واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > بچوں کی تعلیم و تربیت > بچوں کے لیے کہانیاں



بچوں کے لیے کہانیاں بچوں کے لیے کہانیاں


نیک دل پری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-11, 10:16 AM   #1
نیک دل پری
زارا زارا آف لائن ہے 26-02-11, 10:16 AM

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ دریا کے کنارے ایک ملاح کا خوبصورت سا مکان تھا۔ اُس کے پاس ایک نہایت ذہین طوطا تھا ،وہ نہ صرف خوبصورت تھا بلکہ لوگوں کو اُن کی پریشانیوں کا حل بھی بتاتا تھا۔ اُس کی شہرت دُور دُور تک پھیل گئی تھی۔

ایک دل ملاح مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ اچانک اُس کے جال میں ایک نہایت خوبصورت سنہری مچھلی آ گئی، جب ملاح اُسے کاٹنے لگا تو اچانک مچھلی بولنے لگی مجھے چھوڑ دو، مجھے چھوڑ دوٴٴ۔ یوں عام انسان کی طرح مچھلی کو بات کرتے دیکھ کر ملاح حیران رہ گیا۔ ملاح چونکہ بنیادی طور پر رحم دل انسان تھا، اِس لیے اُسے سنہری مچھلی پربہت رحم آیا اور اُس نے پانی میں چھوڑ دیا، دیکھتے ہی دیکھتے مچھلی اچانک پری کی شکل میں تبدیل ہوگئی اور اُس نے ملاح کا شکریہ ادا کیا اور اُسے بتایا کہ مجھے ایکٴ جن ٴ نے اپنے جادو کے زور سے سنہری مچھلی بنا دیا تھا اور کہا تھا کہ تیری قسمت ہے اگر کسی نے تجھے پکڑ لیا اور کاٹ کر کھا جائے یا چھوڑ دے، اچھا ہوا کہ مَیں ایک نیک انسان کے ہاتھ لگی۔ شاید کوئی اور ہوتا تو وہ مجھے کاٹ کر کھا جاتا، اگر مَیں زندگی میں تمھارے کسی کام آ سکوں تو مجھے یاد کرلینا۔ مَیں تمھاری مدد کروں گی۔ یہ کہہ کر وہ اُڑ گئی۔

ایک دن اُسی ملک کا بادشاہ شکار پر نکلا۔ وہ سارا دن شکار کی تلاش میں رہا کہ وہ جنگل میں ہوتا ہوا ملاح کے مکان کے قریب آ گیا۔ جب اُس کے سپاہیوں نے اُس نایاب طوطے کے بارے میں بتایا تو وہ حیران رہ گیا اور اُسے دیکھنا چاہا۔ بادشاہ کو یہ طوطا بہت پسند آیا۔ اُس نے ملاح کو دربار میں بلوایا اور کہا کہ مجھے یہ نایاب طوطا دے دو۔ ملاح بہت پریشان ہوا اُس نے عرض کیا کہ ٴٴبادشاہ سلامت مَیں اِس طوطے کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہوں، مَیں یہ آپ کو کیسے دے سکتا ہوںٴٴ۔ پھر بادشاہ نے کہا مَیں تمھیں ایک محل بنا کر دوں گا، لیکن پھر بھی ملاح نہ مانا تو بادشاہ نے کہا پھر میری یہ شرط ہے کہ تم میرے دو سوالوں کے جواب دو، اگر تم میرے سوالوں کے جوابات نہ دے سکے تو پھر یہ طوطا میرا ہوا اور اگر تم نے جواب دے دئیے تو پھر نہ صرف میں طوطا تمھارے ہی پاس رہنے دوں گا بلکہ اتنی مال ودولت بھی دوں گا کہ تمھاری سات نسلیں بہت عیش سے زندگی گزاریں گی۔ ملاح نے پوچھا ٴٴوہ دو سوال کیا ہیں؟ٴٴ۔

بادشاہ نے کہا ٴٴمیرا پہلا سوال یہ ہے کہ وہ کون سی چیز ہے جو ایک دوسرے کے پیچھے لگی ہوئی ہے؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے وہ کون سی دو چیزیں ہیں جو پہلے4 پھر2اور پھر3 ہوجاتی ہیں؟ٴٴ۔ بادشاہ نے اُسے ایک ہفتے کا وقت دیا۔
ملاح

ملاح، بادشاہ کے یہ سوالات سن کر گھر آ گیا اور پریشان رہنے لگا۔ ہر وقت وہ اِنھی دو سوالوں کے بارے میں سوچتا رہتا۔ اُس کی راتوں کی نیندیں بھی اُڑ گئیں، لیکن اُسے اُن سوالات کے جوابات نہ ملے۔ بالآخر طوطا بھی اپنے مالک کو پریشان دیکھتا رہتا۔ ایک دن اُس نے پوچھا ٴٴآخر کیا ماجرا ہے، مجھے بتائیں مَیں آپ کی پریشانی کا حل بتائوںٴٴ۔ ملاح نے اُس کو اپنی پریشانی بتا ہی دی اور کہا کہ کل آخری دن ہے اور اگر کل صبح تک مَیں نے بادشاہ کو اِن سوالات کے جوابات نہیں بتائے، تو وہ تمھیں ہمیشہ کے لیے لے جائے گا۔ طوطا سوچتا رہا۔ اچانک اُسے خیال آیا کہ کچھ دن پہلے ملاح نے اُسے سنہری مچھلی والا واقعہ سنایا تھا۔ اُس نے کہا کہ وہ اُس نیک دل پری سے مدد لے۔ پری کا خیال آتے ہی اُس نے سوچا اور اُسے یاد کیا۔ تھوڑی دیر میں پری حاضر ہوگئی۔ ملاح نے پری کو بادشاہ والا سارا واقعہ سنا دیا۔ پری نے ایک منٹ میں دونوں سوالوں کے جوابات ملاح کو بتا دئیے، اُس نے پری کا شکریہ ادا کیا اور بہت آرام سے رات کو سو گیا، صبح سویرے جب بادشاہ کے ہر کارے بلانے کے ملاح کو پہنچے تو وہ اُن کے ساتھ ہوکر دربار میں آیا۔ بادشاہ سوچ رہا تھا کہ ملاح کو اُن سوالات کے جوابات نہیں آتے۔ اب وہ اپنا نایاب طوطا میرے حوالے کر ہی دے گا۔ اُس نے پوچھا تم لے کر آئے میرے دونوں سوالات کے جواب؟ ملا نے جواب دیا کہ آپ نے پہلا سوال پوچھا کہ وہ کون سی چیز ہے جو ایک دوسرے کے پیچھے لگی ہوئی ہیں؟ اُس کا جواب ہے کہ وہ دن اور رات ہیں جو ایک دوسرے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ آپ نے دوسرا سوال یہ پوچھا تھا کہ وہ کیا چیز ہے جو پہلے 4پھر 2 اور پھر3 ہوجاتی ہے تو اِس کا جواب ہے، وہ چیز انسانی ٹانگیں ہیں۔ پہلے انسان جب چھوٹا سا بچہ ہوتا ہے تو دو ہاتھ اور دو پائوں کے ساتھ چلتا ہے یعنی چار چیزوں سے چلتا ہے پھر جب بڑا ہوتا ہے تو دو ٹانگوں سے چلتا ہے اور جب بوڑھا ہوجاتا ہے تو دو ٹانگوں اور ایک بیساکھی یعنی تین چیزوں سے چلتا ہے۔ بادشاہ، ملاح کا یہ جواب سن کر حیران رہ گیا۔ جب اُس نے پوچھا کہ تمھیں اِن سوالوں کے جواب کس نے بتائے تو اُس نے نیک دل پری کا واقعہ سنایا۔ چنانچہ بادشاہ نے طوطے کو حاصل کرنے کا فیصلہ ترک کردیا اور ملاح کو بہت مال و دولت دی۔

مصنفہ: سجیحہ

والسلام
زارا

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 317
Reply With Quote
پرانا 26-02-11, 11:51 PM   #2
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,791
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شیئرنگ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
ارشد کمبوہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گھر, گئی, ٹانگوں, پہلے, پسند, وقت, ملک, انسان, اتنی, بادشاہ, تلاش, ترک, جواب, حل, دیکھ, دل, زندگی, سنہری, طور, عیش, عرض, عزیز, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger