واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


سید عطاء اللہ شاہ بخاری رح:

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-07-11, 09:01 AM   #1
سید عطاء اللہ شاہ بخاری رح:
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 28-07-11, 09:01 AM

احرار رہنما سید عطاء اللہ شاہ بخاری بے پناہ خطیب اور مقرر تھے ۔ ان کا یہ عالم تھا کہ وہ کسی جلسے میں صبح تک بلا تکان تقریر کرتے اور لوگ ان کو سنا کرتے ۔ ان کے خطبات اور تقریروں میں ایسا جادو تھا کہ لوگ انہیں سن کر کبھی روتے تو کبھی ہنستے۔ وہ بہت بڑے عالم تھے ۔سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ سے میری ملاقات شیخ حسام الدین نے ماڈل ٹاؤن میں کرائی تھی ۔ شیخ حسام الدین نے مجھ سے کہا کہ دو ایک شعرترنم سے سناؤ ۔ میں نے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو اپنی یہ غزل سنائی تھی جس کا مطلع تھا ۔۔۔

اپنوں نے وہ رنج دیے ہیں بے گانے یاد آتے ہیں

دیکھ کے اس بستی کی حالت ویرانے یاد آتے ہیں

اور مقطع تھا کہ

کوئی تو پرچم لے کر نکلے اپنے گریباں کا جالب

چاروں جانب سناٹا ہے دیوانے یاد آتے ہیں

ان کے دل کی حالت بڑی نازک تھی ۔ غزل کے اشعار سن کر ان پر رقت طاری ہو گئی اور انھوں نے مجھے پڑھنے سے روک دیا ۔ سیدعطاء اللہ شاہ بخاری کے ترقی پسندوں سے بڑے اچھے تعلقات تھے ۔ جیل میں رہنے کی وجہ سے وہ سب لوگوں سے ملا جلاکرتے تھے ۔ وہ خود ایک انقلابی آدمی تھے ۔ ساحر لدھیانوی کا ایک بڑا مشہور واقعہ ہے کہ ان سے اپنی ایک قطعہ بند غزل کا دوسرا شعر نہیں ہو رہا تھا ۔

ملیں اسی لیے ریشم کے ڈھیر بنتی ہیں

کہ دخترانِ وطن تار تار کو ترسیں

ساحر لدھیانوی فوراً سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے پاس گئے اور ان سے جا کر کہا کہ مجھ سے دوسرا شعر نہیں ہو رہا ہے ۔ شاہ صاحب نے سنا اور اسی وقت دوسرا شعر کہہ دیا کہ

چمن کو اس لیے مالی نے خوں سے سینچا تھا

کہ اس کی اپنی نگاہیں بہار کو ترسیں

ساحر نے پوچھا کہ ’’ یہ شعر میرا ہے ؟‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’ ہاں اب تمہارا ہو گیا ۔

(جالب بیتی، صفحہ ۲۴۸، طاہر اصغر ،جنگ پبلشرز لاہور،اگست ۱۹۹۳ء )

ٹوٹ گئی زنجیر

(درویشِ عظیم سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی نذر)

__________________________________________________

حبیب جالب

ایک طرف توپوں کے دہانے ایک طرف تقریر

زنداں میں بھی ساتھ رہی آزادی کی توقیر

خوشبو بن کر پھیلی تیرے خوابوں کی تعبیر

ٹوٹ گئی زنجیر

تجھ سے پہلے عام کہاں تھی دار و رسن کی بات

چاروں جانب چھائی ہوئی تھی محکومی کی رات

اپنے بھی تھے ظلم پہ مائل بیگانوں کے سات

آگے بڑھ کر تونے بدل دی ہم سب کی تقدیر

ٹوٹ گئی زنجیر

گلی گلی میں تیرے چرچے نگر نگر کہرام

بول کے میٹھی بولی تو نے کیا تھا جگ کو رام

جب تک قائم ہے یہ دنیا رہے گا تیرا نام

کون مٹا سکتا ہے تیری عظمت کی تحریر

ٹوٹ گئی زنجیر

ہنسی ہنسی میں تونے کھولے اہلِ ستم کے راز

مرتے دم تک تو نے اٹھائے سچائی کے ناز

کہیں دبائے سے دبتی ہے شعلہ صفت آواز

چیر گئی ظلمت کا سینہ لفظوں کی شمشیر

ٹوٹ گئی زنجیر

تیرے خوشہ چیں ہوئے ہیں آج بڑے دھنوان

تونے اپنی آن نہ بیچی کیسی ہے تیری شان

بات پہ اپنی مٹ جو جائے وہی ہے بس انسان

شاہ تجھے کہتی ہے دنیا تو تھا ایک فقیر

ٹوٹ گئی زنجیر

( ہفت روزہ’’ چٹان‘‘ لاہور ،سالنامہ بیادِ امیر شریعت، ۱۵؍جنوری ۱۹۶۲ء )

حبیب جالب
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 337
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (28-07-11), عبداللہ آدم (29-07-11)
پرانا 28-07-11, 03:17 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,482
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
بات پہ اپنی مٹ جو جائے وہی ہے بس انسان

شاہ تجھے کہتی ہے دنیا تو تھا ایک فقیر
سید زادہ تھا ہی ایسا
رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ

اتنی اچھی شئیرنگ پہ بہت شکریہ سیفی بھائی
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
سیفی خان (28-07-11), عبداللہ آدم (29-07-11)
پرانا 28-07-11, 04:01 PM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,467
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حوصلہ افزائی کا شکریہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
گئی, گانے, پہلے, وقت, لوگ, لدھیانوی, آج, آدمی, آزادی, اللہ, امیر, اشعار, بے, جیل, خود, دل, دنیا, ساحر, عالم, عظیم, عظمت, غزل, صفت, صفحہ, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی ایوارڈ گیوینگ سیریمونی Ferozi سیاست 9 14-05-11 10:34 AM
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 08:30 AM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger