واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-06-08, 05:06 PM   #1
حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 03-06-08, 05:06 PM

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر


محمد اشرف قاضی پاکپتن



دنیا کے دیگر مذاہب کے برعکس اسلام نے ہمیشہ امن و امان، محبت، بھائی چارے اور باہمی میل جول کا درس دیا۔ صحرائے عرب کے قبائل کو امت مسلمہ میں شامل کرنے کے بعد اسلام محمد بن قاسم کے ہمراہ دیبل کے مقام پر برصغیر میں داخل ہو کر ملتان تک پہنچا۔ بت پرستوں کا سامنا جب محبت، بھائی چارے، امن و امان کو ترجیح دینے، بت شکنوں سے پڑا تو مٹی کے بڑے بڑے بت اپنی بساط پلٹ کر دھڑام سے گر گئے اور ان کی کایا ہی پلٹ گئی۔ رقص و سرور میں مگن، دیوی دیوتائوں کے پجاری، بیوائوں کو خاوندوں کی موت پر ان کے ساتھ زندہ جلانے والے، صدیوں تک باہمی جنگ و جدل میں مصروف اسلام کے لافانی پیغام کے دلدادہ ہو گئے۔ مسلم جرنیلوں نے جہاں علاقوں کو فتح کیا تو علماء کرام، صوفیائ، مشائخ اور درویشوں نے ان کے دلوں کو فتح کیا۔ خصوصاً برصغیر کے کفرستان کو پاک کرنے میں ان کا کردار اہم رہا ہے جنہوں نے امن و امان، محبت، بھائی چارے اور باہمی میل جول کے ساتھ ساتھ اپنی زندگیوں کو عملی نمونہ کے طور پر پیش کیا اور ظاہری نمود و نمائش کے برعکس سادہ زندگی گزاری جس سے متاثر ہو کر پورے کے پورے قبائل مسلمان ہو گئے۔ برصغیر میں علماء کرام، صوفیائ، مشائخ اور درویشوں نے اسلام پھیلانے کیلئے بے انتہا کوششیں کیں اور کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگیاں اسلام کیلئے وقف کر دیں۔

انہوں نے اپنی زبان کی مٹھاس، فلاسفی، سادگی سے یہاں کے باشندوں پر لامحدود اثرات ڈالے اور لوگوں کے دل جیت لئے۔ موسیقی کے دلدادہ، بت پرستوں کو مذہبی اشلوک، اقوال، اشعار، قوالی، نعت اور حمد کی صورت میں پیش کر کے اسلام کی طرف راغب کیا۔ بغل میں چھری منہ میں رام رام کا راگ الاپنے والے ایک دوسرے کیلئے جان و مال قربان کرنے کیلئے تیار ہو گئے۔ ایک ایسا معاشرتی انقلاب برپا ہوا جس کی مثال پوری دنیا کے دیگر مذاہب میں نہیں ملتی۔ حلال و حرام کے شعور سے نابلد، سود، سور کے گوشت و دیگر برائیوں سے دور ہوتے گئے۔ یہ صرف علماء کرام، صوفیا، مشائخ اور درویشوں کی طرف سے محبت، قربانی، امن، برابری اور تمام افراد کی عزت بغیر کسی ذات پات کے لافانی پیغام کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے اپنے آپ کو مقامی ثقافت میں ڈھال کر اسلام پھیلایا۔ صوفیاء کرام نے عملی زندگی میں لوگوں میں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آنے کا پیغام دیا۔ صوفیاء کرام کی شاعری نے ان پر گہرے اثرات ڈالے۔ انہوں نے مقامی زبانوں کو خود سیکھا بلکہ مقامی لوگوں کو ان کی مقامی مادری زبانوں میں اسلامی تعلیمات کا درس دیا۔

ان بزرگان دین میں سلسلہ چشتیہ کے معروف صوفی و روحانی بزرگ اور پنجابی ادب کے باوا آدم حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر سرفہرست ہیں جنہیں بابا فرید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بابا فرید الدین 1188 سن عیسوی (584 ہجری) کو ملتان کے علاقہ کھیت وال (نزدیک ٹاٹے پور) راواں میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اسم گرامی مسعود اور القابات فرید الدین اور گنج شکر ہیں۔ آپ کے والد جمال الدین سلمان پرشیا سے ہجرت کر کے کھیت وال (راواں) ٹاٹے پور ضلع ملتان جو کہ ملتان سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے تشریف لائے یہاں ان کو جاگیر الاٹ ہوئی۔ آپ کا سلسلہ خلیفہ دوئم حضرت عمر سے ملتا ہے آپ کی والدہ مولانا وجاہت دین خنجندی کی بیٹی بی بی قرسم خاتون تھیں۔

ابتدائی تعلیم آپ نے اپنے والد سے حاصل کی۔ بابا فرید الدین کی مادری زبان پنجابی اور سرائیکی تھی۔ ابتدائی تعلیم کے بعد آپ نے ملتان کے مولوی منہاج الدین ترمذی سے عربی، فارسی، قرآن، سنت، تفسیر، اصول، معانی، فلسفہ، منطق، ریاضی اور ہیت کی تعلیم حاصل کی۔ دینی و دنیوی تعلیم کے حصول کیلئے بلخ، بخارا، بیت المقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، غزنی، بغداد، بدخشاں اور قندھار کا سفر طے کیا اور ظاہری و باطنی تعلیم مکمل کی اور وہاں کے علماء و مشائخ سے کسب فیض ہوئے ۔ جونہی درجہ کمال کو پہنچے تو حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کی بیعت کی اور کئی سال ان کی محبت میں دہلی اور حصار میں رہے۔ مرشد نے آپ کو سند خلافت عطا کی۔ برصغیر پاک و ہند میں سلسلہ چشتیہ کی سعادت و رہنمائی کا کار عظیم حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سپرد ہوا۔ آپ کی اسلام کی تبلیغ و دعوت پر قبائل کے قبائل نے اسلام قبول کیا۔ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی شادی اس وقت کے سلطان غیاث الدین بلبن کی بیٹی ہزیرہ بانو سے ہوئی۔ اپنے مرشد حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے حکم پر پہلے ہانسی (بوریوالا) بعد ازاں اجودھن (پاکپتن) تشریف لائے اور رشد و ہدایت میں مصروف ہے۔ 5 محرم الحرام 679 ہجری 1280 سن عیسوی 92 سال کی عمر میں وفات پائی۔ ان کا مزار شہنشاہ محمد تغلق نے تعمیر کروایا جو آپ کے مرید تھے۔

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی وفات کے 150-200 سال بعد سکھوں کے گورو بابا گورو نانک اور شاہ حسین پیدا ہوئے۔ سکھوں کے گورو بابا گورو نانک نے ان کی شاعری کو اپنی کتاب گرنتھ میں محفوظ کیا۔ ان کی شاعری میں فارسی، عربی، سنسکرت کے الفاظ ملتے ہیں۔ وہ پنجابی شاعری کے پہلے شاعر ہیں۔

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر 13 ویں صدی کے عظیم صوفی بزرگ تھے جنہوں نے جاگیر ہونے کے باوجود اجودھن (پاکپتن) جو کہ اس وقت کفرستان تھا، قبرستان میں اگنے والی جھاڑی (کری) سے ڈیلے حاصل کر کے پانی میں ابال کر کھاتے لیکن کبھی کسی سے مستعار شے لے کر نہ کھائی۔ انہوں نے دیگر علماء کرام، صوفیاء کرام، مشائخ اور درویشوں کی طرح محبت، بھائی چارے، امن و امان اور باہمی میل جول کا درس دیا جس سے متاثر ہو کر لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ ان کے خلفاء میں حضرت مولانا بدر الدین اسحاق ،خواجہ نظام الدین اولیائ، حضرت علی احمد کلیر صابری شامل ہیں ان کا 765 واں سالانہ عرس پانچ محرم الحرام سے پاک کپتن میں ہو رہا ہے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 566
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
مفتی (31-12-11)
پرانا 03-06-08, 10:38 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,786
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر

اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔۔
The Great آف لائن ہے  
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
مفتی (31-12-11)
پرانا 06-06-08, 06:22 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,176
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : The Great مراسلہ دیکھیں
اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔۔
تھریڈ پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
Real_Light آف لائن ہے  
پرانا 31-12-11, 05:46 PM   #4
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,067
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیئرنگ پر ہم آپ کے مشکور ہیں
مفتی آف لائن ہے  
پرانا 31-12-11, 11:11 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 257
کمائي: 5,574
شکریہ: 444
124 مراسلہ میں 510 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک اظہر آن لائن ہے  
ملک اظہر کا شکریہ ادا کیا گیا
مفتی (31-12-11)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
great, فرید الدین مسعود گنج شکر, کمال, پسند, قطب الدین بختیار کاکی, مکہ, مکمل, موت, اسلام, اسلامی, بھائی, جیت, جواب, حکم, سفر, سال, شاعری, عزت, صوفیاء, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 44 عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 5 13-02-11 07:19 AM
سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 44 عبداللطیف Business 0 13-07-10 10:39 PM
سعودی عرب کی طرف سے بے گھر افراد کی امداد کےلئے دوکروڑ40لاکھ ڈالر امداد کا اعلان جاویداسد خبریں 4 09-07-10 07:01 PM
مزاحیہ شاعری حالد مسعود محمدعدنان قہقہے ہی قہقے 0 16-06-09 08:26 PM
ایک آنکھ کا پردہ: سعودی مشورہ منتظمین خبریں 13 04-10-08 05:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger