واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ



بچوں کا پاک نیٹ بچوں کا پاک نیٹ


بچہ ہوں ميں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-11, 11:29 AM   #1
بچہ ہوں ميں
زارا زارا آف لائن ہے 21-02-11, 11:29 AM

بچہ ہوں ميں چند سال كا
رہتا ہوں ميں بے حال سا
بپتا مري دل دوز ہے
سن لو سبق آموز ہے
اسكول ميں پڑھتا ہوں ميں
وقتِ سحر اٹھتا ہوں ميں
ماں ڈانٹتي : جلدي كرو
ابا كہيں : اٹھو چلو
نو دس كتابيں ہيں مري
اور كاپياں بھي ڈھير سي
كس كس كو ميں يكجا كروں
كيسے كروں؟ آہيں بھروں
جب رات كو سويا تھا ميں
اس بات پر رويا تھا ميں
كم سن ہوں ميں يہ بوجھ ہے
اٹھ نہ سكے وہ اوجھ ہے
سب ٹيچريں جلاد ہيں
مجھ پھول پر فولاد ہيں
يوں كام ديتي ہيں مجھے
ہاتھي كو لاديں بوجھ سے
گھنٹوں جتا رہتا ہوں ميں
پھر جھڑكياں سہتا ہوں ميں
كس كس كو ميں پورا كروں
كس كس كي سختي سے بچوں
گھر آ كے بھي فرصت نہيں
كچھ كھيل لوں مہلت نہيں
آنے كو ہيں ٹيوٹر مرے
كانوں سے پكڑيں گے مجھے
پھر قاري صاحب آئيں گے
قرآں مجھے سكھلائيں گے
يوں شام سر پر آئے گي
پھر ماں مجھے سمجھائے گي
موقع يہي ہے كام كا
كچھ فكر كر انجام كا
ميں پس رہا ہوں، دوستو
كچھ تو مدد ميري كرو

طالب محسن

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 271
Reply With Quote
جواب

Tags
ہوں،, فرصت, گے, پھول, پورا, پڑھتا, لو, چند, ميں, مہلت, محسن, مدد, آموز, انجام, بوجھ, بے, بچہ, حال, دل, دس, رات, سال, سبق, سحر, شام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ايسے لوگ اب پھرکبھي لوٹ کرنہيں آئيں گے ALI-OAD اپکے کالم 4 14-06-11 02:06 PM
مشركوں كي عيدوں اور تہواروں ميں شركت اورانہيں مباركباد دينا چیتا چالباز مذہبی مسائل اور ان کا حل 2 25-01-11 11:52 AM
تم مجھے بھول جاو، ميں تمہارے قابل نہيں ہوں wajee شعر و شاعری 3 21-11-09 05:28 PM
تم مجھے بھول جاو، ميں تمہارے قابل نہيں ہوں نورین خان شعر و شاعری 81 12-09-09 10:59 AM
اب کے ہم بچھڑے تو شايد کبھي خوابوں ميں مليں The Great احمد فراز 0 28-08-09 09:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger