واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > بچوں کی تعلیم و تربیت > بچوں کے لیے کہانیاں



بچوں کے لیے کہانیاں بچوں کے لیے کہانیاں


ویلما ایک بہادر لڑکی (سچی کہانی)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-11-09, 06:55 PM   #1
ویلما ایک بہادر لڑکی (سچی کہانی)
shafresha shafresha آف لائن ہے 07-11-09, 06:55 PM

پیارے بچوں آپ نے بہت سے بہادر بچوں کی کہانیاں سُنی ہوں گی، ان کہانیوں کو سن کردل چاہتا ہے کے ہم بھی ہمت اور بہادری کو کوئی ایسا کارنامہ سرانجام دیں کے دُنیا والے ہمیں بھی ہمیشہ یاد رکھیں اور ہمارے والدین ہم پر فخر محسوس کرسکیں۔

آئیے آج ہم ایک بہادر بچی کی کہانی سُنتے ہیں!

Name:  wilma-rudolph.jpg
Views: 1762
Size:  9.9 KB

یہ اُنیس سو چوالیس کی بات ہے۔ امریکہ کی ریاست ٹینسس میں ایک غریب قُلی کے یہاں ایک بچی پیدا ہوئی اُس بچی کے والدین نے اُس کانام "ویلما روڈلف" ! رکھا۔
ویلما بچپن میں ایک عام سی بچی تھی اور اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھیلتی تھی۔ جب ویلما چار سال کی تھی کہ ایک دن اُسے اپنی ٹانگوں میں بہت درد محسوس ہوا، درد کی شدت سے ویلما زور زور سے رونے لگی ویلما کو روتا دیکھ کر اُس کی امی پریشان ہوگئیں اور اُسے قریبی ہسپتال لے گئیں۔ ہسپتال جا کر معلوم ہو کے ویلما کو "پولیو" کا موذی مرض ہوگیا ہے اور اُس کی ٹانگیں کمزور ہوگئی ہیں۔
ڈاکٹر نے ولما کی والدہ سے کہا کے وہ ویلما کی ٹانگوں کی روزانہ مالش کیا کریں۔ اب روزانہ ویلما کی والدہ یا اُس کے بھائی ویلما کی ٹانگوں کی مالش کیا کرتے۔ کچھ عرصے بعد ڈاکٹر نے ویلما کی ٹانگوں کی سہارا دینے کے لیئے لکڑی کا "براس" بھی ویلما کی ٹانگوں پر لگا دیا۔ ویلما کو چلنے پھرنے میں مشکل ہونے لگی کیونکے اُسے ہر وقت اس مصنوعی سہارے کی ضرورت محسوس ہوتی تھی۔
ویلما کو بچن ہی سے "باسکٹ بال"کھلینے کا شوق تھامگر اب اُس کے لیئے چلنا پھرنا ہی مُحال تھا۔ دوسرے بچوں کودوڑتا، پھرتا اور کھیلتا دیکھ کر ویلما کی کھیلنے کی خواہش شدید ہوجاتی۔جب وہ پانچ سال کی ہوئی تو ایک دن اُس نے اپنے ٹانگوں پر لگے مصنوعی سہاروں کو ہٹا دیا ور ازخود کھڑے ہوکر چلنے کی کوشش کی، دردر کی ایک شدید لہر اُس کی ٹانگوں سے اُٹھی اور پورے جسم میں پھیل گئی مگر ویلما نے ہمت نہیں ہاری اور چلنے کی مشق کرتی رہی چند ہی ہفتوں میں وہ بنا کسی سہارے کے چلنے پھرنے کے قابل ہوچکی تھی۔
ویلما نے اپنے دل میں عہد کیا کے وہ اپنی کمزور ٹانگوں کے باوجود اپنے کھیلنے اور دوڑنے کے شوق کو ضرور پورا کرے گی۔ اُس نے اپنے شہر کے کلب میں ایک ریس میں حصہ لیا۔ بدقسمتی سے ویلما وہ ریس ہار گئی۔ وہاں پر موجود ایک کوچ "ایڈ ٹیمپل" ویلما کے ارادوں کی مضبوطی سے بہت متاثر ہوا اور اُس نے ویلما کو ٹریننگ دینے کی پیش کش کی۔

ویلما "ایڈ" کی زیر نگرانی دوڑنے کی پریکٹس کرنے لگی۔ وہ دیوانوں کی طرح پریکٹس کرتی اور اُس کے جذبے اور شوق کو دیکھ کر کلب کے دوسرے کھلاڑی بھی بہت متاثر ہوتے تھے۔ اُنیس سو اٹھانوے میں ویلما نے "ٹینسس اسٹیٹ یونی ورسٹی" میں داخلہ لیا۔ وہ دن بھر پڑھتی اور شام کو ایک جگہ نوکری کرتی تاکہ یونی ورسٹی کی فیس ادا کرسکے۔ ویلما کے "دوڑنے" کے شوق اور محنت کو دیکھتے ہوئے یونی ورسٹی نے ویلما کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے نے ویلما کے شوق اور ارادوں کو اور بھی زیادہ مضبوط کردیا۔

16 سال کی عمر میں ویلما کو اُنیس سو چھپن کے اولمپک میں شریک ہونے کا موقعہ ملا ، اس ریس میں ویلما نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ویلما کی اس پہلی بڑی کامیابی نے ویلما کے اساتذہ اور دوستوں سمیت پورے ملک کو خوش کردیا۔

wilma-rudolph3.jpg

مگر ویلما کی منزل یہ نہیں تھی، اُس کی نظر آنے والے اولمپک پر تھی اور بالاخر اُس نے اُنیس سو ساٹھ کے "روم اُولمپک" میں تین مختلف ریسوں میں حصہ لیا ۔
کیا آپ یقین کریں گے کے ویلما نے 100 میٹر، 200 میٹر اور 400 میٹر کی تینوں ریسوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔
ویلما پہلی امریکی لڑکی تھی جس نے ایک ساتھ تین اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ تین سال بعد ویلما نے اپنے گریجویشن بھی مکمل کرلی۔

Name:  wilma_rudolph1.jpg
Views: 1765
Size:  26.7 KB

ویلما کو مندرجہ ذیل ایوارڈز سے نوازہ گیا!
۱۔ United Press Athlete of the Year 1960
۲۔ Associated Press Woman Athlete of the Year 1960
۳۔ James E. Sullivan Award for Good Sportsmanship 1961
۴۔ The Babe Zaharias Award 1962
۵۔ European Sportswriters' Sportsman of the Year
۶۔ Christopher Columbus Award for Most Outstanding International Sports Personality
۷۔ The Penn Relays 1961
۸۔ New York Athletic Club Track Meet
۹۔ The Millrose Games
۰۱۔ Black Sports Hall of Fame 1980
۱۱۔ U.S. Olympic Hall of Fame 1983
۲۱۔ Vitalis Cup for Sports Excellence 1983
۳۱۔ Women's Sports Foundation Award 1984

Name:  wilma_rudolph award.jpg
Views: 1726
Size:  19.8 KB

بارہ نومبر سن اُنیس سو چورانوے کو 54 سال کی عمر میں اس بہادر لڑکی کو انتقال ہوا ۔ ویلما کے انتقال کے 9 سال کے بعد امریکی حکومت نے اُسے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُس کی یاد میں 23 سینٹ کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

Name:  wilma-rudolph stamp.jpg
Views: 11248
Size:  46.0 KB

ویلما نے ٹانگوں کی بیماری کے باوجود اپنے ارادوں اور ہمت سے ناممکن کو ممکن کردیکھایا اور ثابت کردیا کے اگر آپ اپنے ارادوں پر مضبوطی سے قائم رہیں اور اپنی منزل کو حاصل کرنے کے لیئے کوششیں کرتے رہیں تو پھر بالاخر کامیابی آپ کے قدموں میں ڈھیر ہوجاتی ہے۔


Last edited by shafresha; 09-11-09 at 11:07 PM.. وجہ: چند الفاظ کی تصیح

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 4423
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
skjatala (27-10-11), فاروق سرورخان (08-11-09), ننھا بچہ (27-10-11), محمد یاسرعلی (27-10-11), محمدعدنان (01-03-12), wajee (07-11-09), ام طلحہ (10-11-09), ابو عمار (10-11-09), ابوسعد (27-10-11), بلال الراعی (27-10-11), حیدر Rehan (27-10-11), سام (07-11-09)
پرانا 07-11-09, 08:50 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,217
کمائي: 17,947
شکریہ: 2,333
913 مراسلہ میں 2,332 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شئرنگ ہے زبر دست
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-11-09), ام طلحہ (10-11-09)
پرانا 10-11-09, 02:24 PM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی بہترین اور سبق آموز تحریر ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (26-10-11)
پرانا 10-11-09, 04:03 PM   #4
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,078
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کہانی تو بہت اچھی اور سبق آموز ہے مگر اس بچوں کے فورم پر ہم بڑے کیا کر رہے ہیں۔

بھئی اسے کوئی بچہ بھی تو پڑھے۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-11-09)
پرانا 10-11-09, 06:07 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,125
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,628 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں پڑھ لیتا ہوں سرمد بھائی
کیا خیال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-11-09)
پرانا 10-11-09, 06:46 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,736
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوستوں السلام علیکم،
دراصل میری بیٹی کی اسکول ٹیچر کا حکم تھا کے "کھیل" سے متعلق کہانی یاد کرکے سُنائی جائے۔آپ سب ہی جانتے ہیں کے بدقسمتی سے ہمارے یاں اُردو زبان میں بچوں کے لیئے بہت کم کام ہوا ہے اور جو کچھ ہوا بھی ہے تو وہ ماضی قریب میں‌ہوا تھا اب چاروں طرف ٹھنڈ ہی ٹھنڈ ہے۔
اتفاق سے اُنھیں‌دنوں‌ایک انگلش کتاب میں‌تھوڑی سی تفصیل "ویلما" کے بارے میں پڑھی تو میں‌نے سوچا کے کیوں نا اسی واقعے پر ایک کہانی لکھ دی جائے چناچہ میری کوشش آپ کے سامنے ہے۔

لطف ہے کے ٹیچر کو بھی بہت پسند آئی اور میری بیٹی کو شاباش بھی ملی!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
rabab (14-04-10), ننھا بچہ (27-10-11), منتظمین (11-11-09), ام طلحہ (12-11-09), حیدر Rehan (27-10-11), راجہ اکرام (11-11-09), سام (11-11-09)
پرانا 11-11-09, 10:25 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,125
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,628 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی
بہت ہی اچھی کاوش ہے، اسی طرح بچوں کے لئے اچھی اچھی سبق آموز کہانیاں لکھتے رہا کریں۔۔۔تا کہ یہ کمی کسی حد تک پوری ہو سکے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-11-09), skjatala (27-10-11), ام طلحہ (12-11-09)
پرانا 26-10-11, 11:49 PM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,736
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بچوں کے لیئے ایک بار پھر پیش ہے!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (26-10-11)
پرانا 27-10-11, 12:36 AM   #9
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب شاہد بھائی وہ کیا خوب کسی نے کہا کہ
ارادے جن کے پختہ ہوں‌ نظر جن کی خدا پہ ہو
طلاطم خیز موجو سے وہ گھبرایا نہیں‌کرتے

سلام ہے اس بہادر لڑکی کی ہمت کو
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (27-10-11)
پرانا 27-10-11, 05:50 PM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,616
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-10-11), حیدر Rehan (27-10-11)
پرانا 27-10-11, 06:02 PM   #11
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,204
شکریہ: 7,930
2,141 مراسلہ میں 4,913 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بچوں میں محنت کے جذبہ کو بڑھانے اور کامیابی کی امید دلانے کے لیے بہت اچھی تحریر اور سبق اموز داستان ہے
شکریہ
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (27-10-11)
جواب

Tags
color, international, کوشش, کوششیں, ٹانگوں, پیارے, لڑکی, نوکری, نظر, مکمل, معلوم, آج, اولمپک, امریکہ, بہترین, بچپن, بچوں, تحریر, خوش, روتا, سال, شہر, شام, عہد, غریب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 03:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger