واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


ª!ª امام ابو یوسف فقہاء اور محدثین کی نظر میںª!ª

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-08-09, 07:59 PM   #1
ª!ª امام ابو یوسف فقہاء اور محدثین کی نظر میںª!ª
آبی ٹوکول آبی ٹوکول آن لائن ہے 23-08-09, 07:59 PM

امام ابو یوسف علیہ رحمہ شاگرد رشید امام اعظم علیہ رحمہ
نام یعقوب ۔ کنیت ابو یوسف۔ اور لقب قاضی القضاء ہے
ولادت ۱۱۳ ھ \۷۳۱ علوم معارف کے شہر کوفہ میں ہوئی۔
ابتدائی تعلیم کے بعد ٓاپ نے فقہ کو پسند فرمایا اور پہلے حضرت عبدالرحمٰن بن ابی یعلی کی شاگردی اختیار کی پھر امام اعظم کے حلقہ درس میں ٓائے اور مستقل وابستہ ہوگئے۔
آپ ذہانت کے بحر ذخار تھے،آپکی ذہانت و فطانت بڑے بڑے فضلائے روزگار کے دلوں میں گھر کر گئی تھی۔
ملاں جیون نورالانوار میں فرماتے ہیں کہ امام ابو یوسف کی بیس ہزار موضوع احادیث یاد تھیں پھر صحیح احادیث کے بارے میں تیرا کیا گمان ہے۔
حافظ ابن عبدالبر لکھتے ہیں کہ آپ محدثین کے پاس حاضر ہوتے تو ایک جلسے میں پچاس پچاس اور ساٹھ ساٹھ حدیثیں سن کر یاد کرلیتے ۔ ۔۔
امام یحیحیٰ بن معین ، امام علی بن المدینی استاذ بخاری اور امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں کہ امام اعظم کے شاگردوں میں کوئی بھی آپ کا ہم سر نہ تھا
طلیحہ ابن محمد کہتے ہیں کہ وہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے فقیہ تھے اور کوئی بھی ان سے بڑھ کر نہ تھا۔
داود بن رشد کا قول ہے کہ امام اعظم علیہ رحمہ نے صرف ایک یہی شاگرد پیدا کیا ہوتا تو انکے فخر کے لیے کافی تھا۔

امام ابو یوسف کو نہ صرف نقد حدیث پر عبور حاصل تھا بلکہ تفسیر مغازی ،تاریخ عرب،لغت اور علم الکلام وغیرہ میں بھی کام دسترس رکھتے تھے۔ اور یہی فطری ذہانت تھی جس نے سارے ہم عصروں میں سے آپکو بلند کردیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ خود امام اعظم علیہ رحمہ آپکی خاص قدر و منزلت فرمایا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ میرے شاگردوں میں سے جس نے سب سے زیادہ علم حاصل کیا وہ ابو یوسف ہیں۔
۱۶۶ھ میں جب آپ بغداد تشریف لائے تو خلیفہ محمد مہدی بن منصور نے آپکو بصرہ کا قاضی مقرر کیا۔ہادی بن مہدی کے زمانہ میں بھی آپ ایس عہدہ پر فائز رہے۔ اور ہارون رشید کے زمانہ میں آپکو تمام سلطنت عثمانیہ کا قاضی الضضاء یعنی چیف جسٹس مقرر کردیا گیا۔
بشیر بن ولید کا بیان ہے کہ امام ابو یوسف کے ذہد و ورع کا یہ عالم تھا کہ قضااور علمی مشاغل کے باوجود دو سو رکعت نوافل ادا کیا کرتے تھے۔
اب سنئے کہ امام ذہبی جو کہ امام ہیں فن جرح و تعدیل کے باوجود کے وہ حنفی اور شافعی علماء کے حق میں متشدد ہیں پھر بھی امام ابو یوسف کے بارے میں لکھتے ہیں امام ابو یوسف حافظ الحدیث ہیں اور ان سے سماع کیا ہشام بن عروہ نے اور ابو اسحٰق شیبانی اور عطاء بن سائب نے اور انکے طبقہ نے امام ابو یوسف سے سماع کیا محمد بن حسن الشیبانی اور امام احمد بن حنبل علیہ رحمہ نے اور یحیحیٰ بن ولید نے۔
امام مزنی کا قول ہے کہ ابو یوسف اہل عراق میں سے حدیث کے سب سے بڑے تابع تھے ۔ ۔ ۔
یحیحی بن معین نے کہا کہ ابو یوسف سے بڑھ کر اصحاب الرائے میں سے کوئی بھی کثیر الحدیث اور ثابت نہیں ۔
امام احمد بن حنبل کا قول ہے کہ ابو یوسف حدیث میں منصف تھے۔۔۔۔علامہ ذہبی میزان الا عتدال ۳۲۱۔
امام نسائی باوجود متشدد فی الجرح ہونے کہ لکھتے ہیں کہ امام ابو یوسف القاضی الثقہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
نوٹ :- بعض لوگ تاریخ کی رطب و یابس روایات کا سہارا لیکر امام صاحب کی شخصیت کو داغ دار کرکے بالواسطہ امام اعظم علیہ رحمہ کی شخصیت پر حملہ کرتے ہیں لہذا ہم نے مناسب سمجھا کہ انتہائی مختصر طور پر امام ابو یوسف علیہ رحمہ کے بارے میں اکابر محدثین اور فقہاء اور ائمہ جرح و تعدیل کے کلمات الثناء یہاں نقل کردیئے جائیں تاکہ ائمہ جرح و تعدیل کی عبارات جو کہ امام صاحب کے حق میں ہیں اور جو کسی بھی تاریخی عبارت سے یقیننا بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں ان کا یہاں ریکارڈ رہ جائے ۔ ۔۔
وما علینا الا البلاغ

 
آبی ٹوکول's Avatar
آبی ٹوکول
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,343
شکریہ: 4,384
1,831 مراسلہ میں 6,823 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 383
5 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (24-08-09), sahj (27-03-10), shafresha (23-08-09), شاہد جمیل حفیظ (23-08-09), عبداللہ حیدر (16-12-10)
پرانا 23-08-09, 08:13 PM   #2
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، یاد پڑتا ہے کہ اسلامی سیکشن کے قوانین میں انبیاء اور صحابہ کرام کے سوا کسی شخصیت پر لکھنے کی ممانعت ہے۔ مزید تفصیل منتظمین ہی بتا سکتے ہیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-03-10), shafresha (23-08-09), آبی ٹوکول (23-08-09)
پرانا 23-08-09, 08:17 PM   #3
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,343
کمائي: 52,107
شکریہ: 4,384
1,831 مراسلہ میں 6,823 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رہنمائی کا شکریہ بھائی اگر یہ تحریر فورم کے قوانین کے کلاف ہے تو اسے فی الفور حذف کردیا جائے
آبی ٹوکول آن لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-03-10), shafresha (23-08-09), خرم شہزاد خرم (23-08-09)
پرانا 23-08-09, 09:32 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,736
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام،
ائمہ کرام درحقیت انبیاء کے وارث ہیں، افسوس ہم "کم بختوں" نے اُنکی ذات کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے۔
میں اس فورم کے قوانین کے مطابق اس تھریڈ کو بند کررہا ہوں اور پڑھنے والوں سے درخواست کرتا ہوں برائے کرم میری بات کو سوچیئے گا ضرور!
shafresha آف لائن ہے  
7 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (24-08-09), sahj (27-03-10), فیصل ناصر (24-08-09), آبی ٹوکول (04-09-09), خرم شہزاد خرم (23-08-09), عبداللہ حیدر (23-08-09), عرفان مسلم (16-09-11)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, فورم, فن, گمان, پسند, لوگ, نظر, اسلامی, بھائی, تحریر, تعلیم, حسن, درخواست, زمانہ, شہر, شاگرد, عالم, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
محمد یوسف پر پابندی سید راحیل علی کرکٹ 3 07-11-08 08:46 AM
یوسف رضا گیلانی اور ایشوریا رائے !!! قیصرجی مزاحیہ ادب 2 06-04-08 03:56 PM
یوسف رضا گیلانی اور ایشوریا رائے !!! قیصرجی عمومی بحث 0 04-04-08 09:20 PM
یوسف کا معاملہ طول پکڑ گیا محمدعدنان کرکٹ 0 21-12-07 04:56 PM
انتخابات کی ساکھ کا مسئلہ,,,,محمد خالد یوسف خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 19-12-07 08:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger