11:25 PM   #12
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 434
کمائي: 9,608
شکریہ: 1,636
320 مراسلہ میں 937 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نہیں میرے بھائی آپ اپنا مقصد بیان کررہے ہیں بالکل میرے ذہن میں آپ کے متعلق ایسی ہی باتیں تھی لیکن آپ کی طرف سے مزید وضاحت آگئی شکریہ
میں سمجھتا ہوں کہ ہم لوگ جو انٹرنیٹ کے دوست ہیں ہمارا یہ سب سے مضطبوط ہتھیار یہی ہے جس کے ذریعے سے ہم جڑے ہوئے ہیں ہمیں اسی کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے۔ اور ان شاء اللہ ہم بڑھیں گے۔
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے موجو کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), حیدر (13-03-11), عبداللہ آدم (14-03-11)
پرانا 13-03-11, 01:54 AM   #13
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,339
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : موجو مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے عبدالقدوس بھائی والا سوال پڑھا اور پھر ویڈیو دیکھی
یہ الو کا پٹھا سارے انٹرویوز کے درمیان ہر کسی کو لاجواب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اگر کوئی چند شہروں کے نام بتا بھی رہا ہے تو اسے یہ کہہ رہا ہے کہ آپ کے رشتہ دار اگر وہاں نہ ہوتے توکیا آپ پھر بھی بلوچستان کے بارے میں جانتے؟
اگر ایک شخص یہ کہہ رہا ہے کہ میں نہیں جانتا تو پھر دوسری بار سوال کا تو کوئی تُک بنتا ہے؟
ایک شخص اس میں کہہ رہا کہ وہاں لوگوں کو اتار کر گولیاں ماریں میں کوئٹہ میں تھا اور پھر میں جہاز میں آیا تو اس پر پھر سوال ہوتا ہے کہ اگر آپ وہاں موجود نہ ہوتے تو آپ کو پتہ چلتا؟ ؟؟؟؟
اس شخص کے شر سے بچا وہی ہے جس نے کہا کہ میڈیا بکا ہوا ہے اس پر اگلا سوال نہیں کیا۔
میں اس ویڈیو کو دیکھ کر اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس شخص نے ایک نظریہ قائم کیا یا کسی نے اسے دیا اور اس پر اس نے یہ ویڈیو بنائی اس پوری ویڈیو میں اس کی کوشش یہی ہے کہ یہ بات ثابت کردی جائے کہ پنجاب کے لوگ خصوصا لاہوریے بلوچستان کے بارے میں نہیں جانتے حتیٰ کہ شہروں کے نام تک بھی۔
حیدر بھائی مجھے آپ پر بھروسہ ہے مجھے پتہ ہے کہ آپ نے مثبت انداز میں اس کو لیا اور پھر شئیر کیا ہے۔ لیکن میرے بھائی جو پہلو میں نے ذکر کیے ہیں ذرا ان پر بھی سوچیے۔
میں کہتا ہوں کسی بھی بازار میں جاتے فرد سے اس کے علاقے کی دو تین گلیوں میں رہنے والے چند لوگوں کے نام پوچھ لو وہ کنفیوز ہوجائے گا۔
اور پھر ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں شرح خواندگی کیا ہے؟
جس اسلام کے لیے لوگ جان دیتے ہیں خود اس کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔
میرے بھائیو
بھیڑیوں نے میرے پیارے وطن کو گھیرا ہوا ہے یہ بات ٹھیک ہے کہ بددیانت اور نااہل لوگ بھی ہیں میرجعفر اور میر صادق کی بھی کمی نہیں لیکن
ہم زندہ ہیں ہم دشمنوں کی سازشوں کو سمجھیں اور سمجھائیں اور پھر ان کا توڑ کریں اب ہم سب اس ویڈیو کا سد باب کرنے کا سوچیں کوئی لاھور کا میرا محب وطن دوست موجود ہے ؟
میں کہتا ہوں لاہور میں‌رہنے والوں کو لاہور کا مکمل پتانہیں معلوم بے شک پوچھ کر دیکھ لیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), موجو (14-03-11), حیدر (13-03-11), رضی (13-03-11), عبداللہ آدم (14-03-11)
پرانا 13-03-11, 04:58 PM   #14
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,537
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں بدر بھائی سے اتفاق کرتا ہوں ۔ لیکن جن لوگوں سے جناب پوچھ رہے ہیں ان سے پنجاب کے بارے میں ہی رائے لے لیں تو اس سے زیادہ مختلف نہیں ھوگی ۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
موجو (14-03-11), حیدر (13-03-11), عبدالقدوس (13-03-11)
پرانا 13-03-11, 06:45 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,119
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں کراچی میں رہتا ہوا کراچی کو نہیں جان سکا کونسی بس کس علاقے کو جاتی ہے
یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
حیدر (13-03-11), عبدالقدوس (13-03-11)
جواب

Tags
external, ہوتے, ہماری, کوشش, کرتے, پاکستان, ویڈیو, لوگ, ناک, میڈیا, محبت, آیا, آبادی, اپنے, اجنبی, بڑے, بڑا, جاری, حال, خواہش, خود, راہ, ضرورت, صوبہ, صوبے

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی دروازے بند نہیں ہوتے ، مل کر جمہوریت مستحکم کریں گے : بابر ، پرویز ملاقات میں اتفاق جاویداسد خبریں 0 25-10-10 10:24 PM
القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار جاویداسد خبریں 1 24-10-10 06:52 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 08:36 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger