| بچوں کی تعلیم و تربیت بچوں کی تعلیم و تربیت |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
کمائي: 278,040
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آج کے دور میں جبکہ موبائل فون یا سیل فون ہر چھوٹے بڑے کی ضرورت بن چکا ہے‘12سال سے بھی کم عمر کے بچوں کے ہاتھوں میں اسے دیکھا جارہاہے۔اسی پر بس نہیں بلکہ بعض موبائل ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنیاں ایسے سیٹ لانچ کرچکی ہیں جس میں محدود فیچروں کے ساتھ نسبتاّ سستے اور دلکش فنکشن پیش کئے گئے ہیں۔ اسکول جاتے وقت مائیں محض اپنے بچوں کی خیر خبر رکھنے کیلئے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔باہری مشاغل سے فارغ ہونے کے بعد’ڈیڈی‘اپنا موبائل بچوں کے حوالے کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔اس پر طرہ یہ کہ اسے پیار اور شفقت کا اظہارسمجھا جاتا ہے نیز ایسا نہ کرنے والے کوکنجوس‘ سخت دل اوربچوں سے بے پروا گردانا جاتا ہے۔بچوں کا باپ تو بچوں کی ماں کو موبائل اس لئے دلواتا ہے کہ خانگی مشاغل میں لگے لگے وہ شوہر کے رابطے میں رہ سکیں جبکہ مائیں محض بچے کو’بہلانے‘ اور بھلی بننے کے چکر میں فون ان کے حوالے کردیتی ہیں۔ پڑوسن سے کوئی دلچسپ مذاکرہ چھڑجائے اور بچہ درمیان میں مخل ہورہا ہو تو بھی ایس مواقع پر موبائل فون جھنجنے کا رول ادا کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔جبکہ تازہ تحقیق پر یقین کریں توچھوٹے بچوں کا موبائل فون استعمال کرنا خطر نا ک ثابت ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میںبرطانوی طبی ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو موبائل فون دینا خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔ موبائل فون اور صحت سے متعلق ریسرچ پروگرام کے سر براہ پروفیسرلاری چیلیس Professor Lawrie Challisکا کہنا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہئے کیونکہ اس کا استعمال ان کے لئے مضر ہے۔دراصل موبائل فون سے نکلنے والی شعاعیں ان معصوموںکے لیے خطر ناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ بچے مختلف معاملات میں بڑوں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں اور ان کا جسمانی اور دفاعی نظام بڑھنے کے عمل میں ہوتا ہے۔چونکہ12برس سے کم کا زمانہ بچے کی نشو نما کا ہوتا ہے اس لیے موبائل سے نکلنے والی شعاعیں ان کے لیے زیادہ خطرے کا باعث ہو سکتی ہیں۔ ماہر ین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم عمر نوجوانوں کو بھی موبائل پر کم سے کم گفتگوکر نی چاہئے۔اپنے متعلقین سے رابطہ کی ان کیلئے آسان صورت یہ بتائی گئی ہے کہ وہتحریری پیغامات پر زیادہ انحصار کریں ۔اس سے نہ صرف ان کی صحت محفوظ رہے گی بلکہ جیب پر بھی بوجھ نہیں پڑے گا۔
تحریر: فاطمہ زارا والسلام زارا
__________________
![]() |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فون, ہوتے, ہوتا, کرتے, گئی, پروگرام, یا, وقت, نوجوانوں, موبائل, ماں, آج, استعمال, بے, بچوں, بارہ, ثابت, خبر, دیکھا, دینا, زمانہ, سال, شوہر, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے | گلاب خان | خبریں | 4 | 11-06-11 01:45 AM |
| ایٹمی پاکستان 12سال کا ہوگیا | جاویداسد | خبریں | 3 | 28-05-10 11:09 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 23-12-07 11:01 PM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 11:50 AM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 09:12 AM |