| بلوچی فورمز بلوچی فورمز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
عمر: 30
مراسلات: 5,618
کمائي: 23,355
ميرا موڈ:
شکریہ: 10,287
2,900 مراسلہ میں 8,672 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ابھی پچھلے دنوں ادھر پنجاب میں ایک عزیز کی فوتگی کے سلسلے میں آئے ہوئے بلوچستان کے رشتہ داروں سے ملاقات ہوئی۔چونکہ بلوچستان گئے اک عرصہ بیت گیا ہے تو قلبی محبت کی وجہ سے پوچھ بیٹھا کہ وہاں کے حالات کیسے ہیں۔ حالات کے بجائے واقعات سن کر دل افسُردہ ہو گیا اور ارباب اختیار کی حماقتوں پر رونا سا آیا کہ وہ نا جانے کن خوابوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کئی واقعات در حقیقت پاکستانی فورسز کے طاقتور کنٹرول کے بارے میں تھے لیکن انہی واقعات سے مجھے نہ جانے کیوں ایسا لگا کہ پاکستان سنگلاخ پہاڑوں کی سر زمین میں اپنا کیس تیزی سے ہارتا جا رہا ہے۔ مجھے وہ 14 اگست یاد آ گئی جب زیارت میں قائد اعظم کی ریذیڈنسی کے سامنے بلوچی ترانے گائے جا رہے تھے۔
ایک رشتہ دار نے بتایا کہ سریاب روڈ پر ہر وقت ایف سی (پٹھان اکثریتی فورس) کا گشت ہوتا ہے۔ اور اگر انکے سامنے کوئی بگٹی شلوار قمیص پہنے بندہ آ جائے تو اسی وقت اس کے کپڑے پھاڑ دیتے ہیں۔ اسی طرح ایک رشتہ دار بیان کرتا ہے کہ خضدار میں اس وقت ایک بھی بندہ غیر بلوچی نہیں ہے۔ سبھی بھاگ گئے ہیں۔ بلوچی/بروہی کے علاوہ کوئی اور زبان حتیٰ کہ اردو بولنے پر بھی پابندی ہے۔ امید تھی کہ بی ایل اے کا اثر نفوذ محض خضدار وغیرہ سائیڈ پر ہوگا اور سندھ سے ملحقہ علاقے جیسے نصیر اباد وغیرہ ان سے بری ہوں گے لیکن ایک اور رشتہ دار کی زبانی معلوم ہوا کہ ان علاقوں میں بھی اب ان کا اثر و نفوز کافی بڑھ چُکا ہے اور علاقے کے لُچے لفنگے شہدے تیزی سے اس میں شامل ہو رہے ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عزت دار اور پڑھےلکھے لوگ انکو پسند نہیں کرتے اور انکے مخالف ہیں۔تاہم یہ بھی معلوم ہوا کہ اب ان علاقوں میں بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ لیکن اس واقعات میں سے مجھے کوئتہ میں ایف سی کی جانب سے بگٹی شلوار قمیص کے خلاف کی گئی کاروائیاں دُکھی کر رہی ہیں۔ کیا اس طرح کی کاروائیاں بلوچوں کے دل میں پاکستان کے لیے محبت جگا سکتی ہیں؟کیا اس طرح کر کے ہم یہ ثابت نہیں کر رہے کہ یہ کاروائیاں در حقیقت بلوچ قوم کے خلاف ہیں؟ ایسا کر کے ہم پاکستان کی کونسی خدمت کر رہے ہیں؟ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان تیزی سے بلوچستان میں اپنی جنگ ہار رہا ہے ۔ پاکستان کے خلاف عدم اعتماد کی فضا نہایت تیزی سے بلوچ عوام کے دلوں میں سرایت کر رہی ہے۔ آخر لوگ کیوں کر بی ایل اے جو جوائن کر رہے ہیں؟ کوئی نہ کوئی پروپیگنڈہ تو زیر زمین پاکستان کے خلاف ہو رہا ہے جو لوگوں کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔ اور دوسری طرف پاکستان کے ارباب اختیار کا یہ حال ہے کہ "آغاز حقوق بلوچستان" کے سلسلے میں جو لن ترانیاں یہ کرتے رہے وہ اردو میں کیں لیکن جب اصل حصہ شروع ہوا اس پیکج کا تو وہ انگلش میں تھا، نا خواندہ بلوچ کو کیا پتا چلا ہوگا کہ اسکو کیا حق دیا جا رہا ہے۔ یہ ہم جیسے تعلیم یافتہ کو معلوم نہیں ہو سکا تو انکو کیا ہو گا۔
__________________
,Sometimes I wish I were a little Kid again Skinned Knees are Easier to Fix than broken Hearts |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 5 صارفین نے بدرالزمان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | shafresha (07-03-10), فیضان صديقی ,سندھ (07-03-10), پاکستانی (07-03-10), راجہ اکرام (07-03-10), شاہ جی 90 (07-03-10) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 8,076
کمائي: 51,135
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,831
4,449 مراسلہ میں 11,623 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 34
مراسلات: 4,304
کمائي: 85,240
ميرا موڈ:
شکریہ: 18,175
3,575 مراسلہ میں 8,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگر گھر کا سربراہ نااہل ہو تو اس گھر کے افراد مختلف بری عادات اپنا لیتے ہیں اور رفتہ رفتہ نا اتفاقی اور نا اہلی کے بھبکے اس گھر سے اٹھنے لگتے ہیں ، یہاں سے کسی بھی گھر کے ٹوٹنے کا آغاز ہوتا ہے اور یقین مانئیے کہ پھراس گھر کی مکمل تباہی زیادہ وقت نہیں لیتی ، اللہ ہر گھر کو ایک مردانہ صفات کا حامل سربراہ عطا کرے کہ گھنگروئوں سے تو ہم لوگ عاجز آئے ہوے ہیں
امید ہے کہ آپ لوگ سمجھہ گئے ہوں گے اور BLA جیسی تحریکوں کو ہمیشہ شہدے اور لچے لفنگوں نے ہی پروان چڑھایا ہے ، باشعور اور خاندانی افراد تو اس کو ایک گندگی سمجھتے ہوے اس سے اجتناب ہی کرتے ہیں ، را نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھہ اس جماعت کو پروموٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور ایسے افراد جن کا دین ایمان صرف اور صرف پیسہ ہے ان کے آلہ کار بنے ہوے ہیں ، میرے غیرت مند بلوچ بھائیوں کو اس سازش کی جلد از جلد سمجھہ آ جائے تو بہتر ہے ورنہ بعض اوقات ایک بے وقوفی صدیوں کے پچھتاوے کا باعث بن جاتی ہے |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| ہے۔, کنٹرول, گئی, پاکستان, پاکستانی, پسند, وقت, واقعات, لوگ, محبت, معلوم, انگلش, اردو, تعلیم, خلاف, خدمت, دل, شروع, طاقتور, عوام, علاقے, عدم, عرصہ, عزیز, عزت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سوچ رہا ہے پاکستان | فرحان دانش | دلچسپ اور عجیب | 2 | 15-11-09 07:52 PM |
| پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہار گیا | گلاب خان | کرکٹ | 4 | 05-10-09 01:57 AM |
| پاکستان جل رہا ہے اور رحمان ملک کو انڈیا کی فکر ہے | جلالپوری | اپکے کالم | 12 | 01-06-09 07:40 AM |
| اسلام عالم آج پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے | رضی | شاعر مشرق علامہ اقبال | 5 | 25-02-09 06:15 PM |
| کیا امریکہ پاکستان میں جمہوری قوتوں کے مقابلے میں ایک آمر کی پشت پناہی کر رہا ہے ؟ | Fawad | سیاست | 7 | 25-03-08 05:39 AM |