واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > بچوں کی تعلیم و تربیت > بچوں کے لیے کہانیاں



بچوں کے لیے کہانیاں بچوں کے لیے کہانیاں


لالچی چیونٹی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-12, 02:43 AM   #1
لالچی چیونٹی
Miss Khan Miss Khan آف لائن ہے 14-01-12, 02:43 AM

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک چیونٹی جو کے دانے جمع کرنے کے لیے ایک رستے سے گذر رہی تهی کہ اچانک اس کی نظر شہد کے ایک چهتے پر پڑی- شہد کی خوشبو سے اس کے منہ میں پانی بهر آیا- چهتّا ایک پتهر کے اوپر لگا تها- چیونٹی نے ہر چند کوشش کی کہ وه پتهر کی دیوار سے اوپر چڑه کر چهتے تک رسائی حاصل کرے مگر ناکام رہی کیوں کہ اس کے پاؤں پهسل پهسل جاتے تهے اور وه گر گر پڑتی تهی-

شہد کے لالچ نے اسے آواز لگانے پر مجبور کر دیا اور وه فریاد کرنے لگی: " اے لوگو، مجهے شہد کی طلب ہے- اگر کوئی جواں مرد مجهے شہد کے چهتے تک پهنچا دے تو میں اسے معاوضہ طور پر ایک جو پیش کروں گی -"

پر دار چیونٹی ہوا میں اڑ رہی تهی- اس نے چیونٹی کی آواز سنی اور اسے تنبیہ کرنے لگی: " دیکهو، ایسا نہ ہو کہ چهتے کی طرف چل دو- اس میں بڑا خطره ہے-"

چیونٹی بولی، " فکر نہ کرو، مجهے پتا ہے کہ مجهے کیا کرنا ہے."

پر دار بولی: " وہاں شہد کی مکهیاں ہیں جن کے ڈنک ہیں۔

چیونٹی بولی: " میں شہد کی مکهیوں سے نہیں ڈرتی، مجهے شہد چاہیئے."

پر دار بولی : " شہد چپکتا ہے. تمہارے ھاتھ پاؤں اس میں الجه جائیں گے."

چیونٹی بولی: اگر یونہی ہاته پاؤں چپک جایا کرتے تو کوئی شہد نہ دکها پاتا."

پر دار بولی: " تم بہتر جانتی ہو. لیکن آؤ، میری بات سنو اور شہد کا خیال چهوڑو-میں تم سے زیادہ تجربہ رکهتی ہوں- چهتے کی طرف جانا تمهیں بہت مہنگا پڑے گا اور ممکن ہے تم کسی مصیبت میں گرفتار ہو جاؤ."

چیونٹی بولی: " اگر ممکن ہو تو اپنی مزدوری لو اور مجهے وہاں تک پہنچا دو. اگر تم ایسا کرنے سے قاصر ہو تو زیاده جوش نہ کهاؤ. مجهے کسی سرپرست کی ضرورت نہیں اور جو نصیحت کرتا ہے مجهے ایک آنکه نہیں بهاتا."

پر دار بولی: " ممکن ہے کوئی ایسا نکل آئے جو تمهیں وہاں تک پہنچا دے لیکن اس میں کوئی بهلائی نظر نہیں آتی اور جس کام کا انجام اچها نہ ہو، میں اس میں معاونت نہیں کرتی."

چیونٹی بولی: " خوا مخواه خود کو پریشان نہ کرو. میں تو آج ہر قیمت پر چهتے تک پہنچوں گی

پر دار نے اپنی راه لی اور چیونٹی نے دوباره آواز لگائی : کوئی ہے جواں مرد کہ مجهے شہد کے چهتے تک پہنچادے اور معاوضے میں ایک جَو مجه سے وصول کر لے؟"

اچانک ایک مکهی کا وہاں سے گذر ہوا۔ اس نے کہا " بے چاری چیونٹی! تمهیں شہد کی طلب ہے اور تمہیں اس کا حق ہے۔ میں تمہاری آرزو برلاتی ہوں۔"

چیونٹی بولی : " الله برکت دے، تمهاری عمر دراز کرے۔ تمهیں کہتے ہیں خیر خواه جانور۔ " مکهی ے چیونٹی کو زمین سے اٹهایا اور اسے چهتے کے قریب بٹها کر خود اڑ گئی۔

چیونٹی حد درجہ مسرور تهی۔ کہنے لگی : " واه وا کیسی سعادت ہے کیسا چهتا ہے، کیسی اچهی بو ہے، کیسا عمده شہد ہے کیا مزه ہے اس میں۔ اس سے بڑه کر اور کیا خوش قسمتی ہو سکتی ہے۔ چیونٹیاں کس قدر بد قسمت ہیں کہ گندم اور جو جمع کرتی رہتی ہیں اور کس وقت بهی ان کا رخ شہد کے چهتے کی جانب نہیں ہوتا۔

چیونٹی نے ادهر ادهر سے کچه شہد چاٹا اور آگے بڑهتی گئی حتی کہ شہد کے حوض میں جا پہنچی اور اچانک اسے محسوس ہوا کہ اس کے هاته پاؤں شہد سے چپک گئے ہیں اور اس کے لئے اپنی جگہ سے حرکت کرنا ممکن نہیں رها

اس نے اپنی نجات کے لئے جس قدر کوشش کی، بے نتیجہ رہی۔ تب اس نے فریاد کی : " عجب طرح پکڑی گئی ہوں۔ اس سے بڑه کر اور کیا بدبختی ہوگی، اے لوگو! مجهے نجات دلاؤ۔ کوئی جو اں مرد جو مجهے دلاؤ۔ ہے کوئی جواں مرد مجهے اس چهتے سے باہر نکال لائے اور میں اسے دو جو انعام میں پیش کروں؟ "
عین اس وقت پر دار چیونٹی اپنے سفر سے واپس آرہی تهی۔ اسے اس حال میں دیکه کر پر دار کو بڑا دکه ہوا اور اس نے فوراً اس کو مصیبت سے نکالا۔ پهر بولی:" میں تمہیں سرزنش نہیں کرنا چاہتی لیکین اتنی بات ضرور کہوں گی کہ زیاده لالچ گرفتاری کا سبب بن جاتا ہے۔ آج تو تمہاری قسمت تھی کہ میں اچانک یہاں پہنچ گئی لیکن آینده محتاط رہنا۔ گرفتاری سے پہلے نصیحت کو غور سے سن لینا اور کسی مکهی سے مدد نہ مانگنا۔ " اور پھر اس کی سمجھ میں بات آگئ اور اس نے لالچ سع توبہ کرلی

 
Miss Khan's Avatar
Miss Khan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
شکریہ: 3,763
1,316 مراسلہ میں 3,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 176
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
compaq (14-01-12), رضی (14-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چیونٹی اور انسان نبیل خان گپ شپ 4 24-12-11 03:39 PM
ننھی چیونٹی! shafresha فنون لطیفہ اور تخلیقات 11 11-11-11 07:07 PM
کہانی ایک ہاتھی اور چیونٹی کی زارا بچوں کے لیے کہانیاں 0 15-02-11 10:44 AM
پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:21 AM
کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger