واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > بچوں کی تعلیم و تربیت > بچوں کے لیے کہانیاں



بچوں کے لیے کہانیاں بچوں کے لیے کہانیاں


مسئلے کا حل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-03-11, 05:28 PM   #1
مسئلے کا حل
زارا زارا آف لائن ہے 23-03-11, 05:28 PM

دروازہ دھڑ سے کھلا تو انہوں نے چونک کر دیکھا، ببلی اندر گھستی چلی آرہی تھی، انہوں نے حیرت زدہ ہو کر اسے دیکھا، اس طرح وہ پہلے کبھی گھر میں داخل نہیں ہوئی تھی۔
ببلی، انہوں نے آواز دی، ببلی اپنے کمرے کی طرف جاتے جاتے رک گئی، جی مما۔
ادھر آﺅ، انہوں نے بلایا۔
ببلی نے سر جھٹکا بستہ کندھوں سے اتار کر قریب کسی چیز پر ڈال دیا اور تھکی تھکی سی چلتی ہوئی ان کے پاس پہنچ گئی۔
جی مما، آپ نے ہم کو بلایا، ہم سمجھے کہ آپ اپنے کمرے میں ہوں گی۔
نہیں بیٹی، مجھے تمہارا ہی انتظار تھا، آج شبنم کی سالگرہ میں جانا ہے اس نے دوپہر کو ہی بلایا تھا، جاﺅ گی نہیں۔
نہیں مما، اس نے سر جھٹکا۔
کیوں....! انہوں نے تعجب سے پوچھا۔ صبح تو تم خود بہت شور مچارہی تھیں۔
بس ہمارا جی نہیں چاہتا، ببلی نے کہا،انہوں نے غور سے دیکھا۔
کیا لڑائی ہوئی ہے کسی سے، ببلی نے کچھ سوچا، وہ جھوٹ نہیں بولتی تھی سچی کہنے سے کیا ہوتا، جی بس ہمارا دل نہیں کرتا جانے کو۔
کیا بات ہوئی۔
مما آج ہمیں پھر انٹرول میں بھوکے رہنا پڑا، آخر نے کہہ ہی دیا۔
ہائیں.... وہ کیوں۔
آپ جو لنچ بکس دیتی ہیں، اس میں سے روزانہ کوئی نہ کوئی چیز غائب ہوجاتی ہے۔
اوہ.... اچھا، مما نے کہا۔
اس نے بالوں میں انگلیاں پھیریں، مما اسے غور سے دیکھ رہی تھیں۔
آج تو پورا بکس ہی غائب تھا، ہم کو کھانے کو کچھ نہ ملا، اس کے باہر بہت سارے ٹھیلے والے آتے ہیں، مگر آپ کو معلوم ہے نا کہ ان کی ساری چیزیں گندی، باسی اور خراب ہوتی ہیں۔
اس لیے ہم ان سے کچھ نہیں لے سکتے اب بھوکے رہنا پڑتا ہے، اس نے ایک ہی سانس میں کہہ دیا، مما کسی سوچ میں پڑگئیں، تمہارے آس پاس کون کون ہوتا ہے۔
جی ہم اور تارا سب سے اگلی سیٹ پر ہوتے ہیں صرف پچھلی سیٹ صوفیہ اور شبانہ ہوتی ہیں، باقی لوگ دور دور ہوتے ہیں۔
اس نے کچھ تعجب سے مما کو دیکھتے ہوئے کہا۔ آپ یہ کیوں پوچھ رہی ہیں۔
اچھا صوفیہ اور شبانہ کیسی لڑکیاں ہیں۔ انہوں نے دوسرا سوال کردیا۔
صوفیہ تو ٹھیک ہے، شبانہ سے میری دوستی نہیں ہے، بہت غریب گھر کی ہے اور ندیدی بھی۔ ببلی کے الفاظ منہ میں رہ گئے۔ مما اسے کچھ دوسرے انداز سے دیکھ رہی تھیں۔
ببلی چاند، کوئی غریب ہوتو ہو، ندیدہ یا برا نہیں کہتے۔
سوری مما، اس نے کچھ پریشان ہو کر کہا، اب ہم کیا کریں۔
اچھا بتاﺅ جس وقت تمہاری چیزیں غائب ہوتی ہیں اس وقت کلاس میں کون کون ہوتا ہے۔
جی سب باہر چلے جاتے ہیں لیکن صوفیہ اور شبانہ عام طور پر اند ہی رہتی ہیں،دونوں کلاس ہی میں اپنا لنچ کھاتی ہیں۔
اور تم خود کہاں ہوتی ہو۔
ہم تو پہلے گراﺅنڈ میں کھیلنے چلے جاتے ہیں وہاں سے آکر کھاتے ہیں مگر اب تو روزانہ چیزیںغائب ہونے کی وجہ سے باہر جانا چھوٹ گیا ہے۔ آج گئے تو پورا بکس ہی غائب ہوگیا۔
اچھا، مما مسکرائیں، اس کا بہت آسان حل ہے، کہو جو ہم کہیں گے کرو گی۔
جی، ببلی نے حیران ہو کر کہا۔ وہ کیسے۔
مما پھر مسکرائیں، اچھا لو، ہم کل سے تم کو ایسا بکس بنا کر دیں گے جس میں تم چاروں مل کر کھاسکو۔
کون چاروں، ببلی نے تعجب سے پوچھا۔ کلاس میں تو صرف ہماری اور تارا کی دوستی ہے۔
میرا مطلب ہے تم دونوں اور صوفیہ اور شبانہ۔
ہیں صوفیہ اور شبانہ کیوں، ببلی نے حیرت سے موٹی موٹی آنکھیں جھپکائیں۔ یہ تم خود دیکھ لو گی، اس کے بعد تمہارا لنج بکس بھی غائب نہیں ہوگا۔
ببلی نے کچھ سوچا۔ پھر گہرا سانسلیا۔
اوہ مما، ببلی بات سمجھ گئی، بہت بہت شکریہ آپ کا۔
اور ببلی چاند، جب تم انہیں اپنے پاس سے کھلاﺅ گی تو وہ تمہاری دوست بھی بن جائیں گی اور تمہیں شکایت بھی نہیں ہوگی۔
بہت اچھا مما۔
ہاں ایک بات اور بیٹی، مما کچھ کہتے کہتے رک گئیں، تم بتاﺅ ہم کیا کہنے والے ہیں۔
ببلی نے کچھ سوچا، گہرا سانس لیا، پھر مما کی طرف دیکھا، جی مما، ہم نے یہ سیکھا کہ کسی کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے، چاہے وہ خرابی اس میں کتنی بھی ہو اور کوئی ہمارے ساتھ برا بھی کرے تو ہمیں اس سے اچھا سلوک کرنا چاہیے۔
ممتا آہستہ سے آگے بڑھ کر جھکیں، اسے بازوﺅں میں لپیٹ کر اس کے نرم نرم گالوں پر ہونٹ رکھ دیے، ببلی مما سے لپٹتی چلی گئی۔

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 734
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (03-12-11), ابوسعد (23-03-11)
پرانا 03-12-11, 04:09 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,538
شکریہ: 3,763
1,316 مراسلہ میں 3,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی کہانی ہے عزیزم ، شکریہ
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-12-11, 06:19 AM   #3
Member
اجنبی
 
al-hashim's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مقام: Islamabad
مراسلات: 72
کمائي: 1,376
شکریہ: 81
44 مراسلہ میں 85 بارشکریہ ادا کیا گیا
al-hashim کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں al-hashim کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں al-hashim کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب ـــــــــــــ شکریہ
al-hashim آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, کلاس, گھر, پہلے, وقت, لوگ, چلتی, معلوم, آج, انداز, جھوٹ, جانے, جائیں, حل, خود, دیں, دل, سالگرہ, شور, طور, غور, غائب, غریب, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger