واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


امام احمد رضا اور عشق مصطفٰی

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-07-07, 12:59 PM   #1
امام احمد رضا اور عشق مصطفٰی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 27-07-07, 12:59 PM

چودھویں صدی ہجری میں اہلسنت و جماعت کے جن علماء نے مذہب حق کی تائید و تشہیر میں زندگی وقف کر دی ان میں اعلٰی حضرت امام اہلسنت مولانا شاہ احمد رضا خاں قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی ذات ستودہ صفات کافی نمایاں ہے۔ انھوں نے اپنی تحریروں سے نہ صرف مذہب مخالف کے سیل رواں پر بند باندھا ہے بلکہ مذہب مخالف کے ہر فتنہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہی عافیت سمجھی اس کے لئے انھیں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ تمام مذہب مخالفین کا پامردی کے ساتھ دلائل و براہین کی روشنی میں دنداں شکن جواب دیا جس سے وہ سب مبہوت ہو گئے۔ لیکن ان کے حوارئین جن کی تعداد اس وقت ہر شعبہ حیات میں کچھ کم نہ تھی ہاتھ دھو کرکے پیچھے پڑ گئے مگر وہ بطل جلیل جو صرف اور صرف احقاق حق اور ابطال باطل ہی کے لئے پیدا ہوا تھا۔ باطل کے آگے جھکنا تو درکنار اسے خاطر میں بھی نہ لایا۔ خود ہی فرماتے ہیں،
کیا دبے جس پہ حمایت کا ہو پنجہ تیرا
شیر کو خطرہ میں لاتا نہیں کتا تیرا
ان مخالفین کی مخالفتوں کا سرا کہیں نہ کہیں جا کر عظمت نبوت و ناموس رسالت سے متصادم ہوتا تھا۔ اس لئے انھوں نے کبھی نرمی نہیں برتی۔ دشمنان دین حق کے لئے شمشیر براں بنے رہے آپ کا اعلان عام تھا،
دشمن احمد پہ شدت کیجئے
ملحدوں سے کیا مروت کیجئے
دشمنان دین حق کے ساتھ ان کی سختی اس لئے تھی کہ وہ سچے عاشق رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم تھے۔ نبی اور دین نبی پر کسی قسم کی ادنٰی گستاخی بھی ان کے نزدیک بڑے جرم کے مترادف تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ جس طرح مجھے اپنے نبی سے پیار ہے اسی طرح ہر امتی کو اپنے نبی سے پیار و محبت ہونی چاہئیے۔ کیونکہ
محمد سے محبت دین حق کی شرط اول ہے
اسی میں ہے اگر خامی تو سب کچھ نا مکمل ہے
اسی وجہ سے امام اہلسنت کو سرکار ابد قرار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ عشق تھا۔ ان کی پوری زندگی اتباع رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے ہی عبارت ہے۔ نہ آپ نے سنت مصطفوی کے خلاف کبھی کچھ کیا اور نہ ہی کسی کو اس کے خلاف کچھ کرنے کی اجازت دی۔ سچا عاشق وہ ہوتا ہے جس کی نظر ہمیشہ اپنے محبوب کی مرضی پر ٹکی ہو اور جس امتی کی یہ خوبی ہو اس کے لئے سوائے اس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے۔
یہ رتبہ بلند ملا جس کو مل گیا
عاشقان نبوت کے دعویداروں کی ہر دور میں بہتات رہی ہے۔ ماضی اور حال کی صدیوں کا اگر جائزہ لیا جائے تو ایسے نام نہاد عاشقان نبوت کی طویل فہرست مل جائے گی۔ جنہیں ایک طرف تو اپنے نبی و رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے الفت و محبت کا دعوٰی بھی تھا اور دوسری طرف اپنے اس نبی کے تعلق سے عقیدہ یہ تھا کہ
(1) آپ (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ کے بعد بھی کوئی نبی پیدا ہو جائے تب بھی خاتمیت محمدیہ میں کوئی فرق نہ آئے گا۔ (مولوی قاسم نانوتوی)
(2) شیطان اور ملک الموت کو تمام روئے زمین کا علم ہے۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے وسعت علم پر کوئی نص نہیں لٰہذا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے ایسا علم ماننا شرک ہے۔ (مولوی اشرف علی تھانوی)
(3) نماز میں زنا کے وسوسے سے بیوی کے ساتھ مجامعت کے خیال کو بہتر اور حضور علیہ السلام کی طرف توجہ لگانے کو گدھے اور بیل کے خیال میں مستغرق ہو جانے کے مقابلہ میں بدتر قرار دیا گیا ہے۔ (شاہ محمد اسماعیل دہلوی)
اسی طرح اور بھی نام نہاد مدعیان عاشقان رسول ہیں جن کی اسی طرح نازیبا تحریریں ہیں جن کے نقل کرنے کی قلم میں نہ تو طاقت ہے اور نہ ہی قلم کار میں اتنی جسارت۔ عشق کا پیمانہ اپنے محبوب کے ساتھ یکساں ہونا چاہئیے جس لفظ سے محبوب کی شان میں ادنٰی گستاخی کا شائبہ ہو منشائے قرآنی کے مطابق عاشق کے لئے اس سے بچنا ضروری ہو جاتا ہے۔
فاضل بریلوی نے اپنا دامن اس قسم کے شکوک و شہبات سے ہمیشہ پاک و صاف رکھا۔ اور اپنے قلب و جگر کا نذرانہ اپنے نبی کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لئے ہمہ دم تیار نظر آئے اور اسی کو انھوں نے اپنی زندگی کا حاصل سمجھا۔ چنانچہ وہ خود فرماتے تھے
دل ہے وہ دل جو تری یاد میں معمور رہا
سر ہے وہ سر جو ترے قدموں پہ قربان گیا
یہی وہ جذبہ عشق رسول ہے جس نے آپ کو اپنے اور بیگانوں کے درمیان ممتاز کر دیا۔ اور یہ انتہائی حیرت کی بات ہے کہ تصنیف و تالیف، رشد و ہدایت، وعظ و تبلیغ، افتاء و قضاء، درس و تدریس، ریسرچ و تحقیق اور مخالفین و معاندین کے فتنوں کے قلع قمع کرنے کی بے پناہ مصروفیتوں کے باوجود آپ نے اپنے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی شان میں والہانہ انداز میں جس طرح عشق کے نغمے الاپے ہیں اس کی مثال اس صدی میں صرف اور صرف آپ ہی کے یہاں ملتی ہے۔ جس کی طرف اختصار کے ساتھ اشارہ مولانا نجم القادری نے اپنی تحقیقی کتاب “امام احمد رضا اور عشق مصطفٰی“ میں ان لفظوں میں کیا ہے۔
“ امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ الرضوان پر ہندوستان میں بیسویں صدی کے ربع آخر میں جو تحقیقی سلسلہ شروع ہوا ہے تو وہ بحمدہ تعالٰی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری و ساری ہے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے جتنی ہی ان کی زندگی اور ان کے کارنوں پر تحقیق ہوتی ہے اتنی ہی ان کی زندگی کے نئے نئے گوشے نئے تقاضوں سے آراستہ ہوکر نگاہوں کے سامنے آتے ہیں۔ فاضل بریلوی کے علمی کارناموں پر مختلف جہتوں سے برصغیر میں صرف نہیں بلکہ عالم اسلام میں کام ہوا اور ہو رہا ہے۔ لیکن میری معلومات کے مطابق جو انھیں اپنے محبوب سے والہانہ لگاؤ تھا اس سے جہاں ایک طرف اپنے نبی پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے تعلق سے جذبہ عشق سمجھنے میں مدد ملے گی وہیں دوسری طرف ایک امتی کو اور وہ بھی جو وفادار ہو اس کو اپنے نبی سے کس طرح محبت کرنی چاہئیے اس کا شعور بھی حاصل ہو گا۔ ایک مومن کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ اس کے دل میں اپنے خدا اور رسول سے محبت کا سچا جذبہ ہو۔ مجھے امید ہے کہ اس تعلق سے تمام امت متابعت کے لئے اعلٰی حضرت کی تعلیمات مشعل راہ ہی صرف نہیں بلکہ خضر راہ بھی ثابت ہو گی۔
محققین نے یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ جو عشق رسول میں اپنے آپ کو فنا کر دیتا ہے وہ ہمیشہ کے لئے امر ہو جاتا ہے۔
بقول مولانا نجم القادری، “وہ چھپ گئے مگر جلوہ نما ہیں وہ چلے گئے مگر موجودگی کا احساس چھوڑ گئے، بظاہر وہ اب ہم میں نہیں مگر علم و فن کا وقار اور عشق و اخلاص کا خمار بانٹ رہے ہیں، ایمان و اعتقاد کی زلف برہم کے لئے آج بھی ان کے بنائے ہوئے نقوش رحمت کونین کا پتہ دے رہے ہیں۔“
یہ حضرت بریلوی کا فیضان محبت ہے کہ جدھر دیکھئے ادھر ہی ان کے پیغام کے پھریرے لہرا رہے ہیں خصوصاً برصغیر کی دینی، علمی، روحانی، فضا، مدرسہ، مسجد، خانقاہ ان کے ذکر و اذکار کے جاں بخش ترانوں سے گونج رہی ہے۔“
ان کے جذبہ عشق کی یہ شہرت کیا کم ہے ان کا دیوانہ دنیا کے کسی گوشہ اور کسی ملک میں کیوں نہ ہو مگر اس کے وارفتگی شوق کا عالم یہ ہے کہ وہ اپنے کو بریلوی لکھ رہا ہے اور بات صرف اتنی سی ہے ہے کہ بریلی کی دھرتی سے ایک شخص نے اپنے نبی کے تعلق سے جو سچا عشق عملی طور پر پیش کیا اس نے اپنے تمام مداحوں کو فکری طور سے اپنا ہم نوا اور ہم وطن بنا ڈالا ایمان و عقیدے کی پختگی اور جذبہ عشق و محبت کی وارفتگی کی اس سے بہتر مثال اور کیا ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنے نبی سے سچا عشق کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
( یہ مضمون ڈاکٹر غلام یحٰیی انجم نے لکھا ہے)
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1245
9 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
compaq (31-12-11), کنعان (01-01-12), پاکستانی (20-01-12), ننھا بچہ (18-01-12), مفتی (31-12-11), ملک اظہر (31-12-11), ملک زوالفقار (01-01-12), محمدعدنان (31-12-11), عرفان حیدر (18-06-08)
پرانا 30-07-07, 12:53 AM   #2
Member
اجنبی
 
فیصل شیخ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Pakistan(Shakargarh
عمر: 27
مراسلات: 51
کمائي: 444
شکریہ: 2
14 مراسلہ میں 32 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امام احمد رضا اور عشق مصطفٰی

بہت ہی خوبصورت تحریر ہے بہت شکریہ
فیصل شیخ آف لائن ہے  
پرانا 30-07-07, 10:00 AM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,331
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امام احمد رضا اور عشق مصطفٰی

شکریہ جناب
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
پرانا 14-06-08, 06:30 AM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مراسلات: 5
کمائي: 31
شکریہ: 8
5 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امام احمد رضا اور عشق مصطفٰی

خرم بھائی ۔۔ اللہ تبارک و تعالی آپ کو بے انتہا نوازے
اعلی حضرت عظیم برکت عظیم المرتبت پروانہ شمع رسالت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمتہ الرحمن کی شخصیت کے حوالے سے اچھا مضمون ہمارے ساتھ شئیر کیا آپ نے

اعلی حضرت کے بارے میں ہم نا چیز کیا کہہ سکتے ہیں
لیکن رضا نے ختم سخن اس پہ کردیا خالق کا بندہ خلق کا آقا کہوں تجھے ۔


ڈال دی قلب میں عظمت ِمصطفے
سیدی اعلی پہ لاکھوں سلام

پاک ڈاٹ‌نیٹ‌کی انتظامیہ کو اللہ تبارک وتعالی راہ حق پر عظم صمیم کے ساتھ چلتے رہنے کی توفیق مرحمت فرمائے آمین

والسلام مع الاکرام

فرحان علی قاضی
اردوڈریمز آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے اردوڈریمز کا شکریہ ادا کیا
compaq (31-12-11), خرم شہزاد خرم (21-04-09)
پرانا 31-12-11, 05:44 PM   #5
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,067
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خرم شہزاد بھیا ۔ بہت ہی اچھی تحریر شیئر کرنے پر ہم آپ کے مشکور ہیں
جزاک اللہ
__________________
کعبے کے بَدرُالدّجٰی تم پہ کروڑوں درود ♥ شافع روزِ جزا تم پہ کروڑوں درود
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا ♥ جب نہ خدا ہی چُھپا تم پہ کروڑوں درود

صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
مفتی آف لائن ہے  
پرانا 31-12-11, 07:22 PM   #6
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,876
شکریہ: 820
158 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کسی زمانے میں ،میں بھی ان کی شخصیت کے سحر میں گرفتار تھا۔
بلال الراعی آف لائن ہے  
بلال الراعی کا شکریہ ادا کیا گیا
بٹ جی (21-01-12)
پرانا 31-12-11, 10:25 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 257
کمائي: 5,574
شکریہ: 444
124 مراسلہ میں 510 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خرم شہزاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک اظہر آن لائن ہے  
پرانا 31-12-11, 11:00 PM   #8
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,067
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بھی ان کے خداداد تصرف کا کمال ہے
مفتی آف لائن ہے  
پرانا 17-01-12, 11:05 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,482
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہاں ۔ بے شک یہ اعلٰی حضرت ہی کا کانامہ ہے کہ پوری امت کو ایک ہی گردان میں کافر بنا ڈالا اور آپ کے جانشین بھی اس کارِ خیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالتے رہے ۔ بہت خوب ۔ کیا کہنے جی ۔ مسلم لیگی کافر احراری کافر ، علامہ اقبال کافر ، ظفر علی خان کافر وٍیرہ وغیرہ ۔ ۔۔ ۔ شاید ہی کا کوئی مسلمان بچا ہو جسے اعلٰی حضرت اور آپ کے جانشینوں نے کافر نہ کہا ہو ۔ یہ واقعی بہت بڑا کانامہ ہے ۔ ۔ ۔
نبیل خان آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
بٹ جی (21-01-12), بلال الراعی (18-01-12), حسن قادری (18-01-12), سام (20-01-12)
پرانا 18-01-12, 07:23 AM   #10
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
کسی زمانے میں ،میں بھی ان کی شخصیت کے سحر میں گرفتار تھا۔
اب کیا صورت حال ہے سحر ٹوٹا یا برقرار ہے
حسن قادری آف لائن ہے  
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
بٹ جی (21-01-12)
پرانا 18-01-12, 03:40 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,876
شکریہ: 820
158 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن قادری مراسلہ دیکھیں
اب کیا صورت حال ہے سحر ٹوٹا یا برقرار ہے
جناب جب غیر جانبدارانہ تجزیہ کیا ان کی شحصیت کا تو سحر ٹوٹ کر‌کرچی کرچی ہو گیا۔بس اتنا کہو گا ان کی شحصیت کے سحر میں گرفتار لوگوں‌کو‌کہ ان پر ہونے والی تنقید کو ڈھندے پیٹوں لینا چاہیے۔
__________________
اللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَصَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَا حَمِيدُمَّجِيدُُُ --
اَلَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَا ھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُُ
بلال الراعی آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے بلال الراعی کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (18-01-12), نبیل خان (18-01-12), آبی ٹوکول (18-01-12), بٹ جی (21-01-12), حسن قادری (19-01-12)
پرانا 18-01-12, 05:36 PM   #12
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,343
کمائي: 52,122
شکریہ: 4,384
1,831 مراسلہ میں 6,826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بلال الراعی مراسلہ دیکھیں
جناب جب غیر جانبدارانہ تجزیہ کیا ان کی شحصیت کا تو سحر ٹوٹ کر‌کرچی کرچی ہو گیا۔بس اتنا کہو گا ان کی شحصیت کے سحر میں گرفتار لوگوں‌کو‌کہ ان پر ہونے والی تنقید کو ڈھندے پیٹوں لینا چاہیے۔
بالکل درست فرمایا جناب نے اس سے کس کو انکار ہے مگر شرط یہ ہے کہ تنقید نگار علمی سنجیدگی کا دامن تھامے ہوئے ہو نیز متانت علمی اورسنجیدگی کا بھی مظاہرہ کرے مگر شرط اول تعصب سے پاک ہونا ہے وگرنہ وہی حال ہوگا جو کہ اوپر کہ ایک آدھ مراسلے میں تعصب کی عینک سے ہوا ہے۔
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (18-01-12), مفتی (18-01-12)
پرانا 18-01-12, 05:37 PM   #13
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,067
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
جی ہاں ۔ بے شک یہ اعلٰی حضرت ہی کا کانامہ ہے کہ پوری امت کو ایک ہی گردان میں کافر بنا ڈالا اور آپ کے جانشین بھی اس کارِ خیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالتے رہے ۔ بہت خوب ۔ کیا کہنے جی ۔ مسلم لیگی کافر احراری کافر ، علامہ اقبال کافر ، ظفر علی خان کافر وٍیرہ وغیرہ ۔ ۔۔ ۔ شاید ہی کا کوئی مسلمان بچا ہو جسے اعلٰی حضرت اور آپ کے جانشینوں نے کافر نہ کہا ہو ۔ یہ واقعی بہت بڑا کانامہ ہے ۔ ۔ ۔
یہ کورس کہاں کروایا جاتا ہے؟
مفتی آف لائن ہے  
مفتی کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (18-01-12)
پرانا 18-01-12, 05:37 PM   #14
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,506
کمائي: 52,398
شکریہ: 5,864
3,222 مراسلہ میں 6,932 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
جی ہاں ۔ بے شک یہ اعلٰی حضرت ہی کا کانامہ ہے کہ پوری امت کو ایک ہی گردان میں کافر بنا ڈالا اور آپ کے جانشین بھی اس کارِ خیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالتے رہے ۔ بہت خوب ۔ کیا کہنے جی ۔ مسلم لیگی کافر احراری کافر ، علامہ اقبال کافر ، ظفر علی خان کافر وٍیرہ وغیرہ ۔ ۔۔ ۔ شاید ہی کا کوئی مسلمان بچا ہو جسے اعلٰی حضرت اور آپ کے جانشینوں نے کافر نہ کہا ہو ۔ یہ واقعی بہت بڑا کانامہ ہے ۔ ۔ ۔
ارے یہ کیا کہ دیا
کُچھ ثبوت دکھائیں تا کہ ہم بھی کُچھ جانیں
ننھا بچہ آن لائن ہے  
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (18-01-12)
پرانا 18-01-12, 05:42 PM   #15
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,506
کمائي: 52,398
شکریہ: 5,864
3,222 مراسلہ میں 6,932 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بلال الراعی مراسلہ دیکھیں
جناب جب غیر جانبدارانہ تجزیہ کیا ان کی شحصیت کا تو سحر ٹوٹ کر‌کرچی کرچی ہو گیا۔بس اتنا کہو گا ان کی شحصیت کے سحر میں گرفتار لوگوں‌کو‌کہ ان پر ہونے والی تنقید کو ڈھندے پیٹوں لینا چاہیے۔

بھیا تھوڑی تٍفصیل سے بیان کیجئے برئے مہربانی
ننھا بچہ آن لائن ہے  
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
پاک, قرآنی, نماز, نظر, مکمل, مقابلہ, محبت, مشعل, آج, ایمان, اللہ, اسلام, جواب, جرم, حال, خلاف, خدا, زندگی, زمانہ, شخص, عالم, عشق, صدی, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger