| بچوں کی تعلیم و تربیت بچوں کی تعلیم و تربیت |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
کمائي: 32,888
شکریہ: 9,766
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وقت تو گزر ہی جاتا ہے
کہتے ہیں ہر کا م کا ایک وقت ہوتا ہے ، اس وقت سے فائدہ نہ اٹھایا جائے تو کف افسوس ملنے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ مگر امت مسلمہ کے نوجوان ، اپنی جوانیوں کی اہمیت سے نا بلد ، بے مقصد کاموں میں الجھے ہوۓ ہیں۔ حالانکہ عمر کے اس حصے کی اہمیت کے پیش نظر ہی خالق کائنات نے اس کی بابت علیحدہ پوچھ گچھ کرنی ہے۔ ذرا اندازہ کیجئے اس وقت کیا حالت ہو گی جب آپ دربار الہی میں ’’ و عن شبابہ فیم ابلاہ ‘‘ کا جواب دے رہے ہوں گے۔ کیا بتائیں گے اس علیم و حکیم کو کہ ’’ جوانی کن کاموں میں گزری ؟ ‘‘ رب کی عطا کردہ ان جونیوں میں ہم جو کچھ کرتے ہیں ، کیا اس قابل ہے کہ کل قیامت والے دن اس کا اقرار کیا جا سکے ....؟ کیا آپ کا یہ جواب کہ ’’ میں تو بہت مصروف رہا اور اسلام کے لئے میرے پاس بالکل وقت نہیں تھا ‘‘ آپ کی نجات کا ذریعہ بن سکے گا ؟ حالانکہ اللہ رب العزت ہر انسان کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی مصروفیت کے ساتھ ساتھ اسلام کو سیکھے ، عقائد کی اصلاح کرے اور دین کی سربلندی کے لئے کوشاں رہنے کی تیاری کرے۔ یہ بجا ہے کہ عام دنوں میں ہم بہت سی مصر وفیات میں گھرے رہتے ہیں لیکن سوال تو یہ ہے کہ کیا تعطیلات گرما میں بھی میرے پاس اس دین کے لئے کوئی وقت نہیں، جسے میرے رب نے میرے لئے تجویز کیا ہے....!! کیا ان چھٹیوں کا مصرف اتنا ہی ہے کہ میں سونے کے ریکارڈ قائم کرتا رہوں، رشتہ داروں کے ہاں سیر سپاٹے کے لئے نکل جا وٗں یا فضول قسم کے رسائل و جرائد پڑھنے میں وقت گزاروں!! حالانکہ میرے رب نے ان فارغ لمحات کا پورا شیڈول میری رہنمائی کے لئے نازل کر رکھا ہے فرمایا : ’’پس جب تو فارغ ہو جا تو ( عبادات میں ) محنت کر اور اپنے اللہ ہی کی طرف راغب رہ۔ ‘‘( سورہ الا نشراح) اسی طرح ان فارغ لمحات کی بابت صادق بر حق ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ دو نعمتیں ایسی ہیں جن کی بابت لوگوں کی اکثریت خسارے کا شکار ہے ، ایک صحت اور دوسری فراغت۔‘‘ (بخاری ) اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ اس حدیث کے مصداق خود کو خسارے والوں میں شمار کروانا چاہیں گے یا اللہ رب العزت کی طرف راغب ہو کر دین کی سر بلندی کے لئے سر کردان رہیں گے۔ راستے دونوں آپ کے سامنے واضح ہیں ۔ ایک راستہ بے مقصدیت کی طرف جاتا ہے جبکہ دوسرا اس مقصد کی طرف جو اللہ نے بتلایا ہے ۔ یقیناً عقلمند وہی ہے جو رب العزت کے بتائے ہوۓ راستے کو اختیار کرے اور اپنے اس قیمتی وقت کو با مقصد بنائے ۔ کیونکہ وقت تو بہرحال گزر ہی جاتا ہے .....!!!!
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا | ونودراتھور (25-06-11), محمد یاسرعلی (24-06-11), محمد عاصم (25-06-11), معظم (25-06-11), حیدر (26-06-11), رضی (26-06-11), عبداللہ آدم (26-06-11) |
|
|
#2 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: جہالستان
عمر: 37
مراسلات: 11
کمائي: 283
شکریہ: 0
8 مراسلہ میں 16 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محترم بہت عمدہ بات کہی آپ نے ۔
انسان کی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اس لئے جو پل مل رہے ہیں ان کو غنیمت جاننا چاہئیے۔ جزاک اللہ خیرا |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے جاہل کا شکریہ ادا کیا | skjatala (24-06-11), محمد یاسرعلی (24-06-11) |
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
کھیتوں کو دے لو پانی اب بہہ رہی ہے گنگا
کچھ کر لو نوجوانو! اٹھتی جوانیاں ہیں یہ سوال بڑا خوفناک ہو گا جی کہ:: عن شبابہ فیما ابلاہ!!! |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتا, کرنی, وقت, نظر, موقع, مقصد, اہمیت, الہی, اللہ, انسان, اسلام, بے, تجویز, جواب, حدیث, خود, دے, راستہ, سیر, عقلمند, عقائد, علیم, علیحدہ, صادق, صحت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ملا نہیں اذان رقص جن کو ،کبھی تو وہ بھی شرار دیکھو | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 2 | 15-01-11 01:22 PM |
| کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے | فرحان دانش | شعر و شاعری | 3 | 25-11-09 05:07 PM |
| کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے | The Great | شعر و شاعری | 0 | 14-08-09 06:31 PM |
| تو بھی رخصت ہو رہا ہے دھوپ بھی ڈھلنے کو ہے ،ثمینہ راجہ | دای | شعر و شاعری | 1 | 30-01-09 10:21 PM |
| ابھی تو عشق میں ایسا بھی حال ہونا ہے | محمدعدنان | شاعری اور مصوری | 11 | 30-09-07 02:25 PM |