واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


اکبر کی دین بیزاری اور ہم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-11, 12:29 PM   #1
اکبر کی دین بیزاری اور ہم
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 09-09-11, 12:29 PM

اکبر نے بے چین طبیعت اور متجسس دماغ پایا تھا ، ادھر اقبال مندی اور مسلسل کامیابیوں اور فتوحات نے اس کو اپنے بارہ میں کسی قدر خوش فہمی اور فریب میں مبتلا کر دیا تھا، وہ سمجھنے لگا تھا کہ جس طرح وہ سیاسی گتھیوں کو سلجھاتا اور ملکی مسائل کو حل کرتا ہے، اسی طرح وہ مذہب و عقائد کی پرخار وادیوں میں بھی کامیاب ترکتازیاں کر سکتا ہے۔
دوسری طرف بعض شاطر ارکانِ دربار نے کچھ تو اپنی ذہنی تفوق ظاہر کرنے کے لیے اور کچھ بادشاہ کی تفریح طبع اور رونق مجلس کے لیے بجائے مرغوں اور بٹیروں کی پالیوں اور سانڈوں اور ہاتھیوں کی لڑائی کے (جو مشرقی سلاطین و امراء کی قدیم تفریح تھی) مختلف مذاہب اور فرقوں کے علماء کے دنگل قائم کیے، اور اس کو تحقیق مذہب اور علمی مباحثہ کا نام دیا، یہ بالکل بدیہی حقیقت ہے اور مذاہب و افکار کی تاریخ میں اس کا سینکڑوں بار تجربہ ہو چکا ہے کہ اگر ان مناظروں، علماء اور مذاہب کے وکلاء کی "بیت بازیوں" کا سننے والا گہراور وسیع علم اور دقیقہ رس دماغ نہیں رکھتا اور اس سے بھی بڑھ کر توفیق الٰہی اس کا ساتھ نہیں دیتی ، تو اس کا تشکک و ارتیاب، سوفسطائیت اور لا ادیت کی وادی میں بھٹکنا یا الحاد و زندقہ کی عمیق خندق میں گر جانا بالکل قدرتی امر ہے۔ ۔ ۔ ۔ اسی دور میں کالپی کا رہنے والا ایک حاضر جواب، علم مجلسی میں کمال رکھنے والا اور بذلہ سنج اور لطیفہ گو ہندو برہم داس نامی دربار میں داخل ہوا اور بہت جلد بادشاہ کے مزاج میں دخیل اور دربار میں کرسی نشین ہو گیا اور مصاحب خاص کا اعزاز پا کر راجہ بیریز کے نام سے مشرف و متفخر ہوا، اس نے ہوا کا رخ دیکھ کر مذہبی معاملات میں بیباکانہ اور استہزائی رویہ اختیار کیا اور چونکہ یہی سکہ رائج الوقت تھا اس لیے ہر طرف سے داد پائی، بادشاہ کے مزاج کو دین کے معاملہ میں غیر سنجیدہ بنانے میں اس کو بھی بڑا دخل ہے۔
(تاریخ دعوت و عزیمت جلد چہارم ابولحسن علی ندوی )

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 438
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-09-11), ھارون اعظم (09-09-11), نیلم خان (10-09-11), محمد یاسرعلی (09-09-11), حیدر (10-09-11), رضی (09-09-11), شھزادباجوہ (10-09-11)
پرانا 09-09-11, 08:17 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شیئرنگ ہے صرف کچھ مشکل الفاظ کے معانی نہیں سمجھ آئے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (10-09-11), عبداللہ حیدر (10-09-11)
پرانا 09-09-11, 11:56 PM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,537
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور آج تک یہ سلسلہ چلا آرہا ہے ۔اچھی شئیرنگ پر شکریہ قبول فرامائیے اور ای بک کی صورت میں یہ کتاب موجود ھو تو شئیر کرئیے ۔ شکریہ
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-09-11), حیدر (10-09-11), عبداللہ حیدر (10-09-11)
پرانا 10-09-11, 02:31 AM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,392
شکریہ: 15,089
4,228 مراسلہ میں 12,902 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

Tareekh Dawat o Azeemat By Shaykh Syed Abul Hasan Ali Nadvi (r.a)

یہ کتاب یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-09-11), حیدر (10-09-11), رضی (10-09-11), عبداللہ حیدر (10-09-11)
پرانا 10-09-11, 07:30 AM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,067
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
ہے،, ہندو, کمال, قائم, لگا, لطیفہ, چین, نام, مسائل, معاملہ, اکبر, اقبال, بڑا, بے, بادشاہ, بارہ, جلد, حل, خوش, دیکھ, ذہنی, عقائد, علی, علمی, علماء


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سائن بورڈ دیزائینگ فیروز گرافکس اور اینیمیشنز 5 28-07-10 04:13 PM
اسرائیلی میزائل، 200 سے زائد فلسطینی ہلاک فیصل ناصر خبریں 4 28-12-08 10:19 PM
میزبان The Great شعر و شاعری 0 08-08-08 03:07 PM
میزائل حملہ میاں شاہد گپ شپ 2 20-05-08 06:17 PM
باجوڑ میزائل حملے پرصدر بش سے بات محمدعدنان خبریں 1 19-05-08 12:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger