واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > بلوچی فورمز



بلوچی فورمز بلوچی فورمز


بلوچ برادری اور ان کے رسم و رواج۔۔۔۔!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-11-11, 08:42 PM   #1
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلوچ برادری اور ان کے رسم و رواج۔۔۔۔!!

بلوچ برادری اور ان کے رسم و رواج۔۔۔۔!!

السلام علیکم !
(بلوچی فورم میں بدر بھائی کے ایک تھریڈ میں وعدہ کیا تھا کہ جتنی معلومات مجھے بلوچ برادری کے متعلق ہیں وہ شئیر کروں گی ۔ اس کے بعد لکھنا شروع کیا تو بجلی منقطع ہو گئی اور ساتھ ہی ساتھ لکھنے کا عمل بھی منقطع ہو گیا اوروعدہ پورا نہ ہوسکا ۔۔ کیونکہ ٹیمپو خراب ہو جائے پھر لکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔۔اسی لیے جتنا لکھ چکی تھی وہ پوسٹ کر رہی ہوں اللہ نے چاہا تو اس میں اضافہ کرتی رہوں گی )

یہاں بلوچوں کی رسم اور رواج کا ذکر کیا جا رہے ہے ان کا تعلق مکران سے ہے لیکن وہ رہائشی مستقل کراچی کے ہیں ۔۔۔ اور یہ سب کچھ میں اپنے مشاہدے اور تعلقات کی بنیاد پر لکھ رہی ہوں اس کے لیے کوئی خاص میں نے ریسرچ نہیں کی ہوئی ۔۔۔۔

ہر ملک ، شہر اور علاقے کے لوگوں کے اپنے کچھ عادات و اطوار اور ثقافت ہوتی ہے اس کے علاوہ ان کا مزاج اور کردار بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔۔۔۔ اچھے برے انسان ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن مجموعی طور پر کسی قوم کی جو خوبی دیکھی جاتی ہے اس کے لحاظ سے بلوچ قوم سخت جان ۔۔۔ خود دار ، انتہائی پر خلوص اور دوستی نبھانے والی ہوتی ہے ۔۔۔
ان کے خلوص و محبت کا جواب خلوص سے ہی مل جائے تو اسے برسوں یاد رکھتے ہیں ۔۔۔۔ وفاداری نبھاتے ہیں ۔۔
ان کا بچہ بچہ اپنی اقدار پر مر جانے والا ہوتا ہے ان کے اندر اپنے بلوچ ہونے کا بڑا مان ہوتا ہے ۔۔۔ زندگی کی ہر آسائش میسر ہونے کے باوجود انتہائی سادہ اور اپنی رواج ، ثقافت و روایات کے مطابق زندگی گزارتے ہیں زمانے کے بدلتے طور طریقوں کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔۔۔
شادی بیاہ کی تقریبات کا آغاز پندرہ بیس دن قبل ہو جاتا ہے ۔۔۔ جس میں تمام برادری کی شرکت لازمی ہے ۔۔ ورنہ برا مانا جاتا ہے
بلوچ روایت کے مطابق لڑکوں کی شادی پر لڑکی والوں پر بوجھ نہیں ڈالا جاتا اور حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ شادی کے اخراجات لڑکے والوں کے ذمہ ہی رہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کی تقریب میں دولہے کی بہن ازراہ مذاق کہنے لگیں
"لوگ بیٹا پیدا ہونے پر خوشی کا اطہار کرتے ہیں ہمیں بیٹا ہوجانا بھاری پڑتا ہے۔"
دلہن کے لیے روایتی بلوچی لباس جدید کڑھائی اور کشیدہ کاری کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ۔۔۔ اور دلہن کو سونے کے زیورات یا امیٹیشن بھی ہوں تو گولڈن زیورات میں تول دیا جاتا ہے ۔
بلوچ لڑکی نکاح کے بعد رخصت ہو کر دلہا کے گھر نہیں آتی بلکہ
دولہے صاحب تین دن تک دلہن کے گھر مہمان کی حیثیت سے رہتے ہیں اس کے بعد دلہن کو اپنے گھر لایا جاتا ہے ۔
( لیکن سنا ہے اب یہ روایت بلوچ برادری سے ختم ہو گئی دولہا دلہن کے گھر رہنے کے لیے تیار نہیں ہوتے )
شادی والے دن مہمانوں کی تواضع کے لیے طعام کا انتظام ہوتا ہے جو نکاح سے قبل صبح ١١ سے دوپہر ٣ بجے تک جاری رہتا ہے عموما نکاح بعد نماز عصر رکھا جاتا ہے۔
ہر تقریب میں کھانا بڑے بڑے تھال میں پیش کیا جاتا ہے اور ۴ سے ٦ افراد ایک ساتھ کھانا تناول کرتے ہیں ۔ چائے کا دور بھی وقفے وقفے سے چلتا رہتا ہے وہ بھی خاص پیالوں میں پیش کی جاتی ہے ۔۔۔
اسی طرح کوئی عزیز دنیا سے رخصت ہو جائے تو کونے کونے سے بلوچ برادری کے افراد جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں خواتین میں بہت روز و شور سے بین کیا جاتا ہے ہر آنے والے میت کی خوبیاں بیان کر کے ایک دوسرے کے گلے لگ کر تھوڑی دیر رو لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔۔
بچوں کی پیدائش پر بھی کافی رسمیں کی جاتی ہیں ۔۔۔۔ عقیقے کا عموما کوئی رواج نہیں ۔(۔ جبکہ باشعور طبقہ اسلامی طریقوں پر عمل کرتا ہے )
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (11-11-11), ننھا بچہ (15-11-11), wajee (11-11-11), احمد نذیر (12-11-11), حیدر (11-11-11), رضی (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 10:02 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ جناب اتنی پرانی بات یاد رکھنے کا۔
دیکھتے ہیں کہ وزیر بجلی کب تک آپ کو مہلت دیتے رہتے ہیں۔ ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں۔
کم از کم اسی بہانے پاک نیٹ پر آپ کا ہمارا ساتھ تو رہے گا ناں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 10:21 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
بلوچ روایت کے مطابق لڑکوں کی شادی پر لڑکی والوں پر بوجھ نہیں ڈالا جاتا اور حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ شادی کے اخراجات لڑکے والوں کے ذمہ ہی رہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کی تقریب میں دولہے کی بہن ازراہ مذاق کہنے لگیں
"لوگ بیٹا پیدا ہونے پر خوشی کا اطہار کرتے ہیں ہمیں بیٹا ہوجانا بھاری پڑتا ہے۔"
اگر یہ سب درست ہے تو پھر بریگیڈئر محمد اسمائیل صدیقی نے اپنی کتاب "آئینہ بلوچستان" میں جو انگشت نمایاں کیں تھی اور طنز و تشنیع کے کلہاڑے چلائے تھے وہ کیا ہوئے؟

"گھر کی کوئی بری بوڑھی ، لڑکی کو دیکھنے جاتی ہے۔ پھر وہ اپنی رائے کا اطہار کرتی ہے۔ اگر ابتدائی گفتگو حوصلہ افزا ہوتو لڑکی کا باپ لڑکی کے گھر جا کر لڑکی کی قیمت کا فہصلہ کرتا ہے۔ اور ساتھ ساتھ اس امر کا تعین کیا جاتا ہے کہ کتنے جانور اور سامان خوردنوش جشن عروسی کے موقعے پر پیش کیے جائیں گے۔ ۔مکران کے لوگ طلاق دینا معیوب نہیں سمجھتے اور معمولی معمولی باتوں پر طلاق دے دیتے ہیں۔ دوسری شادی کرنا تو بڑی بات، یہ تو جبراً عورتوں کو اپنے حرم میں داخل کر لیتے ہیں۔ ۔شادی کی رسم کا تکلف بھی نہیں کرتے۔ اس کو یہ اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔

آئینہ بلوچستان
بریگیڈئر محمد اسمائیل صدیقی
جنگ پبلشرز
مطبوعہ: مئی 1992
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
wajee (15-11-11)
پرانا 15-11-11, 03:01 PM   #4
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بریگیڈئر محمد اسمائیل صدیقی کی بات بھی درست ہوگی کیونکہ وہ بہر حال آئینہ بلوچستان ہے ۔۔
جس میں پورے بلوچستان کا احاطہ کیا گیا ۔۔۔۔
مختلف قبائل کے اپنے رسم ورواج ہیں ۔۔۔۔لا علمی اور دین سے ناواقفیت کی بناء پر اس کمیونٹی میں بھی غلط طریقے رائج ہیں
حتی کہ ان کی خواتین کو یہ تک نہیں معلوم کے مہر بھی کوئی حق ہے اسلام میں ۔۔
بہرحال میں اچھائی کو بھی سامنے لانا چاہتی ہوں تاکہ جو غلط فہمیاں پھیل رہی ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی بٹ رہے ہیں وہ کم ہو سکے ۔۔
اب پٹھان کو اس حوالے سے مشہور کر دیا گیا یے کہ ان کا دماغ نہیں ہوتا ۔۔ اور اس سے کتنی نفرتیں پھیل رہی ہیں ۔۔۔۔ شعور نہ ہونے کی وجہ سے
یہ رویہ اصلاح طلب ہے ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-11-11), ننھا بچہ (15-11-11), wajee (15-11-11)
جواب

Tags
color, فورم, فرض, کوشش, کراچی, پوسٹ, لڑکی, نماز, محبت, اللہ, انسان, اسلامی, بھائی, بدر, جواب, خواتین, دنیا, زندگی, شہر, شور, علاقے, عادات, عزیز, عصر, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger