واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > بچوں کی تعلیم و تربیت > بچوں کے لیے کہانیاں



بچوں کے لیے کہانیاں بچوں کے لیے کہانیاں


شیر اور زرافے کی دوستی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-12, 03:25 AM   #1
شیر اور زرافے کی دوستی
Miss Khan Miss Khan آف لائن ہے 09-01-12, 03:25 AM

شیر اور زرا فے کی دوستی سے جنگلی کے تمام جانور حیران تھے کیونکہ شیر جانوروں کا شکا ر کر تا تھا۔ زرافے کے دوست ہرن اور زیبرا اکثر زرافے کو کہتے کہ شیر پر اعتبار نہ کرو ۔ ایسانہ ہو کہ کسی دن شیر کو شکا ر نہ ملے او روہ تمہیں شکار بنا لے۔ لیکن زرافہ ہر ن اور زیبرے کی بات کو ہنسی میں ٹال دیتا۔ زرافہ اکثر شیر کو کہتا کہ وہ کمزور جانوروں کا شکار نہ کیا کرے۔ شیر جواب میں کہتا کہ اگر میں شکا ر نہ کرو ں تو کھا ﺅں گا کیا ؟
میں تمہا ری طر ح گھا س نہیں کھا سکتا۔ جس طر ح تم میری طر ح گو شت نہیں کھا سکتے۔ زرا فہ شیر کی بات سن کر چپ ہو جا تا۔ ایک دن جنگل میں شکار ی آگئے۔ زرافہ اپنی لمبی گردن سے درختو ں کے پتے کھا نے میں مصروف تھا، اس کی نظر ان شکاریو ں پر پڑی تو فورا ً شیر کے پا س گیا اور شیر کو ساری صورتحال بتائی کہ جنگل میں شکا ری آگئے ہیں اور وہ ایک بڑے درخت پر مچان بنا رہے ہیں۔ ضرور وہ جانوروں کا شکار کریں گے ۔شیر ہنسنے لگا۔ بو لا : زرا فے بھائی تم بھی بہت بھولے ہو، میں جنگل کا با د شا ہ ہو ں، بھلا مجھے کو ن پکڑے گا۔ انسان تو مجھ سے ڈرتے ہیں، ان کی کیا مجا ل کہ مجھے ہا تھ لگائیں۔
زرافے نے شیر کو سمجھا تے ہوئے کہا کہ شکا ریو ں کے پا س بندوقیں اور جال بھی ہے۔ اس لئے وہ ہو شیار رہے۔ شیر ہنسنے لگا، کہنے لگازرافے میاں تم تو بہت بزدل ہو۔ شکا ری بکریو ں اور ہر ن کو پکڑنے آئے ہو ں گے۔ مجھے پکڑے کی جرات نہیں کر سکتے۔ میں جنگل کا با دشا ہ ہو ں۔
زرافہ شیر کی باتیں سن کر چپ ہو گیا۔ شیر اس زور سے دھا ڑا کہ درختو ں پر بیٹھے پر ندے بھی خوف کے مارے اڑ گئے۔ شیر نے زرا فے سے کہا آﺅ مجھے دکھا ﺅ کہ وہ شکا ری کہا ں ہیں۔ میں آج ان کا شکا ر کر تا ہو ں۔ زرافہ پہلے تو بہت ڈرا لیکن جب شیرنے زیا دہ زور دیا تو وہ شیر کو لے کر اس طر ف چل دیاجہا ں شکا ریو ں نے مچان بنا رکھی تھی۔ زرافے نے دور سے ہی دیکھ لیا، شکا ری اپنی تیا ریا ں مکمل کر چکے تھے۔ زرافہ رک گیا ۔شیر نے پو چھا کیا ہو ا؟ زرافہ بولا : شیر بھائی ! شکا ری تیاری میں ہیں۔ کہیں ہمیں پکڑ نہ لیں۔
شیر نے کہا یہیں ٹھہرو، تم بہت بزدل ہو۔ میں دیکھتا ہو ں۔ شیر یہ کہہ کر آگے بڑھا۔ مجبوراً زرا فہ بھی اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔ شکا ریو ں کے قریب جا کر شیر ایک مر تبہ پھر دھا ڑا۔ اس نے زرا فے سے کہا کہ تم کہتے تھے کہ شکا ری مجھے پکڑ نے آگئے ہیں۔ دیکھو ! انہوں نے ایک بکر ی پکڑ رکھی ہے اور اسے درخت سے با ندھ رکھا ہے ۔زرافے نے دیکھا تو واقعی ایک بکری درخت سے بندھی ہوئی تھی۔ زرافے نے جب درخت کے اوپر دیکھا تو وہا ں اسے جا ل نظر آیا۔ وہ چیخا۔ شیر بھائی ! شکا ریو ں نے بکری تمہیں شکا ر کر نے کے لیے باندھی ہے۔ بکر ی کے قریب نہ جانا۔ شیر نے زرافے کی بات سنی ان سنی کر تے ہو ئے کہا زرافے ! کہنے کو تم میرے دوست ہو لیکن بہت ڈر پوک ہو، مجھے لگتا ہے۔شکاری تمہیں پکڑ کر لے جا ئیں گے۔ میں نے کا فی دنو ں سے بکر ی کا شکار نہیں کیا۔ آج بہت مزاآئے گا ۔زرا فہ بیچا را شیر کو منع کر تا رہا لیکن شیر اس کی بات سننے کے لیے تیار ہی نہ تھا۔ اس نے جیسے ہی بکر ی پر حملہ کیا۔ مچان پر بیٹھے شکاریو ں نے شیر پر جال پھینک دیا اور شیر جال میں بری طر ح پھنس گیا۔ زرا فہ دور کھڑا ساری صورتحال دیکھ رہا تھا لیکن وہ اپنے دوست کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتا تھا ۔زرافے نے غم زدہ ہو کر کہا میں نہ کہتا تھا کہ شکا ری تمہیںشکا رکرنے آئے ہیں اور تم ان کے جال میں پھنس گئے۔ بعد میںشکا ری شیر کو پنجر ے میں بند کر کے چڑیا گھر لے گئے۔ شیر کے جانے کے بعد جنگل کے تمام جانوروں نے خوشیا ں منائیں، صرف ایک زرافہ ادا س تھا۔
سچ ہے حد سے زیا د ہ خود اعتما دی بعض اوقات نقصان دہ ہو تی ہے۔ ہمیں دوسروں کی باتو ں کو بھی دھیان سے سننا چاہئے۔

 
Miss Khan's Avatar
Miss Khan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
شکریہ: 3,763
1,316 مراسلہ میں 3,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 242
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (09-01-12), wajee (09-01-12), بنت حوا (09-01-12), رضی (09-01-12)
پرانا 09-01-12, 07:11 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,481
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سچ ہے حد سے زیا د ہ خود اعتما دی بعض اوقات نقصان دہ ہو تی ہے۔ ہمیں دوسروں کی باتو ں کو بھی دھیان سے سننا چاہئے۔
بہت خوب جی
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (10-01-12), فیصل ناصر (09-01-12), بنت حوا (09-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک چین دوستی کوئز نمبر 2 اسراراحمد چوہدری آئیے ذہانت آزمائیے 2 04-10-11 07:35 AM
دوستی حسن قادری دلچسپ اور عجیب 2 28-09-11 08:16 PM
پاک امریکہ دوستی فیصل ناصر سیاست 33 20-06-11 03:59 PM
نادان کی دوستی shafresha بچوں کے لیے کہانیاں 2 01-09-10 02:33 AM
دوستی ایک عظیم ناطہ محمد الیاس اپکے کالم 0 20-05-08 12:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger