واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > بلوچی فورمز



بلوچی فورمز بلوچی فورمز


بلوچی معلم(اردو-بلوچی بول چال)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-07-10, 07:55 AM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلوچی معلم(اردو-بلوچی بول چال)

بلوچی معلم(اردو-بلوچی بول چال)

باوجود اس کے کہ میں بلوچ ہوں ۔ ۔ ۔ بد قسمتی سے مجھے بلوچی نہیں آتی۔ میرے والدین بلوچی، بروہی بول لیتے ہیں لیکن پنجاب کے معاشرے میں رہنے کی وجہ سے ہم بھائی اس علاقے کی سب زبانیں بول سکتے ہیں سوائے بلوچی کے۔
پنجابی، اردو، سرائیکی، انگلش، وغیرہ۔ تاہم ہمیشہ سے خواہش رہی کہ بلوچی سیکھ پاؤں ۔ 2003 سے 2007 کے دوران کوئٹہ کے قیام میں کوشش کی کہ بلوچی سیکھ سکوں لیکن تمام ملازمین میرے سامنے اردو بولنے کو ترجیح دیتے تھے بہ نسبت بلوچی یا براہوی کے۔

پھر ایک آفس بوائے کی جب میں نے ڈیوٹی لگائی کہ تم نے مجھے بلوچی سکھانی ہے ۔ اس نے چند دن تو سکھایا لیکن پھر میرے "سیکھنے کی استعداد" دیکھتے ہوئے اس نے دھمکی لگا دی کہ اگر اب میں نے بلوچی کا کوئی لفظ بولا تو وہ نوکری چھوڑ دے گا۔ اس کا فرمان تھا کہ میرا بلوچی سیکھنا ۔ ۔ ۔ بلوچی زبان کا قتل عام کرنے کے مترادف ہے۔ چناچہ میں بلوچی سیکھنے سے محروم ہی رہا۔

اب اتفاق سے ایک مناسب سی کتاب ہاتھ لگی ہے جو کہ اردو-بلوچی بول چال سے متعلق ہے۔ مجھے یہ تسلیم ہے کہ کتابوں سے کبھی بھی کوئی زبان نہیں سیکھی جا سکتی خاص کر بلوچی جیسی زبان جو کہ صفحہ تحریر پر بھی انیسویں صدی میں آئی۔

تاہم میرا اس ٹآپک کو شروع کرنے کا یہ مقصد ہے کہ اس زبان کے حوالے سے کچھ نہ کچھ اردو فورمز پر بھی آ جائے تاکہ وہ جو یہ زبان کچھ نہ کچھ جانتے ہیں اُس میں مزید بہتری لا سکیں۔یہ یاد رہے کہ ہر زبان ہر چالیس کلومیٹر بعد تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کے علاقے میں اس قسم کی بلوچی نہ بولی جاتی ہو تو میرا قصور نہیں۔ مزید یہ کہ بالکل صحیح تلفظ لکھ کر پیش کرنا بذات خود نا ممکن ہے۔ چناچہ ضروری نہیں کہ آپ یہاں سے سیکھ کر جو بلوچی بولیں وہ کسی بلوچ کو سمجھ بھی آئے
اسی پر ایک واقعہ یاد آ گیا۔
صدر ایوب کے دور میں ایرانی شاہ پاکستان کے دورے پر تشریف لائے۔ ان کے اعزاز میں جو ضیافت دی گئی اُس میں ایک پاکستانی گلوکارہ نے خصوصی طور پر فارسی میں گانا گایا۔ گانا سُننے کے دوران ایرانی شاہ نے جھومتے ہوئے جھک کر صدر ایوب سے پوچھا کہ "جناب یہ کونسی زبان میں گانا گا رہی ہے؟"۔
چناچہ ایسا واقعہ آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے

میں روایتاً یہ لکھنا بھول گیا کہ اگر کوئی صاحب نظر کسی قسم کی تصحیح کرنا چاہیں یا اضافہ میں متمنی ہوں تو بلا جھجھک مجھے بتائیں۔ میں شکر گزار ہوں گا۔


بشکریہ:
بلوچی معلم: مصنف مولوی خیر محمد ندوی

Last edited by حیدر; 01-07-10 at 08:18 AM.
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (21-03-11), ARHAM (03-07-10), shafresha (01-07-10), ناصحی (04-07-10), مرزا محمد فاروق (01-07-10), رفیع انجم (01-07-10), راجہ اکرام (01-07-10), رضی (20-01-11), عبدالقدوس (01-07-10), عبداللہ آدم (20-01-11)
پرانا 01-07-10, 08:03 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبق نمبر ایک
بلوچی حروف ابجد
بلوچی کے حروف ابجد بھی وہی ہیں جو اردو کے ہیں یعنی
ا۔ب۔پ۔ت۔ٹ۔ث،ج،چ۔ح۔خ۔د۔ڈ۔ذ۔ڑ۔ڑ۔ژ۔س۔ش۔ص۔
ض۔ط۔ظ۔ع۔غ۔ف۔ق۔ک۔گ۔ل۔م۔ن۔و۔ہ۔ء۔ئ۔ے


ان میں سے سرخ الفاظ اردو، عربی یا فارسی کے ہیں۔ بلوچ دانشوروں کا ایک اہم طبقہ ان سرخ الفاظ کو صرف ناموں کی حد تک عربی رسم الخط میں لکھنے کو ترجیح دیتا ہے (یعنی کوشش کی جاتی ہے کہ اسما/نام کے علاوہ انکو کسی اور میں استعمال نہ کیا جائے)
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (03-07-10), shafresha (01-07-10), مرزا محمد فاروق (01-07-10), رفیع انجم (01-07-10), راجہ اکرام (01-07-10), رضی (01-07-10), عبدالقدوس (01-07-10), عبداللہ آدم (20-01-11)
پرانا 01-07-10, 08:55 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


Last edited by حیدر; 01-07-10 at 10:13 PM.
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (03-07-10), shafresha (01-07-10), مرزا محمد فاروق (01-07-10), رفیع انجم (01-07-10), راجہ اکرام (01-07-10), رضی (01-07-10)
پرانا 01-07-10, 12:52 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,120
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,627 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بدر بھائی نغن ورے

بہت اچھا سلسلہ ہے
لیکن فونٹ کا کچھ مسئلہ ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-07-10), مرزا محمد فاروق (01-07-10), حیدر (01-07-10)
پرانا 01-07-10, 02:20 PM   #5
Senior Member
 
مرزا محمد فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: lalamusa
مراسلات: 2,361
کمائي: 27,444
شکریہ: 5,971
1,796 مراسلہ میں 3,737 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا بدر بھائی یہ آپ ہم کو بلوچی سکھا رہے ہیں یا ہم سے سیکھ رہے ہیں اگر سکھا رہے ہیں تو پھر ٹھیک ہے
کیونکہ مجھے اُردو ، پنجابی ، انگلش وغیرہ کے علاوہ کوئی زبان نہیں آتی ہاں تھوڑی بہت پشتو آتی ہے ۔ وہ میں معظم بھائی سے سیکھ لوں گا ۔
تو باقاعدہ کلاس کب شروع ہونی ہے ۔
__________________
مرزا محمد فاروق
مرزا محمد فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا محمد فاروق کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-07-10), حیدر (01-07-10)
پرانا 01-07-10, 05:39 PM   #6
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,210
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب بدر بھائی۔ بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے
میں صرف پشتو اور اردو بول لیتا ہوں اور انگلش کی بہت کم سمجھ ہے
اب آپکی وجہ سے تھوڑا تھوڑا بلوچی بھی سیکھ جاوں گا۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-07-10), مرزا محمد فاروق (01-07-10), حیدر (01-07-10)
پرانا 01-07-10, 06:26 PM   #7
Senior Member
 
مرزا محمد فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: lalamusa
مراسلات: 2,361
کمائي: 27,444
شکریہ: 5,971
1,796 مراسلہ میں 3,737 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلے وائی بلے دانی جی آپ نے کیوں بلوچی کا بیڑہ غرق کرنا ہے ہماری طرح پنجابی تو ٹوٹی پھوٹی بولتے ہو آپ اور بلوچی کو سیکھنے چلے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا سیکھو جی سیکھو
مرزا محمد فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا محمد فاروق کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-07-10), حیدر (01-07-10), عبداللہ آدم (20-01-11), عدنان دانی (04-07-10)
پرانا 02-07-10, 06:05 PM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبق نمبر تین:

دو حروف والے الفاظ اور انکے اردو معانی

بلوچی----------اردو----------یاد رکھنے کا طریقہ
پت-----------باپ----------بیٹے باپ میں "پانی پت" کی جنگ چھڑی ہے چناچہ باپ کا مترادف "پت"
وت-----------خود-----------وت سے ملتا جُلتا لفظ "وات"۔سرائیکی میں "وات" کا مطلب "منہ۔ منہ سے خود کی تعریف کی جاتی ہے چناچہ بلوچی میں وت کا مطلب خود
رَد------------غلط------------یہ تو اردو والا لفظ ہی ہے یار
کئے/کائے-----------کون------۔ کوا کائیں کائیں کرتا ہے لیکن توتلا کوا کائے کائے کرتا ہوگا۔ جب کوا کائے کائے کرتا ہے تو شکون لیا جاتا ہے کہ مہمان آئیں گےے چناچہ سوال ہے کہ کون آئے گا۔ چناچہ کئے/کائے کا مطلب کون
من-----------میں----------من میں ے کا اضافہ کر کے میں بنانا مشکل ہے کیا؟
بٹ-----------چاول----------بٹ لوگ سیدھے سادے اور چٹے ہوتے ہیں بالکل چاولوں کی طرح
در------------باہر----------۔۔در یعنی دروازے سے باہر جاتے ہیں۔ چناچہ در کا مطلب باہر یعنی
get out

چُل-----------چُولہا---------- یہ کسی سُست بلوچ کا ایجاد کردہ لفظ ہے ۔اتنی سُستی کی چلوہے کو پورا بولنے کے بجائے صرف چُل
تو-------------تم----------جب غصہ میں آ جاؤتو ۔ ۔ ۔پھر تُو ۔ ۔۔ ۔ بلکہ تُو تڑا۔
شُد------------بھوک----------ختم شُد یعنی کام تمام ہونا۔ یعنی بھوک سے شُد یعنی بھوک سے کام تمام ۔ چناچہ بلوچی میں شُد کا مطلب بھوک
لَٹ-----------عصا----------اردو/پنجابی میں لٹھ لکڑی کو بلوتے ہیں۔ عصا بھی لکڑی کا ہوتا ہے چناچہ سُست بلوچ کا نیا کارنامہ لٹ کا مطلب عصا۔
مچ------------کجھور کا درخت----------سچ مُچ
کَٹ-----------کمائی----------کسی کی جیب کٹ کر کے جو حاصل ہوتا ہے اُسے کمائی کہا جاتا ہے
دپ-----------منہ----------سرائیکی میں دھپ کا مطلب تھپڑ۔ تھپڑ چونکہ منہ پر پڑتا ہے اس لیے دپ کا مطلب منہ
تُن------------پیاس---------- چونکہ انڈین فملز کے مصداق تن من پیاسا ہے تو تُن پیاس کو ہی کہیں گے نہ کہ تُن کے (جی بھر کر )پی
چم-------------آنکھ----------چم سے چمکارا اور چمکارا آنکھوں پر لگتا ہے اس لیے چم کا مطلب آنکھ اور ویسے بھی نین ہی چم چم کے برستے ہیں
پس------------بکری----------اس ملک میں جو بھیڑ بکریوں کی طرح پستے ہیں وہ ہم ہیں چناچہ پس کا مطلب بکری
چُک------------بچہ/بیٹا----------چُک پنجابی میں اٹھانے کے لیے بولا جاتا ہے اور چونکہ ہر کوئی اپنے بچے کو ضرور چُکتا (اُٹھاتا) ہے اس لیے بچے کا مطلب چُک
ول-------------بیل----------ول ول کا مطلب بار بار بیل چونکہ کوہلو میں لگے ہوئے ول ول یعنی بار بار آتا ہے اس لیے ول کا مطلب بیل۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-07-10), عبداللہ آدم (20-01-11)
پرانا 02-07-10, 06:22 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبق نمبر چار:
مندرجہ بالا الفاظ کا جملوں میں استعمال

جملہ نمبر ایک :::::::::::::::::::: اے منی لَٹ اِنت
اردو میں لفظی مطلب:::::::::::::یہ میرا عصا ہے

جملہ نمبر دو:::::::::::::::اے منی کٹ اِنت
اردو میں ترجمہ:::::::::::::::::یہ میری کمائی ہے

جملہ نمبرتین :::::::::::::::::::: اے کئے انت ۔
اردو میں لفظی مطلب:::::::::::::یہ کون ہے ۔

جملہ نمبر چار:::::::::::::::::::: اے کئی چُک اِنت
اردو میں لفظی مطلب:::::::::::::یہ کس کابیٹا ہے

جملہ نمبر پانچ:::::::::::::::::::: اے تئی چم اِنت
اردو میں لفظی مطلب:::::::::::::یہ تیری آنکھ ہے

جملہ نمبر چھہ:::::::::::::::::::: اے حسن چُک اِنت
اردو میں لفظی مطلب:::::::::::::یہ حسن کابیٹا ہے

جملہ نمبر سات:::::::::::::::::::: اے منی پت اِنت
اردو میں لفظی مطلب:::::::::::::یہ میرا باپ ہے

جملہ نمبر نو:::::::::::::::::::: بٹ گرم انت ،
اردو میں لفظی مطلب:::::::::::::چاول گرم ہیں ۔

جملہ نمبر دس:::::::::::::::::::: تووت در برو
اردو میں لفظی مطلب:::::::::::::تم خودباہر جاؤ

Last edited by حیدر; 02-07-10 at 06:26 PM.
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (03-07-10), rabab (03-07-10), shafresha (03-07-10), راجہ اکرام (03-07-10), عبداللہ آدم (20-01-11)
پرانا 03-07-10, 10:50 AM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,120
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,627 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب بدر بھائی
جیتے رہو اور من کی مراد پاؤ‌
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-07-10), حیدر (03-07-10), عدنان دانی (04-07-10)
پرانا 03-07-10, 01:38 PM   #11
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم !
بہت آسان سے انداز میں تشریح کے ساتھ سمجھایا گیا ہے اس سے یاد رکھنے میں آسانی ہوگی ۔۔
اچھی کوشش ہے اس حوالے سے بھی کہ بولی سیکھ پائیں یا نہیں کچھ مواد ضرور اکھٹا ہوجائے گا ۔۔۔
اور ہوسکتا ہے سرچ کرنے کے بعد بلوچی بہن بھائیوں کا اضافہ ہو جائے فورم پر۔۔
ویسے زبان کے ساتھ ساتھ لہجے کی بھی خاص اہمیت ہوتی ہے خاص کر بلوچی زبان میں کچھ الفاظ ( آخری )کو کافی کھینچ کر کے بولا جاتا ہے اب یہ تو نہیں معلوم کہ کیوں؟ شاید کسی بات پر زورد دیا جاتا ہو ( اگر اسے سادے سے انداز میں ادا کر دیا جائے تو جیسا کہ اوپر لکھا گیا ۔۔۔ کوئی اورہی زبان بن جائے )
========
اگر آپس میں محبت سے بھی بات کر رہے ہوں دو بلوچ تو ایسا لگتا ہے لڑائی ہو رہی ہے( بلوچی زبان مین )
۔۔۔ پھر اچانک قہقہے بلند ہوتے ہیں تو اطمینان ہوتا ہے کہ نہیں ایسا نہیں ۔۔۔۔
لیکن جب اردو بولتے ہیں تو لہجہ میں خلوص نمایاں نظر آتا ہے ۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
سبق نمبر تین:

دو حروف والے الفاظ اور انکے اردو معانی

بلوچی----------اردو----------یاد رکھنے کا طریقہ

تو-------------تم----------جب غصہ میں آ جاؤتو ۔ ۔ ۔پھر تُو ۔ ۔۔ ۔ بلکہ تُو تڑا۔
[/SIZE]
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-07-10), حیدر (03-07-10)
پرانا 03-07-10, 01:41 PM   #12
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ کون سا ""من """ہے بلوچی یا اردو ۔۔۔؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
بہت خوب بدر بھائی
جیتے رہو اور من کی مراد پاؤ‌
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-07-10), حیدر (03-07-10), راجہ اکرام (03-07-10), عبداللہ آدم (20-01-11)
پرانا 03-07-10, 03:53 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم !

ویسے زبان کے ساتھ ساتھ لہجے کی بھی خاص اہمیت ہوتی ہے خاص کر بلوچی زبان میں کچھ الفاظ ( آخری )کو کافی کھینچ کر کے بولا جاتا ہے اب یہ تو نہیں معلوم کہ کیوں؟ شاید کسی بات پر زورد دیا جاتا ہو ( اگر اسے سادے سے انداز میں ادا کر دیا جائے تو جیسا کہ اوپر لکھا گیا ۔۔۔ کوئی اورہی زبان بن جائے )
========
ا
مجبوری ہے ۔ ۔۔ ۔لہجہ کسی بھی زبان کا ہے لکھنے میں پیش کرنا نا ممکن ہے۔ اور عموماً لکھے ہوئے لفظ اور ادا کیے ہوئے لفظ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ چناچہ بادی النظر میں لکھا ہوا لفظ غلط لگتا ہے۔ پھر اسی میں ایک مزید مسئلہ ہر علاقے کا اپنا لہجہ ہونے کا ہے

تاہم یہ ایک کوشش ہے۔ جب کوئی یہاں سے سیکھ کر کسی کے سامنے بولے گا تو خود ہی کوریکشن ہو جائے گی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (03-07-10)
پرانا 03-07-10, 03:55 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
بہت خوب بدر بھائی
جیتے رہو اور من کی مراد پاؤ‌
بھائی جان ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہ رہے ہو پہلے محترمہ ارھم کے سوال کا جواب دو کہ یہ کونسا "من" ہے؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-07-10), راجہ اکرام (03-07-10)
پرانا 03-07-10, 04:24 PM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,120
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,627 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
یہ کون سا ""من """ہے بلوچی یا اردو ۔۔۔؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
بھائی جان ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہ رہے ہو پہلے محترمہ ارھم کے سوال کا جواب دو کہ یہ کونسا "من" ہے؟
جناب یہ فارسی والا ہے
لیکن وہاں بھی شاید اس کے دو معنی ہیں
یہاں من بمعنی میں نہیں ہے
بلکہ من بمعنی دل ہے

امید ہے خواتین و حضرات کی تسلی کا ساماں ہو گیا ہو گا
یا بلوچی میں لکھوں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-07-10), حیدر (03-07-10), عبداللہ آدم (20-01-11)
جواب

Tags
فورمز, ہے۔, کوئٹہ, کوشش, کلومیٹر, کتابوں, گئی, پاکستان, پاکستانی, نوکری, مقصد, ممکن, اردو, اردو فورمز, بھائی, بول, تحریر, جیسی, خصوصی, شروع, علاقے, صفحہ, صحیح, صدی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger