واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ



بچوں کا پاک نیٹ بچوں کا پاک نیٹ


تین سوالوں کا ایک جواب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-11, 10:11 AM   #1
تین سوالوں کا ایک جواب
زارا زارا آف لائن ہے 21-02-11, 10:11 AM

سنو اک روایت میرے دوستو
ہے سچی حکایت میرے دوستو
ملا کافر اک عالم دین سے
عزائم لیے اپنے سنگین سے
کہا: مجھ کو مذہب سے انکار ہے
تجھے اس پہ کیوں اتنا اصرار ہے
سوالات کچھ تم سے پوچھوں گا میں
جواب آئے، پھر رب کو پوجوں گا میں
کہاں بس رہا ہے تمہارا خدا
نہ اس کی جھلک ہے نہ اس کا پتا؟
شیاطین جن آگ سے گر بنے
جلیں گے وہ دوزخ میں کس چیز سے؟
اگر فرد عاجز ہے، لاچار ہے
تو کیوں قتل انساں پہ مختار ہے؟
سنے عالم دین نے جب سوال
تو پیدا ہوا اس کے دل میں ملال
جو رنجیدہ ہو کر پکارا اسے
تو مٹی کے ڈھیلے سے مارا اسے
جو تکلیف کا دور جاری ہوا
تو ملحد پہ غصہ بھی طاری ہوا
کہا: میں عدالت میں اب جاؤں گا
سزا دیکھنا تجھ کو دلواؤں گا
وہ قاضی کے دربار میں آ گیا
سنایا عدالت میں سب ماجرا
کہا: عدل کا میں طلب گار ہوں
اور اسلام سے سخت بے زار ہوں
یہ سچا نہیں اس کے دل میں ہے کھوٹ
لگائی ہے اس نے میرے سر پہ چوٹ
یہ الزام سن کر معلم اٹھا
بڑے شوق و جذبے سے اس نے کہا:
کہاں زخم سر پہ ہے تیرے لگا
اگر ہے کہیں سب کو دکھلا ذرا!
نظر تیری تکلیف آتی نہیں
اگرچہ ہے تجھ کو مکمل یقیں
ہواؤں کو محسوس کرتا ہے تو
اگرچہ نہیں دیکھتا ان کو تو
اگر دل کی آنکھوں کو روشن کرے
خدا کی خدائی کا تو دم بھرے
تو مٹی تھا مٹی سے گھائل ہوا
خود اپنے سوالوں سے قائل ہوا
اگر خاک سے زخم آئے تجھے
تو جنات کیوں نہ جلیں آگ سے
اگر قادر انساں ہے انسان پر
تو روکے ذرا نظم شمس و قمر
خدا کی رضا سے یہ مختار ہے
خدا کی یہ قدرت کا شاہکار ہے
دلائل جب اس نے مکمل کیے
تو ملحد کا سر جھک گیا شرم سے


 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 786
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (12-11-11), shafresha (12-11-11), skjatala (01-02-12), فیاض انصاری (01-02-12), مرزا عامر (12-11-11), بلال الراعی (02-02-12), بنت حوا (02-02-12), حسنین ایوب (12-11-11), رضی (12-11-11), شمشاد احمد (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 12:28 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,537
شکریہ: 3,763
1,316 مراسلہ میں 3,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ۔۔۔۔۔اچھی شئرنگ ہے
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-11-11), بنت حوا (02-02-12)
پرانا 12-11-11, 02:08 AM   #3
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اعلٰی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (02-02-12)
پرانا 01-02-12, 07:35 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
فیاض انصاری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 160
کمائي: 1,861
شکریہ: 383
73 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ اچھی خوبصورت شئرنگ۔ شکریہ
فیاض انصاری آف لائن ہے   Reply With Quote
فیاض انصاری کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (02-02-12)
پرانا 02-02-12, 02:15 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,133
کمائي: 12,504
شکریہ: 3,416
697 مراسلہ میں 1,606 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ اور اچھی شئرنگ ہے
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے،, کس, گے, پہ, پیدا, نظم, مکمل, آتی, اپنے, الزام, انسان, اتنا, اسلام, بے, بس, جواب, دور, دل, ذرا, روشن, طلب, عالم, عدل, عدالت, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گود میں کسی بچے نے بات نہیں کی سوائے تین بچوں کے sahj مطالعہ حدیث 8 11-01-11 08:46 PM
تین سوال سیپ گپ شپ 13 27-12-10 08:22 PM
تحفظ نسواں بل نےخواتین کے لئے جرائم آسان بنادئے ،،تشویشناک اضافہ ریکارڈ ALI-OAD خبریں 5 26-12-10 01:35 PM
طاہر پلازہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی تدفین، سوئم آج ہو گا عبدالقدوس خبریں 2 13-04-08 09:19 AM
سوات آپر یشن آخر ی مراحل میں داخل،وزیر ستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کا انکشاف خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger