واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > بچوں کی تعلیم و تربیت > بچوں کے لیے کہانیاں



بچوں کے لیے کہانیاں بچوں کے لیے کہانیاں


بےزبان پر رحم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-12, 05:22 PM   #1
بےزبان پر رحم
Miss Khan Miss Khan آف لائن ہے 04-02-12, 05:22 PM

کسی زمانے میں ایک بادشاہ تھا جس کا نام سبگتین تھا۔ اس کو شکار کا بہت شوق تھا۔ ایک دن وہ شکار کے لیے نکلا دن پھر جنگل میں پھرتا رہا لیکن کوئی شکار ہاتھ نہ آیا۔ جب شام ہوئی تو اس نے واپسی کا ارادہ کیا ، اس کی نظر ایک ہرنی اور اس کے بچے پر پڑی جو نہر سے پانی پی رہے تھے۔ سبگتین ان کی طرف بڑھا تو وہ بھاگ اٹھے۔

سبگتین نے اپنا گھوڑا ان کے پیچے ڈال دیا۔ ہرنی تو نکل گئی لیکن بچہ پیچھے رہ گیا۔ سبگتین نے بچے کو پکڑ لیا اور گھوڑے پر ڈال کر چل پڑا۔ ہرنی نے جب یہ دیکھا کہ اس کا بچہ پکڑا گیا۔ تو اس نے بھی گھوڑے کے پیچھے ڈوڑنا شروع کردیا۔ ساتھ ساتھ وہ منہ سے چیختی جا رہی تھی جیسے اپنے بچے کو پکار رہی ہو۔ سبگتین نے ہرنی کی آواز سنی تو مڑ کر دیکھا جب اس نے دیکھا کہ ہرنی اپنی جان کی فکر کیے بغیر اپنے بچے کی خاطر چلی آ رہی ہے۔ تو اس کا دل اچانک موم ہوگیا۔

اس نے ہرنی کے بچے کو وہی چھوڑ دیا اس کے دل میں فوراً یہ بات آ گئی تھی کہ وہ ایک بچے کو اس کی ماں سے جدا کررہا ہے۔ بچہ ڈورتا ہوا اپنی ماں کے پاس چلا گیا۔ ہرنی نے سبگتین کی طرف اس طرح دیکھا جیسے اس کا شکریہ ادا کر رہی ہو۔ پھر وہ ماں اور بچہ جنگل کی طرف چل دیے۔

یہ سب کچھ ہونے کے سبگتین کو بہت روحانی سکون ملا۔ اور اس نے آئندہ شکار سے توبہ کرلی ۔

 
Miss Khan's Avatar
Miss Khan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
شکریہ: 3,763
1,316 مراسلہ میں 3,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 172
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
skjatala (05-02-12), یاسر عمران مرزا (04-02-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger