واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ



بچوں کا پاک نیٹ بچوں کا پاک نیٹ


کوااورمٹھو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-02-11, 11:33 AM   #1
کوااورمٹھو
زارا زارا آف لائن ہے 12-02-11, 11:33 AM

ایک ٹہنی پر بیٹھے تھے مٹھو میاں
آگیا ایک کوا بھی اڑ کر وہاں

آئیے آئیے شوق فرمائیے
میٹھا امرود ہے آپ بھی کھائیے

بولا کوا کہ خاموش ٹیں ٹیں نہ کر
ورنہ میں پھوڑ دوں گا ابھی تیرا سر

بے وقوفوں سے میں بات کرتا نہیں
اپنے درجے سے نیچے اترتا نہیں

کون سا تو عقاب اور شاہین ہے
منہ لگانا تجھے میری توہین ہے

بولیں کوے نے جب ایسی بڑ بولیاں
تو غصے میں بولے یہ مٹھو میاں

تو نے کیا تیر مارے ہیں میں بھی سنوں
تیرے چالاکیوں پر ذرا سر دھنوں

بولا کوا کہ او رٹو طوطے یہ سن
میری دانش کا ہر شخص گاتا ہے گن

کردوں روشن ابھی تیرے چودہ طبق
یاد ہے بچے بچے کو میرا سبق

ایک دن جب بہت سخت پیاسا تھا میں
یہ سمجھ لے کہ بس ادھ موا سا تھا میں

ایک مٹکے میں پانی کی دیکھی جھلک
چونچ ڈالی تو پہنچی نہ پانی تلک

ذہن نے کام کرنا شروع کردیا
مٹکا کنکر سے بھرنا شروع کردیا

ان کی تعداد مٹکے میں جب بڑھ گئی
سطح پانی کی اوپر تلک چڑھ گئی

میں نے پانی غٹاغٹ غٹاغٹ پیا
پھر پھدکتے ہوئے کائیں کائیں کیا

دیکھ لے کس قدر تیز طرار ہوں
کتنا چالاک ہوں کتنا ہوشیار ہوں

بولے مٹھو میاں مار کر قہقہہ
بے وقوفی کی بس ہوگئی انتہا

جانے مٹکے میں پانی تھا کب سے پڑا
پھر ڈھکنا بھی نہیں تھا کھلا تھا گھڑا

گندے کنکر بھی بھرتا گیا اس میں تو
پی گیا ایسے پانی کو پھر آخ تھو

ایسے پانی سے لگتی ہیں بیماریاں
پیش آتی ہیں کتنی ہی دشواریاں

خود کو کہتا عقل مند و دانا ہے تو
لیکن افسوس احمق کا نانا ہے تو

تو اگر گندی چیزیں نہ کھائے پیے
لوگ پالیں تجھے تو مزے سے جیے

صاف ہوتا تو گھر گھر بلاتے تجھے
اس طرح مار کر کیوں بھگاتے تجھے

کوا سنتے ہی یہ بات رونے لگا
اپنے پر آنسوئوں سے بھگونے لگا

اور کہنے لگا بات سچ ہے تیری
لوگ کرتے ہیں نفرت شکل سے میری

کوا رو رو کر جب آہ بھرنے لگا
اس پر مٹھو نے یہ ترس کھا کر کہا

چھوڑ دے اس تکبر بڑائی کو تو
اپنی عادت بنالے صفائی کی تو

گندا پانی نہ پی، گندی چیزیں نہ کھا
ان میں ہوتا ہے ڈیرا جراثیم کا

یہ جراثیم بیمار کر دیتے ہیں
اچھےخاصوں کو بیکار کردیتے ہیں

یوں بظاہر تھا کوا بہت کائیاں
اس کو سمجھا کے ہر بات مٹھو میاں

اڑ گئے اپنے پر پھڑپھڑاتے ہوئے
مٹھو بیٹے کے نعرے لگاتے ہوئے ہو گی ہے
__________________

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 210
Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (12-02-11)
پرانا 12-02-11, 11:54 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,176
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی شئیرنگ ہے
شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہوتا, کرتے, کس, گھر, پیاسا, نفرت, چودہ, مند, آتی, ایسی, ابھی, بچے, بس, تیرا, تجھے, ذرا, روشن, سچ, شکل, شخص, شروع, عقل, عادت, غصے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اپنےمونہہ میاں مِٹھو muhammad asif virani تعارف 12 29-08-11 01:45 PM
مسلمانو! اپنے مقدّسات کے تحفظ کی خاطر اٹھو ! پیاسا اسلام اور عصر حاضر 5 05-06-11 10:04 AM
سقوط ڈھاکہ اور بٹھو کا کردار naeemuddin میرا پاکستان 7 22-12-09 09:59 PM
اُٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگادو میاں شاہد شاعر مشرق علامہ اقبال 2 04-04-08 10:01 AM
اٹھو کہ منزل بلا رہی ہے,,,,کوثر علی صدیقی خرم شہزاد خرم اپکے کالم 1 19-12-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger