واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


روشن خیالی اورجد ید یت کی تاریخ منکرِ قرآن وحدیث غلام احمد پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-10, 11:10 PM   #1
روشن خیالی اورجد ید یت کی تاریخ منکرِ قرآن وحدیث غلام احمد پرویز
آبی ٹوکول آبی ٹوکول آن لائن ہے 08-12-10, 11:10 PM

روشن خیالی اورجد ید یت کی تاریخ منکرِ قرآن وحدیث غلام احمد پرویز
منکرِ قرآن وحدیث غلام احمد پرویز

تاریخ گواہ ہے کہ اسلام کو دو قسم کے لوگوں نے ہمیشہ سخت نقصان پہنچایاہے‘ ایک کفار ومشرکین جن میں یہود وہنود اور نصاریٰ اورتمام ملت کفر شامل ہے‘ اور دوسرے ملحدین یعنی وہ لوگ جو دل سے منافقین اور دشمنانِ اسلام ہوتے ہوئے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں میں دینِ حق کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں‘ پہلے والے گروہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اسلام کے کھلے دشمن ہوتے ہیں‘ان کی دشمنی‘ ان کا وار اور ان کا خبثِ باطن کھل کر سامنے آتاہے اور ان سے بچاؤ کی تدبیر بھی نسبتاً آسان ہوتی ہے‘ جبکہ مؤخر الذکر دشمنانِ اسلام کا ظاہری حال چونکہ مسلمانوں جیسا ہوتا ہے‘ بلکہ کبھی اپنے آپ کو ظلِ نبی اور کبھی اہلِ قرآن وغیرہ بتاکر پکے مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں‘ لہذا ان کی اسلام دشمنی ‘ ریشہ دوانیاں اور خبثِ باطن بھی کھل کر سامنے نہیں آتا اور یہ لوگ مارے آستین بن کر مسلمانوں کو ڈستے رہتے ہیں۔ برٹش حکومت کے محکمہٴ انفارمیشن کے ایک وفادار ملازم چوہدری غلام احمد پرویز نے اپنے ملحدانہ سفر کا آغاز اس خطہ کے اکابر علمأ حق کے خلاف اپنی تند وتیز بلکہ سوقیانہ تحریروں سے کیا‘ اور پھر آہستہ آہستہ احادیثِ رسول اکرم ا پر ہاتھ صاف کیا‘ ابتداء میں چونکہ وہ اپنے آپ کو مسٹر محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا شیدائی اور ان کے طریق پر کار بند ظاہر کرتے ہوئے اپنے آپ کو صحیح خادمِ دین گردانتا تھا‘ اس لئے اس کا دجل مسلمانوں پر فوراً واضح نہ ہو سکا‘ مگر علمأ حق نے جلدہی اس کا علمی تعاقب کیا اور اس کے دجل وفسوں کا پردہ چاک کیا۔

پرویز کا خبثِ باطن اس وقت کھل کر سامنے آیا جب اس نے احادیثِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا اور بے باکانہ انداز میں برملا اظہار کیا کہ احادیث‘ قرآن کے خلاف عجمی سازش ہیں‘ اور یہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسو سال بعد مرتب ہوئی ہیں‘ لہذا یہ ناقابلِ اعتبار ہیں‘ یہاں تک کہ پرویز نے ”اصح الکتب بعد کتاب اللہ“ (بخاری شریف) کے بارے میں بکواس کردی کہ: چنانچہ اس باطل نظریہ کے بموجب وہ منکرِ حدیث کے نام سے مشہور ہوا‘ اب جب بھی کہیں منکرِ حدیث کا ذکر آتاہے تو پوری دنیا کے مسلمانوں کے ذہنوں میں پرویز کا مکروہ چہرہ آجاتاہے۔

پرویز اینڈ کمپنی چونکہ اپنے آپ کو اہلِ قرآن کہتے ہیں جس سے یہ تأثر ملتا ہے کہ وہ قرآنی تعلیمات پر سختی سے کار بند ہیں‘ لہذا عوام الناس کے ذہنوں میں یہ ایک عام تأثر پیدا ہوتا ہے کہ پرویز صرف منکرِ حدیث ہے اور وہ قرآنی تعلیمات پر سختی سے کار بند ہے۔ لہذا ہم یہ صراحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ پرویز جس طرح منکرِ حدیث ہے‘ اسی طرح وہ منکرِ قرآن بھی ہے‘ کیونکہ اس نے قرآنی آیات کے متعین اور متوارث معانی ومفاہیم کو بدل کر ان کو اپنا وضع کردہ لباس پہنایا ہے‘ اس کے نزدیک کلمہ‘ نماز‘ زکوٰة‘ روزہ‘ حج‘قربانی وغیرہ کے وہ معنیٰ نہیں ہیں جوکہ مسلمانوں میں عہد نبوی سے لے کر تاحال مشہور ومتعارف ہیں‘ بلکہ اصل معانی وہ ہیں جو تیرہ سو برس بعد صرف غلام احمد پرویز کو سمجھنا نصیب ہوئے ہیں اور جن سے آج تک پوری امت مسلمہ بے گانہ اور بے خبر رہی ہے‘ ذیل میں غلام احمد پرویز کی تصانیف کے اقتباسات کی روشنی میں اس کے باطل نظریات کی ایک جھلک دکھائی جاتی ہے‘ تاکہ مسلمان اپنے آپ کو اور اپنے دوست احباب کو اس مارّ آستین سے بچانے کی کوشش کرے۔

۱-کلمہ طیبہ کے معنی

لاالہ الا اللہ“ قانون صرف خدا کا ہے‘ کسی اور کا نہیں۔ محمد رسول اللہ محمد کی پوزیشن اتنی ہے کہ وہ اس قانون کا انسانوں تک پہنچانے والا ہے‘ اسے بھی یہ کوئی حق نہیں کہ وہ کسی پر اپنا حکم چلائے“۔
(سلیم کے نام خط ج:۲‘ص:۳۴)

آپ نے دیکھا کہ پرویز نے الٰہ کا مشہور ترجمہ:”معبود“ کو چھوڑ کر اس کا ترجمہ قانون سے کیا۔ گویا عبادت کے لائق کسی ہستی کا وجود ہی نہیں‘ ہاں خدا کے نام سے کوئی ہستی ہے تو یہ صرف وہ ہے جس کا قانون ماننا چاہئے اور اس کی عبادت کا کوئی ذکر نہیں۔

محمد رسول اللہ کے معنیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف مبلغ یعنی پہنچانے والا بتایا گیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اختیار نہیں کہ اپنی طرف سے اس کی تشریح وتوضیح کریں‘ یہ صراحةً انکارِ حدیث ہے۔

۲- حضرت آدم علیہ السلام ‘ ملائکہ اور ابلیس کے وجود کا انکار
”واذ قال ربک للملائکة انی جاعل فی الارض خلیفة“ (البقرہ:۳۰)

پرویزی ترجمہ:․․․” جب زندگی اپنی ارتقائی مناظر طے کرتی ہوئی پیکر انسانی میں پہنچی اور مشیئت کے پروگرام کے مطابق وہ وقت آیا کہ اپنے سے پہلی آبادیوں کی جگہ زمین میں آباد ہو“۔ (مفہوم القرآن ص:۱۲)

یہاں حضرت آدم علیہ السلام کی مٹی سے تخلیق جیسے کہ قرآن سے ثابت ہے‘ اس کا انکار کیا گیا ہے اور ڈارون کے نظریہ ارتقاء کو ٹھونسا گیا ہے۔ ڈارون کا نظریہ تھا کہ انسان ابتداء میں بندر تھا‘ رفتہ رفتہ اس نے انسان کی شکل اختیار کی ہے‘ پرویز بھی اس نظریہ کا مبلغ ہے‘ اس تشریح کے بموجب گویا حضرت آدم علیہ السلام کا وجود ہی نہیں تھا‘ انسان مختلف ارتقائی مراحل طے کرکے موجودہ شکل تک پہنچا ہے‘ نیز خلیفہ کا ترجمہ ”انسانوں کا پہلی آبادیوں کی جگہ لینے“ کا کیا گیا ہے ‘ آگے لکھتے ہیں:

”واذ قلنا للملائکة اسجدوا لآدم فسجدو الا ابلیس“ (البقرہ:۳۴)
پرویزی ترجمہ:․․․”اس پر کائناتی قوتیں سب انسان کے آگے جھک گئیں‘ لیکن ایک چیز ایسی بھی تھی جس نے اس کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا‘ اس نے سرکشی اختیار کی‘ یہ تھے انسان کے خود اپنے جذبات‘ جس کے غالب آجانے سے اس کی عقل وفکر ماؤف ہوجاتی ہے“۔
(مفہوم القرآن ص:۱۳)

ملائکہ کا ترجمہ” کائناتی قوتوں“ سے کرکے فرشتوں کے وجود کا انکار کیا گیاہے اور ابلیس کی تشریح ”انسان کے اندر کے سرکش جذبات“ سے کرکے ابلیس کے مستقل وجود سے انکار کیا گیا ہے‘ اگر ابلیس انسان کے اندر کے سرکش جذبات کا نام ہے تو ملائکہ کے سجدہ کے وقت پھر انکار کس نے کیا تھا؟!

۳- پرویز اور نماز


”وارکعوا مع الراکعین“۔ (البقرة :۴۳)

پرویزی ترجمہ:․․․”اور اسی طرح تم بھی اب ان کے ساتھی بن جاؤ جو قوانینِ خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہیں“۔ (مفہوم القرآن ص:۱۶)

آیت کا مشہور ترجمہ ہے اور ”نماز پڑھو نماز والوں کے ساتھ“ گویا نماز باجماعت کی تاکید ہے ‘ پرویز نے نماز کے معنیٰ ہی اڑادیئے اور یوں نماز کا انکار کیا ‘ نیز دیکھیں :

”فول وجہک شطر المسجد الحرام“ ۔(البقرہ:۵۰)

ترجمہ پرویزی :․․․” تمہارے سامنے کوئی بھی پروگرام ہو اپنی نگاہ ہمیشہ مرکز کی طرف رکھو“ ۔
(مفہوم القرآن ص:۵۵)

مفسرین نے تصریح کی ہے کہ اس سے مراد حالتِ سفر یا حضر دونوں میں نماز کے دوران استقبالِ قبلہ مراد ہے‘ پرویز نے نماز سے مراد”کوئی بھی پروگرام“ لے کر اسلام کی سب سے عظیم عبادت کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور نماز کا صریح انکار کردیا ہے‘ نماز کے بارے میں پرویز کی مزید کفریات ملاحظہ کیجئے۔ ۔ ۔

”عجم میں مجوسیوں (پارسیوں) کے ہاں پرستش کی رسم کو نماز کہا جاتاہے‘ قرآنِ کریم نے نماز پڑھنے کے لئے نہیں کہا‘ قیامِ صلوٰة یعنی نماز کے قیام کا حکم دیا ہے․․․․ اب حالت یہ ہوچکی ہے کہ ”اقیموا الصلوٰة“ سے ذہن نماز پڑھنے کے علاوہ کسی اور طرف منتقل ہی نہیں ہوتا‘ ان کی (مسلمانوں کی) نماز ایک وقت معینہ کے لئے ایک عمارت (مسجد) کی چاردیواری کے اندر ایک عارضی عمل بن کر رہ جاتی ہے“۔
(مفہوم القرآن ج:۴‘ ص:۳۲۸․․․قرآنی فیصلے ص:۲۶ تا ۲۷)

قارئین اس عبارت سے خود اندازہ لگائیں کہ پرویز اس صلوٰة یعنی نماز کا قائل ہی نہیں‘ جس کے بارے میں رسولِ اکرم ا نے فرمایا کہ نماز ا سطرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے دیکھتے ہو اور جس پر آج تک امت قائم چلی آرہی ہے‘ اس طریقِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پرویز کس تمسخرانہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے نفی کررہاہے‘ کیا اس کے بعد بھی پرویز کے دجال ہونے میں کوئی شک باقی رہ جاتاہے؟ وہ اس نماز کو مسلمانوں کی اپنی ایجاد کردہ نماز کہہ کر طعنہ دے رہاہے‘ اسی طرح کبھی وہ نماز اور دیگر عبادات کو ہندوانہ رسومات قرار دیتاہے‘ چنانچہ وہ لکھتاہے:
”ہماری صلوٰة وہی ہے جو (ہندو) مذہب میں پوجاپاٹ کہلاتی ہے‘ ہمارے روزے وہی ہیں جنہیں مذہب میں برت‘ ہماری زکوٰة وہی شئے ہے جیسے خیرات‘ ہمارا حج مذہب کی یاترا ہے‘ ہمارے ہاں یہ سب کچھ اس لئے ہوتا ہے کہ اس سے ثواب ہوتا ہے‘ یہ تمام عبادات اس لئے سر انجام دی جاتی ہیں کہ یہ خدا کا حکم ہے‘ ان امور کو نہ افادیت سے کچھ تعلق ہے‘ نہ عقل وبصیرت سے کچھ واسطہ‘ آج ہم اسی مقام پر ہیں جہاں اسلام سے پہلے دنیا تھی“۔
(قرآنی فیصلے ص:۳۰۱ تا ۳۰۲)
یعنی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم امت کو جہالت کے اسی گڑھے میں چھوڑ گئے ہیں‘ جہاں وہ اسلام سے پہلے تھے‘ اور تمام امت جو اعمال اتباع سنت میں ادا کررہی ہے‘ پرویز نے اسے ہندوانہ طور طریقوں کے مشابہ کردیا ہے۔ (نعوذ باللہ)
پرویز پانچ نمازوں کا بھی قائل نہیں اور اپنی من گھڑت تاویل سے صرف دو نمازیں ثابت کرتا ہے‘ وہ حدیث کا تو صراحت کے ساتھ منکر ہے‘ دو نمازیں قرآن سے یوں ثابت کرتاہے:

رسول اللہ ا کے زمانہ میں اجتماعاتِ صلوٰة (نماز باجماعت) کے لئے یہ دو اوقات متعین تھے‘ جب ہی تو قرآن کریم نے ان کا ذکر نام لے کر کیا‘ پرویز نے سورہٴ نور کی آیت ۵۸ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ چونکہ اس آیت میں صلوٰة الفجر اور صلوٰة العشاء کا ذکر ہے‘ لہذا دو نمازیں ثابت ہوئیں“۔
(لغات القرآن ج:۳‘ ص:۱۰۴۴)

۴- پرویز اور قربانی

پرویز نے نہایت ڈھٹائی کے ساتھ سنتِ ابراہیمی یعنی قربانی کا نہ صرف انکار کیا ہے‘ بلکہ اس کا مذاق اڑایاہے‘ وہ لکھتا ہے:

”قربانی کے لئے مقام ِحج کے علاوہ اور کہیں حکم نہیں اور حج میں بھی اس کی حیثیت شرکائے کانفرنس کے لئے راشن" مہیا کرنے سے زیادہ نہیں ہے‘ پرویز کے ہاں حج کا مفہوم ایک بین الاقوامی کانفرنس ہے) مقامِ حج کے علاوہ کسی دوسری جگہ قربانی کے لئے کوئی حکم نہیں ہے‘ یہ ساری دنیا میں اپنے اپنے طور پر قربانیاں ایک رسم ہے‘ ذرا حساب لگایئے‘ اس رسم کو پورا کرنے میں اس غریب قوم کا کس قدر روپیہ ہرسال ضائع ہوجاتاہے“۔ (قرآنی فیصلے ص:۶۹)

”مذہبی رسومات کی ان دیمک خوردہ لکڑیوں کو قائم رکھنے کے لئے طرح طرح کے سہارے دیئے جاتے ہیں‘ کہیں قربانی کو سنتِ ابراہیمی قرار دیا جاتاہے‘ کہیں اسے صاحبِ نصاب پر واجب ٹھہرایا جاتاہے‘ کہیں اسے قربِ الٰہی کا ذریعہ بتایا جاتاہے اور کہیں اسے دوزخ سے محفوظ گذرجانے کی سواری بتا کردکھایا جاتاہے“۔
(قرآنی فیصلے ص:۶۹)

۵- پرویز اور زکوٰة

پرویز نے جس طرح ”اقیموا الصلوٰة“ کی باطل اور من گھڑت تشریح کی ہے‘ اس طرح اسلام کے دوسرے عظیم الشان حکم ”واتوا الزکوٰة“ کی بھی باطل تاویل کی ہے‘ وہ سرے سے زکوٰة کی فرضیت کا قائل ہی نہیں ‘ بلکہ اسے ایک ٹیکس قرار دیتاہے وہ لکھتاہے:

”زکوٰة اس ٹیکس کے علاوہ کچھ نہیں جو اسلامی حکومت مسلمانوں پر عائد کرے‘ اس ٹیکس کی کوئی شرح مقرر نہیں کی گئی“
۔ (قرآنی فیصلے ص:۳۵)

وہ مزید لکھتاہے: ”آج کل زکوٰة کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا حکومت ٹیکس وصول کررہی ہے اگر یہ حکومت اسلامی ہو گئی تو زکوٰة ٹیکس ہو جائے گا“
۔
(قرآنی فیصلے ص:۳۵)

۶- پرویز کے مزید کفریات

جنت اور دوزخ قرآنِ کریم اور سنتِ نبوی کے ذریعہ ثابت شدہ اٹل حقیقت ہیں‘ مگر پرویز ان کا انکاری ہے‘ وہ لکھتاہے:

”جنت ودوزخ مقامات نہیں‘ بلکہ انسانی ذات کی کیفیات ہیں“۔

(لغات القرآن ج:۱۲‘ ص:۴۴۹)
آخرت سے مراد مستقبل ہے‘ ہمیشہ مستقبل پر نگاہ رکھنے کا نام ایمان بالآخرت ہے“۔
(سلیم کے نام خط نمبر ۲۲۲۱ ص:۱۲۴)

مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ رسول اکرم ا کی رسالت قیامت تک کے لئے اور تمام دنیا کے انسانوں کے لئے ہے‘ پرویز شریعتِ محمدیہ کو صرف عہدِ رسالت کے ساتھ خاص کرتا ہے اور یوں ختم نبوت کا منکر ٹھہرتاہے‘ وہ لکھتاہے:

”شریعت محمدیہ صرف آنحضرت ا کے عہد مبارک کے لئے تھی‘ نہ کہ ہرزمانہ کے لئے‘ بلکہ ہرزمانہ کی شریعت وہ ہے جس کو اس زمانہ کا مرکز ملت (یعنی حکومت) اور اس کی مجلس شوریٰ مرتب ومدون کرے“۔
(مفہوم عبادت‘ مقام حدیث‘ ج:۱‘ ص:۳۹)
وہ مزید لکھتا ہے:

”مرکزِ ملت کو اختیار ہے کہ وہ عبادات ‘ نماز‘ روزہ‘ معاملات‘ اخلاق ‘ غرض جس چیز میں چاہے رد وبدل کردے“۔
(قرآنی فیصلے ص:۴۲۴)

مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلام کا سب سے زرین دور عہد مآب صلی اللہ علیہ وسلم تھا ‘جاہلیت کے اندھیرے چھٹ کر اس زمانہ میں اسلام کا نور چار سو پھیلا‘ خود آنحضرت ا نے اپنے زمانہ کو خیر القرون کا لقب دیاہے‘ چنانچہ ارشاد فرمایا: ”خیر امتی قرنی ثم الذین یلونہم ثم الذین یلونہم“ میری امت کا بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے پھر ان لوگوں کا زمانہ جو ان کے قریب اور متصل ہے پھر ان لوگوں کا زمانہ جو ان کے قریب ہے‘ مگر پرویز لعنتی اس تیرہ سو سال قبل کے زرین عہدکو وحشت کا دور کہتا ہے‘ وہ لکھتاہے:

”آپ (علمأ) اپنی قوم کے دامن پکڑ کر آج سے تیرہ سو سال پہلے کے دورِ وحشت کی طرف گھسیٹ رہے ہیں“۔
(قرآنی فیصلے)

پرویز کے غلط اور گمراہ کن نظریات کی یہ ایک جھلک تھی‘ جس سے قارئین اس کے خبثِ باطن کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں‘ ورنہ پرویز کے تفصیلی عقائد سب گھناؤ نے ہیں‘ اس نے تمام معجزات کا انکار کیا ہے اور اس کی ایسی غلط تاویل کی ہے کہ وہ رب العالمین اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہاں متعینہ مفہوم وتاویل کے بالکل برخلاف ہے۔
پرویزیوں کے خلاف اکابرینِ امت کا فتویٰ
پرویزیوں کی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ کویت اور سعودی عرب میں بھی جاری ہیں‘ اسلام کے خلاف ان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا تدارک کرنے کے لئے پاکستان‘ سعودی عرب‘ کویت‘ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مفتیان نے پرویزیوں کے عقائد ونظریات کا مطالعہ اور تحقیق کرنے کے بعد پرویزیوں کے خلاف کفر کا فتویٰ جاری کیا اور غلام احمد پرویز‘ اس کے اتباع کرنے والے اور ہر وہ شخص اور جماعت جو ایسے کافرانہ عقائد ونظریات کی طرف دعوت دیتے ہوں‘ کو دائرہ اسلام سے خارج‘ کافر اور زندیق قرار دیا گیا۔ نیز ان کے ساتھ کسی قسم کے اسلامی تعلقات رکھنے‘ ان کی نمازِ جنازہ پڑھنے‘ مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے اور مسلمان عورت کا ان کے ساتھ نکاح کرنے کی سخت ممانعت کی گئی‘ جو شخص یاجماعت ان کے عقائد کو درست سمجھے‘ اسے بھی دائرہ اسلام سے خارج قراردیا گیا اور ان لوگوں سے کسی مسلمان کا تعاون کرنا یا کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنا ناجائز اور حرام قراردیا گیا۔ کویت کی وزارتِ اوقاف والشؤون کی فتویٰ کمیٹی نے کویت میں مقیم مولانا احمد علی سراج کی طرف سے ”پرویزی عقائد اور بزم طلوع اسلام“ کے خلاف دائر کردہ فتویٰ پر گرینڈ فتویٰ جاری کرتے ہوئے کویت میں غلام احمد پرویز اور ”بزم طلوع اسلام“ کوکافر اور مرتد قراردیا‘ کویت میں پہلی بار پرویزیوں کو کافر اور مرتد قرار دیا گیا‘ فیصلہ کے مطابق کویت میں عرصہ دراز سے غلام احمد پرویز کے پیرو کار عبید الرحمن ارائیں نے ”بزم طلوع اسلام“ کے نام سے تنظیمی سطح پر کام شروع کر رکھا تھا اور تبلیغ کے ذریعے ہزاروں پاکستانی مسلمانوں کو ورغلا اور گمراہ کرکے پرویزی بنا چکا تھا۔ کویت کے سرکاری فتویٰ بورڈ امور کمیٹی کے رئیس مشعل مبارک اور عبد اللہ احمد الصباح کے دستخطوں سے جاری گرینڈ فتویٰ کا متن درج ذیل ہے:
”فتویٰ کمیٹی اس استفتاء کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ غلام احمد پرویز کے عقائد باطل‘ گمراہ کن اور اسلامی عقائد کے منافی ہیں‘ ہر وہ شخص جو ان کے عقیدے پر ایمان رکھتاہے‘ وہ کافر اور اسلام سے خارج ہوگا اور اگر پہلے مسلمان تھا اور پھر اس نے ان عقائد کو اختیار کیا ہو تو وہ مرتد شمار ہوگا“۔
اس فتویٰ کے اجراء پر پرویزیوں نے اپنے لاہور کے ہیڈکوارٹر اور کویت کے لوکل آفس سے خوب واویلا مچایا اور وزارتِ اوقاف کویت میں فیصلے کے خلاف رٹ بھی دائرکی‘ لیکن ماسوائے رسوائی کے ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا‘ سعودی عرب کے مفتی الشیخ عبد العزیز بن باز نے بھی پرویزیوں کو کافر اور مرتد قرار دیتے ہوئے اسلام سے خارج ہونے کا فتویٰ جاری کیا ہے۔
پاکستان کے علماء کی طرف سے فتوی میں تحریرکیا گیا ہے کہ:
پرویز کا نام نہاد فکر قرآن اور اسلامی شعائر کی من گھڑت تشریح‘ مسلمہ حقائق‘ قرآن کے انکار اور حدیث وسنت کی دشمنی پر مبنی ہے‘ تاکہ مسلمانوں میں رسول کریم ا کی ذات اقدس کو متنازعہ بناکر شکوک وشبہات پیدا کئے جائیں اور وہ انتشار کا شکار ہوکر ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار رہیں‘ پاکستان میں پرویزیت اسلام کے خلاف ایسا خارجی مشن ہے‘ جسے پرویز کے بعد اس کے متبعین ”بزم طلوع اسلام“ کے پلیٹ فارم سے پایہٴ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ پرویزی تحریک جو غلام احمد پرویز کی رہائش گاہ سے شروع ہوئی تھی‘ آج جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کی بدولت عالمی سطح پر ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت متحرک ہے‘ حضرت رسالت مآب ا اور صحابہ کرام نے جس دین ِ حق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں‘ آج اسے مٹانے کے لئے باطل قوتیں اکٹھی ہو رہی ہیں‘ جو اہل ایمان کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہی‘ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالم ِاسلام میں اجتماعی بیداری پیداکرنے کی اشد ضرورت ہے‘ تاکہ مسلمانوں کو کفر کی آغوش میں جانے سے بچایا جاسکے‘اور الحادی فتنوں کی سرکوبی کی جاسکے‘ علماء کرام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ممبروں پر اپنے خطبوں میں عامة الناس کو ان عقائد سے آگاہ کریں‘ نیز اہلِ استطاعت مسلمان اس مضمون کو پمفلٹ کی صورت میں چھپواکر مسلمانوں میں مفت تقسیم کریں۔

ماخذ

Last edited by آبی ٹوکول; 08-12-10 at 11:14 PM..

 
آبی ٹوکول's Avatar
آبی ٹوکول
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,343
شکریہ: 4,384
1,831 مراسلہ میں 6,826 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2099
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
ahadar002 (18-12-10), shafresha (08-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), کنعان (09-12-10), ھارون اعظم (10-12-10), محمد عاصم (10-12-10), مرزا عامر (09-12-10), اویسی (12-05-11), احمد بلال (12-05-11), بلال اویسی (09-12-10), بلال الراعی (16-07-11), شمشاد احمد (08-12-10), عبداللہ آدم (10-12-10), عبداللہ حیدر (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:44 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,736
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

غلام احمد پرویز عالم اسلام میں‌یقینا ایک انتہائی اختلافی شخصیت ہیں، لیکن اس کے باوجود میں‌اُن کے بعض کاموں کو لائق تحسین سمجھتا ہوں۔

نوٹ: برائے کرم کسی بھی قسم کے فتویٰ سے اجتناب کیجیئے گا!
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-12-10), مرزا عامر (09-12-10), آبی ٹوکول (08-12-10), حیدر (08-12-10), شمشاد احمد (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:49 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
اقتباس:
غلام احمد پرویز عالم اسلام میں‌یقینا ایک انتہائی اختلافی شخصیت ہیں، لیکن اس کے باوجود میں‌اُن کے بعض کاموں کو لائق تحسین سمجھتا ہوں۔
مثلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ويسے مجھے ان صاحب نے كماحقہ تعارف حاصل نہيں ہے۔۔۔۔
اقتباس:
نوٹ: برائے کرم کسی بھی قسم کے فتویٰ سے اجتناب کیجیئے گا!
فتوي كا اتنا ڈر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), عبداللہ آدم (10-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:51 PM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ويسے آبي بھائي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تعجب ہے ہمارے قبلہ فاروق صاحب نے پرويز جيسے مفكر قرآن كامطالعہ نہيں كيا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بقول ان ۔۔۔۔ باعث تعجب بات نہيں ہے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), فاروق سرورخان (12-05-11), ھارون اعظم (08-12-10), مرزا عامر (10-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), عبداللہ آدم (10-12-10), عبداللہ حیدر (09-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:51 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,379
کمائي: 95,570
شکریہ: 52,494
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے پرویز کے بارے میں جاننے کا شوق تھا۔ آبی بھائی کا شکریہ کے انکی بدولت یہ معلومات مجھ تک پہنچیں۔
بُک مارک کر رہا ہوں۔ انشا اللہ تفصیلی پڑھوں گا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), ھارون اعظم (08-12-10), مرزا عامر (10-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), شمشاد احمد (09-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:52 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,379
کمائي: 95,570
شکریہ: 52,494
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
غلام احمد پرویز عالم اسلام میں‌یقینا ایک انتہائی اختلافی شخصیت ہیں، لیکن اس کے باوجود میں‌اُن کے بعض کاموں کو لائق تحسین سمجھتا ہوں۔

نوٹ: برائے کرم کسی بھی قسم کے فتویٰ سے اجتناب کیجیئے گا!
کہیں تو فتویٰ لگائے بغیر رگڑا لگا دوں؟؟؟؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), ھارون اعظم (08-12-10), مرزا عامر (10-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), شمشاد احمد (09-12-10), عبداللہ آدم (10-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:52 PM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,407
شکریہ: 15,089
4,229 مراسلہ میں 12,905 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
ويسے آبي بھائي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تعجب ہے ہمارے قبلہ فاروق صاحب نے پرويز جيسے مفكر قرآن كامطالعہ نہيں كيا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بقول ان ۔۔۔۔ باعث تعجب بات نہيں ہے۔
شائد کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), مرزا عامر (10-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), شمشاد احمد (09-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:57 PM   #8
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
پرویز نے قرآن کے نام پر دین کو موم کی وہ ناک بنانے کی کوشش کی ہے جسے ہر شخص اپنی عقل و فہم کے مطابق موڑ سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ‌ہمیں‌فتنوں سے محفوظ رکھے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), کنعان (09-12-10), ھارون اعظم (09-12-10), موجو (12-05-11), محمد عاصم (10-12-10), مرزا عامر (10-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), حیدر (09-12-10), شمشاد احمد (09-12-10), عبداللہ آدم (10-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:58 PM   #9
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,343
کمائي: 52,122
شکریہ: 4,384
1,831 مراسلہ میں 6,826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
غلام احمد پرویز عالم اسلام میں‌یقینا ایک انتہائی اختلافی شخصیت ہیں، لیکن اس کے باوجود میں‌اُن کے بعض کاموں کو لائق تحسین سمجھتا ہوں۔

نوٹ: برائے کرم کسی بھی قسم کے فتویٰ سے اجتناب کیجیئے گا!
نہیں شاہ بھائی آپ اس باب میں منفرد نہیں ہیں کیونکہ سر سید احمد خان بھی اسلامی تاریخ میں ایک متنازعہ شخصیت ہیں مگر ہم بھی انکے بعض سیاسی و معاشرتی کارناموں کے تہہ دل سے معترف ہیں۔ ۔ والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), ھارون اعظم (09-12-10), موجو (12-05-11), مرزا عامر (09-12-10), حیدر (09-12-10), شمشاد احمد (09-12-10)
پرانا 09-12-10, 12:06 AM   #10
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
کہیں تو فتویٰ لگائے بغیر رگڑا لگا دوں؟؟؟؟
نہيں يار يہ رگڑا رگڑي كا ميں بھي قائل نہيں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), مرزا عامر (10-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), حیدر (09-12-10)
پرانا 09-12-10, 12:06 AM   #11
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,343
کمائي: 52,122
شکریہ: 4,384
1,831 مراسلہ میں 6,826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
ويسے آبي بھائي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تعجب ہے ہمارے قبلہ فاروق صاحب نے پرويز جيسے مفكر قرآن كامطالعہ نہيں كيا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بقول ان ۔۔۔۔ باعث تعجب بات نہيں ہے۔
کیا ہوگا لازما کیا ہوگا اگر نہیں تو پھر دونوں اس حد تک ہم خیالی واقعی باعث تعجب ہے ۔ ۔ ۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
مجھے پرویز کے بارے میں جاننے کا شوق تھا۔ آبی بھائی کا شکریہ کے انکی بدولت یہ معلومات مجھ تک پہنچیں۔
بُک مارک کر رہا ہوں۔ انشا اللہ تفصیلی پڑھوں گا
بدر بھائی میرے پاس یہاں ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب کا ایک تحقیقی مقالہ موجود ہے کہ جس میں انھوں نے " کنزالایمان اور معروف تراجم القران " کے زیر عنوان بہت سے مترجمین قرآن کا مختصر تعارف پیش کیا ہے اور اس مقالہ پر پی ایچ ڈی کی دگری حاصل کی ہے ۔ ۔
اگر کبھی وقت ملا تو اس میں سے غلام احمد پرویز کا تفصیلی تعارف آپکی خدمت میں پیش کروں گا ۔۔۔
ویسے آپکی اطلاح کے لیے عرض کہ یہ تحقیقی مقالہ کافی عرصہ سے پاکستان مین ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کے تعاون سے تحریری روپ میں شائع کیا جارہا ہے نیز اس میں کافی مترجمین و مفسرین کا تعارف موجود ہے آپ اگر چاہیں تو خرید کر اس سے مستفید ہوسکتے ہیں کافی معلوماتی اور مستند ڈاکیومنٹ ہے ۔ ۔ ۔والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), مرزا عامر (10-12-10), اویسی (12-05-11), حیدر (09-12-10), شمشاد احمد (09-12-10)
پرانا 09-12-10, 12:10 AM   #12
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,724
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,067 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نماز کے بارے میں پرویز کے بیانات سے میں مکمل طور پر اختلاف رکھتا ہوں ۔ نماز روح کا سکون اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔
اس کے علاوہ ابلیس اورفرشتوں کا جو تصور پرویز نے دیا ہے وہ بھی نا قابل قبول ہے۔
تاہم قادیانیت کے خلاف اول اول آواز بلند کرنے کا کریڈٹ پرویز کو بھی جاتا ہے ۔ میں نےکئی سال پہلے قادیانیت کے بارے میں پرویز کی کافی پرانی لکھی ہوئی کتاب پڑھی تھی ۔ اس کتاب کا نام میں بھول گیا ۔ لیکن کافی اچھا لکھا تھا اس نے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), فیصل ناصر (09-12-10), کنعان (09-12-10), موجو (12-05-11), آبی ٹوکول (09-12-10), حیدر (09-12-10), شمشاد احمد (09-12-10)
پرانا 09-12-10, 12:16 AM   #13
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,736
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
مجھے پرویز کے بارے میں جاننے کا شوق تھا۔ آبی بھائی کا شکریہ کے انکی بدولت یہ معلومات مجھ تک پہنچیں۔
بُک مارک کر رہا ہوں۔ انشا اللہ تفصیلی پڑھوں گا
اس طرح‌کے تبصرے پڑھ کر شاید آپ اُن کے بارے میں‌بہت کچھ نا جان سکیں، البتہ مخالفانہ موقف ضرور سامنے آ جائے گا۔

پرویز صاحب کے لیکچرز ویڈیوز کے صورت میں‌دستیاب ہیں اور اُن کی بے شمار تصانیف بھی بازار میں‌باآسانی دستیاب ہیں، میں‌خصوصاً شاہکار رسالت اور سلیم کے نام خطوط تجویز کرتا ہوں!!

نوٹ:
میں‌اُن کی تمام فکر کا ہرگز قائل نہیں‌ہوں مگر بعض جگہوں‌ پر بالکل متفق ہوں!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (09-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), حیدر (09-12-10)
پرانا 09-12-10, 12:17 AM   #14
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,736
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
فتوي كا اتنا ڈر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
نہیں‌بھائی ڈر تو اللہ عزوجل کے سوا کسی کا نہیں‌البتہ میں‌یہ نہیں‌چاہتا کہ کوئی بھائی خومخواہ "سوء ظنی" کرے اور گنہگار ہو!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
کنعان (13-05-11), مرزا عامر (09-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), حیدر (09-12-10), شمشاد احمد (09-12-10)
پرانا 09-12-10, 12:17 AM   #15
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,736
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
نماز کے بارے میں پرویز کے بیانات سے میں مکمل طور پر اختلاف رکھتا ہوں ۔ نماز روح کا سکون اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔
اس کے علاوہ ابلیس اورفرشتوں کا جو تصور پرویز نے دیا ہے وہ بھی نا قابل قبول ہے۔
تاہم قادیانیت کے خلاف اول اول آواز بلند کرنے کا کریڈٹ پرویز کو بھی جاتا ہے ۔ میں نےکئی سال پہلے قادیانیت کے بارے میں پرویز کی کافی پرانی لکھی ہوئی کتاب پڑھی تھی ۔ اس کتاب کا نام میں بھول گیا ۔ لیکن کافی اچھا لکھا تھا اس نے ۔
اس کے علاوہ بھی اُن کے کئی کارنامے ہیں!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (09-12-10), آبی ٹوکول (09-12-10), حیدر (09-12-10)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, قرآن, قرآنی, موجودہ, منافقین, منتقل, مشعل, ایمان, اللہ, اسلام, اسلامی, بہترین, حال, خبر, ختم نبوت, خدا, دوست, دجال, عورت, عقل, علی, عبادت, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تربیت اساتذہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برائے دینی مدارس (آراء اور تجاویز) راجہ اکرام عمومی بحث 64 27-10-10 09:17 PM
ایک اور تجویز اور شکایت رضی تجاویز اور شکایات 9 04-02-10 09:54 PM
صدر بش کا فون،پرویز مشرف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان عبدالقدوس خبریں 1 02-06-08 04:44 PM
پرویز مشرف کی حمایت بش انتظامیہ کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہے ،بارک اوباما ابن جلال خبریں 0 13-04-08 06:54 PM
امریکی انتظامیہ صدرپرویز مشرف کی حمایت نہ کرے ،مسلم لیگ ن عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger