واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > بلوچی فورمز



بلوچی فورمز بلوچی فورمز


شیطان کو بلوچستان کا غم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-02-12, 01:11 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شیطان کو بلوچستان کا غم

شیطان کو بلوچستان کا غم

بلوچستان کے مسائل پر امریکہ میں عوامی سماعت

امریکی ایوانِ نمائندگان کی امورِ خارجہ کی کمیٹی میں بلوچستان کی صورتحال پر عوامی سماعت کے دوران کہا گیا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اس شورش زدہ صوبے کے حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔

سماعت کے دوران بیشتر امریکی ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی خودمختاری مسائل کا حل نہیں ہے

امریکی ایوانِ نمائندگان کی امورِ خارجہ کی کمیٹی میں بلوچستان کے معاملے پر عوامی سماعت، کیلیفورنیا سے ایوان کے رکن ڈینا روباکر نے کی جو ایک مضمون میں مطالبہ کر چکے ہیں کہ امریکہ کو خودمختار بلوچستان کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ شدت پسندی پر قابو پایا جا سکے۔

کرسٹین فیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے موجودہ نظام کے تحت بلوچستان کو وہ حکومتی توجہ ملنے کا امکان نہیں جس کا وہ حقدار ہے۔ تاہم انہوں نے بلوچستان کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جو پاکستان کے موجودہ ملکی ڈھانچے کا حصہ رہتے ہوئے حل نہ کیا جا سکے۔

کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ پاکستان پر تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے زور دیا جانا چاہیے کہ اس اہم صوبے میں حالات معمول پر لائے اور عشروں سے جاری بدانتظامی اور سرکاری حمایت یافتہ تشدد کا سلسلہ ختم کرے۔

دفاعی امور کے ماہر رالف پیٹرز نے زور دیا کہ امریکہ کو پاکستان سے پوچھنا چاہیے کہ بلوچوں کو آزادی کا حق کیوں نہیں دیا جا سکتا۔

علی دایان حسن نے اپنے بیان میں کہا ہیومن رائٹس واچ بلوچستان کی آزادی کے معاملے پر کوئی موقف اختیار نہیں کرنا چاہتی اور سجھتی ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے پاکستانی حکومت سے توقع ہے کہ وہ حقوقِ انسانی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گی۔ان کے مطابق بلوچستان میں رہنے والے وہ افراد جو پنجابی اور اردو بولتے ہیں، بلوچ قوم پرست مزاحمت کاروں کے حملوں کے خوف کا شکار ہیں۔

انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ بلوچستان میں اغواء کے واقعات، ماورائے عدالت قتل اور غیر قانونی گرفتاریوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بغیر کسی تحفظات کے مکمل تحقیقات اور کارروائی کی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ جبری گمشدگیوں اور دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث اداروں سے جن میں فوج، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف سی اور پولیس شامل ہیں،براہِ راست رابطہ کر کے ان اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کرے اور یہ واضح کر دیا جائے کہ اغواء کے واقعات نہ رکنے کی صورت میں ان ایجنسیوں کو پابندیوں یا تعلقات کے خاتمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دریں اثناء امورِ خارجہ کی کمیٹی میں بلوچستان کی سماعت پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان وِکٹوریہ نیولینڈ نے کہا کہ اِن کمیٹیوں کی رائے، امریکی حکومت کی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتی۔

ان کے بقول امریکہ بلوچستان کی خودمختاری کا حامی نہیں اور وہاں کے مسائل، پاکستان کے اندر ہی پرامن سیاسی عمل کے ذریعے حل ہونے چاہیئیں۔

ترجمان نے کہا کہ ’کانگریس بہت سے خارجی امور پر سماعت کا اہتمام کرتی رہتی ہے اور ایسی سماعتوں سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ امریکی حکومت کسی ایک موقف کی حامی ہے یا اس کی توثیق کرتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محکمۂ خارجہ نہ تو اس سماعت میں شریک ہے اور نہ ہی اس کا حصہ ہے۔

اس سوال پر کہ کیا یہ سمجھا جائے کہ امریکہ بلوچستان کی آزادی کے مطالبے کا حامی نہیں، وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ ’اس معاملے پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ بلوچستان کے بارے میں ہمارا موقف کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت بلوچستان کی تمام جماعتوں پر زور دیتی ہے کہ وہ (پاکستان میں رہتے ہوئے) اپنے اختلافات کا پرامن اور قابلِ قبول سیاسی طریقے سے حل نکالیں۔

مکمل
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (09-02-12), پاکستانی (16-02-12), یاسر عمران مرزا (09-02-12), محمد عاصم (17-02-12), ابوسعد (09-02-12), زارا (09-02-12), سام (10-02-12), غلام خان (14-02-12)
پرانا 09-02-12, 01:18 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
کمائي: 278,040
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
ان کے بقول امریکہ بلوچستان کی خودمختاری کا حامی نہیں اور وہاں کے مسائل، پاکستان کے اندر ہی پرامن سیاسی عمل کے ذریعے حل ہونے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت بلوچستان کی تمام جماعتوں پر زور دیتی ہے کہ وہ (پاکستان میں رہتے ہوئے) اپنے اختلافات کا پرامن اور قابلِ قبول سیاسی طریقے سے حل نکالیں۔

مکمل
مسائل "سیاسی" طریقے سے حل تو نہیں ہو سکتے البتہ بڑھائےضرورجا سکتے ہیں جب تک باتوں سے نکل کر عملی کام نہ کیا جائے۔
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-02-12, 04:02 PM   #3
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,583
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک رپورٹ کے مطابق 2015 تک پاکستان کو پانچ حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل نے بنایا ہوا ہے اور پاکستان کے موجودہ حکمران بھی ان کافروں کا ساتھ دے رہے ہیں، پاکستان کو اقتصادی طور پر ختم کرنے کے لیئے مسلسل سات سال سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھایا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق ساٹھ سالوں میں پاکستان ساٹھ ارب ڈالر کا مقروض کیا گیا مگر موجودہ ظالم، لٹیرے، قاتل اور پاکستان، عوام اور اسلام کے دشمن حکمرانوں نے چار سال میں پچاس ارب ڈالر قرضہ لیا ہے آپ لوگ اس بات سے ہی اندازہ لگائیں کہ یہ پاکستان کو توڑنے میں کتنی جلدی کر رہے ہیں؟ ہمارے حکمران پکے کفار کے ایجنٹ ہیں یہ نہ ہی پاکستان کے لیئے مخلص ہیں اور نہ ہی عوام کے لیئے رہا اسلام کا معاملہ تو اس بارے بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا ان ظالموں کی اسلام دشمنی سب سے واضح ہیں۔
پہلے بلوچستان میں چھپ کر کاروائیاں کروانے والا امریکہ اب کھل کر سامنے آ رہا ہے اور آزاد بلوچستان کی بنیاد فراہم کی جارہی ہے۔ مگر افسوس ہمارا وزیر دفاع کہہ رہا ہے کہ ہمیں اس مسئلے پر کوئی تشویش نہیں ہے
اللہ ہی ہمیں اپنی پناہ میں رکھے ہر کافر اور منافق کے شر سے بچا کر آمین
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-02-12), ہادی (12-03-12), ننھا بچہ (17-02-12), حیدر (24-02-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
گستاخ رسول کون؟گستاخی کیسےہوتی ہے؟گستاخ کون ثابت کریگا؟شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری قدس سرہ غیاث عقیدہ رسالت 20 19-10-11 07:20 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger